
ڈی آئی جی فداحسن کو گریڈ20میںترقی دیدی گئی
پشاور(چترال ٹآئمز رپورٹ ) سنٹرل سلیکشن بورڈ نے خیبرپختونخوا پولیس کے دو ڈپٹی انسپکٹرجنرل آف پولیس(ڈی آئی جیز) کو گریڈ انیس سے گریڈ 20 میں ترقی دینے کی منظوری دی ہے. پولیس گروپ کے گریڈ 20میںترقی پانے والوںمیں چترال کے قابل فخر سپوت ڈی آئی جی فداحسن بھی شامل ہے. جبکہ ایک اور پی ایس پی افیسر عبد الغفورآفریدی کو بھی گریڈ بیس میں ترقی ملی ہے.
یادرہے کہ فداحسن کا تعلق چترال کے خوبصورت گاوں چرون سے ہے . اوروہ موجودہ وقت میں بحثیٹ ڈپٹی کمانڈنٹ ایف سی خیبرپختونخوا پشاور میںخدمات انجام دے رہے ہیں. فداحسن چترال سے پہلے پی ایس پی آفیسر ہیں جوپولیس گروپ میں ڈی آئی جی کے عہدے پر ترقی کی ہے.