Chitral Times

Mar 20, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈی سی آفس چترال کے سینئراسٹینوگرافر فضل الدین کو پرائیویٹ سیکریٹری کے عہدے پرترقی دیدی گئی

شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز )اسسٹنٹ کمشنر آفس چترال کے سینئر اسٹنوگرافر فضل الدین کو پرائیوریٹ سیکریٹری بی پی ایس 17پر ترقی دیدی گئی ،

یادرہے کہ فضل الدین 1988سے بحیثیت جونئر سکیل اسٹنوگرافر اپنے سروس کا آغاز کیا تھا ۔ ڈی سی آفس میں سینئر سکیل سٹینوگرام کی اسامی نہ ہونے کی وجہ سے وہ تیس سال تک بیغیر ترقی کے اسی سکیل پر ڈیوٹی سرانجام دیتا رہا ۔ اور 2018میں سینئر سٹنوگرافر بی پی ایس 16پر ترقی پاکر ڈی سی آفس چترال میں تعینات کیا گیا ۔

گزشتہ دن روینیو اینڈ اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا کی طر ف سے جاری ایک اعلامیہ میں صوبے کے چھ ملازمین کے ساتھ انھیں بھی بی پی ایس 17پر ترقی دید ی گئی ۔ اور ڈی سی آفس لوئیر چترال میں بطور پرائیویٹ سیکریٹری پوسٹنگ کیاگیا ہے ۔ اسی طرح فضل الدین چترال سے واحد شخصیت ہیں کہ انھی پی ایس تقررکیا گیا ہے۔

fazluddin dc office chitral

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
48790