
گاڑی حادثے میں یونیورسٹی طالب علم سلمان احمد ساکن گولدوردریا میں ڈوب کرلاپتہ
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) یونیورسٹی آف چترال کے ٹورزم ڈیپارٹمنٹ کے طالب علم سلمان احمد ولد نورساکن گولدورچترال ہفتے کے روز نگرشوتارکے مقام پر گاڑی سمیت دریائے چترال میں ڈوب کرلاپتہ ہے.عینی شاہدین کے مطابق سلمان احمد کواخری دفعہ سوزوکی گاڑی چلاتے ہوئے نگر شوتار میں دیکھا گیا ہے . ذرائع کے مطابق سلمان احمد 4×4 جیب ریلی میں حصہ لے چکا تھا. اورحادثے کے وقت بھی اگلے ریلی کیلئے پریکٹس کررہا تھا. اور دریا پارکرنے کی کوشش میں گہرے پانی میں ڈوب گیا ہے. اور گاڑی سمیت لاپتہ ہے . جسکی تلاش جاری ہے .