
چترال کے آمن کی خاطر نوجوان طبقہ سوشل میڈیا کو ذمہ دارانہ طریقے سے استعمال کریں۔ ضلعی سیرت کونسل کے زیر اہتمام چترال پریس کلب میں منعقدہ کانفرنس سے شرکاٗ کا خطاب
چترال کے آمن کی خاطر نوجوان طبقہ سوشل میڈیا کو ذمہ دارانہ طریقے سے استعمال کریں۔ ضلعی سیرت کونسل کے زیر اہتمام چترال پریس کلب میں منعقدہ کانفرنس سے شرکاٗ کا خطاب
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ضلعی سطح پر سوشل میڈیا میں غیر ذمہ دارانہ پوسٹ کی حوصلہ شکنی ، چترال کے آمن و امان کو نقصان سے بچانے اور شعائر اسلام کے تحفظ کیلئے ضلعی سیرت کونسل چترال کے زیر اہتمام چترال پریس کلب میں ایک کانفرنس منعقد کیا گیا ۔
جس میں جید علماء کرام ، سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ اس کانفرنس کے مہمان خصوصی سابق ضلع نائب ناظم مولانا عبد الشکور تھے ، جبکہ صدر محفل کے فرائض صدر پریس کلب ظہیر الدین نے انجام دی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ضلعی سیرت کونسل کے چیرمین حافظ نواز مدنی ، قاری فدا ، چیرمین وی سی چترال مفتی ضمیر احمد ، رہنما پیپلز پارٹی شریف حسین ، امیر جے یوآئی چترال پیر سرور ندیم ، صدر پریس کلب ظہیر الدین اور سابق نائب ناظم ضلع کونسل چترال نے کہا کہ سوشل میڈیا کا ذمہ دارانہ استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ سوشل میڈیا دو دھاری تلوار کی مانند ہے ۔ اس کا بے لگام استعمال نہ صرف چترال کی ثقافت کو بری طرح نقصان پہنچا سکتا ہے ۔ بلکہ امن و امان کو بگاڑنے کا موجب بن سکتا ہے ۔
انہوں نے کہا ، کہ سماج دشمن عناصر کسی نہ کسی طرح ملک اور چترال کے آمن کو سبو تاژ کرنے کے درپے ہیں ۔ اور ایسے عناصر سوشل میڈیا کو استعمال کرکے علاقے کے آمن کو استعمال کر سکتے ہیں ۔ اس لئے ایسے کسی پوسٹ اور کمنٹس سے اجتناب کرنا چاہیئے ۔ جو چترال کے مختلف کمیونیٹیز اور مسالک کے مابین اختلافات کا موجب بنئیں ۔ اور چترال کا امن متاثر ہو ۔ کانفرنس میں اس امر کا اظہار کیا گیا ۔ کہ امن و امان کی پائیداری انصاف کی بلا امتیاز فراہمی اور آئین و قانون کے مطابق اقدامات سے ہی ممکن ہے ۔ اس لئے حکومتی ادارے انصاف کی بلا امتیاز فراہمی کو یقینی بنائیں ، اور اسلام بھی یہی درس دیتا ہے ۔ انہوں نے سوشل میڈیا میں شعائر اسلام کا مذاق اڑانے اور کسی بھی نامناسب مواد جس سے کسی کی دل آزاری ہو سکتی ہو ۔ باز رہنے کی اپیل کی ۔