
چترال گرم چشمہ روڈ اور چترال بمبوریت کالاش ویلی روڈ ٹریفک کےلئے کھول دیا گیا
چترال گرم چشمہ روڈ اور چترال بمبوریت کالاش ویلی روڈ ٹریفک کےلئے کھول دیا گیا
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) حالیہ بارشوں اور برفباری کے باعث چترال گر م چشمہ روڈ پہاڑی/برفانی تودہ گرنے کی وجہ سے مختلف مقامات پہ متاثر ہے، ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محسن اقبال کے احکامات کی روشنی میں محکمہ این ایچ اے کی ٹیم گرمچشمہ لنک روڈ کے کلئیرنس اپریشن میں مصرف عمل ہیں۔ فلحال روڈ ہلکی ٹریفک کیلۓ بحال کر دیا گیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چترال محمد ضیاء موقع پر کلیئرنس اور امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کر رہۓ ہیں۔ خراب موسم کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔
دریں اثناکالاش ویلیز ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے کالاش ویلی بمبوریت روڈ ٹریفک کے لیے ایمر جنسی طور پر بحال کردیا گیا جو کہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے ہر قسم کے ٹریفک کے لیے بند تھا ۔ پریس ریلیز کے مطابق مقامی مکینوں کی گزارش پر ویلیز کی حدود سے باہر آیون تک روڈ بحال کر دیا گیا جو کہ کالاش ویلیز ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈومین میں نہیں تھا ۔انشاء اللہ بہت ہی جلد رمبور اور بریر ویلی روڈ کو بھی بحال کردیا جائیگا