Chitral Times

Feb 9, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال شہر میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش ، پہاڑوں اور بالائی علاقوں میں برفباری جاری ، لواری ٹنل سے ٹریفک جاری

Posted on
شیئر کریں:

چترال شہر میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش ، پہاڑوں اور بالائی علاقوں میں برفباری جاری ، لواری ٹنل سے ٹریفک جاری

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) لواری ٹنل اور مضافات میں پیر کے دن موسم ابر الودرہا.وقفے وقفے سے ہلکی برفباری/بارش ہورہی ہے۔ لواری اپروچ روڈ ٹریفک کے لئے چترال اور دیر سائڈ میں مکمل طور پر بحال ہے۔ ٹریفک کی روانی جاری ہے۔ ڈی سی آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محسن اقبال کی ہدایات پر محکمہ این ایچ اے کی مشینری سٹینڈ بائی پہ ہیں۔ تمام ادارے الرٹ ہیں۔

ڈرائیورز حضرات اور سیاحوں سے گزارش کی گئی ہے کہ ممکنہ پھسلن اور حادثات سے بچنے کیلۓ سنو چین کا استعمال یقینی بنائیں۔ موسم اور رسائی سڑکوں سے متعلق مکمل معلومات حاصل کر کے سفرکریں۔ خراب موسم میں خصوصاً صبح اور رات کے اوقات میں سفر کرنے سے گریز کریں۔ سفر کے دوران اپنے پاس گرم کپڑے اور کھانے پینے کی اشیاء ضرور رکھیں تا کہ بوقت ضرورت کام آئیں۔

کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ڈی سی کنٹرول روم پر رابطہ کرسکتےہیں ۔ دریں اثنا کنٹرولر سول ڈیفنس ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محسن اقبال کی ہدایات پر محکمہ سول ڈیفنس کے اہلکار سیاحوں اور مسافروں کی مدد و رہنمائی کیلۓ لواری اپروچ روڈ میں موجود ہیں۔ اور امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں۔اسی طرح چترال کے اندر رابطہ سڑکیں بحال ہیں۔

 

 

chitraltimes lowari tunnel road snowfall 3 chitraltimes lowari tunnel road snowfall

chitraltimes lowari tunnel road snowfall chitraltimes snow sleepy road diffence


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
98290