Chitral Times

Apr 19, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال پریس کلب میں چترال کے تمام سیاسی پارٹیوں کے ساتھ پرامن الیکشن اور شمولیتی انتخابات خصوصا خواتین کی شمولیت کو یقینی بنانے کیلئے پروگرام کا انعقاد

شیئر کریں:

چترال پریس کلب میں چترال کے تمام سیاسی پارٹیوں کے ساتھ پرامن الیکشن اور شمولیتی انتخابات خصوصا خواتین کی شمولیت کو یقینی بنانے کیلئے پروگرام کا انعقاد

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ضلع لویر چترال کے تمام سیاسی پارٹیوں کے ساتھ پر امن الیکشن اور شمولیتی انتخابات جس میں خواتین کی شمولیت کو یقینی بنانے کیلئے پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس کے مقاصد میں انتخابات اور جمہوری عمل پر نظر رکھنا، اس میں تمام شہریوں کی شمولیت کو یقینی بنانے کیلئے ممکنہ قانونی کاوشیں کرنا اور آنے والے عام انتخابات کو الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے عمل میں لانے کے ذریعے امن اور خواتین کی شمولیت کو یقینی بنانا ہے۔

پروگرام کا انعقاد کاروان تنظیم نے کیا تھا جوکہ ملاکنڈ ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کا نیٹ ورک منیجمنٹ آرگنائزیشن اور فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) کاممبر ہے۔
کاروان تنظیم کے الیکٹورل کوالٹی انکلوسیو پراجیکٹ (EQUIP)کے کوارڈینیٹر سرزمین خان نے شرکاء کو مخاطب کرتے ہو کہا کہ جہاں ہم خواتین سے خاندانی، کاروباری اور دیگر معاملات میں مشورہ کرتے ہیں وہاں ہم ان کو حکومت سازی میں فیصلہ میں شامل کرنے کی حوصلہ افزائی نہیں کررہے ہیں جبکہ بعض جگہوں پر مختلف طریقوں سے رکاوٹ پیدا کرکے منع کرنے کی کوشش کرہے ہیں۔ اس نے اس نے واضح کیا کہ امن اور پر سکون ماحول، ترقی اور خوشحالی کیلئے جسم میں روح کی حیثیت جیسی ہے۔ لہذا امن اور سکون کا برقرار رہنا انتہائی ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک میں الیکشن آرہے ہیں جن کے ذریعے ہم اپنے لئے نمائندے منتخب کرتے ہیں جو کہ اسمبلی میں جاکر حکومت بناتے ہیں اور ہماری توقع ہوتی ہے کہ وہ ملک کے ترقی اور ہمارے مسائل کے حل کیلئے قانون بنائیگی۔

 

انہوں نے زور دے کر کہاکہ یہ سب تب ہی ممکن ہے جب امن و امان کی صورتحال یقینی ہو، رائے دہندہ اپنے رائے میں آزاد ہو اور انتخابی عملہ اپنے قانونی فرائض کے انجام دہی میں بے خوف ہو۔ انہوں نے مزید کہاکہ اس مقصد کیلئے ملک میں آئین و قانون موجود ہے، اگر اہم ان کو سمجھے اور ان پرخود عمل کرنے اور دوسروں کو عمل کی تلقین کریں تو ہم اپنے مطلوبہ نتائج کو حاصل کرسکتے ہیں۔ ہمارے ملک میں انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن آف پاکستان کی زمہ داری ہے اور ملک کے آئین اس ادارے کو باآختیار بناتا ہے کہ کس طرح پرامن الیکش کا انعقاد کیاجائے گا۔انہوں نے اس موقع پر انتخابی قانون 2017 کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کے لئے وضع کردہ ضابطہ اخلاق پر مفصل گفتگو کی اور ان کے جزئیات پڑھ کر سنایا۔ پروگرام میں موجود مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے اس موقع پر متعدد تجاویز پیش کئے جن میں سیاسی جماعتوں کی استعداد کار کو بڑہانے کے ذریعے الیکشن میں عوام کی شمولیت اور جمہوریت کو پروانا چڑہانا شامل تھا۔

 

پروگرام کے انعقاد میں کاروان تنظیم کو چترال پریس کلب کی معاونت بھی حاصل تھی۔ پروگرام سے چترال پریس کلب کے صدر ظہیر الدین نے بھی خطاب کیا اور مختلف تجاویز پیش کی۔ پروگرام میں پی ایم ایل (این) کے نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ، صفت زرین، زار عجم لال، پی پی پی کے شریف حسین اور عالم زیب ایڈوکیٹ، جماعت اسلامی کے محمد شجاع الحق بیگ، اے این پی کے سید عباس جان اور میر عباد اللہ خان،جے یو آئی کے قاضی نسیم،ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ساجد اللہ ایڈوکیٹ اور دوسروں نے شرکت کی جبکہ پی ٹی آئی اور پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کی نمائندگی نہیں ہوئی جن کی قیادت کو باضابطہ دعوت دی گئی تھی۔

chitraltimes fafan organized program at chitral press club2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
83054