The Voice of Chitral since 2004
Tuesday, 16 June 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

چترال لوئیر پولیس کی کامیاب کارروائی، ارندو سے اشتہاری ملزمان گرفتار

Chitral Times

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ)ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ خان (PSP) کے خصوصی احکامات پر مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔
ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل دروش اقبال کریم کی سربراہی میں SHO تھانہ ارندو انسپکٹر قربان خان اور ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے لوئر چترال پولیس کو مختلف کیسز میں مطلوب اشتہاری مجرمان شمس الرحمن ,شمس اللہ پسران امان خان سکنہ لنگوڑ بٹ ارندو کو گرفتار کرلیا۔
دونوں اشتہاری مجرمان لوئر چترال پولیس کو مقدمہ علت نمبر جرم 301/147/148/149 PPC میں مطلوب تھے.