
چترال شہر میں قفے وقفے سے بارش، پہاڑوں اور بالائی علاقوں میں برفباری ، لواری ٹنل اپروچ روڈ پربھی برفباری تاہم ٹریفک رواں دواں ہے
چترال شہر میں قفے وقفے سے بارش، پہاڑوں اور بالائی علاقوں میں برفباری ، لواری ٹنل اپروچ روڈ پربھی برفباری تاہم ٹریفک رواں دواں ہے
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال شہر میں ہفتے کے روز وفقے وقفے سے بارش ، بالائی علاقوں اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی ۔ اسی طرح لواری ٹنل اپرو چ روڈپر بھی ہلکی برفباری جاری ہے، تاہم ٹریفک رواں دواں ہے، چترال لوئیر پولیس کی طرف سے تمام مسافروں اور سیاحوں کو برفباری میں اختیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونے اور سنوچین کی استعمال کویقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
کالاش ویلیز ، لواری ٹنل ،مڈک لشٹ سمیت کئی مقامات پر پہاڑوں اور دیہات نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی ہے ۔ کالاش ویلیز میں حسب روایت برفباری کے دوران چوموس فیسٹول کی سرگرمیاں جاری ہیں ۔ اور تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں ۔ لوئر چترال کے سیاحتی مقام مڈک لشٹ کی پوری وادی کو برف نے ڈھانپ لیا ہے ۔
بارش اور برفباری سے چترال میں سردی بڑھ گئی ہے ۔ جس کا لکڑی کے ٹل والے ناجائز فائدہ اٹھارہے ہیں ۔ ایون کے علاقے میں ڈپٹی کمشنر چترال کی طرف سے جلانے کی لکڑی کی ٹرانسپورٹیشن پر پابندی سے مقامی لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ اور یہ لوگ باہر سے جلانے کی لکڑی لانے کا اضافی کرایہ برداشت کر رہے ہیں ۔ جو کہ اس مہنگائی میں ایون کے لوگوں کے ساتھ زیادتی کی انتہا ہے ۔ ایون کے عوامی حلقوں نے کہا ہے ۔ کہ بڑھتی ہوئی سردی کے باوجود انتظامیہ کی طرف سے جلانے کی لکڑی پر پابندی کا یہ سلسلہ جاری رہا ۔ تو ایون کے جملہ عوام علاقہ گیر احتجاج پر مجبورہوں گے