
چترال شہر میں بارش ، بالایی علاقوں اور پہاڑوں پر برفباری وقفے وقفے سے جاری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف پڑی ہے،
چترال شہر میں بارش ، بالایی علاقوں اور پہاڑوں پر برفباری وقفے وقفے سے جاری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف پڑی ہے، پولیس اور ریسکیو اہلکار ہایی الرٹ
چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) چترال شہر میں بارش اور پہاڑوں و بالایی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے جاری ہے۔ جس کے نتیجے میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے اور درجہ حرات بھی نقطہ انجماد سے گرگیا ہے۔ چترال پولیس لوئیر کے مطابق لواری ٹنل ایریا میں برف باری جاری ہے، تاہم ٹریفک کی روانی معمول کے مطابق جاری ہے تازہ ترین اطلاعات کے مطابق لواری ٹنل اپروچ روڈز پر 10 انچ تک برف پڑھ چکی ہے۔ جبکہ چترال کے بالائی علاقوں مستوج ، لاسپور ، تورکہو ، موڑکہو اور گرم چشمہ کے بالائی علاقوں میں 4سے 8انچ تک برف پڑ چکی ہے۔
ڈی۔پی۔او لوئر چترال ناصر محمود کی خصوصی ہدایت پر ٹریفک وارڈن لوئر چترال پولیس دروش ظفر علی شاہ اپنی ٹیم کے ہمراہ لواری ٹنل پر موجود ہے جو کہ مسافروں اور پھنسے ہوئے گاڑیوں کو نکالنے میں مدد کررہے ہے۔
ضلعی انتظامیہ لوئیر چترال کے مطابق لواری ٹنل اپروچ روڈز پر این ایچ اے کی ٹیم روڈ صاف کر رہی ہے۔ انھو ں نے ہدایت کی ہے کہ تمام مسافر بردار گاڑیوں کے ڈروئیور حضرات اپنی گاڑی میں ویل چین ضرور رکھیں۔ کسی بھی گاڑی کو ویل چین کے بغیر ٹنل اپروچ روڈز پر جانے کی اجازت نہیں دی جائے گئ۔
ڈپٹی کمشنر لوئر چترال ارشد قیوم برکی کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر دروش محمد علی بھی لواری ٹنل میں موجود رہا انھوں نے برف ہٹانے کے کام کا جائزہ لیا اور ٹھیکیدار کو مشینری دن رات ایکٹیو رکھنے کی تلقین کی۔
چترال لویر پولیس کی طرف سے جاری ہدایات کے مطابق غیرضروری سفرخاص کر علی الصبح اور رات کےسفرسےگریزکریں، ڈرائیور حضرات اپنے ساتھ سنو چین ضرور رکھ لیں تاکہ ٹنل اپروچ روڈ پرغیر ضروری پریشانی اور تاخیر سے بچ سکیں۔برفباری یا دھند کے دوران ہیڈلائٹ لوبیم، مخصوص فوگ لائٹس اور گاڑی کے ڈبل اشارے آن رکھ کر گاڑی چلائیں،گاڑی کی رفتار مخصوص حد کے اندر رکھیں
دریں اثنا ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفرالدین کی سربراہی میں ریسکیو1122 کی ٹیمیں اپر چترال مستوج، بونی اور لوئر چترال کے سیاحتی مقام کیلاش ویلی بمبوریت میں تعینات ہیں، کسی بھی ایمرجنسی کے صورتحال میں عوام کو بروقت ایمرجنسی سہولیات فراہم کرنے ریسکیو1122 اپر/لوئر چترال 24 گھنٹے عوام کی خدمت میں پیش پیش ہے.عوام کی خدمت میں گذارش کی گیی ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو1122 کے ٹائم فری ایمرجنسی نمبر “1122” پر رابطہ کریں،