
چیف سیکرٹری کی زیرِ صدارت پراونشل سیلکشن بورڈ کا اجلاس: اساتذہ اور ڈاکٹروں کی ترقی کارکردگی سے مشروط ۔ 313 مختلف درجہ کے چیف کلینیکل ٹیکنیشن کوترقی دیدی گئی
چیف سیکرٹری کی زیرِ صدارت پراونشل سیلکشن بورڈ کا اجلاس: اساتذہ اور ڈاکٹروں کی ترقی کارکردگی سے مشروط ۔ 313 مختلف درجہ کے چیف کلینیکل ٹیکنیشن کوترقی دیدی گئی
پشاور (نمائندہ چترال ٹائمز) چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ نے پراونشل سلیکشن بورڈ (پی ایس بی) کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے محکمہ صحت، محکمہ تعلیم اور اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ اساتذہ اور ڈاکٹروں کی ترقی کو سختی سے کارکردگی سے مشروط کیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ صرف وہی افراد ترقی کے اہل ہوں گے جو مقررہ کارکردگی کے معیار پر پورا اتریں گے، اور ان کے کیسز آئندہ بورڈ اجلاس میں زیر غور آئیں گے۔ شفافیت اور میرٹ پر مبنی ترقی کے لیے چیف سیکرٹری نے ہدایت دی کہ اساتذہ اور ڈاکٹروں کی کارکردگی جانچنے کے لیے انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ (آئی ایم یو) کی رپورٹس کو کلیدی معیار کے طور پر شامل کیا جائے۔ اس کے ساتھ دیگر لازمی کارکردگی کے اشاریوں کا بھی مکمل جائزہ لے کر ان کی تصدیق کی جائے، تاکہ ترقی کے معاملات کو کسی بھی قسم کی بے ضابطگی سے پاک رکھا جا سکے۔
چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد محنتی اور قابل اساتذہ و ڈاکٹرز کے لیے میرٹ پر مبنی ماحول فراہم کرنا ہے، تاکہ عوام کو صحت اور تعلیم کے شعبے میں معیاری خدمات فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے حکومت کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ صحت اور تعلیم کے شعبے میں بہتری کے لیے کارکردگی پر مبنی ترقی کا کلچر فروغ دیا جائے گا۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ نئی پالیسی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) 27 مارچ 2025 کو محکمہ صحت کی ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس سیکرٹری صحت کی سربراہی میں منعقد ہوا جس میں سپیشل سیکرٹری صحت، ایڈیشنل سیکرٹری صحت اور متعلقہ سیکشن آفیسرز نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران 313 مختلف درجہ کے پیرامیڈکس ملازمین کی جانچ پڑتال کی گئی جس کے نتیجے میں کمیٹی نے متفقہ طور پر 313 مختلف درجہ کے چیف کلینیکل ٹیکنیشن (بی پی ایس 16)کو کلینیکل ٹیکنالوجسٹ(بی پی ایس 17) کے درجہ پر ترقی دی گزشتہ 3 سالوں میں محکمہ صحت کی طرف سے پیرامیڈکس سٹاف کے لیے یہ ایک بڑی پروموشن ہے جس پر تمام ملازمین نے محکمہ صحت کا شکریہ ادا کیا ہے۔
محکمہ صحت کی ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس ، کمیٹی نے متفقہ طور پر 313 مختلف درجہ کے چیف کلینیکل ٹیکنیشن (بی پی ایس 16)کو کلینیکل ٹیکنالوجسٹ(بی پی ایس 17) کے درجہ پر ترقی دی
پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) محکمہ صحت کی ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس گزشتہ دن سیکرٹری صحت کی سربراہی میں منعقد ہوا جس میں سپیشل سیکرٹری صحت، ایڈیشنل سیکرٹری صحت اور متعلقہ سیکشن آفیسرز نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران 313 مختلف درجہ کے پیرامیڈکس ملازمین کی جانچ پڑتال کی گئی جس کے نتیجے میں کمیٹی نے متفقہ طور پر 313 مختلف درجہ کے چیف کلینیکل ٹیکنیشن (بی پی ایس 16)کو کلینیکل ٹیکنالوجسٹ(بی پی ایس 17) کے درجہ پر ترقی دی گزشتہ 3 سالوں میں محکمہ صحت کی طرف سے پیرامیڈکس سٹاف کے لیے یہ ایک بڑی پروموشن ہے جس پر تمام ملازمین نے محکمہ صحت کا شکریہ ادا کیا ہے۔