چترال پشاور روڈ پر کلکٹک دروش کے ایریا میں ترکول بچھانے کا کام جاری ، اسسٹنٹ کمشنر کا موقع پر کام کا معائنہ ، کوالٹی کے مطابق تسلی بخش کام کرنے کی ہدایت
چترال پشاور روڈ پر کلکٹک دروش کے ایریا میں ترکول بچھانے کا کام جاری ، اسسٹنٹ کمشنر کا موقع پر کام کا معائنہ ، کوالٹی کے مطابق تسلی بخش کام کرنے کی ہدایت
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال پشاور روڈ پر کلکٹک دروش کے ایریے میں مرمت اور ترکول بچھانے کا کام جاری ہے، علاقے کے مختلف مکاتب فکر کی طرف سے غیرمعیاری کام کی شکایت موصول ہورہے تھے، اور ساتھ منفی درجہ حرارت میں ترکول بچھانے کی عمل پر بھی اُنگلی اُٹھارہے تھے، منگل کے روز ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محسن اقبال کے احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر دروش ڈاکٹر محمد علی نے کلکٹک دروش میں مین روڈ پہ جاری کام کا معائنہ کیا۔
اسسٹنٹ کمشنر نے روڈ پہ ہونے والی بلیک ٹاپنگ کے کام کا رولز کے مطابق تفصیلی جائزہ لیا۔اور باور کرایا کہ کام کوالٹی کے عین مطابق تسلی بخش طریقے سے کیا جاۓ۔
اسسٹنٹ کمشنر نے موقع پر موجود ٹھیکیدار اور این ایچ اے حکام کو سختی سے ہدایت کی کہ روڈ ہر علاقے کی بنیادی ضرورت ہوتی ہے۔ اس لیۓ ناقص کام کسی صورت قابل قبول نہیں ہوگی۔