Chitral Times

Dec 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گلگت ڈسٹرکٹ مینجمنٹ سروسز ( DMS) کے اسسٹنٹ کمشنرز ( گریڈ۔17) کے افسران کے محکمانہ امتحانات

شیئر کریں:

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) گلگت بلتستان ڈسٹرکٹ مینجمنٹ سروسز ( DMS) کے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس ؍ اسسٹنٹ کمشنرز ( گریڈ۔17) کے افسران کے محکمانہ امتحانات ( فرسٹ ٹرم 2017) 16سے25،اکتوبر 2017تک سٹاف ٹریننگ انسٹیٹیوٹ ،بنوولنٹ فنڈ بلڈنگ صدر روڈ پشاور صدر منعقد کئے جائیں گے۔امیدواروں کیلئے اپنی کتابیں ؍ بیرایکٹس ( بغیر کمنٹری ) اپنے ساتھ لانا لازمی ہو گا تاکہ کتابوں کی مدد سے پرچوں کے جوابات دے سکیں اگر کوئی امیدوار اپنے ساتھ کتابیں ؍ بیرایکٹس ( بغیر کمنٹری ) کے ساتھ لانے میں ناکام ہوا تو شعبہ امتحانات ، سوالیہ پرچوں کے جواب دینے کیلئے اسے کتابیں مہیا کرنے کا پابند نہیں ہو گا جبکہ اگر کسی امیدوار کے پاس بیرایکٹس کے علاوہ کتابیں پائی گئیں تو اسے امتحان دینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستان
134