Chitral Times

Apr 25, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کی بیٹی کا اعزاز، ڈاکٹر فریدہ انجم خیبرپختونخوا ایگریکلچر ریسرچ سنٹر میں پہلی خاتون ڈائریکٹر تعینات

Posted on
شیئر کریں:

چترال کی بیٹی کا اعزاز، ڈاکٹر فریدہ انجم خیبرپختونخواایگریکلچر ریسرچ سنٹر میں پہلی خاتون ڈائریکٹر تعینات

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز) محکمہ زراعت خیبرپختونخوا کی پہلی خاتون ڈاکٹر فریدہ انجم ایگریکلچر ریسرچ ڈائریکٹرتعینات ہوئی ہیں۔ وہ پشاور کے زرعی ریسر چ سنٹر میں تجربات کی نگرانی کے ساتھ انتظامی اور دفتری امور بھی انجام دے رہی ہیں۔انھوں نے امپریل کالج لندن یو۔کے۔ سے زراعت میں پی ایچ ڈی کی ہے۔ فریدہ خیبرپختونخوا ریسرچ سنٹر کی چھبیس وی جبکہ صوبے کی پہلی خاتون ریسرچ ڈائریکٹر تعینات ہوئی ہیں۔ ڈاکٹر فریدہ انجم کا تعلق چترال کے سیاحتی اور خوبصورت گاوں آیون سے ہے وہ غلام ربانی (مرحوم) کی صاحبزادی ہیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
70148