
یونیورسٹی آف ملاکنڈ کی ایم اے/ایم ایس سی امتحانات 26نومبرسے منعقد کرنے کا اعلان
چکدرہ (چترال ٹائمز رپورٹ) یونیورسٹی آف ملاکنڈ نے ایم اے/ایم ایس سی امتحانات 26نومبر 2020سے منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔مذکورہ امتحان کیلئے پرائیویٹ اور لیٹ کالج امیدواروں کو رول نمبر سلپس انکے مستقل پتوں پر7نومبر2020کو بھیج دی گئی ہے۔ مزید برآں امیدواروں کی رول نمبر سلپس یونیورسٹی ویب سائٹwww.uom.edu.pkپر بھی اپ لوڈ کردی گئی ہیں۔ اگرکسی امیدوار کو پوسٹ آفس کے ذریعے رول نمبر سلپس موصول نہ ہوں سکے تو دفتری اوقات کار کے دوران یونیورسٹی اہلکاروں سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے تمام امیدواروں کو کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملد درآمد کرنے کی ہدایت کی ہے۔ جبکہ ماسک اور شناختی کارڈ کے بغیر کسی کو امتحانی ہال میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے۔