
ڈی پی اوچترال نے بہترین کارکردگی کے حامل پولیس افسران اورجوانوںمیں انعام اوراسناد تقسیم کی
چترال ( چترال ٹائمزرپورٹ) ڈی پی او چترال وسیم ریاض نے پولیس جوانوں کو درپیش مسائل سے آگاہی حاصل کرنے اور ان کے جائز عرض و معروض سننے کی خاطر ڈی پی او آفس میں خصوصی اردلی روم کا انعقاد کیا،
خصوصی طور پر منعقدہ تقریب کے دوران ڈی پی او وسیم ریاض نے بہترین کارکردگی دکھانے والے پولیس افسر ا ن اورجوانوں میں انعامات اور توصیفی اسناد بھی تقسیم کئے، اس موقع پر انہوں نے پولیس اہلکاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ پولیس میں سزا و جزا کا عمل جاری رہے گا، انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی،انھوں نے پولیس جوانوں پر زور دے کر کہا کہ وہ خلوص نیت، محنت و لگن سے کام کرتے ہوئے اپنی کارکردگی میں مزید بہتر ی پیدا کریں تاکہ محکمہ پولیس میں ہونے والے اصلاحات کا ثمر عوام تک پہنچے، ٹریفک اہلکا ران کو کریک ڈ او ن سے متعلق احکامات جاری کیے اور کمسن ڈرائیو ز اور تیز رفتار ی سے متعلق کہا کہ اس معاملے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں ہوگی ۔