
چترال شہر سے پولنگ عملہ اور سامان دوردراز کے پولنگ اسٹیشنوں تک پہنچا دئیے گئے۔۔۔ منہاس الدین
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز )چترال کے طو ل وعرض میں پولنگ عملہ کی تعیناتی اور سامان کی ترسیل کا کام مکمل کرلیا گیا ہے ۔ ریٹرننگ آفیسر (ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال ) منہاس الدین نے موقع پر چترال ٹائمز کو بتایا کہ چترال کے کل 294پولنگ اسٹیشنز کیلئے پولنگ عملہ اور سامان کی ترسیل کا کام گزشتہ دن سے جاری ہے۔ تاکہ دور دراز کے پولنگ اسٹیشن تک عملہ اور سامان پہنچ سکیں ۔ انھوں نے بتایا کہ گزشتہ الیکشن سے اس دفعہ دس پولنگ اسٹیشنز کا مذید اضافہ کردیا گیا ہے تاکہ عوام کو ووٹ ڈالنے میں اسانی رہے ۔ انھوں نے بتایا کہ ہر ایک پولنگ اسٹیشن پر پولنگ عملہ کے ساتھ سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔ جس کیلئے پاک آرمی ، چترال سکاوٹس ، چترال پولیس اور لیویز کے جوانوں کی خدمات حاصل کئے گئے ہیں ۔انھوں نے بتایا کہ پولنگ صبح آٹھ بجے شروع ہوگی اور شام چھ بجے تک جاری رہیگی ۔