
چترال کے مختلف علاقوں میںشدیدبرفباری، پولیو کے خلاف مہم ملتوی کردیاگیا
چترال(نمائندہ چترال ٹائمز) چترال ضلع کے طول و عرض میں شدید برفباری کی بنا پر ڈپٹی کمشنرچترال نے ماہ جنوری میں منعقد ہونے والا پولیوکے خلاف مہم ملتوی کردیا ہے . ڈپٹی کمشنرچترال خورشید عالم محسود کے دفتر سے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق ضلع بھر میں شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے رابطہ سڑکیںبند ہونے کےساتھ مختلف مقامات پر برفانی تودے گرنے کے بھی خدشات ہیں. جس کے پیش نظر ماہ جنوری کیلئے طے شدہ این آئی ڈی پروگرام ملتوی کردیا گیا ہے .