
چترال سکاوٹس کے شہداء فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوںمیں سپردخاک
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) گذشتہ روز کروئے دیری مستوج میں چترال سکاوٹس کے ڈبل کیبن حادثے میں جان بحق ہونے والے چترال سکاوٹس کے شہدا کو نمازجنازہ کے بعد آبائی مقامات میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیاگیا ۔ جبہ دو زخمیوں کو چترال سے پشاور منتقل کر دیا گیا ہے ۔ شہید ہونے والے صوبیدار وائس پرنسپل فرنٹیرکور پبلک سکول اینڈ کالج چترال سیدالرحمن ساکن اُرسون اور سپاہی حفیظ اللہ ساکن میر کھنی (ڈرائیور ) کی نماز جنازہ چترال سکاوٹس ہیڈ کوارٹر چترال میں ادا کی گئی ۔ جس میں ڈپٹی کمشنر چترال نوید احمد ، کمانڈنٹ چترال سکاوٹس بریگیڈئر معین الدین ، ڈی پی او چترال وسیم عباس ، چترال سکاوٹس کے آفیسران کے علاوہ سکول کے اساتذہ طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ جبکہ نائیک رشیدالحسن شہید ساکن رائین تور کہو کی نماز جنازہ مستوج میں ادا کی گئی ۔ تمام شہداء کی میت نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد آبائی گاءوں روانہ کر دی گئیں ۔ جہاں چترال سکاوٹس کے دستوں نے اُنہیں سلامی دی اور پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا ۔ وائس پرنسپل رشید الحسن کی مدت ملازمت میں صرف دو ماہ باقی تھے ۔ اس حادثے میں ایجوکیشن آفیسر و پرنسپل ابراہیم اور لانس نائک سمیع اللہ شدید زخمی ہوئے ہیں ۔ جن کو سی ایم ایچ پشاور منتقل کر دیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز فرنٹیر پبلک سکول اینڈ کالج کے پرنسپل اور دیگر سٹاف ڈیوٹی پر چترال سے مستوج جارہے تھے ۔ کہ مستوج کے قریب کروئی دیری کے مقام پر خراب سڑک عبور کرتے ہوئے ڈبل کیبن بے قابو ہوکر سینکڑوں فٹ نیچے دریائے چترال کے کنارے جا گری ۔ جس کے نتیجے میں سکول کے وائس پرنسپل سید الرحمن ، ڈرائیور حفیظ اللہ اور نائیک حفیظ اللہ موقع پر شہید ہوئے ۔ جبکہ پرنسپل ابراہیم اور ناءک سمیع اللہ کو شدید زخمی حالت میں چترال پہنچا کر سی ایم ایچ پشاور ریفر کر دیا گیا ہے ۔ چترال کے عوامی حلقوں نے اس حادثے پر شدید صدمے کا اظہار کیا ہے .
.
اسی طرح مستوچ روڈ ایکسیڈنٹ میں شھید ھونے والے تورکھو رائین کے قابل ترین نوجوان رشیدالحسن کو ان کے ابائ گاؤں رائین میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاکِ کردیا گیا۔ان کے جنازے میں چترال سکاوٹس کے ونگ کمانڈرمستوج ونگ لیفٹینٹ کرنل عابد اورایس ایم سلیم الدین سمیت نوجوان دستے نے حصہ لیا اور شھید کو سلامی دی اور پورے تورکھو سے کثیر تعداد میں لوگوں نے جنازے میں شریک ھوئے یاد رہے شھید رشید الحسن ریٹائرڈ صوبیدار میجر سیدالحسن کے چھوٹے بھائی تھے۔۔۔