The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 13 September 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

ڈپٹی کمشنر آفس لوئیر چترال میں مسیحی کمیونٹی کے ہمراہ کرسمس کا کیک کاٹا گیا

Chitral Times

چترال ( چترال ٹائمزرپورٹ ) ڈپٹی کمشنر آفس چترال لوئیر میں کرسمس کی آمد کے حوالے سے مسیحی کمیونٹی کے ہمراہ کرسمس کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محسن اقبال نے کہا کہ چترال ایک پر امن ضلع ہے مسیحی برادری اپنے مذہبی تہوار کو جوش و جذبے اور عقیدت کے ساتھ منائیں۔ مسیحی برادری نے ہمیشہ محب وطن اور پرامن شہری ہونے کا عملی ثبوت دیا ہے،ضلعی انتظامیہ ہر سال کی طرح اس بار بھی مسیحی برادری کے کرسمس کی خوشیوں میں برابر کا شریک ہے ۔اور مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد پیش کرتی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے مسیحی برادری کیلۓ نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مسیحی کمیونیٹی کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔تقریب کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی کیلئے دعا کا اہتمام بھی کیا گیا۔

chitraltimes xmas cake cutting ceremony dc house chitral lower