چترال کے عوام کے لیے گندم میں خصوصی سبسیڈی دینے کے لیے ایم این اے چترالی نے وزیراعظم کو درخواست دیدی
چترال کے عوام کے لیے گندم میں خصوصی سبسیڈی دینے کے لیے ایم این اے چترالی نے وزیراعظم کو درخواست دیدی
چترال (نمایندہ چترال ٹایمز ) چترال سے رکن قومی اسمبلی کے رکن مولانا عبدالاکبر چترالی نے پیر کے روز قومی اسمبلی کی سیشن کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور انہیں چترال میں گندم کی قیمت میں 100 فی صد اضافے سے پیدا ہونے والی عوامی تشویش سے آگاہ کیا۔ اسلام آباد سے ٹیلی فون کے ذریعے چترال ٹایمز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے ان کی گزارش کو غور سے سننے کے بعد مسئلے کو ترجیحی بنیاد پر حل کرنے کی یقین دہانی کی ۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ عنقریب چترال کے عوام میں گندم میں سبسڈی دینے کا سلسلہ دوبارہ شروع کیاجائے گا۔