Chitral Times

Apr 20, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈپٹی کمشنر اپرچترال کے زیر صدارت این جی اوز کے سربراہان کااجلاس، ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی ثریا بی بی کی خصوصی شرکت

Posted on
شیئر کریں:

ڈپٹی کمشنر اپرچترال کے زیر صدارت این جی اوز کے سربراہان کااجلاس، ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی ثریا بی بی کی خصوصی شرکت

اپرچترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) اپرچترال میں کام کرنے والے مختلف نان گورنمنٹل آرگنائزیشن(NGOs )کے سربراہان اور نمائندوں کے ساتھ کا ایک اہم میٹنگ زیر صدارت حسیب الرحمن خان خلیل ڈپٹی کمشنر اپر چترال منعقد ہوا۔

 

اس میٹنگ میں ثریا بی بی ڈپٹی سپیکر صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا ، معظم خان بنگش ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اپر چترال اور اپر چترال میں کام کرنے والے مختلف NGOs کے سربراہان اور نمائندوں نے شرکت کیں۔

 

میٹنگ کا مقصد اپر چترال میں دو تین سالوں سے وقوع پذیر ہونے والے موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات اور ان کی وجہ سے رونما ہونے والے تباہیوں سے نمٹنے کے لئے مختلف NGOs کے ساتھ مل کر حکمت عملی وضع کرنا تھا۔

 

میٹنگ میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال اور ڈپٹی سپیکر صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا نے اپر چترال کی ترقی میں NGOsکے کردار کو بھرپور سراہا اور مستقبل میں بھی اس سلسلے کو جاری رکھنے کا عزم کا اظہارکیا گیا تاکہ سرکار اور NGOs مل کر علاقے کی پائیدار ترقی کے لئے کام کو جاری رکھیں۔

 

میٹنگ میں NGOs کے سربراہان اور نمائندوں نے موسمیاتی تبدیلیوں سے رونما ہونے والے خطرات کو کم کرنے اور علاقوں کو محفوظ رکھنے کے لیے اپنے مفید آراء اور مشوروں سے ڈپٹی کمشنر اور ڈپٹی سپیکرکو آگاہ کئے۔

 

میٹنگ میں NGOs کے سربراہان اور نمائندوں نے اپر چترال کے مختلف دور افتادہ علاقوں میں مختلف سیکٹرز میں اپنے جاری اور آنے والے ترقیاتی پراجیکٹس/منصوبوں کے بارے میں ڈپٹی سپیکر اور ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کئے۔

 

ڈپٹی کمشنر اور ڈپٹی سپیکر نے اپر چترال میں عوامی مشکلات کو کم کرنے اور علاقے کی ترقی میں حکومت کے شانہ بشانہ کام کرنے پر تمام NGOs کے منتظمین کا شکریہ ادا کئے اور صوبائی حکومت سمیت ضلعی انتظامیہ اپر چترال کی جانب سے ان کے ساتھ ہرممکن تعاون کا اعادہ کئے۔

 

chitraltimes dc upper chitral chairing ngos meeting 1

 

chitraltimes dc upper chitral chairing ngos meeting 3

 

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
101057