
گزشتہ شدید برفباری میں بند مستوج سورلاسپورروڈ ٹریفک کیلئے کھول دی گئی
مستوج (نمائندہ چترال ٹآئمز) مستوج سورلاسپورروڈ سے برف ہٹاکرٹریفک کیلئے کھول دی گئی جوگزشتہ شدیدبرفباری کے بعد بند تھی. ایکسین سی اینڈ ڈبلیواپرچترال ریاض ولی شاہ نے چترال ٹائمزڈاٹ کام کو بتایا کہ مستوج سورلاسپور 33 کلومیٹرروڈ چاردنوںکی مسلسل کوششوںسے گزشتہ دن کھول دی گئی . جہاں متعدد مقامات پربرفانی تودے بھی گرے تھے. جبکہ اس سے پہلے بونی سے مستوج تک راستہ صاف کرکے ہیوی مشینری لاسپورروڈ تک پہنچا دئے گئے تھے.
.
دریںاثنا لاسپور اورمستوج کے مختلف مکاتب فکر نے اپرانتظامیہ خصوصا محکمہ سی اینڈ ڈبلیواورایکسین اپر چترال کی کاوشوںکو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اپرچترال کی تاریخ میںپہلی دفعہ اتنی متعدی اورجلدی روڈ کھول دی گئی جبکہ شدید برفباری کی وجہ سے علاقے کے عوام انتہائی مشکلات کا شکارتھے.