
چترال لوئیر میں نوسرباز عناصر سرگرم عمل ، عوام ہوشیار رہیں، پولیس ایڈوائزیری جاری
چترال لوئیر میں نوسرباز عناصر سرگرم عمل ، عوام ہوشیار رہیں، پولیس ایڈوائزیری جاری
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ڈی پی او آفس چترال لوئیر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق کچھ پرائیوٹ لوگ / نوسر باز عناصر اپنے آپ ڈسٹرکٹ لوئر چترال پولیس کا ملازم ظاہر کرکے لوگوں سے بذریعہ واٹس ایپ مسیج / کال کرکے رقم کا تقاضہ کررہے ہیں۔ ایسے افراد کا لوئر چترال پولیس سے کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی پولیس کا ملازم ہے۔ ان کی گرفتاری کے سلسلے میں کاروائی جاری ہے۔
کسی کو اس قسم کے کال آئیں یا کوئی رقم کا مطالبہ کریں ۔ تو فوراً پولیس ہیلپ نمبر 15 یا پولیس کنٹرول روم نمبر 0943/412959 پر اطلاع دیں ۔