Chitral Times

یونیورسٹی آف چترال کی طرف سے بی ایس پروگرام کی فیسوں میں 57فیصد اضافے کے خلاف طلباء وطالبات سراپا احتجاج، چترال پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

یونیورسٹی آف چترال کی طرف سے بی ایس پروگرام کی فیسوں میں 57فیصد اضافے کے خلاف طلباء وطالبات سراپا احتجاج، چترال پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

چترال (نمائندہ  چترال ٹائمز ) یونیورسٹی آف چترال کی طرف سے بی ایس پروگرام کی فیسوں میں 57فیصد اضافے کے خلاف طلباء وطالبات سراپا احتجاج بن کر اسے انتہائی ظالمانہ قرار دیتے ہوئے صوبائی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ چترال میں غربت اور بے روزگاری کو مدنظر رکھتے ہوئے اس فیصلے کو فوری طور پر واپس لیا جائے بصورت دیگر سینکڑوں طالب علم کالجوں میں اپنی پڑہائی ترک کرنے پر مجبور ہوں گے جوکہ پی ٹی آئی حکومت کے لئے باعث بدنامی ہوگی۔ چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لویر اور اپرچترال کے طالب علم رہنماؤں چیرمین چترال اسٹوڈنٹس سوسائٹی خواجہ آفتاب الدین،اریان علی ہیڈ آف اسٹوڈنٹس،برہان الدین ہیڈ آف اسٹوڈنٹس، میر بیض خان ناظم اسلامی جمعیت طلبہ ڈگری کالج، عظمت اللہ صدر جمعیت طلبائے اسلام، فضل حیات جنرل سیکرٹری آئی ایس ایف، عادل خان صدر آئی ایس ایف ڈگری کالج اور کامرس کالج کے وسیع احمد، امین اللہ اور دوسروں نے کہاکہ فیسوں میں مجموعی طور پر 57فیصد اضافہ دروش سے لے کر اپر چترال کے بونی تک تمام کالجوں میں میں طلباء وطالبات اور ان کے غریب والدین پر بجلی بن گر گئی ہے جوکہ پہلے ہی مہنگائی وگرانی سے پریشان حال زندگی گزاررہے ہیں۔

 

انہوں نے مزیدکہاکہ یونیورسٹی آف چترال نے سنڈیکیٹ اور دوسرے ذمہ دارفورم سے منظوری لئے بغیر اسٹوڈنٹس کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کی ہے اور سمسٹر پروموشن فیس بھی عائد کی ہے جبکہ یہ فیس کالج کو پہلے سے ادا کیا جاتا تھااور اب یہ چترال یونیورسٹ کو بھی ادا کی جائے گی۔ انہوں نے زور دے کرکہاکہ مالی طور پر مستحکم اسٹوڈنٹس یونیورسٹی بی۔ایس پروگرام کے لئے داخلہ لیتے ہیں اور کم مالی استطاعت رکھنے والے کالجوں میں طلباء وطالبات ایڈمشن حاصل کرتے ہیں لیکن اب ان کالجوں کو بھی غریبوں کی دسترس سے باہرکردیا گیا جس کے نتیجے میں انہیں کالج چھوڑ کر گھروں میں بیٹھ جانے کے سوا کوئی چارہ کارنہیں۔انہوں نے کہاکہ اس ظالمانہ فیصلے کے خلاف کالجوں میں پڑھنے والے طلباء وطالبات ایک پلیٹ فارم پر جمع ہیں اور وہ اپنی بہنوں کی بھی نمائندگی کررہے ہیں۔

 

انہوں نے حکومت کو 10مئی کا ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہاکہ اگریونیورسٹی آف چترال کی اس ظالمانہ فیصلے کو واپس نہ لیا گیا اور ذمہ دار افسران کے خلاف کاروائی نہ ہوئی تو وہ راست اقدام پر مجبور ہوں گے۔انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوعلی امین گنڈاپور سے اپیل کی کہ وہ فوری طور پر مداخلت کرتے ہوئے فیسوں میں ناقابل برداشت اضافے کو واپس لینے کے احکامات جاری کرے۔ اس سے قبل طلباء نے ایک احتجاجی جلوس نکالا جوکہ مختلف راستوں سے ہوتا ہوا پریس کلب میں احتتام پذیر ہوئی جس سے طالب علم رہنماؤں کے علاوہ سابق ایم این اے مولانا عبدالاکبر چترالی اور ممتاز سماجی کارکن عنایت اللہ اسیر نے بھی خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے پرزور مطالبہ کیاکہ وہ طالب علموں پر اس مالی تشدد کا فوری نوٹس لے۔

chitraltimes chitral students protest for fee enhancement 2 chitraltimes chitral students protest for fee enhancement 3

chitraltimes chitral students protest for fee enhancement 5 chitraltimes chitral students protest for fee enhancement 1 chitraltimes chitral students protest for fee enhancement 6

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
88463

مادری زبانوں کے تحفظ اور ترقی کیلئے کام کرنے والا ادارہ فورم فار لینگویج انشیٹیوز کے زیر انتظام چترال میں کثیراللسانی مہرکہ کا انعقاد، 

Posted on

مادری زبانوں کے تحفظ اور ترقی کیلئے کام کرنے والا ادارہ فورم فار لینگویج انشیٹیوز(ایف ایل آئی) کے زیر انتظام چترال میں کثیراللسانی مہرکہ کا انعقاد،

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) مادری زبانوں کے تحفظ اور ترقی کیلئے کام کرنے والا ادارہ فورم فار لینگویج انشیٹیوز کے زیر انتظام چترال میں ایک کثیراللسانی مہرکہ منعقد ہوا ۔ جس میں چترال میں بولی جانے والی بارہ زبانوں کے حالات، ان کی بقا کو درپیش مسائل اور ان کے تحفظ کیلئے کی جانے والی کوششوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی ۔ مہرکہ میں زبانوں کے محققین و قلم کاروں اور دانشوروں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ مختلف زبانوں پر کام کرنے والوں نے اپنے خطاب میں کہا ۔ کہ ایف ایل آئی کے تعاون سے چترال کے دور دراز وادیوں میں بولی جانے والی زبانوں کو اپنا وجود برقرار رکھنے میں مدد ملی ہے ۔جو تشویشناک حد تک معدومیت کے خطرے سے دوچار تھے ۔ مہرکہ آٹھ سیشنز پر مشتمل تھا ۔ افتتاحی نشست کے مہمان خصوصی انجمن ترقی کھوار کے صدر شہزادہ تنویر الملک تھے جبکہ چترال کی تاریخ پر عمیق نظر رکھنےوالے محقق سرور سہرائی نے صدر محفل کے فرائض انجام دی ۔ دیگر مہمانوں میں ڈی ای او لوئر چترال محمود غزنوی ، ممتاز محقق پروفیسر نقیب اللہ رازی ،محمد عرفان عرفان شامل تھے ۔

 

ایف ایل آئی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر فخر الدین اخونزادہ نے افتتاحی سیشن میں مہرکہ کے انعقاد کے مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا ۔ کہ ایف ایل آئی کی یہ کوشش ہے ۔ کہ چترال کی پانچ لاکھ کی آبادی میں ایک درجن سے زیادہ مختلف زبانیں بولنے والوں کو ایک جگہ پر جمع کرکے ان کے باہمی تعلق اور ر وابط کو مضبوط بنایا جائے ۔ تاکہ زبانوں کومعدومیت سے بچانے اور انہیں ترقی دینے کیلئے تمام اہل زبان مشترکہ طور پر کوشش اور جدوجہد کریں ۔ اس سیشن سے صدر محفل اور مہمان خصوصی و مہمانان اعزاز نے خطاب کرتے ہوئے ایف ایل آئی کی زبان کیلئے خدمات کی تعریف کی ۔ دوسری نشست میں کتہ ویری (شیخانوار) زبان پر ناصرمنصور ،مڈکلشٹی زبان کے صوتی اثرات پر پروفیسر ظہورالحق دانش نے اپنے تحقیقی مقالات پیش کئے اور پریزنٹیشن دیں ۔ اور ایف ایل آئی کے تعاون سے زبانوں کو کتابی شکل دینے کے حوالے سے کارکردگی پر روشنی ڈالی ۔ جبکہ مئیر کے فرید احمد رضا نے “کھوار لکھائی میں سوشل میڈیا کا کردار ” کے موضوع پر خطاب کرتے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا ۔ کہ چترال میں پیسے دے کر کتاب خریدنےکا رواج نہیں ہے ۔ اس لئے مئیر اور انجمن ترقی کھوار جیسی ادبی تنظیمات کو کتابوں اور رسالوں کی چھپائی کے اخراجات کی وجہ سے شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے ۔

 

تیسری نشست پلولہ زبان کیلئے مخصوص تھی ۔ جس میں پلولہ زبان پر کام کرنے والے قاضی اسرار الدین اور مولانا شریف احمد نے اس زبان کے تحفظ کیلئےکئے جانے والے اقدامات کا ذکر کیا ۔ اور بتایا کہ 2003 میں ایک سوئیڈش پروفیسر کے تعاون سے زبان پر کام کا آغاز ہوا ۔ بعد میں ایف ایل آئی کے تعاون سے زبان کو ترقی دینے میں مدد ملی ، آج تک دس کتابیں ،ایک قرآن مجید کا پالولہ زبان میں ترجمہ اور ڈکشنری چھپ چکی ہیں ۔ پالولہ سکول قائم کی ، پلولہ یو ٹیوب چینل اور پالولہ آن لائن پیج کام کر رہےہیں ۔ اس نشست میں گواربتی زبان پر فضل اکبر اور نصیراللہ ناصر نے اور دمیلی زبان پر اور عصمت اللہ دمیلی نے اپنی زبان کی ترقی کیلئے کی جانے والی کوششوں پر روشنی ڈالی۔ اور کہا کہ سٹاک ہوم یونیورسٹی آف سوئیڈن کے تعاون سے ابتدائی طور پر کام کا آغاز ہوا ۔ حروف تہجی ترتیب دی ۔ ڈکشنری اور تاریخ پر کام ہو رہا ہے ۔

اس نشست میں پروفیسر حسام الدین نے بطور صدر محفل خطاب کیا ۔ چوتھا سیشن پینل ڈسکشن کا تھا ۔ ڈی ای او محمود غزنوی نے صدارت کی ، فرید احمد رضا ، مختار علی شاہ ، ضیاء الرحمن پشتو زبان کی نمایندگی کرتے ہوئے حصہ لیا ۔اس ڈسکشن میں سکولوں میں زبانوں کی ترویج کیلئے حکومتی اور مقامی سطح پر درپیش مسائل کی نشاندہی کی گئی ۔ جو طویل ڈسکشن کے بعد اس بات پر اختتام پذیر ہوا ۔ کہ صوبے میں پچیس ہزار پرائمری سکولوں میں زبانوں کیلئے اگرایک ا ستاد بھی رکھا جائے۔ تو پچیس ہزار اساتذہ بھرتی کرنے پڑیں گے ۔ مگر موجودہ وقت میں معاشی مسائل کی وجہ سے حکومت اس پوزیشن میں نہیں ہے ۔پانچویں نشست کے پینل ڈسکشن کی صدارت نقیب اللہ رازی نے کی ،ڈاکٹر نور شمس الدین نے نظامت کی ۔ یوسف فرہاد ، ادینہ شاہ گواربتی ، مشتاق احمد پالولہ ، نجم الحق نجم کتہ آوری ڈسکشن کا حصہ رہے۔ اس نشست میں ” چترال کی زبانوں میں نثر نویسی اور رکاوٹیں ” کے موضوع پر طویل بحث ہوئی، اورچترال میں نثر نگاری کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔ صدر ڈسکشن نےکہا ۔ کہ یہ بہت افسوسناک امر ہے۔کہ ابھی تک نصابی کتابوں کے رسم الخط پر اتفاق نہ ہو سکا ۔

 

ساتویں سیشن کی صدارت زاہد اللہ لئبریرین نے کی ۔ اس نشست میں یدغہ زبان پر معروف ادیب و شاعر علاءالدین حیدری نے اپنا مقالہ پیش کیا ۔ جس میں انہوں نے انکشاف کیا ۔ کہ یدغہ در اصل زرتشتوں کی زبان ہے ۔ پیر شاہ ناصر خسرو اور ان کے پیروکاروں کے ذریعے انجیگان ( لٹکوہ ) میں پھیلا ۔ مگر بعد آزان کھوار کی چادر کے نیچے دب گیا ۔ اس کے بولنے والوں نے بھی شرم محسوس کرتے ہوئے اس زبان کو زبردست نقصان پہنچایا ۔ لٹکوہ کے مقام روئی ، بیرزین ،اوغوتی وغیرہ مقامات میں آج بھی یہ زبان موجود ہے ۔ اور بتدریج نئے سرے سے فروغ پا رہی ہے ۔ آٹھویں نشست کثیر اللسانی مشاعرے کا تھا ۔ جس کے مہمان خصوصی چترال پریس کلب کے صدر ظہیرالدین تھے۔ اس رنگ برنگی محفل مشاعرے میں منیر احمد ، جنگ بہادر جانی ، الطاف حسین خیاب نے کھوار ، علاء الدین حیدری یدغہ ، آدینہ شاہ و نصیر اللہ ناصر گوار بتی ، نجم الحق نجم و اسماعیل حیدری کتہ آوری ، تاج علی بیگ وخی اورضیاء الرحمن نے پشتو میں اپنا کلام پیش کیا ۔ صدر محفل نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا ۔ کہ یہ چترال کی خوبصورتی ہے۔ کہ یہاں کی تمام زبانیں ایک گلدستے کی مانند ہیں ۔ اور ایک دوسرے کی زبان نہ جانتے ہوئے بھی سب کچھ سمجھ میں آجاتا ہے۔ انہوں نے کہا ۔کہ چترال کےحدود میں ہر ایک زبان کا تحفظ اورانہیں ترقی دینے کی کوشش میں مددکرنا ہماری ذمہ داری ہے ۔ سیشن کےآخر میں ثقافتی شو کا اہتمام کیا گیا ۔ جس کے مہمان خصوصی لکچرر عالمگیر بخاری تھے ۔ اس موقع پر مختلف زبانوں کی کتابوں اسٹال لگائے گئے۔ اور کھوار نئے کیلنڈر کی رونمائی کی گئی ۔

chitraltimes khowar mahraka book launching ceremony chitral 7

chitraltimes khowar mahraka book launching ceremony chitral 2 chitraltimes khowar mahraka book launching ceremony chitral 3 chitraltimes khowar mahraka book launching ceremony chitral 5 chitraltimes khowar mahraka book launching ceremony chitral 6 chitraltimes khowar mahraka book launching ceremony chitral 8 chitraltimes khowar mahraka book launching ceremony chitral 9

chitraltimes khowar mahraka book launching ceremony chitral 4

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
88433

کاغلشٹ میڈوز ایک اہم سیاحتی مقام ہے،جشن کاغلشٹ میں کثیر تعدادمیں ملکی و غیر ملکی سیاح آئے ہیں جو کہ خوش آئند بات ہے،ثریابی بی ڈپٹی سپیکرخیبرپختونخوااسمبلی

Posted on

کاغلشٹ میڈوز ایک اہم سیاحتی مقام ہے،جشن کاغلشٹ میں کثیر تعدادمیں ملکی و غیر ملکی سیاح آئے ہیں جو کہ خوش آئند بات ہے،ثریابی بی ڈپٹی سپیکرخیبرپختونخوااسمبلی

اپر چترال ( چترلا ٹائمزرپورٹ)ڈپٹی سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی ثریا بی بی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور مشیر سیاحت خیبرپختونخوا زاہد چن زیب کی ذاتی دلچسپی سے کاغلشٹ فیسٹیول کا انعقاد ممکن ہوا۔ کاغلشٹ فیسٹیول علاقہ میں سیاحت کی ترقی، مقامی لوگوں کیلئے تفریح سمیت نوجوانوں کیلئے صحت مند سرگرمیوں میں شرکت اور علاقائی ثقافت کو زندہ رکھنے کیلئے اہم ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کاغلشٹ فیسٹیول کی اختتامی تقریب کے موقع پرکیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چترال اپر محمد عرفان الدین، ڈی پی او محمد عتیق شاہ، ڈپٹی کمشنر چترال لوئر محمد عمران خان، چیئرمین قاقلشٹ کمیٹی بونی شہزادہ سکندرالملک سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں۔

 

ڈپٹی سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی ثریا بی بی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بونی میں کاغلشٹ میڈوز یہاں کی سیاحت کا ایک اہم سیاحتی مقام ہے جہاں پانچ سال کے وقفے کے بعد جشن کاغلشٹ منعقد ہوا۔یہ واحد میلہ ہے جس کی وجہ سے یہاں سیاحت کے فروغ میں مدد ملتی ہے۔ فیسٹیول میں کثیر تعدادمیں ملکی و غیر ملکی سیاح آئے ہیں جو کہ خوش آئند بات ہے۔ چترال میں سیاحت کے بے شمار مواقع موجود ہیں اور میں سب کو دعوت دیتی ہوں کہ یہاں آئیں اور سیاحت کے فروغ میں مل کر کام کریں۔ انہوں نے کہاکہ اگلے ماہ شندور پولو فیسٹیول کا بھی اچھے سے انعقاد کیا جائے گا۔ فیسٹیول میں خیبرپختونخواکلچراینڈٹورازم اتھارٹی، ضلعی انتظامیہ چترال اپر سمیت مختلف ڈیپارٹمنٹس اور کاغلشٹ کمیٹی نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے۔میلے میں فٹبال کا فائنل برونرز پشاور فٹبال کلب اور بونی ہیڈکوآرٹر کے مابین کھیلا گیا جس میں برونرز پشاور کلب نے ٹائٹل صفر کے مقابلے میں دو گول سے جیتا۔ والی بال کے مقابلوں میں ہیڈ کوآرٹر بونی نے مروئے کو ہراکر فائنل اپنے نام کیا۔ لوک کھیلوں کے مقابلوں میں شاپیر کڑی کا مقابلہ چرون اویر نے جیتا۔

chitraltimes qaqlasht kaghlasht festival 2024 ds suraya 1 chitraltimes qaqlasht kaghlasht festival 2024 ds suraya 3 chitraltimes qaqlasht kaghlasht festival 2024 ds suraya 4 chitraltimes qaqlasht kaghlasht festival 2024 ds suraya 5 chitraltimes qaqlasht kaghlasht festival 2024 ds suraya 6 chitraltimes qaqlasht kaghlasht festival 2024 ds suraya 7

chitraltimes qaqlasht kaghlasht festival 2024 ds suraya 2

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
88421

اپر چترال میں گزشتہ چار دنوں سے جاری کاغ لشٹ فیسٹول اپنی تمام تررعنائیوں کے ساتھ احتتام پذیر

اپر چترال میں گزشتہ چار دنوں سے جاری کاغ لشٹ فیسٹول اپنی تمام تررعنائیوں کے ساتھ احتتام پذیر

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) اپر چترال میں گزشتہ چار دنوں سے جاری کاغ لشٹ فیسٹول ہزاروں شائقین کے لئے تفریح کا ذریعہ بننے کے بعد اتوار کے روز احتتام پذیر ہوگیا جس میں دس ہزار سے ذیادہ تماشائی موجود تھے جبکہ ایک ہزار سے ذیادہ نوجوانوں نے مختلف کھیلوں میں شرکت کی جن میں لوک کھیل بھی شامل تھے۔ احتتامی تقریب کی مہمان خصوصی خیبر پختونخوا اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی تھی جس نے اپنی مختصر خطاب میں کا غ لشٹ فیسٹول کو علاقے میں سیاحت کی ترقی، طویل موسم سرما کے بعد مقامی لوگوں کے لئے تفریح مہیا کرنے اور علاقائی کلچر کو زندہ رکھنے کے لئے اہم قرار دیا۔ا نہوں نے اس عزم کا اظہار کیاکہ اگلے سالوں میں اس فیسٹول کو کیلنڈر ایونٹ میں شامل کیا جائے گا اور اس کا انتظام وانصرام کرنے والی تنظیم جشن کا غ لشٹ کمیٹی کو باقاعدہ طور پر رجسٹرڈ کیا جائے گا جبکہ صوبائی حکومت سیاحت اور کلچر سے متعلق منصوبوں میں نہایت سنجیدہ ہے۔ خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹورزم اور اپر چترال کی ضلعی انتظامیہ کی تعاون سے ایونٹ کو منعقد کرنے والی تنظیم جشن کا غ لشٹ کمیٹی کے قائمقام چیرمین پرویز لال نے بتایاآئندہ اس فیسول کو شایان شان انداز میں انعقاد کو یقینی بنائی جائے گی اور اس سال ایونٹ کو کامیاب بنانے میں چترال کے کونے کونے سے آنے والے شائقین اور سیاحوں کا شکریہ ادا کیا۔

فٹ بال کا ٹائٹل برونز پشاور فٹ بال کلب نے بونی ہیڈ کوارٹرز کو ہراکر اپنے نام کرلیا جبکہ ولی بال میں ہیڈ کوارٹرز بونی نے مروئے کو ہراکر ونر قرار پائے۔ لو ک کھیلوں کے دلچسپ مقابلوں میں شپیر کیڑی کا مقابلہ چرون اویر نے جیتا جبکہ چھت چھتو اولیئیگ میں بونی کا پرویز لال فاتح قرارپائے اور میراتھن ریس میں انیس الدین اول آئے اور نشانہ بازی میں کوشٹ کا عبدالباقی ٹائٹل جیت لیا۔

مہمان خصوصی ثریابی بی میچوں کے احتتام سے پہلے مختصر خطاب کے بعد پشاور روانہ ہونے کی وجہ سے کھلاڑیوں میں شیلڈ اور انعامات کی تقسیم ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین، ڈپٹی کمشنر لویر چترال محمد عمران خان اور ڈی پی او اپر چترال محمد عتیق شاہ نے کی۔ پولو اور کرکٹ کے فائنل میچ منگل کے روز منعقد ہوں گے جو کہ بارش کی وجہ سے نہ ہوسکے تھے۔

chitraltimes kaghlasht festival upper chitral concludes 7

chitraltimes kaghlasht festival upper chitral concludes 5

chitraltimes kaghlasht festival upper chitral concludes 2 chitraltimes kaghlasht festival upper chitral concludes 3 chitraltimes kaghlasht festival upper chitral concludes 4 chitraltimes kaghlasht festival upper chitral concludes 6 chitraltimes kaghlasht festival upper chitral concludes 9 chitraltimes kaghlasht festival upper chitral concludes 10 chitraltimes kaghlasht festival upper chitral concludes 12 chitraltimes kaghlasht festival upper chitral concludes 13 chitraltimes kaghlasht festival upper chitral concludes 14

chitraltimes kaghlasht concludes afghan distributes trophy

chitraltimes kaghlasht festival final day footbal teams with surya bibi ds 2 chitraltimes kaghlasht festival final day footbal teams with surya bibi ds 1

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
88377

چترال پولیس کی سرچ آپریشن ، چترال اور دیر پولیس کو مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار

چترال پولیس کی سرچ آپریشن ، چترال اور دیر پولیس کو مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار

چترال ( چترال ٹائمزرپورٹ ) ڈی پی او چترال لوئیرافتخار شاہ کی ہدایت پر ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل دروش احمد عیسی کی سربراہی میں ایس۔ایچ۔او تھانہ ارندو انسپکٹر علی احمد اور ٹیم نے ہمراہ DSB اسٹاف علاقہ کھوتی میں سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کے دوران لوئر چترال اور اپر دیر پولیس کو انتہائی مطلوب قتل اور دوسرے جرائم میں ملوث مجرم اشتہاری محمد اسحاق ولد بازیر سکنہ لچیگرام دمیل کو گرفتار کرلیا ۔
جبکہ لوئر چترال پولیس کو مختلف کیسیز میں مطلوب اشتہاری مجرمان شیخ زاید ولد بازیر سکنہ زرین باغ دمیل اور خان تحصیل ولد دوست محمد سکنہ زرین باغ دمیل بھی گرفتارہیں۔

 

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
88393

اپرچترال میں واقع کا غ لشٹ میڈوز میں جاری جشن کا غ لشٹ تیسرے روز جاری رہا

Posted on

اپرچترال میں واقع کا غ لشٹ میڈوز میں جاری جشن کا غ لشٹ تیسرے روز جاری رہا

اپرچترال (نمائندہ چترال ٹائمز) اپرچترال میں واقع کا غ لشٹ میڈوز میں جاری جشن کا غ لشٹ تیسرے روز جاری رہا۔ خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹوراز م اتھارٹی، ضلعی انتظامیہ اپر چترال اور قاقلشت کمیٹی بونی کے باہمی اشتراک سے منعقد ہونے والے اس فیسٹول میں مختلف کھیلوں کے مقابلے زور وشور سے جاری ہیں۔ فیسٹیول میں آج پولو، فٹبال، کرکٹ سمیت مختلف کھیلوں کے فائنل میچز کھیلے گئے جبکہ بونی کے پیراگلائیڈنگ کلب کے ٹروپرز بھی اپنے مہارت کا مظاہرہ کیا۔ فیسٹول میں چترال کی روایتی اور لوک کھیلوں میں ملکی اور غیرملکی سیاحوں نے نہایت دلچسپی کا مظاہرہ کیا جبکہ روایتی موسیقی اور رقص بھی پیش کیا گیا۔جشن کا غ لشٹ کمیٹی کے چیرمین پرویز لال نے میڈیا کو بتایاکہ بارش سے بعض کھیلوں کا شیڈول متاثر ہوا ہے جس میں پولو میچ شامل ہے۔ انہوں نے کہاکہ بارش کی وجہ سے فیسٹول کا فائنل اب دو دنوں کے لئے موخر کردیاگیا ہے تاکہ پولو میچ منعقد ہوسکیں جوکہ تماشائیوں کے لئے سب سے ذیادہ دلچسپی کا باعث ہیں۔ مختلف کھیلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں میں ڈی سی اپر چترال محمد عرفان الدین، ڈی پی او محمد عتیق شاہ اور دوسروں نے انعامات تقسیم کئے۔ کا غ لشٹ میں قائم ٹینٹ ویلج میں مختلف علاقوں سے آنے والے تماشائی اورکھلاڑی قیام کررہے ہیں جبکہ کھانے پینے کے علاوہ ہرقسم کی ضروریات کی فراہمی کے لئے اسٹال لگائے گئے ہیں۔ رات کے وقت ثقافتی شو میں بھی بڑی تعداد میں نوجوان شرکت کررہے ہیں۔

chitraltimes kaghlast qaqlasht medow festival upper chitral 2 chitraltimes kaghlast qaqlasht medow festival upper chitral 3 chitraltimes kaghlast qaqlasht medow festival upper chitral 4 chitraltimes kaghlast qaqlasht medow festival upper chitral 5 1 chitraltimes kaghlast qaqlasht medow festival upper chitral 6 chitraltimes kaghlast qaqlasht medow festival upper chitral 1

chitraltimes kaghlasht medow festival 2024 upper chitral 5 polo

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
88344

سٹی پولیس چترال کی کامیاب کاروائی، 1250,000 روپے کے زیورات سمیت 13 لاکھ 28 ہزار روپے مالیت کے مال مسروقہ برامد

سٹی پولیس چترال کی کامیاب کاروائی، 1250,000 روپے کے زیورات سمیت 13 لاکھ 28 ہزار روپے مالیت کے مال مسروقہ برامد

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) تھانہ سٹی چترال میں مسمی صادق اللہ ولد میرزہ ولی سکنہ جغور چترال نے اپنے گھر میں چوری ہونے کی رپورٹ درج کی تھی ۔ ڈی۔پی۔او لوئر چترال افتخار شاہ کے خصوصی ہدایت پر ایس۔پی۔انوسٹی گیشن عتیق الرحمن نے ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل چترال سجاد احمد کی سربراہی میں ایک خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دی تھی۔ جسمیں ایس۔ایچ۔او تھانہ سٹی چترال SI منیرالملک, SI OII ابرار احمد اور دیگر افسران شامل تھے ۔

تفتیشی ٹیم نے مختلف زرائع سے معلومات و پتہ براری کرتے ہوئے انتہائی قلیل مدت میں چوری کے وردات میں ملوث ملزمان بہروز حسین ولد بابر حسین سکنہ ریحانکوٹ اور اعجاز رشید ولد عبدالباقی سکنہ مستجاپندہ کو مال مسروقہ سمیت جن میں (5 تولہ سونا مالیتی 1250,000 روپے , ایک عدد قیمتی سیٹزن گھڑی مالیتی 15000 روپے, ایک عدد سونے کی انگوٹھی مالیتی 60,000 روپے ) اور ایک عدد شیونگ مشین برامد کرلیا ۔
ملزمان گرفتار, مزید تفتیش جاری ہے ۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged ,
88337

چترال کی مقامی چھوٹی اور بڑی زبانیں اس علاقے کا حسن اور گلدستے کی مانند ہیں, ان میں سے کسی بھی پھول کو مرجھانے نہیں دیاجانا چائیے ۔اعجاز احمد

چترال کی مقامی چھوٹی اور بڑی زبانیں اس علاقے کا حسن اور گلدستے کی مانند ہیں, ان میں سے کسی بھی پھول کو مرجھانے نہیں دیاجانا چائیے ۔اعجاز احمد

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) زبانوں کو معدومیت سے بچانے اور انہیں تحفظ فراہم کرنے کیلئے کام کرنے والا ادارہ فورم فار لینگوئج انیشیٹیو ( ایف ایل آئی ) کے میڈیا اینڈ کمیونیکیشن آفیسر اعجاز احمد نے کہا ہے ۔ کہ چترال کی مقامی چھوٹی اور بڑی زبانیں اس علاقے کا حسن اور گلدستے کی مانند ہیں ۔ ان میں سے کسی بھی پھول کو مرجھانے نہیں دیاجانا چائیے ۔ اور یہ تب ہی ممکن ہے ۔ کہ چھوٹی زبانوں کو تحفظ دینے کیلئے زبانوں پر کام کرنے والی ادبی تنظیمات اور میڈیا مشترکہ طور پر کو شش کریں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک مقامی ہوٹل میں پریس کلب چترال کے صدر ظہیرالدین و ممبران کے ساتھ ایک نشست میں خطاب کرتے ہوئےکیا ۔ جس میں نسیم حیدر ٹریننگ منیجر اور شمس ولی خان منیجر ایڈمن بھی موجود تھے ۔ نشست میں چترال کی بولیوں کو درپیش خطرات اور ان کے تحفظ کیلئے اقدامات پر بھی بات چیت ہوئی ۔ اور اس امر کا اظہار کیا گیا ۔ کہ علاقائی چھوٹی زبانوں کے حامل افراد کیلئے ضروری ہے ۔ کہ وہ اپنی سرگرمیوں کو اجاگر کرنے کیلئے میڈیا سے قریبی رابطہ رکھیں ۔ اس موقع پرصدر چترال پریس کلب ظہیرالدین نے چترال کے مادری زبانوں کی ترقی اور تحفظ کیلئے ایف ایل آئی کو بھر پور تعاون کی یقین دھانی کی ۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
88360

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 24 مئی کو پاکستان کے قومی جانور مارخور کا عالمی دن منانے کی قرارداد کی منظوری دے دی

Posted on

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 24 مئی کو پاکستان کے قومی جانور مارخور کا عالمی دن منانے کی قرارداد کی منظوری دے دی

اقوام متحدہ(چترال ٹائمزرپورٹ)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 24 مئی کو پاکستان کے قومی جانور مارخور کا عالمی دن منانے سے متعلق قرارداد کی منظوری دے دی، یہ قرار داد پاکستان اور 8 دیگر ممالک نے پیش کی تھی۔ قرارداد میں عالمی سطح پر اس دن کو منانے کی دعوت دی گئی ہے اور تمام متعلقہ فریقین کو دعوت دی گئی ہے کہ وہ مارخور کے تحفظ کی کوششوں کی حمایت میں اس کے مجموعی ماحولیاتی نظام میں اس کے کردار کے پیش نظربین الاقوامی اور علاقائی تعاون کو بڑھانے پر غور کریں۔مارخور پاکستان کا قومی جانور ہے۔قرارداد میں اقوام متحدہ کے ماحولیات کے پروگرام (یو این ای پی) کو مارخور کے عالمی دن کو منانے میں سہولت فراہم کرنے پر زور دیا گیا۔ قرارداد کامتن اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ مارخور ایک مشہور اور ماحولیاتی لحاظ سے جانوروں کی اہم نسل ہے جو وسطی اور جنوبی ایشیا کے پہاڑی علاقوں میں پائی جاتی ہے۔ قرارداد میں اس بات کو تسلیم کیا گیا کہ مارخور اور اس کے قدرتی مسکن کا تحفظ ایک ماحولیاتی ضرورت ہے اور علاقائی معیشت کو تقویت دینے، تحفظ کی کوششوں اور پائیدار سیاحت اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کا ایک اہم موقع ہے۔

 

پاکستان میں مارخور صوبہ خیبر پختونخوا (کے پی) کے شہر چترال، کوہستان اور کالام کے علاقوں کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان، صوبہ بلوچستان اور آزاد کشمیر کے کچھ حصوں میں پائے جاتے ہیں۔ مارخور کی نسل ایک زمانے میں معدوم ہونے کے قریب تھی لیکن اب اس کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہوا ہے اور یہ دو عشروں میں دوگنا ہو گئی ہے۔اب یہ مسلسل 10 واں سال ہے جب مارخورکی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان میں انٹرنیشنل یونین فار کنزرویشن آف نیچر (ائی یو سی این) کے ایک اہلکار سعید عباس نے ایک میڈیا انٹرویو میں کہا کہ مارخور کی آبادی 2014 سے سالانہ 2 فیصد کے تناسب سے بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مارخور کی موجودہ تخمینہ شدہ آبادی 3,500 اور 5,000 کے درمیان ہے، ان کی اکثریت خیبر پختونخوا میں ہے، اس کے بعد گلگت بلتستان اور بلوچستان میں یہ پایا جاتا ہے۔

شاہراہ قراقرم پر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، 21 زخمی

گلگت(سی ایم لنکس)شاہراہ قراقرم پر مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہو گئے۔ گونر فارم کی حدود میں شاہراہ قراقرم پر راولپنڈی سے گلگت جانے والے مسافر بس کھائی میں جا گری، جس میں 20 افراد جاں بحق اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔نجی ٹرانسپورٹ کمپنی مارکوپولو کی بس میں 40 سے زیادہ افراد سوار تھے۔ حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو 1122 اور دیگر امدادی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا، جہاں اسپتال میں ہنگامی حالت نافذ کرکے زخمیوں کے لیے خون کی اپیل کی گئی ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بس حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ترجمان گلگت بلتستان حکومت کے مطابق بس حادثے کے بعد ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے۔ حادثے میں 20 مسافر جاں بحق اور 21 زخمی ہوئے ہیں۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
88312

بجلی ترسیل کے لئے قائم عوامی ایکشن فورم پاؤر کمیٹی کئی سالوں بعد دوبارہ فعال، ممتاز عالم دین اور سماجی وسیاسی شخصیت مولانا اسرا ر الدین الہلال صدر منتخب

Posted on

بجلی ترسیل کے لئے قائم عوامی ایکشن فورم پاؤر کمیٹی کئی سالوں بعد دوبارہ فعال، ممتاز عالم دین اور سماجی وسیاسی شخصیت مولانا اسرا ر الدین الہلال صدر منتخب

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) لویر چترال میں بجلی ترسیل کے لئے قائم عوامی ایکشن فورم پاؤر کمیٹی کو کئی سالوں بعد دوبارہ فعال بنانے کیلئے اس کی تنظیم نو کی گئی تاکہ چترال شہر اور مضافات میں بجلی کے صارفین کو بجلی کی غیر اغلانیہ لوڈشیڈنگ اور ظالمانہ پاور بلوں سے چھٹکارا دلایا جاسکے۔ نماز جمعہ کے فوری بعد شاہی جامع مسجد بازار چترال میں منعقدہ اجلاس میں ممتاز عالم دین اور سماجی وسیاسی شخصیت مولانا اسرا ر الدین الہلال کو صدر جبکہ قاضی شاکر اللہ کو جنرل سیکرٹری چن لئے گئے۔ پاؤر کمیٹی کے بانی اراکین میں شامل میر عباداللہ خان کو سرپرست اعلیٰ مقرر کیا گیااور مقبول سماجی شخصیت حسین احمد کو ارڈینیٹر کے طور پر کام کرتے رہیں گے۔ اس موقع پر مولانا الہلا ل اور دوسروں نے کہاکہ چترال میں بجلی کے حوالے سے عوام کو دوبارہ ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر اکھٹاکرکے اس سیکٹر میں عوام کو درپیش مسائل سے نمٹاجاسکتا ہے۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
88299

اپر چترال میں جاری کاغلشٹ فیسٹیول میں مختلف کھیلوں کے مقابلے جاری، فیسٹیول میں سیاحوں کیلئے ثقافتی سٹالز سمیت روایتی موسیقی کا اہتمام بھی کیاگیا

اپر چترال میں جاری کاغلشٹ فیسٹیول میں مختلف کھیلوں کے مقابلے جاری، فیسٹیول میں سیاحوں کیلئے ثقافتی سٹالز سمیت روایتی موسیقی کا اہتمام بھی کیاگیا

اپرچترال( نمائندہ چترال ٹائمز)خیبرپختونخواکلچراینڈٹوراز م اتھارٹی، ضلعی انتظامیہ اپر چترال اور کاغلشٹ کمیٹی کے زیراہتمام اپر چترال میں جاری کاغلشٹ فیسٹیول میں مختلف کھیلوں کے مقابلے ہوئے جس میں مختلف ٹیموں نے اپنے میچز جیت لئے۔ اس موقع پر ڈی پی او محمد عتیق شاہ مہمان خصوصی تھے۔ کاغلشٹ میڈوز کے سرسبز میدانوں میں سجنے والے فیسٹیول میں جہاں خیمہ بستی قائم کی گئی ہے وہیں ملکی و غیر ملکی سیاحوں نے بھی وادی کا رخ کرلیا۔ فیسٹیول میں پولو، کرکٹ، فٹبال، لوکل ہاکی، والی بال اور دیگر مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ فٹبال میں ڈگری کالج بونی اور کشم کے مابین میچ ہوا جس میں ڈگری کالج بونی فاتح قرار پائی جبکہ دوسرے میچ میں مستجاپان دہ کی ٹیم نے لون ٹیم کو شکست دی۔پولیس اور تریچ میر کی ٹیموں میں پولیس کی فٹبال ٹیم کامیاب ہوئی۔ والی بال کے میچز میں شیراندور موڑکہو کی ٹیم کا مقابلہ کوراغ کی ٹیم سے ہوا جس میں کوراغ فاتح قرار پائی۔ دوسرا میچ آر وی سی بونی اور سنوغر کی ٹیموں کے مابین ہوا جس میں سنوغر کامیاب ہوئی۔ تیسرا میچ چرون اور موڑکہو کے مابین ہوا جس میں چرون والی بال ٹیم نے کامیابی سمیٹی۔کرکٹ کے پہلے راؤنڈ میں ینگ سٹار بونی، فرینڈز الیون، ہیڈ کوآرٹر بونی، جان برادرز، راجہ ٹائیگرز، پرواک اور ریشن کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔ فیسٹیول میں پیراگلائیڈنگ اورجیپ ریلی کا انعقادبروز اتوار کو ہوگا۔ فیسٹیول میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مختلف ٹینٹ بھی لگائے گئے ہیں جبکہ مقامی لوگوں نے روایتی کھانے پینے کی اشیاء کے سٹالز بھی سجائے ہیں۔ فیسٹیول میں سیاحوں کیلئے ثقافتی سٹالز سمیت روایتی موسیقی کا اہتمام بھی کیا ہے۔

 

chitraltimes kaghlasht medow festival 2024 upper chitral 5 chitraltimes kaghlasht medow festival 2024 upper chitral 1 chitraltimes kaghlasht medow festival 2024 upper chitral 2 chitraltimes kaghlasht medow festival 2024 upper chitral 3 chitraltimes kaghlasht medow festival 2024 upper chitral 4 chitraltimes kaghlasht medow festival 2024 upper chitral 5 chitraltimes kaghlasht medow festival 2024 upper chitral 6 chitraltimes kaghlasht medow festival 2024 upper chitral 6 chitraltimes kaghlasht medow festival 2024 upper chitral 9 chitraltimes kaghlasht medow festival 2024 upper chitral 10 chitraltimes kaghlasht medow festival 2024 upper chitral 1 chitraltimes kaghlasht medow festival 2024 upper chitral 3

chitraltimes jashn e kaghlasht qaqlasht upper chitral 4 chitraltimes jashn e kaghlasht qaqlasht upper chitral 1

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
88282

فیسوں میں ناروا اضافے کے خلاف گورنمنٹ کالج چترال کے طلباء کا احتجاجی ریلی اور مظاہرہ

فیسوں میں ناروا اضافے کے خلاف گورنمنٹ کالج چترال کے طلباء کا احتجاجی ریلی اور مظاہرہ

چترال ( چترال ٹائمزرپورٹ )فیسوں میں ناروا اضافے کے خلاف گورنمنٹ کالج چترال کے طلبہ کا “فیسوں میں اضافہ نا منظور واک” کا اہتمام کیا، واک کے اختتام پر طلبہ نمائندگان نااظم اسلامی جمعیت طلبہ گورنمنٹ کالج چترال، صدر آئی ایس ایف گورنمنٹ کالج چترال، صدر سی بی ایس گورنمنٹ کالج چترال و دیگر طلبہ قائدین نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چترال ملک کے دیگر اضلاع کے مقابلے میں وسائل اور سہولیات کے اعتبار سے پسماندہ علاقہ ہے یہاں کے اکثر آبادی کا ذریعہ روزگار تعلیم ہے۔ بی ایس پروگرام کے تحت جو طالب علم گورنمنٹ کالج چترال سے تعلیم حاصل کر رہے ہیں ان میں سے اکثر مہنگا تعلیم برداشت نہیں کر سکتے۔یہ حکومت وقت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسے طلبہ و طالبات کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرے۔
گورنمنٹ کالج چترال کے فیسوں میں 57 فیصد کا اضافہ ناقابل قبول ہے!لہذا مطالبہ کیا گیا کہ.یونیورسٹی کی طرف سے فیسوں میں جو ظالمانہ اضافہ ک نوٹیفیکیشن کی گئی ہے اس کو فی الفور واپس لیا جائے. پروموشن فیس وغیرہ کی مد میں جو غیر ضروری فیس طالب علموں پہ لگائے گئے ہیں ان کو ختم کیا جائے۔ حکومت وقت اور متعلقہ حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ چترال کی پسماندگی کو پیش نظر رکھتے ہوئے گورنمنٹ کالج چترال کے طالب علموں کو تعلیم میں خصوصی ریلیف فراہم کی جائے۔فیسوں میں اضافے کو واپس نہ لینے کی صورت میں یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف احتجاج اور مزاحمت کا یہ راستہ مزید وسیع کرے گی۔

chitraltimes gdc students of chitral protest rally against fee increase 2 scaled chitraltimes gdc students of chitral protest rally against fee increase 3 scaled chitraltimes gdc students of chitral protest rally against fee increase 4 scaled

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
88268

تومن شدی، من تو شدم ، اپرچترال کے نوجوان انورالدین نے امریکن خاتون کے ساتھ شادی کے بندھن بند گئے

Posted on

تومن شدی، من تو شدم ، اپرچترال کے نوجوان انورالدین نے امریکن خاتون کے ساتھ شادی کے بندھن بند گئے

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) کہتے ہیں کہ جوڑے آسمانوں میں بنتے ہیں اور یہ بات بونی کی رہائشی اور اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان اور معروف پولو پلیئر انوار الدین پر صادق آتی ہے جس نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک امریکن خاتون کے ساتھ شادی کے بندھن میں بند گئے۔ سوشل میڈیا میں انورالدین انور المعروف مشر کی شادی کی خبر وائرل ہوگئی ہے جوکہ اس وقت ویلج کونسل بونی کا چیرمین بھی ہے۔ فیس بک پیچ کے مطابق امریکن خاتون کلئیر اسٹیفن کے ساتھ ان کا تعارف سوشل میڈیا کے ذریعے ہوئی تھی جوکہ آخر کار “تومن شدی، من تو شدم “پر منتج ہوا۔آخری اطلاع آنے تک نوبیاہتا جوڑا جمعہ کے روز اسلام آباد سے بونی کی طرف روانہ ہوگا۔

chitraltimes a resident of upper chitral anwar married american woman 2
chitraltimes a resident of upper chitral anwar married american woman booni

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
88238

اپرچترال ؛ جشن کاغلشٹ کا رنگا رنگ افتتاح، اپراور لوئیرچترال سے ہزاروں شائقین کی شرکت 

اپرچترال ؛ جشن کاغلشٹ کا رنگا رنگ افتتاح، اپراور لوئیرچترال سے ہزاروں شائقین کی شرکت

 

چترال (نمائندہ  چترال ٹائمز) اپر چترال میں جشن کا غ لشٹ پانچ سال کے تعطل کے بعد آج جمعرات کے روز شروع ہوگئی جس میں اپر اور لویر چترال کے اضلاع سے ہزاروں شائقین اور کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جبکہ ملک کے دیگر شہروں سے بھی سیاح بڑی تعداد میں یہاں پہنچ گئے ہیں۔جشن میں شامل ایک تماشائی کا کہنا ہے کہ کا غ لشٹ کا بے ا ٓب وگیاہ بیابان جنگل میں منگل کاسماں پیش کررہا ہے جہاں یارخون ویلی سے لے کر تورکھو اور دروش تک نوجوان نہایت ذوق وشوق سے حصہ لے رہے ہیں۔ ٹینٹ ویلج قائم کئے گئے ہیں جبکہ اشیائے ضرورت کی فراہمی کے لئے مارکیٹ قائم بھی کئے گئے ہیں۔ جشن کا باقاعدہ افتتاح بونی کے معروف شخصیات قاضی غلام ربانی اور الواعظ سلطان نگاہ نے مشترکہ طور پر افتتاح کیا جبکہ افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین ، ڈی پی او اپرچترال، اسسٹنٹ کمشنر مستوج ودیگر لائن ڈیپارٹمنٹ کے سربرہان   بھی موجود تھے۔ جشن کاغ لشٹ کا انتظام وانصرام جشن کا غ لشٹ کمیٹی کررہی ہے جس میں ضلعی انتظامیہ اورخیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورزم اتھارٹی کی مکمل معاونت انہیں حاصل ہے۔

 

مہمان خصوصی قاضی غلام ربانی نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ جشن کے دوران مذہبی اور علاقائی اقدار کا بھر پور خیال رکھا جائے۔ اور کھلاڑی اپس میں محبت اور ہمدری کو فروع دے۔ برداشت کا رویہ اپنائے ایک دوسرے کا احترام کریں۔ تقریب سے سرپرست اعلیٰ جشن قاق لشٹ کمیٹی مختار احمد سنگین اور صدر تقریب سلطان نگاہ نے بھی خطاب کی ۔ تقریب کے بعد فٹ بال کی میچ سے باقاعدہ جشن کا افتیتاح کیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین نے جشن کو کامیاب بنانے کے لیے اپنی اور صوبائی حکومت کی طرف سے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کی۔ اپنے خطاب میں  ڈپٹی کمشنر  نےکہا کہ صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ اپر چترال سیاحت کو فروع دینے کے لیے کوشان ہیں۔ اور اپر چترال میں سیاحت کی فروع پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے اور مختلف تجاویز زیرِ غور ہیں۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے جشن کاغ لشٹ انتظامیہ اور سیاحوں سے درخواست کی کہ جشن کے مقام کو کوڑا کرکٹ سے پاک رکھا جائے تاکہ اس کی قدرتی حسن برقرار رہ سکے۔

یاد رہے جشن کاغ لشٹ میں روایتی کھیل پولو،رسہ کشی ،دوڑ،نشانہ بازی ،لوکل ہاکی،بوڈی دیک، وغیرہ کے علاوه فٹ بال ،کرکٹ ،والی بال اور پیراگلائڈنگ کے مقابلے اور مظاہرے ہوتے ہیں ساتھ ثقافتی مخافل اور مخفل مشاعرہ بھی منعقد کیے جاتے ہیں ۔اس جشن کو منانے کا مقصد علاقے کے لوگوں کو طویل سردیوں کے بعد تفریح کا موزون اور آسان موقعہ فراہم کرنا ہے۔جشن کاغ لشٹ کمیٹی کا چیرمین شہزادہ سکندرالمک فلحال موجود نہیں ان کی غیر موجودگی میں وائس چیرمین محمد پرویز لال چیرمین کے فرائض نبھا رہے ہیں ۔

جشن کاغ لشٹ اپر چترال کے ہیڈ کوارٹر بونی سے متصل وسیع و عریض سبزہ زار کاغ لشٹ(بونی لشٹ) میں 2005 سے تسلسل کے ساتھ منایا جاتا ہے۔اس میں 2019 سے کرونا اور مختلف وجوہات کی بنا تعطل آئی تھی تاہم اس سال ایک بار پھر جشن کاغ لشٹ کمیٹی کے زیر نگرانی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے جشن جوش و خروش سے منایا جارہا ہے

chitraltimes jashn e kaghlasht qaqlasht upper chitral 4

chitraltimes jashn e kaghlasht qaqlasht upper chitral 6

chitraltimes jashn e kaghlasht qaqlasht upper chitral 2 chitraltimes jashn e kaghlasht qaqlasht upper chitral 3 chitraltimes jashn e kaghlasht qaqlasht upper chitral 4 chitraltimes jashn e kaghlasht qaqlasht upper chitral 5

chitraltimes jashn e kaghlasht qaqlasht upper chitral 1 chitraltimes jashn e kaghlasht qaqlasht upper chitral 6 chitraltimes jashn e kaghlasht qaqlasht upper chitral 2 chitraltimes jashn e kaghlasht qaqlasht upper chitral 3 chitraltimes jashn e kaghlasht qaqlasht upper chitral 5

chitraltimes dpo upper visit qaqlasht festival

chitraltimes dpo upper visit qaqlasht festival 2

chitraltimes jashn e kaghlasht qaqlasht upper chitral 1

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
88221

وادی کالاش میں مذہبی تہوار چیلم جوش 13 مئی کو شروع ہوگا

Posted on

وادی کالاش میں مذہبی تہوار چیلم جوش 13 مئی کو شروع ہوگا

مشیر سیاحت کی زیرصدارت پانچ روزہ چلم جوش فیسٹیول کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا
بہار کی آمد پر کالاش قبیلہ کے مذہبی تہوار میں شرکت کیلئے ملکی وغیر ملکی سیاح ہر سال کیلاش کا رخ کرتے ہیں، زاہد چن زیب
ٹورازم اتھارٹی کو بمبوریت میں سیاحوں کی سہولت کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی ہے جبکہ وہ خود بھی دیگر صوبائی وزراء کے ہمراہ تہوار میں شریک ہوں گے، مشیر سیاحت و ثقافت

 

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے سیاحت، ثقافت، آثارقدیمہ و عجائب گھر زاہد چن زیب نے محکمہ سیاحت و ثقافت کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ وادی کیلاش میں اتوار 13 مئی کو شروع ہونے والے پانچ روزہ مذہبی تہوار چلم جوش کے انتظامات کی بطریق احسن انجام دہی اور ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں اور تمام انتظامات کو ذاتی نگرانی میں حتمی شکل دی جائے جن کی منظوری وہ پہلے ہی ایک اجلاس میں دے چکے ہیں۔ انہوں نے کیلاش ویلیز ڈیویلپمنٹ اتھارٹی، خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی اور ٹورازم پولیس کو بمبوریت میں کیمپنگ پاڈز کھولنے اور سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایات کی ہے تاکہ فیسٹیول میں آنے والے سیاحوں کی بہترین انداز میں مہمان نوازی کی جائے اور واضح کیا کہ وہ بذات خود بھی دیگر صوبائی وزراء کے ہمراہ اس تہوار میں شریک ہوں گے اور موقع پر ہی انتظامات کا جائزہ لیں گے۔

 

انہوں نے اس توقع کا اظہار بھی کیا ہے کہ سیاح کیلاش کی وادیوں میں سیر و تفریح کے دوران وہاں کی تہذیب و ثقافت اور روایات کا پورا خیال رکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چلم جوش تہوار کی تیاریوں سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی برکت اللہ مروت، ڈائریکٹر جنرل کیلاش ویلیز ڈیویلپمنٹ اتھارٹی منہاس الدین اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔مشیر سیاحت زاہد چن زیب نے دونوں اتھارٹیز کو ہدایت کی کہ وادی کیلاش میں بہار کی آمد پر ہر سال منائے جانے والے جوشی تہوار کیلئے کیمپنگ پاڈز کھولنے اور پینے کے صاف پانی اور واش رومز کی بہتر سہولیات کے علاوہ ٹورازم پولیس کو بھی پوری طرح فعال بنایا جائے۔ اس پانچ روزہ فیسٹیول کا آغاز اتوار 13 مئی سے کیلاش کی بڑی وادی بمبوریت میں ہوگا جس میں کیلاش کی دیگر وادیوں رمبور اور بریر سے بھی بڑی تعداد میں مرد و خواتین شرکت کرتے ہیں۔فیسٹیول کے دوران دیر اپر اور چترال لوئر میں خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے قائم کردہ سیاحت سہولت سنٹر بھی کھلے رہیں گے جن سے وادی کا رخ کرنے والے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو ہر قسم کی معلومات، رہنمائی اور خدمات فراہم کی جائیں گی۔

 

ڈی جی کیلاش ویلیز ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے اس موقع پر مشیر سیاحت کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ انکی ہدایات کی روشنی میں فیسٹیول کے انتظامات کو حتمی شکل دی جا چکی ہے جن میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کے علاؤہ ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے گاڑیوں کے ایندھن، اشیائے خوردونوش کے بہترین انتظامات، سیاحوں کا رش بڑھنے کے پیش نظر گاڑیوں کیلئے فری پارکنگ، محکمہ پولیس کی طرف سے ٹریفک مینجمنٹ پلان، ہیلپ لائن کو فعال بنانے، وادیوں کے تمام دیہات میں صفائی کی سرگرمیاں شروع کرنے، سیاحوں کیلئے فیسٹیول کے پانچوں ایام کے دوران مقامی ثقافت اور روایات کو برقرار رکھنے کیلئے رہنمائی و ایس او پیز کے بینرز آویزاں کرنے، مقامی ثقافت کی بھرپور عکاسی کیلئے ثقافتی سٹالز، مقامی ثقافت کی نمائندگی کرنے والی تصاویر اور فن پاروں کے ڈسپلے شامل ہیں۔

 

اس کے علاؤہ کیلاش کمیونٹی کی معاشی بہتری کے اقدامات، انکے گھروں میں مہمانوں کیلئے کرائے کے کمروں کی فراہمی (ہوم اسٹے) کی روایات کو فروغ دینے اور مقامی ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے سوشل میڈیا بلاگرز کو بھی مدعو کیا جا رہا ہے۔ مشیر سیاحت زاہد چن زیب نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا تاہم واضح کیا کہ چلم جوش فیسٹیول کو عالمی سطح پر شہرت حاصل ہے اسی وجہ سے غیر ملکی سیاح بھی اس فیسٹیول کا حصہ بننے کیلئے اس وادی کا رخ کرتے ہیں۔ ان کا خصوصی خیال رکھا جائے تاکہ وہ واپسی پر یہاں سے ایک مثبت پیغام لیکر اپنے ملکوں کو لوٹ کر جائیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاحتی مقامات کا رخ کرنے سے قبل سیاح ٹورازم ہیلپ لائن 1422 سے بھی معلومات اور معاونت حاصل کر سکتے ہیں جن میں گاڑیوں کی خرابی کی صورت میں مکینک خدمات سے لیکر فرسٹ ایڈ کی فوری فراہمی شامل ہیں۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
88198

پاکستان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ایپلائڈ سائنسز اسلام آباد کے ہونہار طالب علم انعام الحق کو روز کی طرف سے انعام سے نوازا گیا  

پاکستان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ایپلائڈ سائنسز اسلام آباد کے ہونہار طالب علم انعام الحق کو روز کی طرف سے انعام سے نوازا گیا

اسلام آباد ( چترال ٹائمز) آج اسلام آباد میں ایک تقریب میں چترال مستوج سے تعلق رکھنے والے Pakistan Institute of Engineering & Applied Sciences (PIEAS
میں BS Physics کے چھٹے سمسٹر کے ہونہار طالب علم انعام الحق کو شاندار تعلیمی ریکارڈ اور کارکردگی کی بناپر حوصلہ آفزائی کے لئے “روز چترال “ کی طرف سے صغرانذیر سہیل میموریل سکالر شپ کے تحت پچاس ہزار روپے کا انعام دیا گیا۔ انعام الحق شروع ہی سے شاندار تعلیمی ریکارڈ کے حامل طالب علم رہے ہیں اور اسی کارکردگی کی بنیاد وہ ملک کے اس نامور تعلیمی ادارے میں ۱۰۰ فیصد سکالر شپ پر داخلے لینے میں کامیاب ہوے ہیں۔

اس تقریب کے خاص مہمان چترال سے تعلق رکھنے والے نامور صحافی اسرار احمد   سعودی میڈیا گروپ اور سید صفدر گردیزی، سینیئر پرڈیوسر پاکستان ٹیلی ویژن تھے جن کے ہاتھوں چیک طالب علم کو دیا گیا۔ اس موقع پر چیرمین ROSE, Chitral ہدایت اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان اسکالر شپ کا مقصد لوگوں کو یہ بتانا ہے کہ چترال میں ایسے با صلاحیت طالب علم موجود ہیں جنکی حوصلہ آفزائی کرنا تمام مخیر خواتین وحضرات پر فرض ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
88161

صوبائی حکومت جامعہ چترال کے مسائل کے حل کیلئےعملی اقدامات اٹھائےگی۔ صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم میناخان افریدی /ڈپٹی اسپیکرثریا بی بی 

Posted on

صوبائی حکومت جامعہ چترال کے مسائل کے حل کیلئےعملی اقدامات اٹھائےگی۔ صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم میناخان افریدی /ڈپٹی اسپیکرثریا بی بی

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ) یونیورسٹی آف چترال کو درپیش مسائل جن میں سر فہرست مالی مسائل ہیں کے حوالے سے ایک اعلی سطحی میٹنگ صوبائی ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی کی زیر صدارت اسمبلی سیکریٹریٹ پشاور میں منعقد ہوئی جس میں صوبائی وزیر برائے اعلی تعلیم مینا خان آفریدی، ایڈیشنل سکریٹری برائے یونیورسٹیز جاوید اقبال، چیف پلاننگ آفیسر شعبہ اعلی تعلیم فقیر محمد اور سابق مشیر برائے اقلیتی امور جناب وزیر زادہ شریک ہوئے۔جبکہ یونیورسٹی کی جانب سے ایڈیشنل رجسٹرار ڈاکٹر محمد صاحب خان، بجٹ آفیسر سلطان حسین اور دیگر عملہ شریک تھے۔

یونیورسٹی کی جانب سے اجلاس کو جامعہ کی طرف سے مختلف جہتوں میں اب تک کئے گئے پیش رفت اور درپیش مسائل کے حوالے سے بالعموم اور مالی مسائل پر بالخصوص مفصل بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں وزیر برائے اعلیٰ تعلیم نے بتایا کہ محکمہ اعلی تعلیم صوبے کے تمام جامعات بشمول یونیورسٹی آف چترال کو درپیش مالی مسائل سے آگاہ ہے اور اس سلسلے میں قلیل مدتی اور طویل مدتی منصوبوں پر کام کررہی ہے تاکہ جامعات کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیےجاسکیں۔ ڈپٹی اسپیکر نے اپنے خطاب میں صوبائی وزیر برائے اعلی تعلیم اور دیگر حکام پر زور دیا کہ چونکہ جامعہ چترال صوبے کے دو نسبتاً پسماندہ اضلاع کی واحد یونیورسٹی ہے لہٰذا اس کے مالی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں۔

اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ یوینورسٹی آف چترال کے مالی مسائل کے حل کیلئے فوری طور پر مالی اعانت کیلئے ایک گرانٹ ان ایڈ کی منظوری کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔جبکہ طویل مدتی حل کیلئے انڈومنٹ فنڈ قائم کرنے کیلئے کوششیں کی جائیں گی تاکہ جامعہ چترال مالی طور پر مستحکم اور خودمختار ہوسکے۔

chitraltimes uoch meeting with deputy speaker kp suraya bibi 2 chitraltimes uoch meeting with deputy speaker kp suraya bibi 1

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
88136

اپر چترال؛ رفیق علی قتل کیس میں ملزم نے اقرار جرم کر لیا۔ ملزم جیل منتقل ، ڈی پی او اپر چترال 

اپر چترال؛ رفیق علی قتل کیس میں ملزم نے اقرار جرم کر لیا۔ ملزم جیل منتقل ، ڈی پی او اپر چترال کی میڈیا بریفنگ

اپر چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) 20 اور21 اپریل کے درمیانی شب ریشن اپر چترال سے تعلق رکھنے والا نوجوان رفیق علی کی لاش ریشن کوڑوم شوغور کے مقام سے ملی تھی۔ ابتدا میں اسے حادثاتی موت قرار دینے کی کوشش کی گئی لیکن اپر چترال پولیس کیس کو باریک بینی اور جدید خطوط پر تفتیش کے عمل کو اگے بڑھایا اور انتہائی پیشہ ورانہ مہارت سے ملزم تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی۔کیس میں اہم پیش رفت پر آج ڈی پی او آفس اپر چترال میں ڈی پی او اپر چترال محمد عتیق شاہ نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 21 اپریل کو پولیس اپر چترال کو اطلاع ملی کہ ریشن کوڑوم شوغور کے مقام پر نوجوان کی لاش پڑی ہے۔ ابتدا میں موٹر سائکل پر ایکسڈنٹ کی وجہ سے رفیق علی کی موت وقوع پذیر ہونے کا شبہ ظاہر کیا گیا اور حادثہ رنگ دینے کی کوشش کی گئی۔لیکن اپر چترال پولیس کیس کی حساسیت کے پیش نظرحقیقت تک پہنچنے کے لیے جدید طریقہ کار اور پیشہ ورانہ مہارت سے کام لیتے ہوئے مختلف زاویے سے تحقیقات شروع کی اس کے نتیجے میں رفیق علی کی موت حادثاتی نہیں بلکہ قتل ثابت ہوئی۔

اس طرح 25 اپریل کو مقتول کے بھائی محمد علی کے مدعیت میں زیر دفعہ 302 اکرام نواز ولد گل نواز ساکنہ ریشن گول کے خلاف ایف آئی آر چاک کرکے ملزم کوگرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کی گئی۔ انھوں نے بتایا کہ ایس پی انوسٹی گیشین اجمل خان،ایس ڈی پی او مستوج سید مولائی شاہ اور تفتیشی آفیسر ایس ایچ او بونی خلیل الرحمٰن نے بھر پور محنت اور جدید تیکنکی اوصولوں پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ملزم سے اقرار جرم کرانے میں کامیاب ہوئے کہ قتل انہوں نے کی ہے۔

دوران تفتیش وجہ قتل بتاتے ہوئے ملزم اکرام نواز نے بتایا کہ رفیق علی سے دوستی تھی اکھٹے بیٹھتے اور سگریٹ پیتے تھے۔وقوعہ کی رات دوران گفتگو رفیق علی کی ایک بات مجھے بہت ناگوار گزری تو بھاری پتھر ان کے سر پہ مارا جو شہ رگ پر لگی۔جس سے رفیق علی کی موت واقع ہوئی۔اور حادثاتی رنگ دینے کی نیت سے لاش کو کچھ فاصلے تک گھسیٹا۔

 

ڈی پی او نے مزید بتایا کہ پولیس ملزم کے خلاف تمام شواہد اکھٹے کیے ہیں اور اس طرح اپر چترال پولیس ایک اندھا کیس سراغ لگانے میں کامیاب ہو ئی ،ایک سوال کے جواب میں کہ اس کیس کی نوعیت کیسی ہے اور قانوناً کتنا مضبوط ہے ڈی پی او نے بتایا کہ پولیس کے پاس تمام شواہد موجود ہیں اور ملزم کے رشتہ داروں کی گواہی بھی قلم بند کی گئی جو کیس کو مضبوط بنانے کے لیے کافی ہیں۔ملزم وردات کے بعد وردات کے بارے رشتہ داروں کو بتا دیا تھا کہ ان سے خطائی ہوئی ہے ان کی گواہی قلم بند ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مزید تفتیش اور شواہد اکھٹے کرنے کا سلسلہ جاری ہے اپر چترال پولیس کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیگی۔ ملزم کو جوڈیشل حوالات پر لوئر چترال جیل بھیجدیا گیا۔

یادرہے کہ رفیق علی پشاور کے سیکاس یونیورسٹی میں ارکیٹیکچر انجینئرنگ میں فائنل کا طالب علم تھا جو عید کی چھٹی پر گھرآیا تھا کہ اس دوران یہ وقوعہ رونما ہوا ۔

chitraltimes rafiq reshun file photoRafiq Ali File photo

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
88131

اپر یارخون ویلی کے گاؤں فیض آباد پل ٹوٹنے کے باعث گزشتہ کئی ہفتوں سے چترال کے دیگر حصو ں سے کٹ کر رہ گئی ہے، علاقے کے باشندے سخت مشکلات میں مبتلا، داد رسی کی اپیل

Posted on

اپر یارخون ویلی کے گاؤں فیض آباد پل ٹوٹنے کے باعث گزشتہ کئی ہفتوں سے چترال کے دیگر حصو ں سے کٹ کر رہ گئی ہے، علاقے کے باشندے سخت مشکلات میں مبتلا، داد رسی کی اپیل

 

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز )چترال اپر کے اپر یارخون ویلی کے الگ تھلگ گاؤں فیض آباد گزشتہ کئی ہفتوں سے چترال کے دیگر حصو ں سے کٹ کر رہ گئی ہے جس کے نتیجے میں علاقے کے باشندے سخت مشکلات میں مبتلا ہوگئے ہیں اور اشیائے خوردونوش کی مسلسل عدم فراہمی کے نتیجے میں غذائی قلت کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے جبکہ درجنوں طلباء وطالبات سکولوں سے غیر حاضر ہیں۔ لوکل کونسل یارخون لشٹ کے پریذیڈنٹ سید حسین شاہ اور علاقے کے معززین مدد کریم، فیض الرحمن، صوبیدار خان اور دوسروں نے ٹیلی فون پرمیڈیاکو بتایاکہ 22گھرانوں پرمشتمل فیض آبادایک الگ تھلگ گاؤں ہے جس کے تین طرف پہاڑ جبکہ ایک طرف دریاہے اور اس علاقے تک رسائی صرف ایک معلق پل کے ذریعے ہی ممکن ہے جوکہ گزشتہ ماہ کی برفباری کے بعد بھاری برفانی تودہ کی زد میں آکر ناکارہ اور ناقابل استعمال ہوگئی ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ پل کے بند ہونے کے بعد علاقے کے مکین محصور ہوکر رہ گئے ہیں اور باہر کی دنیا کے ساتھ رابطہ نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے۔ انہوں نے گاؤں والوں کی حالت زار بیان کرتے ہوئے کہاکہ علاقے میں ادویات سمیت خشک راشن ختم ہوگئے ہیں اور مریضوں اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچانا بھی ناممکن ہوگئی ہے اور اگر یہ سلسلہ جاری رہا اور پل کو ہنگامی بنیادوں پر بحال نہ کیا گیا تو کوئی انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بچوں اور بچیوں کا تعلیمی نقصان سے ان کے والدین نہایت تشویش میں مبتلا ہیں اور نئی تعلیمی سال کی داخلہ مہم کے دوران گاؤں کا سکولوں سے کٹا رہنا نہایت پریشان کن بات ہے اور بچوں کا تعلیمی سال ضائع ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔

 

chitraltimes yarkhoon valley faizabad broken bridge 2 chitraltimes yarkhoon valley faizabad broken bridge 3

 

 

 

 

 

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
88119

آیون پولیس کی کامیا ب کاروائی ، کالاش ویلی کے کرنل کے بیٹے میجر کو دیسی شراب ٹرانسپورٹ کرنے کی پاداش میں گرفتار کرلیا

Posted on

آیون پولیس کی کامیا ب کاروائی ، کالاش ویلی کے کرنل کے بیٹے میجر کو دیسی شراب ٹرانسپورٹ کرنے کی پاداش میں گرفتار کرلیا

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) تھانہ ایون کی حدود میں لویر چترال پولیس نے منشیات کے خلاف کریک ڈاون کے دوران کالاش وادی رمبور میں کالاش قبیلے سے تعلق رکھنے والے کرنل کے بیٹے میجر کو دیسی شراب کی بڑی مقداروادی سے چترال شہر ٹرانسپورٹ کرنے کی پاداش میں رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔لویر چترا ل پولیس کے ترجمان کے مطابق ایون سرکل کے ڈی ایس پی حسن اللہ اور ایس ایچ او سب انسپکٹر بلبل حسن اپنی ٹیم کے ہمراہ دوران ناکہ بندی کے دوران شک گزر نے پر رمبور سے چترال شہر جانے والے مسافر عبداللطیف ولد نورشاہدین کو 13.5لٹر اسمگل کرتے ہوئے گرفتار کرلی اور ان کی نشاندہی پر میجر ولد کرنل کی گرفتاری بھی عمل میں آئی۔ پولیس ترجمان نے کہاکہ لویر چترال پولیس علاقے کو ہرقسم کی منشیات سے پاک کرنے کا عزم کررکھا ہے۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
88111

مشیر سیاحت کا چترال کے معروف جرنلسٹ گل حماد فاروقی کی وفات پر اظہار تعزیت اور زبردست سیاحتی خدمات پر انہیں خراج عقیدت

Posted on

مشیر سیاحت کا چترال کے معروف جرنلسٹ گل حماد فاروقی کی وفات پر اظہار تعزیت اور زبردست سیاحتی خدمات پر انہیں خراج عقیدت

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے سیاحت، ثقافت و آثار قدیمہ زاہد چن زیب نے چترال کے سینئر صحافی اور معروف ٹورازم جرنلسٹ گل حماد فاروقی کے انتقال پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کیا ہے اور انہیں صحت مند صحافتی اور اعلیٰ سیاحتی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ موصوف نے صوبے میں سیاحت کے فروغ کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں اور صوبہ بالخصوص چترال کے سیاحتی و ثقافتی مقامات اور تہواروں کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ مشیر سیاحت نے اپنے تعزیتی بیان میں مرحوم کی مغفرت اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ صبر و استقامت سے برداشت کرنے کی دعا کی ہے۔ زاہد چن زیب نے کہا کہ گل حماد فاروقی کی وفات شعبہ صحافت کے ساتھ ساتھ سیاحت کی صنعت کیلئے بھی ایک بڑا نقصان ہے۔ سیاحت و ثقافت کی ترقی میں انکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ چترال میں شندور پولو فیسٹیول اور وادی کیلاش کے مذہبی تہواروں کے علاوہ دیگر سیاحتی و مذہبی مقامات کی قومی و بین الاقوامی سطح پر پذیرائی میں مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں
88099

چترال شہر سمیت گردونواح اور اپرولوئیر چترال میں وقفے وقفے سے بارش جاری ، چترال پشاور روڈ کھول دیا گیا ، چترال بونی روڈ بند 

چترال شہر سمیت گردونواح اور اپرولوئیر چترال میں وقفے وقفے سے بارش جاری ، چترال پشاور روڈ کھول دیا گیا ، چترال بونی روڈ بند

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال شہر سمیت گردونواح اور بالائی چترال میں گزشتہ دن سے بار ش وقفے وقفے جاری ہے، جبکہ اپر چترال اور لوئیر چترال کے پہاڑوں اور بالائی علاقوں میں برفباری جاری ہے، لواری ٹنل دیر سائیڈ میں اخری اطلاع کے مطابق تین انچ تک برف پڑچکی ہے تاہم ٹریفک رواں دواں ہے۔ اسی طرح مدک لشٹ میں بھی برفباری جاری ہے۔

شدید بارشوں کے نتیجے میں مختلف ندی نالوں میں طغیانی کی صورت حال ہے، مختلف سڑکیں بند ہیں،  دروش کے مقام پر کلدام گول میں شدید طغیانی کے باعث اتوار کے دن چترال پشاور  سڑک کئی گھنٹوں تک بند رہی ، تاہم ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان کی نگرانی میں ہیوی مشینری کی مدد سے روڈ ٹریفک کیلۓ بحال کر دیا گیا ہے ۔ اخری اطلاع تک ڈپٹی کمشنر خود کلدام گول کے مقام پہ موجود ہیں۔ اور امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کر رہے ہیں ۔ جہاں پھنسے ہوۓ تمام گاڑیوں کو نکال دیا گیا ہے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ بارشوں کی وجہ سے ندی نالوں میں پانی کا بہاو ذیادہ ہے۔ لہذا غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کریں۔ اسی طرح عشریت لوئر چترال کے مقام پہ بند سڑک ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ، جہاں تحصیلدار دروش شفیع الرحمان کی نگرانی میں مذید کلیئرنس جاری ہے ۔

اسی طرح شدید بارشوں کے نتیجے میں چترال بونی روڈ بمقام نیردیت لوئر چترال لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ٹریفک کے لئے منقطع ہے۔

دریں اثنا ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفرالدین کی زیر نگرانی ریسکیو1122 لوئرچترال ہائی الرٹ کر دی گئی ہے مسلسل بارشوں کے باعث گرم چشمہ روڈ مختلف مقامات پر سیلابی ریلوں کے باعث بند ہونےسے متعدد گاڑیوں کی پھنسنے کی اطلاع ریسکیو1122 کو ملنے پر ریسکیو1122 کی ریکوری ٹیم نے ریکوری وہیکل کے ذریعے گاڑیوں کو سیلابی ریلوں سے ریکور کر لیا،

chitraltimes lowari tunnel dir side snow

438822302 748779874099711 2923575104522906835 n chitraltimes chitral rain and rescue operation road clearence kaldam gol drosh 3 chitraltimes chitral rain and rescue operation road clearence kaldam gol drosh 4 chitraltimes chitral rain and rescue operation road clearence kaldam gol drosh 5 chitraltimes chitral rain and rescue operation road clearence kaldam gol drosh 6 chitraltimes chitral rain and rescue operation road clearence kaldam gol drosh 8 chitraltimes chitral rain and rescue operation road clearence kaldam gol drosh 9 chitraltimes chitral rain and rescue operation road clearence kaldam gol drosh 10 chitraltimes chitral rain and rescue operation road clearence kaldam gol drosh 11 chitraltimes chitral rain and rescue operation road clearence kaldam gol drosh 1 chitraltimes chitral rain and rescue operation road clearence kaldam gol drosh 12

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کا خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں سے مختلف حادثات کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں سے مختلف حادثات کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان واقعات میں پانچ افراد کے جاں بحق ہونے پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اتوار کے روز یہاں سے جاری خصوصی بیان میں انہوں نے حادثات میں پانچ افراد کے جاں بحق ہونے پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے جاں بحق افراد کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی جبک زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیر اعلی نے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کا اعلان کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو اس سلسلے میں ضروری کاروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی ہے اور واضح کیا کہ متاثرہ خاندانوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جائے، زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جائے اور صوبے بھر میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے۔علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں صوبائی حکومت متاثرین کے ساتھ ہے، متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور ان کی ہر ممکن معاونت کی جائے گی۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
88080

تحصیل چیرمین دروش کے الیکشن میں پی ٹی آئی کا حمایت یافتہ امیدوار سید فریدجان ایڈوکیٹ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق کامیاب قرار

تحصیل چیرمین دروش کے الیکشن میں پی ٹی آئی کا حمایت یافتہ امیدوار سید فریدجان ایڈوکیٹ نے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق کامیاب قرار

چترال (نمائندہ چترا ل ٹائمز ) لویر چترال میں تحصیل چیرمین دروش کے الیکشن میں پی ٹی آئی کا حمایت یافتہ امیدوار سید فریدجان ایڈوکیٹ نے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے 10902ووٹ حاصل کی ہے جبکہ ان کا قریب ترین حریف اور پی ڈی ایم کا حمایت یافتہ امیدوار شوکت الملک 8312ووٹ لے سکے اور یوں 2590ووٹوں کی فرق سے ہار گئے۔ ووٹوں انتہائی پرامن ماحول میں منعقد ہوئے اور کسی بھی علاقے سے ناخوشگوار واقعے کی اطلا ع نہیں ملی۔ ڈپٹی کمشنر لویر چترال محمد عمران خان نے کئی پولنگ اسٹیشنوں کادورہ کرکے پولنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔ تحصیل چیرمین دروش کا عہدہ گزشتہ سال نومبر میں شہزادہ خالد پرویز کے استعفیٰ دینے کے نتیجے میں خالی ہوئی تھی۔

chitraltimes drosh tehsil chairman election dc visits poling stations chitraltimes drosh by election tehsil council 2 chitraltimes drosh by election tehsil council 3 chitraltimes drosh by election tehsil council 4 chitraltimes drosh by election tehsil council 5 chitraltimes drosh by election tehsil council 1

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
88068

کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی طرف سے خیبر پختونخوا اوربلوچستان کے 9000 حالیہ سیلاب سے متاثرہ گھرانوں کیلئے ہنگامی امداد روانہ

Posted on

کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی طرف سے خیبر پختونخوا اوربلوچستان کے 9000 حالیہ سیلاب سے متاثرہ گھرانوں کیلئے ہنگامی امداد روانہ

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ ) خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں حاليه شدید بارشوں کی وجہ سے آنے والے تباہ کن سیلاب کے پیش نظر کنگ سلمان ریلیف سینٹر نے سیلاب متاثرین کی اہم ضروریات کو پورا کرنے کیلئے 9,000 شیلٹر اور نان فوڈ آئٹمز (NFIs) پر مشتمل کٹس روانہ کی ہیں۔

ضروری امدادی کٹس میں شیلٹرز، سولر پینلز، کمبل، پلاسٹک میٹ، کچن سیٹ، واٹر کولر اور اینٹی بیکٹیریل صابن پر مشتمل ان 9,000 شیلٹر NFIs کٹس سے 63,000 افراد سے زائد افراد مستفید ہونگے۔

اس ہنگامی امداد سے خیبرپختونخوا کے پانچ اضلاع (اپر دیر، لوئر چترال، سوات، چارسدہ، ڈی آئی خان) جبکہ بلوچستان کے تین اضلاع (گوادر، چاغی، پشین) میں رہنے والے سیلاب متاثرین کو براہ راست فائدہ پہنچے گا۔ یہ امدادی کٹس نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) اور حکومت خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے تعاون سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔ یہ اقدام انسانی ہمدردی کی کوششوں کے لیے مملکت سعودی عرب کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے اور مصیبت کے وقت پاکستان میں متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے جاری لگن کی عکاسی کرتا ہے۔

King Salman Relief Center Extends Emergency Assistance to 9000 Flood Affected Families in Khyber Pakhtunkhwa and Baluchistan including Chitral 1

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
88059

ریشن سے تعلق رکھنے والے طالب علم رفیق علی قتل کیس میں 302 کے نامزد ملزم گرفتار

ریشن سے تعلق رکھنے والے طالب علم رفیق علی قتل کیس میں 302 کے نامزد ملزم گرفتار

اپرچترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) اپر چترال پولیس کے مطابق ڈی پی او محمد عتیق شاہ کی قیادت میں انتہائی مستعدی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ریشن واقعہ رفیق علی کیس کے 302 میں نامزد ملزم کو زیر حراست لیا۔تاہم ملزم نے اقرارجرم نہیں کیا ہے۔
ابتدائی طور پر یہ معاملہ کوئی بائیک آکسیڈنٹ لگ رہا تھا جبکہ انکوائری و تکنیکی صلاحیتوں کو استعمال کرنے بعد پولیس نے نامزد مرکزی ملزم اکرام نواز سکنہ ریشن کو گرفتار کیا۔
ملزم کو سینئر سول جج کی عدالت میں پیش کرنے پر عدالت نے ملزم کی تین روزہ حراست پولیس منظور کیاہے۔مذید تفتیش جاری ہے،
chitraltimes reshun rafiq murder fir chitraltimes rafiq reshun file photo
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
88063

وزیراعلیِ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کا سینئر صحافی گل حماد فاروقی کی وفات پر اظہارتعزیت 

Posted on

وزیراعلیِ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کا سینئر صحافی گل حماد فاروقی کی وفات پر اظہارتعزیت

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے سینئر صحافی گل حماد فاروقی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ سوگوار خاندان کے نام یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی نے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے اور کہا ہے کہ وہ اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

 

دریں اثنا خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹرڈاکٹر سیف نے صحافی گل حماد فاروقی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ گل حماد فاروقی ہمیشہ آزادی صحافت کے حامی رہے۔اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خان کو یہ صدمہ صبر و استقامت سے برداشت کرنے کی دعا کی ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں مشیر اطلاعات بیرسٹرڈاکٹر سیف نے کہا کہ گل حماد فاروقی کی وفات علاقے اور شعبہ صحافت کیلئے ایک بڑا نقصان ہے،خیبرپختونخوا کی صحافت میں انکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں
88043

چترال کے معروف صحافی گل حماد فاروقی کی انتقال پر چترال پریس کلب میں تعزیتی اجلاس

Posted on

چترال کے معروف صحافی گل حماد فاروقی کی انتقال پر چترال پریس کلب میں تعزیتی اجلاس

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال کے معروف صحافی گل حماد فاروقی ہفتے کی صبح ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال میں اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے۔ وہ چترال میں محکمہ موسمیات میں ملازمت سے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینے کے بعد صحافت کے پیشے سے وابستہ ہوکر مختلف نیوز چینلزاور اخبارات کے ساتھ منسلک ہوگئے تھے جبکہ چترال میں شادی کرنے اور سنگور گاؤں میں گھر بنانے کے بعد یہیں سکونت اختیارکرلی۔ عوامی اور سماجی مسائل کو میڈیا میں اجاگر کرنے میں انہوں نے ایک نام پیدا کیا تھاجس کے لئے وہ دوردراز علاقوں کا سفر بھی کرتے تھے۔ ان کے رشتہ داروں کے مطابق ہفتے کی رات دو بجے انہیں سینے میں درد ہونے پرہسپتال پہنچایا گیا جہاں دوگھنٹوں تک ڈاکٹروں کی ٹیم نے ان کی زندگی بچانے کی بھر پور کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔ ان کی جسد خاکی کو ان کے رشتہ داروں کے خواہش کے مطابق تدفین کے لئے شب قدر چارسدہ لے جایا گیاہے۔ دریں اثناء چترال پریس کلب کا تعزیتی اجلاس صدر ظہیرالدین کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں مرحوم کے روح کی ایصال ثواب اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعامانگی گئی۔چترال میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والوں نے گل حماد فاروقی کی اچانک رحلت پر گہری رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے اسے علاقے میں صحافت اور ترقی کے لئے ناقابل تلافی نقصان قرار دے دیا ہے۔ چترال سے قومی اسمبلی کے رکن عبداللطیف، سابق ایم این اے مولانا عبدالاکبر چترالی، چترال ڈویلپمنٹ مومنٹ (سی ڈیم ایم) کے چیرمین وقاص احمد ایڈوکیٹ اورایگزیکٹو ممبران لیاقت علی،عنایت اللہ اسیر، سابق صوبائی وزیر سلیم  اور دوسروں نے فاروقی کی اچانک انتقال پر گہری افسوس اور غم کا اظہارکیاہے۔ اپنے الگ الگ پیغامات میں انہوں نے کہاہے کہ چترال کی تعمیر وترقی میں گل حماد فاروقی نے میڈیا کے ذریعے قابل قدر کردار ادا کیا ہے۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
88038

کالاش ویلیز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا اجلاس، متعدداہم فیصلے اور اتھارٹی کی لوگو کی منظوری دیدی گئی

کالاش ویلیز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا اجلاس، متعدداہم فیصلے اور اتھارٹی کی لوگو کی منظوری دیدی گئی

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) کالاش ویلیز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی خصوصی اتھارٹی کا ساتواں اجلاس گزشتہ دن اتھارٹی کے چیئرمین شہزادہ مقصود الملک کی زیر صدارت پشاور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں بورڈ کے ممبران ممبر صوبائی اسمبلی چترال ٹوفاتح الملک علی ناصر،سرتاج احمد، وزیر زادہ، محمد علی، ڈاکٹر زہرہ حسین کے علاوہ سجاد خان ڈائریکٹر کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی، دولت خان، سیکشن آفیسر محکمہ سیاحت، حنیف احمد ٹی ایم او چترال، عبدالمجید، غیرت بیگ اور زین مصطفیٰ نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ ڈی جی کالاش ویلیز ڈویلپمنٹ اتھارٹی منہاس الدین نے اتھارٹی کے ممبران کو تفصیلی پریزنٹیشن دی۔ ایجنڈا کے مختلف آئٹمز پر بحث کے بعد درج ذیل فیصلے کیے گئے:

فورم نے KVDA کے لیے آفیشل لوگو کی منظوری دے دی۔ یہ فیصلہ کیا گیا کہ KVDA کو مختلف مفاد عامہ کے منصوبوں یعنی دفاتر، ڈمپنگ سائٹس وغیرہ کے لیے وادیوں میں زمین خریدنے کی اجازت دی جائے۔
سروس بائی لاز کو فورم کے سامنے پیش کیا گیا، جس میں KVDA سروس بائی لاز کی مکمل جانچ کے لیے ایک محکمانہ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ کمیٹی کی سفارشات اتھارٹی کے آئندہ اجلاس میں پیش کی جائیں گی۔

بلڈنگ بائی لاز بھی فورم کے سامنے پیش کیے گئے، جس میں مجوزہ بلڈنگ بائی لاز کے حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز کی ایک ورکشاپ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ماہرین کی ایک محکمانہ کمیٹی مجوزہ بلڈنگ بائی لاز کی بھی چھان بین کرے گی۔ کمیٹی کی سفارشات اتھارٹی کے آئندہ اجلاس میں پیش کی جائیں گی۔
یہ فیصلہ کیا گیا کہ KVDA مقامی ثقافت کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنے کے لیے ٹورازم ایکسپو اسلام آباد میں کالاش کمیونٹی کی شرکت کی سہولت فراہم کرے گا۔ ایکسپو مئی کے آخری ہفتے میں منعقد کی جائے گی۔

فورم نے کالاش وادیوں سے متعلق مفاد عامہ کے مختلف منصوبوں کی نمائش کے لیے ایک ڈونر کانفرنس بلانے کا بھی فیصلہ کیا۔
کالاش کی وادیوں کو انٹیگریٹڈ ٹورازم زونز (ITZ’s) میں شامل کرنے کی تجویز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ فورم نے کالاش کی وادیوں کو انٹیگریٹڈ ٹورازم زونز (ITZ’s) میں شامل کرنے پر اصولی طور پر اتفاق کیا۔ اس سے ثقافتی تحفظ، سیاحت کے فروغ اور معاش میں بہتری کی کوششوں میں اضافہ ہوگا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کیلاش وادیوں کو مربوط ٹورازم زونز میں شامل کرنے کے حوالے سے ہز ہائینس فتح الملک علی ناصر، ایم پی اے-پی کے-2، جناب وزیر زادہ، ڈی جی کے وی ڈی اے اور کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے ماہرین پر مشتمل کمیٹی اپنی سفارشات پیش کرے گی۔

کالاش ثقافت کے تحفظ، پائیدار انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ، چینلائزیشن، گوٹ فارمنگ اور پنیر بنانے کے حوالے سے مختلف منصوبوں کی تجاویز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ان منصوبوں کی منظوری تمام ضابطہ اخلاق کی تکمیل کے بعد دی جائے گی۔ اجلاس کے اختتام پر چیئرمین شہزادہ مقصود الملک نے تمام اتھارٹی ممبران کا شکریہ ادا کیا۔

chitraltimes kvda meeting kalash valleys dev autho 2

chitraltimes kvda meeting kalash valleys dev autho 1 chitraltimes kvda meeting kalash valleys dev autho 3

chitraltimes kalash valleys development authority KVDA logo monogram

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
88030

انتقال پرملال، چترال کے معروف صحافی گل حماد فاروق انتقال کرگئے

Posted on

انتقال پرملال، چترال کے معروف صحافی گل حماد فاروق انتقال کرگئے

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز) چترال کے صحافت میں معروف نام اور سینئر صحافی گل حماد فاروقی گزشتہ رات دل کا دورہ پڑنے سے ڈی ایچ کیو ہہپتال چترال میں انتقال کرگئے ہیں، انھیں انکے آبائی گاوں چارسدہ پہنچاکر سپرد خا ک کردیا جائیگا۔ زرائع کے مطابق گزشتہ رات ان کے سینے میں درد محسوس ہونے پر انھیں ہسپتال پہنچایا گیا تھا وہیں انتقال کرگئے ہیں۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں
88026

لواری ٹنل ، چوبیس گھنٹے میں دس گھنٹے آمدورفت کے لئے بند ہوگا،اعلامیہ جاری

Posted on

لواری ٹنل ، چوبیس گھنٹے میں دس گھنٹے آمدورفت کے لئے بند ہوگا،اعلامیہ جاری

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) نیشنل ہائی وے اتھارٹی ، (این ایچ اے) نے لواری ٹنل سے آمدورفت کے لئے ٹائمنگ شیڈول جاری کردیا ہے، لواری ٹنل کے چیف اپریٹنگ آفیسر کے دفتر سے جاری اعلامیہ کے مطابق صبح ۴بجے سے صبح ۷بجے تک ٹنل سے آمدورفت جاری رہےگا، اس کے بعد دو گھنٹے کا وقفہ ہوگا اور ٹنل ۹ بجے تک بند رہیگا، اسی طرح صبح ۹ سے ۱۲ بجے تک ، سہ پہر ۲ بجے سے پانچ بجے تک اور شام ۷ بجے رات ۱۰ بجے تک ٹنل سے آمدورفت کی اجازت ہوگی ، باقی اوقات میں ٹنل بند رہے گی، تاہم اسی دوران ایمبولینس، سرکاری گاڑیوں ، ایمرجنسی سروس اور این ایچ اے والوں کے لئے پابندی کا اطلاع نہیں ہوگا۔

chitraltimes lowari tunnel timing 1 chitraltimes lowari tunnel timing

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
88022

چترال میں نانبائیوں کی ہڑتال کا سلسلہ چوتھے روز میں داخل، چترال شہر کے ہوٹلوں میں دروش سے روٹی منگواکر گاہکوں کو فراہم کرنے کا سلسلہ جاری

Posted on

چترال میں نانبائیوں کی ہڑتال کا سلسلہ چوتھے روز میں داخل، چترال شہر کے ہوٹلوں میں دروش سے روٹی منگواکر گاہکوں کو فراہم کرنے کا سلسلہ جاری

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال میں نانبائیوں کی ہڑتال کا سلسلہ چوتھے روز میں داخل ہوگئی ہے جوصوبائی حکومت کی مقرر کردہ نرخ 200گرام کو 30روپے میں فروخت کرنے کے خلاف شٹرڈاون ہڑتال شروع کردیا ہے۔ نابنائیوں کی اس ہڑتال سے عوام کو تاہم روٹی کی عدم دستیابی سے ذیادہ تکلیف کا سامنا نہیں ہے کیونکہ ریسٹوران کے مالکان نے اس کا حل ڈھونڈتے ہوئے دروش بازار سے روٹی منگواکر اپنے کسٹمرز کو فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ توے پر پکائی ہوئی پتیری روٹی بھی دستیاب ہے۔ چترال کے عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ پر زوردیا ہے کہ وہ نانبائیوں کی دباؤ میں ہرگز نہ آئے اور اس مقرر کردہ ریٹ کو برقرار رکھے۔ انہوں نے اس حیرانگی کا اظہار کیا ہے کہ اگر 40کلومیٹر کے فاصلے پر واقع دروش میں 200گرام روٹی 30روپے میں دستیاب ہے تو چترال شہر اور مضافات میں کیوں نہیں۔

دریں اثنا نان بائیوں کی ہڑتال کی وجہ سے مسافر رہائشیوں اور ہوسٹل میں رہنے والے طلباو طالبات کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑرہاہے، ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ چار دنوں سے چاول پر گزارا کیا جارہاہے،انھوں نے ضلعی انتظامیہ سے بازار میں روٹی کی دستیابی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
88012

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لئے پی ٹی آئی کارکنوں کا احتجاجی ریلی اور جلسہ 

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لئے پی ٹی آئی کارکنوں کا احتجاجی ریلی اور جلسہ

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لئے نماز جمعہ کے بعد شاہی قلعہ چترال سے پی ٹی آئی کے کارکنوں کا ایک احتجاجی جلوس برامد ہوا جوکہ پی آئی اے چوک پہنچ کر جلسے کی شکل اختیار کرلی جس سے پارٹی قائدین حیات الرحمن، نذیر احمد، نوید احمد بیگ، سجاد احمد، قاسم خان اور دوسروں نے خطاب کیا۔ انہوں نے ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بانی پی ٹی آئی کو پابند سلاسل بنانے پر حکومت کو سخت تنقیدکا نشانہ بنایا اور کہاکہ حقیقی آزادی کا شعور قوم کو مل گئی ہے اور بہت جلد یہ حکمران بھاگ جانے پرمجبور ہوں گے۔

chitraltimes pti protest rally for chairman release 1

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
88008

ممبر این ایچ اے، نارتھ زون کا دورہ چترال، شندور چترال روڈ پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت

ممبر این ایچ اے، نارتھ زون کا دورہ چترال، شندور چترال روڈ پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت

چترال ( چترال ٹائمزرپورٹ ) این ایچ اے نارتھ زون کے ممبر مرشد امین خٹک کا دورہ چترال۔ ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان نے ضلع میں جاری این ایچ اے کے پراجیکٹس اور ان کی کارکردگی و مسائل سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر انتظامی افسران , لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسران , نیس پاک کے ذمہ داران اور محکمہ این ایچ اے افسران بھی اجلاس میں شریک تھے۔

اجلاس میں علاقے میں جاری سڑکوں کی تعمیر, درپیش مسائل , اور ناقص کام کو ہٹا کر معیار کے مطابق کام کے حوالے امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ممبر نارتھ نے التوا کے شکار پروجیکٹس کی فوری تعمیر , شندور چترال روڈ پہ کام کی رفتار تیز کرنے اور پلوں و رابطہ سڑکوں کی بلیک ٹاپنگ کا عمل ترجیحی بنیادوں پہ کرانے کے احکامات جاری کیے۔ ڈپٹی کمشنر نے این ایچ اے کے ایمرجنسی حالات میں کارکردگی کو سراہا۔

اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کی طرف سے حالیہ برفباری اور بارشوں کے دوران بہترین خدمات کے اعتراف میں انتظامی افسران اور متعلقہ اداروں کے افسران میں اعزازی اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔

chitraltimes member nha north visits chitral 2 chitraltimes member nha north visits chitral 1

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
88003

ڈسٹرکٹ پولیو اریڈیکیشن کمیٹی (ڈپیک) کا اجلاس، این آئی ڈی کو کامیاب بنانے کے لئے تمام انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا

ڈسٹرکٹ پولیو اریڈیکیشن کمیٹی (ڈپیک) کا اجلاس، این آئی ڈی کو کامیاب بنانے کے لئے تمام انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) 29اپریل سے شروع ہونے والی نیشنل امیونائزیشن ڈیز کی تیاریوں کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ پولیو اریڈیکیشن کمیٹی (ڈپیک) کا اجلاس ڈی سی لویر چترال محمد عمران خان کے زیر صدارت منعقدہوا جس میں ڈی پی او لویر چترال افتخار شاہ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر فیاض رومی، اسسٹنٹ کمشنر چترال ڈاکٹر عاطف جالب، کوارڈینیٹر ای پی آئی ڈاکٹر فرمان نظار اور دوسروں نے شرکت کی۔ اس موقع پراین آئی ڈی کو کامیاب بنانے کے لئے تمام انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈی سی چترال نے کہاکہ پولیو جیسی مہلک بیماری کو وطن عزیز کے خوبصورت چہرے سے ختم کرنا ہماری سب سے بڑی ذمہ داری ہے جس کے لئے ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ اس مہم کے دوران کسی طرح بھی تساہل یا غفلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

chitraltimes polio eradication dedac meeting chitral lower 3 chitraltimes polio eradication dedac meeting chitral lower 1

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
87998

سی ڈی ایم وفد کا ڈپٹی کمشنر اپر چترال سے ملاقات، چترال شندور روڈ کی موجودہ ناگفتہ بہ صورت حال بارے تفصیلی گفتگو

سی ڈی ایم وفد کا ڈپٹی کمشنر اپر چترال سے ملاقات، چترال شندور روڈ کی موجودہ ناگفتہ بہ صورت حال بارے تفصیلی گفتگو

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال ڈویلپمنٹ مومنٹ ( سی ڈی ایم ) کی ایک وفد سینئرنائب صدر لیاقت علی کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر اپرچترال محمد عرفان الدین سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔ وفد میں عنایت اللہ اسیر اور برہان شاہ ایڈوکیٹ ودیگر شامل تھے۔ ملاقات میں اپرچترال کی سڑکوں خصوصا زیر تعمیر چترال شندور روڈ  اور حالیہ بارشوں کے بعد اس سڑک کی ناگفتہ بہہ صورت حال کے حوالے تفصیلی میٹنگ ہوئی، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اپر چترال فدا الکریم اور اسسٹنٹ کمشنر مستوج شاہ عدنان بھی موجود تھے۔ وفد نے این ایچ اے ٹھیکہ دار کی طرف سے سڑک کی تعمیر میں غیرپروفیشنل طریقے سے بلاسٹنگ کے نتیجے میں روزانہ کی بنیاد پر پہاڑی ملبے کا گرنا ، لینڈ سلائڈنگ اور دیواروں کی غیرمعیاری تعمیر کے سبب ایک ہی بارش میں زمین بوس ہونے اور قومی خزانے کو نقصان پہنچنے کے ساتھ اس روڈ پر سفر کرنے والے مسافروں اور خصوصا سیاحوں کو درپیش مسائل سے ڈپٹی کمشنر کو اگاہ کیا۔ وفد نے ڈپٹی کمشنر سے استدعا کی کہ ممبر این ایچ اے چترال کے دور ے پر ہے لہذا اس کے ساتھ میٹنگ کرکے چترال کے سڑکوں کے حوالے سے مسائل کو اُٹھایا جائے،جس پر ڈپٹی کمشنرنے اس حوالے سے کل ایک اعلیِ سطح اجلاس ڈپٹی کمشنر لوئیرچترال کےدفتر میں بلانے کی یقین دہانی کرائی۔ ملاقات میں اپر چترال کے دیگر مسائل پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی، وفد کے اراکین نے ڈپٹی کمشنر کی طرف سے چترال کے مسائل کے حل میں دلچسپی لینے اور سنجیدہ کوشش کرنے پر ان کا شکریہ اداکیا۔

chitraltimes cdm deligation met dc upper chitral 2 1

 

 

 

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
87937

لویر چترال میں حفاظتی ٹیکے کا عالمی ہفتے کے حوالے سے آگہی واک 

لویر چترال میں حفاظتی ٹیکے کا عالمی ہفتے کے حوالے سے آگہی واک

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز)لویر چترال میں حفاظتی ٹیکے کا عالمی ہفتے کا آغاز آگہی واک سے کردیا گیا جوکہ مختلف راستوں سے ہوتا ہوا ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال میں احتتام پذیر ہوا۔ اسسٹنٹ کمشنر چترال ڈاکٹر عاطف جالب، ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر فیاض رومی، چلڈرن اسپیشلسٹ ڈاکٹر گلزار احمد، کوارڈنیٹر ای پی آئی ڈاکٹر فرمان نظار کے علاوہ ڈاکٹر آصف، ڈاکٹر شبیر، ڈاکٹر اسد، ڈاکٹر امجد کے علاوہ سول سوسائٹی کے نمائندے اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے اہلکار کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔ اس سے قبل ایک آگہی سیمینار میں مقررین ڈاکٹر گلزار، ڈاکٹر فیاض، ڈاکٹر آصف اور ڈاکٹر فرمان نے اس سال کے ہفتہ ویکسنیشن کے موضوع’حفاظتی ٹیکے سب کے لئے انسانی طور پرممکن ہے” پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ چترال جیسے علاقے سے ٹیکہ جات کی وجہ سے ہی کئی مہلک بیماریوں کا قلع قمع ہوگیا ہے اور چترال کو گزشتہ کئی دہائیوں سے پولیو فری ہونے کی وجہ صرف اور صرف یہی ٹیکہ جات ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اب ان مہلک بیماریوں کی تعداد 12ہوگئی ہے جن کے خلاف مفت حفاظتی ٹیکے کا انتظام گھر گھر کردیا جارہاہے۔

 

انہوں نے کہا 30اپریل تک جاری رہنے والی اس مہم کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ دو سال سے کم عمر کا کوئی بچہ بغیر ٹیکہ کے نہ رہ جائے۔ا نہوں نے کہاکہ محکمہ صحت کی طر ف سے والدین کو یہ سہولت دی گئی ہے کہ جن کے گھر نزدیک ہسپتال سے 30منٹ کی پیدل مسافت پر ہو، وہ بچوں کو ہسپتال لاکر حفاظتی ٹیکے لگوایا کریں اوراس سے دور رہنے والوں کے لئے مہینے میں ایک بار ویکسنیشن ٹیم ہر ایک محلے کا وزٹ کرتی ہے اور والدین پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اس ٹیم سے فائدہ اٹھائے۔ انہوں نے کہاکہ بچے کی پیدائش کے وقت چترال اور دروش کے ہسپتالوں میں ٹی بی اور پولیو کے خلاف خصوصی ٹیکہ جات لگانے کا انتظام موجود ہے جس کے لئے چوبیس گھنٹے اسٹاف ڈیوٹی پر مامور ہے۔ ڈاکٹروں نے بچوں کے والدین اور سرپرستوں پر زور دیاکہ وہ اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات لگوانے کا خصوصی اہتمام کریں اور یہ کارڈ بھی اپنے ساتھ محفوظ رکھیں۔

chitraltimes intnl vaccination day chitral 4 chitraltimes intnl vaccination day chitral 1 chitraltimes international vaccination day

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
87951

اکاہ چترال کی جانب سے ونٹرائزاڈشیلٹر ٹینٹ ضلعی انتظامیہ اپر چترال کے حوالے کئے گئے

Posted on

اکاہ چترال کی جانب سے ونٹرائزاڈشیلٹر ٹینٹ ضلعی انتظامیہ اپر چترال کے حوالے کئے گئے

اپرچترال (چترال ٹائمزرپورٹ ) اپر چترال کے ہیڈکوارٹر بونی میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران آغا خان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ کے اسٹاف نے آر پی ایم والی محمد خان کی ہدایت پر حالیہ بارشوں اور برف باری سے متاثر ہونے والے خاندانوں کی مدد کے لئے ونٹرائزاڈشیلٹر ٹینٹ ضلعی انتظامیہ اپر چترال کے حوالے کیا۔ ضلعی انتظامیہ کی نمائندگی کرتے ہوئے شاہ عدنان اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے امدادی سامان وصول کیا۔تقریب میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ تقریب کو بریفنگ دیتے ہوئے منیجر ایمرجنسی منیجمنٹ آغا خان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ پاکستان جاوید احمد نے کہا کہ AKAHP ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لئے چترال کے دونوں اضلاع میں ونٹرائزاڈشیلٹر ٹینٹ کے ساتھ ساتھ بنیادی ضروریات کے اسٹور قائم کرچکا ہے اس سلسلے میں اپر چترال کے مختلف مقامات پر 100 سے زا ئد اسٹاک پائلز اب تک قائم کئے جاچکے ہیں۔ جس میں سینکڑوں کی تعداد میں فوری اور بنیادی ضرورت کی چیزیں اسٹور کئے گئے ہیں۔ AKAHP اپنی روایات برقرار رکھتے ہوئے ہمیشہ کی طرح ضلعی انتظامیہ اپر چترال کے شانہ بشانہ متاثرین کی مدد کررہا ہے اسی سلسلے میں آج یہ ونٹرائزاڈشیلٹر ٹینٹ انتظامیہ کے حوالے کررہے ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحصیل ناظم مستوج سردار حکیم نے کہا کہ اے کے ڈی این نے چترال کی ترقی میں گراں قدر خدمات انجام دیئے ہیں ہم انتظامیہ سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ AKAHP کے عوامی پروجیکٹس کی تکمیل میں ان کے لئے آسانیاں پیدا کرے تاکہ AKAHP ہمیشہ کی طرح اپنے نوبل کام کو انجام دینے میں کامیاب ہوسکے۔ ممتاز اسکالر حمیدالدین نے آغا خان ریجنل کونسل کی نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ نعمتیں انسان کو مختلف شکل میں ملتی ہیں میں AKAHP اور AKDN کو بھی ایک نعمت کے طور پر دیکھتا ہوں۔ہمیں اس نعمت کی قدر کرنی چاہئے۔

ضلعی انتظامیہ کی نمائندگی کرتے ہوئے اے سی شاہ عدنان نے اختتامی کلمات میں AKAHP کے ہر ایمرجنسی میں بہترین کردار ادا کرنے کی روایت کو سراہا اور امید کا اظہار کیا کہ یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

تقریب کے شرکاء میں ،حمید الدین، چیئرمین AKRCAB ریجنل کونسل اپر چترال، یوسف حیات،پریذیڈنٹ لوکل کونسل بونی، محی الدین، پریذیڈنٹ لوکل کونسل مستوج ، شیر افگن، پی اے ٹو ڈپٹی اسپیکر اور AKAHP کے اسٹاف شامل تھے۔

chitraltimes akahp handover tents to district adminstration upper chitral 2 chitraltimes akahp handover tents to district adminstration upper chitral 3 chitraltimes akahp handover tents to district adminstration upper chitral 4 chitraltimes akahp handover tents to district adminstration upper chitral 5

chitraltimes akahp handover tents to district adminstration upper chitral 1chitraltimes akahp handover tents to district adminstration upper chitral 7

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
87905

تحصیل کونسل چترال کا حالیہ بارشوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کی اسیسمنٹ کی تاریخ میں کم ازکم دس دن کی توسیع کا مطالبہ، موجودہ طریقہ کار پر بھی عدم اطمینان کا اظہا ر

تحصیل کونسل چترال کا حالیہ بارشوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کی اسیسمنٹ کی تاریخ میں کم ازکم دس دن کی توسیع کا مطالبہ، موجودہ طریقہ کار پر بھی عدم اطمینان کا اظہا ر

 

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) تحصیل کونسل چترال کے اجلاس میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے حالیہ بارشوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کی اسیسمنٹ کی تاریخ میں کم ازکم دس دن کی توسیع کا مطالبہ کرتے ہوئے موجودہ طریقہ کار پر بھی عدم اطمینان کا اظہا رکیا گیا اور مطالبہ منظور نہ ہونے کی صورت میں ڈی سی ہاؤس کی گھیراؤ کرکے دھرنے دینے کی دھمکی دے دی۔ کونسل کے رکن فخر اعظم کے زیر صدارت اجلاس میں منعقد اجلاس میں اراکین کونسل نے اسیسمنٹ ٹیم میں ویلج کونسل کے چیرمین صاحبان کو ان بورڈ نہ لینے اور انہیں یکسر انداز کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور کہاکہ گراس روٹ لیول پر عوام کی نمائندگی کرنے والے چیرمین تحصیل کونسل اور ویلج چیرمینوں کو بے وقعت بنانا کسی بھی طور پر قابل قبول نہیں ہے اور تحصیل کونسل کے متفقہ قرارداد کے باوجود ڈی سی لویر چترال کا اسیسمنٹ کی تاریخ میں توسیع کا نوٹیفیکیشن نہ کرنا قابل مذمت ہے۔ لوٹ کوہ سے تعلق رکھنے والے اراکین نواب خان اور شرف دین جبکہ ایون کے محمد رحمن نے ضلعی انتظامیہ کے روئیے کے خلاف ایوان سے واک آؤٹ کیا اور ایوان کی کاروائی ڈیڑھ گھنٹے تک معطل رہی۔ اجلاس دوبارہ شروع ہونے کے بعد اراکین کونسل نے اس بات پر زور دیاکہ بلدیاتی نمائندوں کو ان کا حق دیا جائے اور ڈی سی چترال کو چاہئے کہ وہ صرف ایم پی اے کی احکامات پر ہی عمل کرنے کا وطیرہ ترک کردے۔ اجلاس میں تحصیل چیرمین شہزادہ امان الرحمن بھی موجود تھے۔

chitraltimes tehsil council chitral meeting 1
dav
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
87872

 200گرام روٹی کو 30روپے میں سپلائی کرنا ہمارے بس میں نہیں ہے۔ روٹی کا پرانا نرخ بحال کیاجائے۔ تندومالکان کا پریس کانفرنس 

Posted on

 200گرام روٹی کو 30روپے میں سپلائی کرنا ہمارے بس میں نہیں ہے۔ روٹی کا پرانا نرخ بحال کیاجائے۔ تندومالکان کا پریس کانفرنس

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز )چترال شہر اور مضافات کے سینکڑوں تندورمالکان نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ چترال کی علاقائی مشکلات اورحالات کو پیش نظر رکھ کر روٹی کا پرانا نرخ بحال کردے تاکہ وہ اپنا کام دوبارہ شروع کرسکیں جبکہ 200گرام روٹی کو 30روپے میں سپلائی کرنا عملی طور پر ان کے بس میں نہیں ہے جس میں انہیں روزانہ کے حساب سے ہزاروں روپے کا نقصان ہورہا ہے۔ بدھ کے روز چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے نانبائی یونین کے صدر بشیر احمد، نائب صدر محمد ابراہیم، جنرل سیکرٹری محمد وسیع اور ممبران عبدالبصیر، عبدالستار، سعادت خان نے کہاکہ چترال کو پشاور اور دیگر شہروں کی طرح نہ سمجھاجائے کیونکہ یہاں تک کرایہ صوبے کے دیگر اضلاع کے مقابلے میں کئی گنا ذیادہ ہے اور تندور میں استعمال ہونے والی شاہ بلوط کی لکڑی کی قیمت ایک ہزار روپے فی من کو چھورہی ہے اور ان حالات میں 180گرام روٹی 40روپے میں ممکن ہے لیکن انتظامیہ نے ان کی مشکلات کو سمجھے بغیر جو ریٹ ان پر مسلط کیا ہے، وہ ناقابل برداشت ہے۔ انہوں نے زور دے کرکہاکہ وہ اپنے تندوروں کو گزشتہ کئی دنوں سے بند انتظامیہ سے ٹکر لینے کے لئے نہیں بلکہ اس بنا پر کیا ہے کہ وہ روزانہ ہزاروں روپے کا خسارہ برداشت کرنے کی طاقت نہیں رکھتے۔ انہوں نے پبلک اور مسافر حضرات سے بھی معذرت کا اظہار کیاکہ روٹی کی عدم دستیابی پر ان کو مشکل پیش آرہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ نے ان کے کئی ساتھیوں کو جیل بھیج دیا ہے جوپانچ ہزار روپے فیس دینے کے بھی قابل نہیں تھے۔ انہوں نے اپنے مسائل بیان کرتے ہوئے کہاکہ وہ ہزاروں روپے کرایہ دینے کے ساتھ ساتھ کئی کئی کاریگروں کو تنخواہ بھی دے رہے ہیں جبکہ موسم سرما کے چار مہینوں کے دوران وہ پہلے سے خسارے میں چلتے ہیں اور اب نئی نرخنامہ سے ان کی برداشت جواب دے گئی ہے۔

chitraltimes nan bhai association press confrence chitral

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
87868

تھانہ لٹکوہ کے حدود میں فریقین کے درمیان 30 سال پرانا تنازعہ خوش اسلوبی سے حل 

Posted on

تھانہ لٹکوہ کے حدود میں فریقین کے درمیان 30 سال پرانا تنازعہ خوش اسلوبی سے حل

چترال ( چترال ٹائمزرپورٹ ) ڈی۔پی۔او لوئر چترال افتخار شاہ کی خصوصی ہدایات پر عوام کے درمیان معمولی تنازعات کو معتبرات علاقہ کی موجودگی میں باہمی صلح اور اتفاق رائے سے حل کیا جارہا ہے۔
ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل لٹکوہ تمیزالدین اور انچارچ ڈی۔ار۔سی لٹکوہ HC جاوید اکبر کی کاوشوں سے علاقہ منور گرم چشمہ سے تعلق رکھنے والے دو فریقین کے درمیان 30 سال پرانا جائداد کا تنازعہ معتبرات علاقہ کی موجودگی میں باہمی مشاورت سے حل کیا گیا۔شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ ڈسٹرکٹ لوئر چترال پولیس کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈسپیوٹ ریزولیشین کونسل ممبران اور معتبرات علاقہ کی موجودگی میں دونوں فریقین کے افراد تنازعے کو ہمیشہ کے لئے ختم کرکے ایک دوسرے کے ساتھ بغل گیر ہوگئے۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
87850