The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 28 June 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

چترال میں بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کے خاتمہ اور چترال کے صارفین کےلئے خصوصی ٹیرف مقرر کرنے کیلئے سابق ضلع ناظم مغفرت شاہ کا عوامی تحریک چلانے کا اعلان

Chitral Times

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) سابق ضلع ناظم مغفرت شاہ نے شاہی مسجد چترال میں نماز جمعہ کی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بجل کی ناروا لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کرنے اور چترال کے صارفین کے لئے خصوصی ٹیرف مقرر کرنے کے لئے پرزور عوامی تحریک کے لئے تیار رہنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ چترال کے عوام جب تک ایک پیج میں آکر متحدومتفق ہوکر تحریک برپا نہیں کریں گے، بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور آسمان سے باتیں کرتی بلوں سے چھٹکارا حاصل نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ چترال کے عوام ہر لحاظ سے بجلی کی قیمتوں میں رعایت کے مستحق ہیں۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ کسی بھی وقت کال کا انتظار کرے۔