
گہلی گراونڈ بونی میں منعقدہ فٹبال ٹورنامنٹ اختتام پزیر، لون ٹیم فائنل جیت کرٹائٹل اپنے نام کرلی
بونی (چترال ٹائمزرپورٹ ) گولڈن سپورٹس کلب بونی کے زیر انتظام گہلی گراونڈ بونی میں منعقدہ آل پاکستان فٹبال ٹورنامنٹ اختتام پزیر ہوا۔فائنل میں لون فٹبال ٹیم نے زبردست مقابلے کے بعد پینلٹی ککس پر ٹیک لشٹ فٹبال ٹیم بونی کو ہرا کر ٹرافی اپنے نام کر لی۔
بونی 1 اور بونی 2 کے سینیئر سٹیزن کے ٹیموں کے درمیان بھی مقابلہ ہوا جس میں بونی 1 کی ٹیم نے بونی 2 کی ٹیم کو 0 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دیدی۔
ایک مہینے تک جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ میں لوئر اور اپر چترال کے کل 44 ٹیموں نے حصہ لیا۔ ٹورنامنٹ کے تمام میچوں میں تماشائیوں کی بھر پور شرکت رہی۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی جلال آباد ہاؤسنگ سکیم خاندان جنالی کوچ کے چیف ایگزیکٹو پیر سید کوثر علی شاہ نے انعامات تقسیم کئے انہوں نے جیتنے والی ٹیم کیلئے بیس ہزار روپے، رنراپ ٹیم کیلئے پندرہ ہزار روپے اور ٹورنامنٹ انتظامیہ کے لئے ایک لاکھ روپے کا اعلان کیا۔
مہمان خصوصی نے کامیاب ٹورنامنٹ کے انعقاد پر گولڈن سپورٹس کلب بونی کو مبارکباد دی۔ آخر میں ٹورنامنٹ کے چیف کنوینر اور گولڈن اسپورٹس کلب بونی کے صدر پرویز لال نے مہمان خصوصی، کھلاڑیوں اور شائقین کا شکریہ ادا کیا۔