Chitral Times

ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کے نفاذ کے خلاف جماعت اسلامی چترال لوئر کی جانب سے “جرگے” کا اہتمام، سہولیات کے بغیر ٹیکس  کا نفاذ ایک ظالمانہ اقدام ہے،کسی صورت قبول نہیں، مشترکہ قرار داد

Posted on

ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کے نفاذ کے خلاف جماعت اسلامی چترال لوئر کی جانب سے “جرگے” کا اہتمام، سہولیات کے بغیر ٹیکس  کا نفاذ ایک ظالمانہ اقدام ہے،کسی صورت قبول نہیں، مشترکہ قرار داد

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز )ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کے نفاذ کے خلاف جماعت اسلامی چترال لوئر کی جانب سے “جرگے” کا اہتمام کیا گیا ،جس میں آل پارٹیز اور سول سوسائٹی کے نمائندگان کی شرکت کی اور موضوع سے متعلق اپنے اپنے خیالات کااظہارکیا۔ ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کے نفاذ سے متعلق کافی غورخوص اور بحث مباحثے کے بعد درجہ ذیل نکات پر مشتمل اعلامیہ جاری کرنے کا فیصلہ ہوا۔

چترال میں لینڈ سٹلمنٹ کے نظام کا نفاذظالمانہ اور غیر منصفانہ اقدام ہے، جس کو مسترد کرتے ہوئے یہ مطالبہ کیا جاتا ہے کہ چترال کی ہر نوع کی اراضی کوئی شاملات یا چراگاہ کا حصہ نہیں بلکہ اہل چترال کی مشترکہ ملکیت ہے ۔ اس طریقے پر چترالیوں کی زمینوں پر قبضہ کرنے اور جنگلات کو سرکاری اثاثہ قرار دینے کے عمل کو ہم کلی طور پر مسترد کرتے ہیں ۔

گزشتہ چند برسوں سے چترال میں معدنیات پر غیر مقامی لوگوں کی طرف سے کام بڑی تیزی سے جاری ہے، جس کی وجہ سے چترال کی مقامی آبادی میں سخت تشویش پائی جاتی ہے، چترال کے وسائل پر پہلا حق اہل چترال کا ہے۔ لہٰذا ہمارامطالبہ ہے کہ مائننگ کرتے ہوئے چترال اور اہل چترال کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

 

سہولیات کے بغیر ٹیکس کے نظام کا نفاذ ایک ظالمانہ اقدام ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ پہلے ہمیں دیگر اضلاع اور بڑے شہروں کے مساوی سہولیات دینے کے بعد پھر ٹیکس لاگو کیا جائے۔ سہولیات اور حقوق کی بجاآوری کے بغیر کسی ٹیکس کے نفاذ کو ہم مسترد کرتے ہیں ۔
فیصلہ ہواکہ اس سلسلے میں تمام تر سیاسی و دیگر وابستگیوں سے بالاتر ہو کر مشترکہ تحریک شروع کرد ی جائے گی اور عوامی بیداری کے لیے گرینڈ راؤنڈ ٹیبل کا اہتمام کیا جائے گا۔

chitraltimes all parties meeting on tax implemantation in malakand division ji office chitraltimes all parties meeting on tax implemantation in malakand division

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
89729

جشن شندور میں اپرچترال کے عوام کی تحفظات دور کی جائے۔ آل پارٹیز اور تحریک حقوق کامتفقہ قرار داد 

جشن شندور میں اپرچترال کے عوام کی تحفظات دور کی جائے۔ آل پارٹیز اور تحریک حقوق کامتفقہ قرار داد

اپرچترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) جشن شندور 2024 کے حوالے اپر چترال کے آل پارٹیز نمائندہ گان،تحریک حقوق اپر چترال اور عمائدین کا ایک اجلاس شاہ وزیر لال کی صدارت بونی اپر چترال میں منعقد ہوا۔جس میں چیرمین تحصیل کونسل مستوج، علاقے کے عمائدین اور سیاسی جماعتوں کے نمائندہ گاں نے شرکت کی۔سنیر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ نواز محمد پرویز لال نے میٹنگ کا ایجینڈا پیش کیا۔اجلاس کا مقصد جشن شندور منعقد کراتے ہوئے اپر چترال کو نظر انداز کرکے منانے پر تحفظات کا اظہار کرنا ،عوام اور شائقین پولوکےلیے سہولت کا نہ ہونا وغیرہ شامل تھے۔

اجلاس میں موجود شرکا کا کہنا تھا کہ شندور بین الاقوامی نوعیت کی اہم جشن ہے جو اپر چترال میں سالانہ کلینڈر ایونٹ کے طور پر منایا جاتا ہے ہونا یہ چاہیے کہ اس میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال با اختیار ہو اور انتظامات ترتیب دیتے وقت منتخب نمائیندوں اور عوام کو اعتماد میں لیے جاتے لیکن افسوس کا مقام ہے کہ آج تک نہ منتخب نمائیندوں کو اعتماد میں لیاگیا ہے اور نہ علاقے کے عمائدین کو اس کے بارے کچھ معلوم ہے۔

اجلاس میں متفقہ قرار کے ذریعے مطالبہ کیا گیا کہ جشن شندور اپر چترال میں منایا جاتا ہے لہذا ڈپٹی کمشنر اپر چترال کو بااختیار بنایا جائے کہ جملہ امور اور انتظامات کی نگرانی کرے اور علاقے کے منتخب نمائیندوں، اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیکر پروگرام مرتب کرے۔عوام اور شائقین کے ساتھ شندور میں ہمیشہ ناانصافی کی جاتی ہے ۔عوام اور شائقین پولو اس لیے شندور کا رخ کرتے ہیں کہ انہیں سال میں ایک بار تفریح طبع کا موقعہ میسر ائیے۔لیکن اس میں نہ شائقین کو موزون جگہوں پر ٹینٹ لگانےکی اجازت ہوتی ہے اور نہ میچ دیکھنے کے لیے موزون نشست ان کو ملتی ہے۔ قرار داد کے ذریعے مطالبہ کیا گیا کہ اس سال عوام اور شائقین پولو کا خصوصی خیال رکھا جائے ۔ساتھ کہا گیا کی شندور کا انعقاد کھلاڑیوں کی قربانیوں کے نتیجے سےہی ممکن ہوتا ہے۔ اس مہنگائی کے دور میں گھوڑا پالنا انتہائی مشکل ترین کام ہے لہذا کھلاڑیوں کو جائز معاوضہ ادا کی جائے۔

یہ کہ جشن شندور کے موقع پر تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاوت کے بعد علاقے کےمسائل کا احاطہ کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کی جائےاور فائنل کے موقع پر وزیر اعظم یا وزیر اعلی تشریف لانے کی صورت میں اپر چترال کے وفد کی ملاقات کا علیحدہ انتظام کی جائے۔میٹنگ میں چیرمین تحصیل کونسل مستوج سردار حکیم کے علاوه امیر جماعت اسلامی اپر مولانا جاوید حسین ،سنئیر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ نواز محمد پرویز لال ،اے این پی کے شاہ وزیر لال،،پاکستان پیپلز پارٹی کے افضل قباد اور امجد علی،اے این پی کے صاحب الرحمٰن ،سابق چیرمین فیض الرحمٰن ،جاوید خان تحصیل صدر مسلم لیگ ،صدر تحریک حقوق عوام اپر مختار احمد، افسر علیم، ریٹائرڈ صوبیدار دینار خان ،مجتبی احمد لال،سلطان نگاہ وغیرہ موجود تھے۔

chitraltimes all parties confrence upper chitral for shandur festival 1

chitraltimes all parties confrence upper chitral for shandur festival 2

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
89724

دنیا کی بلندترین پولوگراونڈ شندور میں 28جون سے منعقد ہونے والا فیسٹول کی انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی، شندورہٹ میں چترال اور گللگت انتظامیہ کا مشترکہ اجلاس 

Posted on

دنیا کی بلندترین پولوگراونڈ شندور میں 28جون سے منعقد ہونے والا فیسٹول کی انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی، شندورہٹ میں چترال اور گللگت انتظامیہ کا مشترکہ اجلاس

اپر چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) دنیا کی بلند ترین پولو گراونڈ میں شندورمیں منعقد ہونے والا شندور فیسٹول 2024 کو حتمی شکل دینے اور ہر سال کی طرح اس سال بھی شایان شان طریقے سے منانے کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اپر/ لوئر چترال اور گلگت بلتستان انتظامیہ کے درمیان شندور میں ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔

اس میٹنگ میں شندور فیسٹول انتظامیہ چترال اپر/لوئر اور گلگت بلتستان کے ڈپٹی کمشنرز، ارمی کے افسران، ڈسٹرکٹ پولیس افسرز، اسسٹنٹ کمشنرز اور پولو ایسوسیشن کے زمہ دران نے شرکت کی۔
میٹنگ کا مقصد اس مہینے کی 28 تاریخ سے شروع ہونے والے بادشاہوں کا کھیل اور کھیلوں کا بادشاہ یعنی پولو فیسٹیول کو شایان شان طریقے سے منانے کے لئے لائحہ عمل تیار کرنا اور انتظامات کو حتمی شکل دینا تھا۔

شندور پولو فیسٹیول نہ صرف دو ضلعوں کے درمیان ٹرافی کا حصول ہے بلکہ یہ صوبہ خیبر پختونخوا اور صوبہ گلگت بلتستان کے لوگوں کے مابین امن وآشتی، پیار محبت، رواداری، بھائی چارہ، اپس کے روایات اور ثقافت میں ہم آہنگی کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔

شندور پولو فیسٹیول کے انعقاد سے قومی اور بین الاقوامی سیاح چترال اور گلگت بلتستان کا رخ کرتے ہیں جس کی وجہ سے دونوں صوبوں میں رہنے والے لوگوں کے eco system کو پروموٹ کرنے میں نمایاں کردار ادا کرتی ہے۔

میٹنگ میں سیکورٹی سمیت پولو کھیلاڑیوں کے لئے انتظامات، شائقین پولو اور سیاح حضرات کے لئے رہنے سہنے کا انتظام اور پولوگرائونڈ میں شائقین کے لئے بیٹھنے کے لئے سیڑھیوں کی تعمیر جیسے اہم نکات پر گفتگو ہوئی۔ میٹنگ میں 28 تاریخ سے شروع ہونے والے جشن شندور 2024 کو حتمی شکل دیدی گئی۔

chitraltimes meeting on shandur festival between chtiral and gb administrations 4

chitraltimes meeting on shandur festival between chtiral and gb administrations 2 chitraltimes meeting on shandur festival between chtiral and gb administrations 1 chitraltimes meeting on shandur festival between chtiral and gb administrations 5 chitraltimes meeting on shandur festival between chtiral and gb administrations 6

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستان
89678

 ایون یونین کونسل کو سیلاب کے خطرات سے بچانے اور ایون نالے کی چینلائزیشن اور ریوربیڈ کے ساتھ حفاظتی پشتے کی تعمیر کے لئے کنسلٹنٹ فرم نیسپاک کے ساتھ معاہدے کو فی الفور منسوخ کرکے دوبارہ ٹینڈر کا ل کیا جائے۔عمائدین علاقہ کا پریس کانفرنس 

 ایون یونین کونسل کو سیلاب کے خطرات سے بچانے اور ایون نالے کی چینلائزیشن اور ریوربیڈ کے ساتھ حفاظتی پشتے کی تعمیر کے لئے کنسلٹنٹ فرم نیسپاک کے ساتھ معاہدے کو فی الفور منسوخ کرکے دوبارہ ٹینڈر کا ل کیا جائے۔عمائدین علاقہ کا پریس کانفرنس

 

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) یونین کونسل ایون کے باشندوں نے سیلاب کے خطرے سے دوچار ایون یونین کونسل کو سیلاب  کے خطرات سے بچانے اور ایون نالے کی چینلائزیشن اور ریوربیڈ کے ساتھ حفاظتی پشتے کی تعمیر کے لئے ایشین ڈیویلپمنٹ بنک کے قرضے سے چلائی جانے والی پراجیکٹ کی معیار اور طریقہ کارپر مکمل طور پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ کنسلٹنٹ فرم نیسپاک کے ساتھ معاہدے کو فی الفور منسوخ کرکے دوبارہ ٹینڈر کا ل کیا جائے جبکہ اس موسم میں کام بھی ممکن نہیں ہوگا۔ پیر کے روز چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ویلج ناظمین وجیہہ الدین اور محمدر حمن نے ایون اور کالاش ویلی کے معززین خیر الاعظم، عبدالمجید قریشی، محیب، عبدالرحیم اور دوسروں کی معیت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایون کالاش ویلیز کا گیٹ وے گاؤں ہے جوکہ ایک طرف ایون نالا اور دوسری طرف دریائے چترال کی سیلاب کے خطرات سے شدید متاثر ہوا اور ہر سال جون سے لے کر ستمبر تک خطرے کی زد میں ہوتا ہے اور اب تک سینکڑوں ایکڑ زرعی زمین، باغات اور گھرسیلاب برد ہوچکے ہیں۔

 

انہوں نے کہاکہ گزشتہ سال علاقے کے عوام کی درخواست پر ایشین ڈیویلپمنٹ بنک سے قرضے کی مدد سے علاقے کو سیلاب سے بچانے کے لئے ایک پراجیکٹ کی منظوری دی گئی جس کے لئے ایریگیشن سرکل سوات کے سپرنٹنڈنگ انجینئر نے نیسپاک کو کسنلٹنٹ مقرر کیا جسے اس سال 21جنوری کو ٹینڈر کیا لیکن علاقے کے عوام کی شدید مطالبے کے باوجود ورکنگ سیزن میں کام شروع نہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ کام شروع نہ کرنے کا بہانہ ورک آرڈر کا جاری نہ ہونا بتایاجاتا رہا اور جنوری سے لے کر اپریل تک کام کی سیزن کو ضائع کرنے کے بعد اب یہ ٹھیکہ دار سائٹ میں کام کا آغاز کرنے جارہے ہیں جوکہ ممکن نہیں ہے کیونکہ دریائے چترال میں طغیانی کا موسم شروع ہوچکا ہے اور پانی کا سطح بہت ہی بلند ہوگیا ہے۔

 

انہوں نے زور دے کر کہاکہ دراصل نیسپاک اور ٹھیکہ دار جان بوجھ کر ورکنگ سیزن کو ضائع کیا اور اب یہ جعلی پی سی ون کی بنیاد پر چند لوڈ پتھر دریا کے کنارے ڈال کر اسے کام ظاہر کرنے کی کوشش کرکے پورا بجٹ کھاجانے کی چکر میں پڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نیسپاک کا ریذیڈنٹ انجینئر کا رویہ اہالیاں ایون کے ساتھ انتہائی طور پر ناشائستہ ہے جسے فوری طور پر ہٹایا جائے۔ ایون کے عمائیدین نے کہاکہ اس وقت کام کا سیزن ختم ہوچکا ہے اور یہ دریا کی طغیانی ستمبر اکتوبر تک ختم ہونے کی صورت میں ممکن ہوگا اس لئے اس کنٹریکٹ کو نیسپاک کے ساتھ یکسر منسوخ کیا جائے اور علاقے کی ضرورت کے مطابق پی سی ون بناکر اگلے سیزن میں کام کرایاجائے۔ انہوں نے سپرنٹنڈنگ انجینئر ایریگیشن سوات وسیم ملک کا شکریہ ادا کیا ہے جوکہ اس سلسلے میں دلچسپی کا مظاہر ہ کررہے ہیں لیکن نیسپاک نے اسے بائی پاس کردیا ہے۔

chitraltimes ayun uc press confrence3 chitraltimes ayun uc press confrence

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
89672

اپر چترال کے دو کالجز جی ڈی سی اور جی ٹی وی سی بونی میں روز چترال کی تعاون سے پانی کی فراہمی کا افتتاح

Posted on

اپر چترال کے دو کالجز جی ڈی سی اور جی ٹی وی سی بونی میں روز چترال کی تعاون سے پانی کی فراہمی کا افتتاح

اپر چترال ( چترال ٹائمزرپورٹ ) اپر چترال (چترال ٹائمز رپورٹ) آج ROSE, Chitral کے چیرمین ہدایت اللہ اور وائس چیرمین محمد ابیر خان نے گورنمنٹ ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل سنٹر برائے خواتین بونی اپر چترال کا دورہ کیا اور وہاں پر “روز چترال” کے تعاون سے تعمیر ہونے والے صاف پانی کے کنویں کا افتتاح کیا ۔ اس ادارے کو شروع ہی سے پانی کی کمی کا سامنا تھا جس کے پیش نظر “روز چترال” نے اپنے ڈونربرطانیہ میں مقیم چترال سے تعلق رکھنے والے قاری مبارک شاہ کی مالی معاونت سے اس ادارے میں اس اہم مسئلے کو حل کرنے کا فیصلہ کیا جو الحمداللہ آج پایہ تکمیل کو پہنچا اور اس ادارے کو پینے اور دیگر ضروریات کے لئے صاف پانی کی فراہمی کا آغاز ہوگیا۔
اس موقع پر چیرمین روز نے اپنے مختصر خطاب میں چترال سے تعلق رکھنے والے دیگر خواتین و حضرات سے اپیل کی کہ وہ قاری مبارک شاہ کی طرح آگے آکر چترال میں طلباو طالبات کی معاونت کے ساتھ دیگر تعلیمی اداروں میں اس قسم کے مسائل کے حل کے لئے “روز چترال” کے ساتھ تعاون کرے۔
اس تقریب میں چترال کے نامور سکالر ظفر اللہ پرواز نے بھی شرکت کی اور اپنے خطاب میں اس اہم مسلے کو حل کرنے پر کمیونیٹی کی طرف سے “روز چترال” اور قاری مبارک شاہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا ۔
اس موقع پر ادارے کی پرنسپل محترمہ طیبہ رزاق نے اپنے خطاب میں “روز چترال ” اور ان کے ڈونرز کا شکریہ ادا کیا کہ وہ اس مسلے کو حل کرنے میں معاونت کی۔ انھوں نے کہاکہ کالج کو اول روز سے پانی کی شدید قلّت کا سامنا تھا ، اس مشکلات کے پیش نظر انھوں نے چیئرمین روز کو درخواست کی تھی جس پر عمل کرتے ہوئے چیئرمین نے انتہائی قلیل مدت میں پانی کا مسئلہ حل کر دیا جس پر سٹاف سے لیکر طالبات تک روز چترال اور ڈونر کا مشکور ہیں۔
دریں اثنا اپر چترال کے مختلف مکاتب فکر خصوصاً طالبات کے والدین نے روز چترال ، ڈونر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پرنسپل صاحبہ کی کوششوں کو سراہا ہے ۔

 

chitraltimes rose chitral collaboration for dug well gtvc booni upper chitral 1

 

اسی طرح گزشتہ روز ROSE, Chitral کے چیرمین اور وائس چیرمین نے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج بونی اپر چترال میں “روز چترال” کے تعاون سے تعمیر ہونے والے صاف پانی کے کنویں کا افتتاح کیا ۔ ڈگری کالج بونی ایک وسیع رقبے پر پھیلا ہوا ہے جس میں کئی درخت، پودے اور پھول موجود ہیں مگر پانی کی قلت کی وجہ سے اس ادارے کو مشکلات کا سامنا تھا گزشتہ سال کالج کے پرنسپل پروفیسر محمد کریم نے “روز چترال” کے چیرمین سے اس سلسلے میں کردار ادا کرنے کی درخواست کی تھی جس کے بعد چرمین “روز چترال ” نے اپنے ڈونرز BOUNCE FOUNDATIONاور ڈاکٹر دانش بھٹی کی مالی معاونت سے اس ادارے میں اس اہم مسئلے کو حل کرنے کا فیصلہ کیا جو الحمداللہ آج پایہ تکمیل کو پہنچا اور اس ادارے کو پینے اور دیگر ضروریات کے لئے صاف پانی کی فراہمی کا آغاز ہو گیا۔

اس موقع پر چیرمین روز نے اس موقع پر اپنے مختصر خطاب میں چترال سے تعلق رکھنے والے دیگر خواتین و حضرات سے اپیل کی کہ اس منصوبے کا اگلا مرحلہ ابھی باتی جس میں کنویں میں نصب کرنے کے لئے ایک پاور فل واٹر پمپ اور پمپ کو چلا کر پانی کو اوپر واٹر ٹینک تک پہنچانے کے لئے سولر سسٹم لگانے کے لئے مزید فنڈز کی اشد ضرورت ہے لہذا اپر چترال کے تعلیم یافتہ خواتین و حضرات سے خصوصی اپیل ہے کہ وہ اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرے اور اپنی عطیات “روز چترال” کو دے تاکہ اس منصوبے کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکے ۔

اس تقریب میں کمیونٹی کی نمائندگی چترال کے نامور اسکالر ظفر اللہ پرواز نے کی اور اپنے خطاب میں اس اہم مسئلے کو حل کرنے پر کمیونٹی کی طرف سے “روز چترال” اور دوسرے ڈونرز کا خصوصی شکر یہ ادا کیا ۔
اس موقع پر ڈگری کالج کے پرنسپل پروفیسر محمد کریم chitraltimes rose chitral chairman inagurated dug well project in gdc upper chitral booni 1 chitraltimes rose chitral chairman inagurated dug well project in gdc upper chitral booni 4 chitraltimes rose chitral chairman inagurated dug well project in gdc upper chitral booni 3 chitraltimes rose chitral chairman inagurated dug well project in gdc upper chitral booni 2 نے خطاب کیا اور “روز چترال ” اور ان کے ڈونرز کا شکریہ ادا کیا کہ وہ اس مسلے کو حل کرنے میں معاونت کی۔ اس موقع پر کالج کے پروفیسرز صاحبان اور دیگر اسٹاف بھی موجود تھے۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
89656

بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف ریشن اپرچترال میں احتجاجی جلسہ ، ۲۱جون تک کاڈیڈ لائن

Posted on

بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف ریشن اپرچترال میں احتجاجی جلسہ ، ۲۱جون تک کاڈیڈ لائن

اپر چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) اتوار کے رو ز رمداس چوک ریشن میں بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف بھرپور احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا جلسے کی صدارت ریٹائر صوبیدار افسر علی شاہ نے کی مقررین میں اکبر حسین ، حاجی عبدرالرب، سید سردار حسین شاہ ، نورعالم ، نادر جنگ ، ریٹائر پرنسپل صاحب الرحمن، چیئرمین ویلج کونسل ریشن اشفاق احمد اور مولانا اکرام الدین نمایاں تھے، جلسے میں عوام ریشن کی کثیر تعداد نے شرکت کی مقررین نے کہا ہم ایک سال سے سراپا احتجاج ہیں لیکن حکومت وقت اور انتظامیہ ہمارے جائز مطالبات کو تسلیم کرنے کے بجائے ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے مقررین نے حکومت کو 21 جون تک کا وقت دے دیا اگر 21 جون سے پہلے پہلے ہمارے مطالبات حل نہ کیے گئے تو سنگین نتائج ہوں گے اس کی تمام تر ذمہ داری حکومت اور انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

chitraltimes reshun protest rally against electricity bills 3 chitraltimes reshun protest rally against electricity bills 5 chitraltimes reshun protest rally against electricity bills 7 chitraltimes reshun protest rally against electricity bills 8

chitraltimes reshun protest rally against electricity bills 6

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
89648

چترال پشاور روڈ پر جوٹی لشٹ گاوں میں دو موٹرسائیکلوں میں خوفناک تصادم ،دو افراد جان بحق ایک زخمی

Posted on

چترال پشاور روڈ پر جوٹی لشٹ گاوں میں دو موٹرسائیکلوں میں خوفناک تصادم ،دو افراد جان بحق ایک زخمی

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال شہر کر قریب پشاور روڈ پر واقع گاؤں جوٹی لشٹ بروز میں دو تیز رفتار موٹر سائیکلوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں تین افراد جان بحق ہوگئے۔ریسکیو 1122 کے ذرائع کے مطابق جنید خان ساکن چیو ڈوک اور حفیظ الرحمن سابق MTO پولیس ڈیپارٹمنٹ ساکن کوڑ بروز موقع پر جان بحق ہوگئے ۔ موٹر سائیکل پر سوار چوتھا شخص عزیز ولد شیر بہادر معمولی زخمی ہے اور ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال میں داخل ہے۔

دریں اثناء ارندو کے قریب دمیڑ کے مقام پر ایک ڈاٹسن گاڑی کو حادثہ پیش آنے سے گیارہ افراد زخمی ہوگئے جنہیں دروش ہسپتال میں داخل کئے گئے ہیں ۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
89645

چترال شہر میں پری شندور پولو ٹورنامنٹ کا آغاز، چترال کے دونوں اضلاع سے کل پچاس ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، یہ ٹورنامنٹ ۱۳جون تک جاری رہیگا

Posted on

چترال شہر میں پری شندور پولو ٹورنامنٹ کا آغاز، چترال کے دونوں اضلاع سے کل پچاس ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، یہ ٹورنامنٹ ۱۳جون تک جاری رہیگا

 

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز) بین الاضلاعی پولو کپ ٹورنامنٹ اتوار کے روز چترال ٹاوں میں شروع ہوا، جس میں لوئر اور اپر چترال کے اضلاع کی ، پچیس، پچیس کل پچاس ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

ایونٹ کا افتتاح لوئر چترال کے ڈی سی محمد عمران خان نے کیا جنہوں نے پولو کے ہزاروں شائقین کی تالیوں اور ڈھول اور بانسری کی روایتی موسیقی کے درمیان ٹورنامنٹ کے پہلے میچ کو کک لگانے کے لیے گیند کو گراؤنڈ میں پھینکا۔

پہلے دن پانچ میچ کھیلے گئے جس میں چترال سوٹس، چترال اے، ریشون، اپر چترال پولیس اور ہیڈ کوارٹر بونی نے بالترتیب یوتھ کلب، سب ڈویژن چترال، موردیر اور چترال بی کو شکست دی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی سی عمران خان نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ پولو کا ایک میگا ایونٹ ہے جس میں اپر اور لوئر چترال کے کونے کونے سے آئے روز ہزاروں افراد کو تفریح ​​فراہم کی جاتی ہے جبکہ سینکڑوں غیر ملکی سیاح بھی اس میں شریک ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایونٹ ٹیلنٹ ہنٹ کا ایک موقع بھی ہے کیونکہ شندور پولو فیسٹیول میں چترال کی چار ٹیموں کی نمائندگی کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب ان کی کارکردگی کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ ٹورنامنٹ 13 تاریخ تک جاری رہے گا جبکہ روزانہ کی بنیاد پر پانچ میچ کھیلے جائیں گے۔

chitraltimes pre shandur polo tournament chitral lower 1 2

chitraltimes pre shandur polo tournament chitral lower 3 chitraltimes pre shandur polo tournament chitral lower 4 chitraltimes pre shandur polo tournament chitral lower 5 chitraltimes pre shandur polo tournament chitral lower 7

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
89635

3جون سے شروع ہونے والی سب نیشنل امیونائزیشن ڈیز (ایس این آئی ڈیز) کی تیاریوں کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کے زیرصدارت اجلاس

3جون سے شروع ہونے والی سب نیشنل امیونائزیشن ڈیز (ایس این آئی ڈیز) کی تیاریوں کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کے زیرصدارت اجلاس

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ڈپٹی کمشنر چترال لوئر محمد عمران خان کی زیر صدارت3جون سے شروع ہونے والی سب نیشنل امیونائزیشن ڈیز (ایس این آئی ڈیز) کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر لویر چترال ڈاکٹر فیاض علی رومی نے مہم سے قبل کی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی پریزنٹیشن دی۔ یہ 5 روزہ پولیو مہم 7 جون تک سات افغان بارڈر ہائی رسک یونین کونسلوں عشریت،ارندو، دروش ون، دروش ٹو، شیشی کوہ، ایون، شوغور اور گرم چشمہ میں منعقد کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے محکمہ پولیس کو مہم کے دوران فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ لواری ٹنل پر مستقل ٹرانزٹ پوائنٹ ان تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کو یقینی بنائے جو نیچے کے اضلاع سے آرہے ہیں۔اس موقع پر انہوں نے متعدد بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح بھی کیا۔

chitraltimes polio eradication snids meeting chitral 3 chitraltimes polio eradication snids meeting chitral 2

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
89611

نئے بجٹ میں چترال میں سیاحت کی ترقی کیلئے متعدد نئی سکیمیں منظور کی گئی ہیں۔زاہد چن زیب

Posted on

نئے بجٹ میں چترال میں سیاحت کی ترقی کیلئے متعدد نئی سکیمیں منظور کی گئی ہیں۔زاہد چن زیب

ان میں جشن ترچ میر کا سرکاری سطح پر انعقاد اور چترال کے باشندوں کو آسان قرضوں کی فراہمی کی سکیمیں قابل ذکر ہیں، مشیر سیاحت

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) خیبرپختونخوا کے نئے بجٹ میں چترال میں سیاحت کی ترقی کیلئے متعدد نئی سکیمیں منظور کی گئی ہیں اور خاطر خواہ فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔ ان میں کیلاش کے روایتی تہواروں اور شندور پولو میلہ زیادہ منظم انداز میں منانے کے علاؤہ ایسے نئے منصوبے شامل کئے گئے ہیں جن کی بدولت سیاح سال کے بارہ مہینے بھی چترال کی سیر سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

نئی سکیموں میں جشن ترچ میر کا سرکاری سطح پر انعقاد اور چترال کے باشندوں کو آسان قرضوں کی فراہمی کی سکیمیں شامل ہیں تاکہ وہ غیرملکی سیاحوں کو اپنے گھروں میں ٹہرانے کیلئے تمام سہولیات کے ساتھ اضافی کمروں کی تعمیر کر سکیں۔ غیرملکی سیاحوں کو کرائے پر گھروں میں ٹہرانے کا تجربہ گلگت بلتستان میں کافی کامیاب ثابت ہوا ہے جس سے سیاحوں کی آمد میں اضافے کے علاؤہ مقامی لوگوں کی آمدن بھی بڑھتی ہے۔ اس امر کا انکشاف وزیراعلی خیبرپختونخوا کے مشیر برائے سیاحت و ثقافت زاہد چن زیب نے اپنے دفتر پشاور میں چترال سے آئے مختلف وفود سے ملاقات میں کیا جنہوں نے چترال میں شعبہ سیاحت کیلئے نئی سکیموں اور اضافی فنڈز مختص کرنے پر صوبائی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ چترال کے سیاح یہاں کی مہمان نوازی کے خوشگوار یادوں کے ساتھ واپس اپنے ممالک جائیں گے اور یہاں کا اچھا امیج بنے گا۔ زاہد چن زیب کا کہنا تھا کہ فیملیز بیسڈ اکاموڈیشن فار دی فارن ٹورسٹس کے نام سے ایک نئی سکیم ان 18 نئی سکیموں میں شامل ہے جن کیلئے نئے بجٹ میں تقریبا 44 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ انکی مجموعی لاگت کا تخمینہ 4 ارب روپے ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ وزیراعلی علی امین گنڈاپور اور خود انہیں اس بات کا پورا یقین ہے کہ ایسی سکیموں پر جتنا خرچ ہو گا اس سے کئی گنا زیادہ آمدن بھی ہوگی جبکہ غیرملکی سیاحوں کی آمد میں اضافے کے علاؤہ مقامی لوگوں کی معاشی حالت بھی بہتر ہو گی، باعزت روزگار کے مواقع بڑھیں گے اور ہمارے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو نوکریوں کیلئے دوسرے شہروں کا سفر کرنے یا غیر ممالک میں خجل خوار ہونے کی ضرورت ہی نہیں پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ گھروں کے اضافی کمروں میں غیرملکی مہمان ٹہرانے کا تجربہ گلگت میں بھی کامیابی سے جاری ہے جس سے غیرملکی سیاحوں اور مہمانوں کو مقامی لوگوں کے رہن سہن اور رسم و رواج سمجھنے میں مدد ملتی ہے اور انکی دلچسپی اور تجسس بڑھنے کی وجہ سے غیرملکی سیاحوں کی آمد میں بھی مسلسل اضافہ ہوتا ہے۔ مشیر سیاحت نے مزید انکشاف کیا کہ آئندہ چترال میں جشن ترچ میر بھی ہر سال سرکاری سرپرستی میں منایا جائے گا اور چترال کے 25 ہزار تین سو فٹ اس بلند ترین پہاڑ کے دامن میں پوری پلاننگ کے ساتھ روایتی رقص، تصویری نمائش، نیزہ بازی اور گھڑسواری کے علاؤہ ہائیکنگ، ٹریکنگ اور کوہ پیمائی کے مقابلے منعقد ہوں گے اور اسکی وجہ سے غیرملکی سیاحوں کی تعداد اور صوبے کی معیشت و آمدن میں اضافے کے علاؤہ خیبرپختونخوا کا سافٹ امیج دنیا بھر میں اجاگر ہوگا۔

 

قبل ازیں چترال کے ایک وفد سے جس میں ایم پی اے فاتح الملک، علی ناصر اور پی ٹی آئی ملاکنڈ ڈویژن کے سینئیر نائب صدر رضیت باللہ شامل تھے ملاقات میں مشیر سیاحت نے یقین دلایا کہ صوبائی حکومت چترال لوئر میں ہر صورت سیاحت کو مزید فروغ دیے گی۔ مشیر سیاحت نے وفد کو یہ بھی یقین دلایا کے چترال میں سیاحت کے فروغ کیلئے مزید ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے تاکہ وہاں سے بیروزگاری کی عفریت کا مکمل خاتمہ ہو سکے۔ زاہد چن زیب نے وفد کے مطالبے پر دروش میں دروش گول خام کو پارک بنانے کا یقین بھی دلایا اور اس ضمن میں موقع پر احکامات جاری کئے۔ انہوں نے وفد کی طرف سے دورہ چترال کی دعوت قبول کرتے ہوئے شندور فیسٹیول کے موقع پر چترال انے کا وعدہ بھی کیا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں
89590

آغا خان ہایئر سیکنڈری سکول کوراغ میں “تمباکو نوشی سے اجتناب” کا عالمی دن کے حوالے سے تقریب

آغا خان ہایئر سیکنڈری سکول کوراغ میں “تمباکو نوشی سے اجتناب” کا عالمی دن کے حوالے سے تقریب

چترال (چترال ٹائمزرپورٹ ) 31 مئی دنیا بھر میں تمباکو نوشی سے اجتناب کا عالمی دن کے طور پر منایا جارہا ہے ۔ اسی سلسلے میں ایک اہم تقریب آغاخان ہائیر سیکنڈری سکول کوراغ کے آڈیٹوریم ہال میں منعقد کی گئی ۔ اس تقریب میں کوراغ اور چرون کے عمائدین اور مذہبی حلقوں کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی جو کہ کافی تعداد میں لوگوں نے شرکت کیں اس تقریب کی صدارت پرنسپل سلطانہ برہان الدین نے کی ۔ تقریب میں تمباکو نوشی اور نسوار خوری کے نقصانات اور تباہ کاریوں سے متعلق طالبات اپنی تحقیقی اور تخلیقی کاوشوں سے محفل کی رونق میں رنگ بھر دیئے ۔

 

اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سلطانہ برہان الدین نے معاشرے میں نسوار خوری اور تمباکو نوشی کی بڑھتی ہوئی رجحانات پر سیر حاصل گفتگو کی اور علاقے کے عمائدین اور مذہبی حلقوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان مضر صحت اور تباہ کن عناصر کی بیخ کنی اور انسداد کے لئے کمیونٹی اور مذہبی حلقوں کو مثبت قدم اٹھانے کی ضرورت ہے ۔ انھوں نے ماحولیاتی آلودگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف سوسائٹی کے لوگوں کو خود کھڑا ہونا ضروری ہے ورنہ باہر کے مفاد پرست عناصر ہمارے اس صحت بخش قدرتی ماحول کو تباہ و برباد کر کے رکھ دیں گے ۔
تقریب کے آخر میں کمیونٹی کو صحت مند ماحول کے حوالے آگاہی دینے پر علاقے کے عمائدین نے پرنسپل سلطانہ برہان الدین اور سکول انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ۔

chitraltimes smoking international day cigrete3 chitraltimes smoking international day cigrete2 chitraltimes smoking international day cigrete

 

رفیق علی قتل کیس ۔
تحریر ؛ شہزاد الحسن
چترال اپنی آمن اور پُرسکون ماحول کی وجہ سے پورے دنیا میں اہمیت کا حامل تھا ۔خاص کر کہ اپر چترال انتہائی پُرامن اور پُرسکون علاقہ تھا ۔دوسرے جگون کے باسی بھی چترال کی پرامن ماحول کے لیے دل میں ارمان رکھتے تھے۔کچھ مہینے پہلے طلب علم رفیق علی آف ریشن راغیں کی موت نے پورے علاقے میں خوف اور دشمنی کو اُجاگر کردیا۔رفیق علی انتہائی طبع دار اور قابل طالب علم تھا جو سکاس یونیورسٹی پشاور میں انجنیرنگ کی ڈگری حاصل کررہا تھا۔
رفیق علی کچھ مہینے پہلے اپنے گھر سے رات کے کھانے کے بعد زندہ سلامت باہر نکلا تھا اور صبح سویرے رفیق علی کی لاش کڑوم شغور بمقام ریشن برآمد ہوئی۔
ابتدائی تفتیش کے بعد قتل نے اپنے جرم کا اعتراف کیا اور ابھی جیل میں موجود ہے۔
یہاں سوال یہ بنتا ہے کہ کیا کوئی ایک بندہ باآسانی سے ایک مظبوط نوجوان کو باآسانی موت کے گھاٹ اتار سکتا ہے؟
کیا کوئی ایک بندہ رات کی تاریکی میں بیبان جگہ میں جا کر با آسانی کسی کو قتل کرسکتا ہے؟
ظاہر سی بات ہے کہ رفیق علی کے قاتل نے اکیلے خود قتل نہیں کیا بلکہ کوئی اور گروہ بھی قاتل کے ساتھ شامل ہیں اور قاتل کے شانہ با شانہ اس کی مدد کی اس قتل میں برابر کے شریک ہیں ۔
سوال یہ ہے کہ رافیق علی کا تعلق ماژے قوم سے تھا جبکہ قاقل کا بٹیکے قوم سے یہ دو الگ قوم ہیں اور نا ان کا کوئی زمیں کی دشمنی ہے اور نا کسی قومی اعتبار سے کوئی جھگڑا تھا۔
میرے خیال سے یہاں کوئی اور تیسرا فریق موجود ہے کہ جس نے قاتل کو اپنے مفاد کے لیے استعمال کیا اور خود کو پیچھے دھکیل دیا اور اس طرح سے ایک تیر سے دو شکار کیے ۔
ہم ایک جمہوری ملک میں رہ رہے ہیں لیکن افسوس یہاں جنگل کا قانون چل رہا ہے ۔
کیون پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے؟
کیوں سیاسی دباؤ ڈالی جارہی ہے ؟
کیوں اس تیسرے فریق کو سامنے نہیں لایا جارہا ہے؟
اگر پولیس اس طرح خاموش تماشائی بنی رہی گی تو چاروں طرف سے خون بہہ سکتے ہیں یہ دشمنی خاندانی دشمنی کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔
میں ایک بار پھر اپر چترال کے پولیس سے گزارش کرتا ہوں کہ مہربانی کر کہ اس تیسرے فریق کو سامنے لایے جس کی وجہ سے یہ سب کچھ ہوا اور اصل مجرموں کو پھانسی کے پھندے پر لٹکایا جائے ۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
89585

شندور فیسٹول میں چترال کی کھلاڑیوں کی الاونس میں موجودہ مہنگائی کے تناسب سے اضافہ نہ کیا گیا تو پولو ایسوسی ایشن اس ایونٹ کا مکمل بائیکاٹ کرنے پر مجبورہوگی۔ شہزادہ سکندر الملک

Posted on

شندور فیسٹول میں چترال کی کھلاڑیوں کی الاونس میں موجودہ مہنگائی کے تناسب سے اضافہ نہ کیا گیا تو پولو ایسوسی ایشن اس ایونٹ کا مکمل بائیکاٹ کرنے پر مجبورہوگی۔ شہزادہ سکندر الملک صدر پولو ایسوسی ایشن چترال

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) پولوایسوسی ایشن چترال کے صدر شہزادہ سکندر الملک نے حکومت کو خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹورزم اتھارٹی اور صوبائی فنانس ڈیپارٹمنٹ نے شندور فیسٹول میں چترال کی سائیڈ پر کھیلنے والے کھلاڑیوں کی الاونس میں اضافے کی راہ میں روڑے اٹکاتے رہے تو پولو ایسوسی ایشن اس ایونٹ کا مکمل بائیکاٹ کرنے پر مجبورہوگی کیونکہ موجودہ الاونس پر کوئی کھلاڑی گھوڑ الے کر شندور نہیں جاسکے گا۔ جمعہ کے روز چترال پریس کلب میں مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شندور فیسٹول میں حصہ لینے والے کھلاڑی ایونٹ سے دس دن پہلے گھوڑا لے کر شندور پہنچ جاتے ہیں اور دو ہفتے تک اپنی جیب سے خرچ کرتے ہیں جس کی مالیت کا اندازہ مہنگائی وگرانی کے اس دورمیں ہر کوئی کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جب پولو ایسوسی ایشن نے یہ مسئلہ متعلقہ فورم پر اٹھایا توانہیں یقین دہائی کرائی گئی لیکن یہ سب سرخ فیتے کی نذر ہوتی ہوئی لگ رہی ہے اور ڈیمانڈ کے مطابق الاؤنس کو تین لاکھ روپے کرنے کی منظوری میں خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹورزم اتھارٹی اور فنانس ڈیپارٹمنٹ لیت ولعل سے کام لیتے ہیں اور سنجیدگی کا مظاہر ہ بھی نہیں کررہے ہیں۔ شہزادہ سکندر الملک نے کہاکہ ساڑھے 10ہزار فٹ کی بلندی پر کھیلنے کے لئے کھلاڑی کو دس دن پہلے اس آب وہوا اور بلندی کے ساتھ اپنے آپ کو عادی بنانا ہوتا ہے اور شندور فیسٹول کی کھلاڑی کے لئے یہ محض تین دن کا فیسٹول نہیں بلکہ دو ہفتوں کا جان گسل کام ہے جس میں سویلین کھلاڑیوں کو بھاری اخراجات کا سامنا ہوتا ہے۔

shahzada sikandar

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
89583

پاکستان کا سب سے بڑا شندور پولو فیسٹیول کا آغاز28جون سے ہوگا،علی امین گنڈاپور

Posted on

پاکستان کا سب سے بڑا شندور پولو فیسٹیول کا آغاز28جون سے ہوگا،علی امین گنڈاپور
وزیراعلی خیبرپختونخوا نے شندور پولو فیسٹیول کی تاریخ کا اعلان کردیا، مشیر سیاحت زاہد چن زیب کی شندور پولو فیسٹیول کی تمام تیاریوں کو حتمی شکل دینے کی ہدایت

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ)وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اپر چترال کی وادی میں منعقد ہونے والے سالانہ شندور پولو فیسٹیول کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے 28 جون سے منعقد کرنے کی منظوری دیدی۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ فیسٹیول کیلئے تمام تیاریوں کو فلفور حتمی شکل دی جائے۔ انہون نے کہا کہ فیسٹیول کا انعقاد بہترین طریقے سے کیا جائے اور سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ مشیر سیاحت و ثقافت زاہد چن زیب نے وزیراعلی خیبرپختونخوا کی ہدایات کے مطابق تمام سٹیک ہولڈرز کو شندور پولو فیسٹیول کیلئے کی جانیوالی تیاریوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ فیسٹیول کا کامیابی سے انعقاد اور آگاہی مہم ابھی سے چلائی جائے۔ انٹرنیشنل سطح پر مشہور اس فیسٹیول میں ہر سال کثیر تعداد میں سیاح شندور وادی کا رخ کرتے ہیں۔ لہذا اس کی ہر پلیٹ فارم پر مہم چلائی جائے تاکہ سیاح اپنے ٹوور انہی تاریخوں پر ترتیب دے سکیں۔

 

انہوں نے کہا کہ چترال اپر کی خوبصورت وادی شندور میں منعقد ہونے والا شندور پولو فیسٹیول اس سال 28 جون کو منعقد ہو گا جس میں چترال لوئر و چترال اپر کی ٹیمیں گلگت بلتستان کی ٹیموں سے مدمقابل ہونگی۔ خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی،پاک فوج، ضلعی انتظامیہ چترال لوئر وچترال اپراور چترال سکاؤٹس کے باہمی اشتراک سے منعقد ہونے والے شندور پولو فیسٹیول کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے دینے کیلئے اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں۔ شندور پولو فیسٹیول امسال 28 جون سے 30 جون تک منعقد ہوگا۔ فیسٹیول میں ہر سال شرکت کیلئے کثیر تعداد میں ملکی و غیر ملکی سیاح شندور اور چترال وادی کا رخ کرتے ہیں۔تین روزہ فیسٹیول میں خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کی روایتی موسیقی پر مشتمل محفل موسیقی کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔گزشتہ سال فیسٹیول میں چترال کی ٹیم فاتح قرار پائی تھی۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
89576

شجر کاری اور پودے لگانا سنت عمل ہے، اور جنگلات کی حفاظت ہم سب کی زمہ داری ہے, مولانا خلیق الزماں شاہی خطیب

Posted on

شجر کاری اور پودے لگانا سنت عمل ہے، اور جنگلات کی حفاظت ہم سب کی زمہ داری ہے۔ مولانا خلیق الزماں شاہی خطیب

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ)خطیب شاہی مسجد چترال مولانا خلیق الزمان کاکاخیل نے کہا ہے کہ شجر کاری اور پودے لگانا سنت عمل ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے نہ صرف اس کی بھرپور حوصلہ افزائی فرمائی ہے بلکہ اپنے مبارک ہاتھوں سے پودے لگا کر اس کی اہمیت کو اپنے عمل سے اجاگر کیا ہے، اسلام کی نگاہ میں درختوں اور جنگلات کی اس قدر اہمیت ہے کہ خلافت راشدہ میں جب سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ نے لشکر اسلام کو اسلام کی سرحدات کی طرف روانہ کیا تو اس بات کی بطور خاص تاکید فرمائی کہ سبزے اور درختوں کو مت اجاڑنا۔ ان خیالات کا اظہار مولانا خلیق الزمان کاکا خیل نے شاہی مسجد چترال میں اجتماع جمعہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مولانا خلیق الزمان کاکا خیل نے عوام الناس سے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلام نے اپنے پیروکاروں کی ذاتی اور انفرادی زندگی سے لیکر اجتماعی اور سماجی زندگی تک ہر ہر قدم پر رہنمائی کی ہے اور زندگی گزارنے کے طور و تہذیب بتلائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی تعلیمات اور تہذیب کو اپنانے سے انسان کامل بن جاتا ہے اور وہ دنیا اور اس کی ہر چیز کیلئے نفع رساں بن جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے طور طریقوں اور سنتوں کے مطابق اپنی زندگی ڈھالیں تو ہمارا ہر قدم عبادت سے عبارت ہو سکتا ہے،

انہوں نے کہا کہ دین اسلام میں ماحول کی حفاظت،صفائی ستھرائی کی بڑی اہمیت ہے اور راستوں کو صاف رکھنے کے ساتھ ساتھ درختوں اور سبزے کی حفاظت کو بھی انسانیت کی مشترکہ ضرورت بتایا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ قدرتی ماحول کی حفاظت کیلئے درختوں کی حفاظت کرنا اور پودے لگانا بہت ضروری ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے اپنے دست مبارک سے شجرکاری فرمائی ہے، اس لیے ہم اگر شجر کاری کریں تو نہ صرف یہ کہ یہ ہمارے ماحول کیلئے فائدہ مند ہوگی بلکہ یہ عبادت میں بھی شمار ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے اپنے مبارک ہاتھوں سے مدینہ میں حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کے باغ میں سینکڑوں پودے لگائے ہیں۔ اس لیے پودے لگانا اور درختوں کی حفاظت کرنا اسلامی تہذیب کا ورثہ ہے، نہ کہ جنگلات تباہ کرنا اور درختوں کی بے دریغ کٹائی۔ انہوں نے کہا کہ درخت لگانا اور ان کی حفاظت کرنا حکومت اور عوام الناس دونوں کا فرض ہے۔ انہوں نے محکمہ جنگلات اور عوام الناس دونوں سے اپیل کی کہ جنگلات کی حفاظت یقینی بنائی جائے اور جنگلات کی بے دریغ کٹائی کی روک تھام اور آگ سے بچاؤ کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

جنگل میں آگ لگنے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس سے نہ صرف درختوں کا ضیاع ہوتا ہے بلکہ ماحولیات پر بھی اس کا برا اثر پڑتا ہے۔
محکمہ جنگلات ،انتظامیہ اور عوام سے اپیل کی کہ وہ جنگلات کے تحفظ کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں اور ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے کردار ادا کریں۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
89573

انتقال پرملال، اقبال یوسف آف مستوج انتقال کرگئے

انتقال پرملال، اقبال یوسف آف مستوج انتقال کرگئے

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) مستوج خاص کی معروف شخصیت ، منیجر میرٹ ہوٹل اسلام آباد اقبال یوسف ،اسلام آباد میں انتقال کرگئے ہیں، وہ کچھ عرصے سرطان کی بیماری میں مبتلا تھے۔انھیں کل اسلام آباد سے مستوج پہنچا کر آبائی قبرستان موژودور مستوج میں سپر دخا ک کردیا جائیگا، نمازجنازہ کل ہفتے کے روز صبح دس بجے مستوج میں ادا کی جائیگی۔ وہ مستوج کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبد المستعان المعروف پہلوان لال (مرحوم ) کا فرزند ارجمند ، جبکہ عبدالسلام ، اقبال یونس ، مفتی سیف الدین، شجاع، عصمت اور امجد لال کے بڑے بھائی جبکہ عبد القدوس، عبد الرحمن لال، سراج، سلطان ودیگر کے چچا زاد بھائی تھے۔ مرحوم اقبال یوسف انتہائی شریف النفس، ملنسار اور ایک اصول پسند شخصیت کے مالک تھے، یہی وجہ ہے کہ بین الاقوامی شہرت کے حامل ہوٹل کی منیجمنٹ انھیں انتہائی قدر کی نگاہ دیکھتی تھی، جہاں انھیں منیجرلیول تک ترقی ملی تھی،

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
89569

اپر چترال جوڈیشری اور انتظامیہ کا احسن اقدام، غریبی کی وجہ سے جو لوگ اپنے کیس چلانے سے قاصر ہیں ان کے لئے سرکار کی طرف سے مفت لیگل ایڈوائزر/وکیل دئے جائیں گے

اپر چترال جوڈیشری اور انتظامیہ کا احسن اقدام، غریبی کی وجہ سے جو لوگ اپنے کیس چلانے سے قاصر ہیں ان کے لئے سرکار کی طرف سے مفت لیگل ایڈوائزر/وکیل دئے جائیں گے

اپر چترال (چترال ٹائمز رپورٹ)ڈسٹرکٹ لیگل ایمپاورمنٹ کمیٹی کا ایک اہم میٹنگ زیر صدارت اسد اللہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اپر چترال ڈسٹرکٹ جوڈیشری کمپلکس اپر چترال میں منعقد ہوئی۔اس میٹنگ میں محمد عرفان الدین ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے شرکت کی۔
اس میٹنگ میں یہ فیصلہ ہوا کہ جو لوگ غریب ہیں اور غریبی کی وجہ سے اپنے کیس چلانے سے قاصر ہیں ان کے لئے سرکار کی طرف سے مفت لیگل ایڈوائزر/وکیل دئے جائیں گے۔ اس طرح دو غریب بندوں کو ان کے کیس چلانے کے لئے سرکار کی طرف سے وکیل دےدی گئی۔
بعد ازاں ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے سیشن جج اپر چترال کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جوڈیشری کمپلکس بونی کے تزین و آرائش کے کاموں کا افتتاح کیا۔
ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے زیر تعمیر جوڈیشل لاجز میں کام کا معائنہ کیا اور اس میں ادھورے کاموں کو جلد از جلد مکمل کرنے کے حوالے سے متعلقہ ٹھیکہ دار کو احکامات جاری کیں۔
chitraltimes dc and dsj upper chitral visit judicail chitraltimes dc and dsj upper chitral visit judicail chitraltimes dc upper chitral irfan and district and session judge asadullah inagurates judicial complex booni
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
89542

بونی بازار کے مسائل بارے تجاریونین بونی کے نمائندوں کا ضلعی انتظامیہ کے ذمہ داروں کے ساتھ اہم نشست ، مسائل کے حل کے لیے فوری اقدات اُٹھانے یقین دہانی 

بونی بازاز کے مسائل بارے تجاریونین بونی کے نمائندوں کا ضلعی انتظامیہ کے ذمہ داروں کے ساتھ اہم نشست ، مسائل کے حل کے لیے فوری اقدات اُٹھانے یقین دہانی

اپر چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) تجار یونین بونی کو درپیش مختلف مسائل کے حل کے سلسلے میں محمد عرفان الدین ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی ہدایات پر الیاس احمد تحصیلدار مستوج کی زیر صدارت ایک ایم میٹنگ منعقد ہوئی۔اس میٹنگ میں تحصیل میونسپل آفسر مستوج مصباح الدین ، سب ڈویژنل افسر پبلک ہیلتھ مستوج، تجار یونین بونی کے صدر رحیم خان ،نائب صدر عبدالجبار،ذاکر زخمی اور غلام ربانی و دیگر متعلقہ افراد نے شرکت کی ۔

میٹنگ میں بونی بازار کے لئے پینے کے پانی کی عدم دستیابی ، اوارہ کتوں کی بازار میں بھرمار اور بازار کے اندر سبزی والی گاڑیوں کی پارکنگ سمیت دوسرے مختلف مسائل پر تبصرہ کیا گیا۔
میٹنگ میں یہ فیصلہ ہوا کہ سب ڈویژنل افسر پبلک ہیلتھ بازار کے احاطے میں صارفین اور مسافروں کے لئے پینے کے پانی کی دستیابی کے لئے موثر اقدامات اٹھائے گا تاکہ صاف پانی کی دستیابی یقینی ہو۔

اوارہ کتوں سے نجات کے لئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسر اپر چترال اور تحصیل میونسپل آفسر مستوج اپس میں مل بیٹھ کر فوری طور پر کوئی لائحہ عمل طے کریں گے تاکہ اوارہ کتوں کے حملے سے راہگیر محفوظ رہ سکیں۔ اس طرح بازار کے اندر غیر ضروری پارکنگ، سبزی والے گاڑیوں اور سامان بردار گاڑیوں کی پارکنگ سمیت نقل و حمل کے مسائل کو حل کرنے کے لئے تحصیل میونسپل آفسر مستوج ایک موثر پلان تیار کرنے کو یقینی بنائے گا۔
تحصیلدار مستوج نے بازار ایریا کی صفائی ستھرائی اور دیگر مسائل کےفوری حل کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے احکامات سے متعلق متعلقہ اداروں کے سربراہان کو اگاہ کیا۔

chitraltimes booni trade union meeting with tehsildar mastuj2

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
89538

چترال لوئیر میں جنگلات اور سیاحتی مقامات پر آگ جلانے اور ندی نالوں و دریا میں مچھلی کے شکا ر پر دفعہ 144 کے تحت نافذ کردیا ہے 

Posted on

چترال لوئیر میں جنگلات اور سیاحتی مقامات پر آگ جلانے اور ندی نالوں و دریا میں مچھلی کے شکا ر پر دفعہ 144 کے تحت نافذ کردیا ہے

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان نے دو الگ الگ ارڈر میں دفعہ دفعہ 144 نافظ کر دیا ہے، جنگلات و جنگلی حیات کے تحفظ کے پیش نظر ضلع لوئر چترال کے تمام جنگلات و سیاحتی مقامات پر کسی بھی قسم کے اگ جلانے پر پابندی عائد کر کے دفعہ 144 نافظ کر دیا ہے۔ عوام الناس اور سیاحوں سے گزارش کی گئی ہے کہ جنگلات کا تحفظ یقینی بنائیں ۔ خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف حاصل اختیارات کے تحت سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جاۓ گی۔ دریں اثنا ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان نے آبی حیات کے تحفظ کے پیش نظر ضلع لوئر چترال کے ندی نالوں اور دریا میں مچھلی کے شکار پر بھی پابندی عائد کر کے دفعہ 144 نافظ کر دیا ہے۔ عوام الناس اور سیاحوں سے گزارش کی گئی ہے کہ آبی حیات کا تحفظ یقینی بنائیں ۔ خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف حاصل اختیارات کے تحت سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جاۓ گی۔

chitraltimes dc lower chitral imposed 144 on fishing and fire in forest and tourist spot chitraltimes dc lower chitral imposed 144 on fishing and fire in forest and tourist spot

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
89520

چترال لوئر کے ملازمین کا اپنے مطالبات کے حق میں  چترال پریس کلب تک احتجاجی ریلی اور جلسہ 

Posted on

چترال لوئر کے ملازمین کا اپنے مطالبات کے حق میں  چترال پریس کلب تک احتجاجی ریلی اور جلسہ

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال لوئر کی تمام ملازمین نے بدھ کے روز چترال پریس کلب تک ریلی نکالی اور ہائی سکول روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا، جس کی صدارت صدر اگیگا امیر المک نے کی ۔ جس میں آل ٹیچرز، پیرامیڈکس، آکسا، کیپلا، کیپٹا، ایپکا، کلاس فور یونین،لیبر یونین (پی ڈبلیو ڈی) وی سی سییکرٹریز یونین، پٹوار و قانون گو ایسو سی ایشن کی نمایندگان نے خطاب کیا اور صوبائی حکومت کے حالیہ بجٹ کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے اسے ظالمانہ قرار دیا۔ اور کہا۔ کہ وزرا کیلئے 300 فیصد بیوروکریٹس کیلئے 200 فیصد اور غریب پسے ہوئے ملازمین کیلئے 10 فیصد اضافہ کسی صورت منظور نہیں۔ انہوں نے کہا۔ کہ میڈیکل، کنوینس الاونس، ہاوس رینٹ 20 سال پہلے کے ہیں۔ جن سے نہ ادویات ملتی ہیں۔ نہ مکان کا کرایہ ادا ہوتا ہے اور نہ ٹیکسی کرایہ کیلئے کافی ہیں۔ اس لئے ان میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا۔ کہ سابقہ پی ٹی آئی حکومت میں اساتذہ اور دیگر سرکاری ملازمین کی اپگریڈیشن کا جو وعدہ کیا گیا تھا۔ اس کو پورا کیا جائے۔ انہوں نے گریجویٹی، ماہانہ پنشن،لیو انکشمنٹ پر کٹوتی کو پنشن ختم کرنے کی سازش قرار دیا۔ اور کہا کہ ایسا ہرگز نہیں ہونے دیں گے۔ اورسابقہ طریقہ کار بحال رکھنے کا مطالبہ کیا۔

اخر میں ایک قرار داد کے زریعے حکومت سے مطالبہ کیا گیا یہ کہ مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے ۔ہاوس رینٹ ، میڈیکل ، اور کنونس الاؤنس کو موجودہ مارکیٹ ریٹ پر دیا جائے ۔اصلاحات کے نام پر پنشن کٹوتی کو بند کیا جائے اور پنشن کا سابقہ طریقہ کار بحال کیا جائے .اساتذہ آپ گریڈیشن کابینہ سے منظور ہوچکا ہے جو کہ قانون بن چکا ہے اس کا نوٹیفکیشن فی الفور جاری کیا جائے ۔۔ مختلف محکموں کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں غیر آئینی ،غیر قانونی تفریق کو ختم کیا جائے۔ مرکزی حکومت آنے والے بجٹ میں سرکاری ملازمین کےلئے جو ریلیف مختص کرے۔ اسی طرز پر صوبائی حکومت بھی ملازمین کو ریلیف فراہم کرے۔

انہوں نے صوبائی حکومت کو خبردار کیا۔ کہ اگر ان کے جائز مطالبات کو ماننے سے انکار کیا گیا۔ تو وہ راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہوں گے۔ ایسی صورت میں تمام تر حالات کی ذمہ داری موجودہ صوبائی حکومت پر ہوگی۔

chitraltimes agega protest for pay increase 3 chitraltimes agega protest for pay increase2

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
89515

عام انتخابات 2024 میں چترال سے قومی و صوبائی اسمبلی سے الیکشن لڑنے والے تمام امیدواروں کو یکم جون تک انتخابی اخراجات کی رسیدیں جمع کرنے کیلئے اخری نوٹس جاری ، بصورت دیگر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ضلعی الیکشن کمشنر چترال اپر اینڈ لوئیر

Posted on

عام انتخابات 2024 میں چترال سے قومی و صوبائی اسمبلی سے الیکشن لڑنے والے تمام امیدواروں کو یکم جون تک انتخابی اخراجات کی رسیدیں جمع کرنے کیلئے اخری نوٹس جاری ، بصور ت د یگر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ضلعی الیکشن کمشنر چترال اپر اینڈ لوئیر

چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) ضلعی الیکشن کمشنر چترال لوئیر اور اپر کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ عام انتخابات 2024 میں حلقہ NA-I(چترال اپر و لوئر)، PK-I(اپر چترال)، PK-2(لوئر چترال)سے مدمقابل تمام امیدواران کو بذریعہ نوٹس ہذ ا مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ اپنے انتخابی اخراجات (Form-C)بمع رسیدیں، پوسٹر کی کاپی اور بنک اسٹیٹمنٹ متعلقہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر آفس میں یکم جون2024 تک ہر صورت میں جمع کرادیں۔ اس ضمن میں تمام اُمیدواران کو ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے تین دفعہ شو کازنوٹسز جاری کئے جاچکے ہیں اور یہ اسی تسلسل کی آخری نوٹس ہے۔لہذا مقررہ تاریخ تک انتخابی اخراجات کی تفصیل مندرجہ بالا فارم پُر کرکے دیگر دستاویزات کیساتھ زیر دستخطی کے آفس میں جمع کریں۔
بصورت دیگر الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ، الیکشن ایکٹ2017، کی شق -136 کے مطابق ضروری قانونی کارروائی کی جائیگی۔
(Form-Cزیردستخطی کے دفتراورالیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائٹ سے حاصل کیا جاسکتا ہے)

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
89511

گرم چشمہ لوئیرچترال میں آغا خان ہائیر سیکنڈری اسکول کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

گرم چشمہ لوئیرچترال میں آغا خان ہائیر سیکنڈری اسکول کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

گرم چشمہ (نمائندہ چترال ٹائمز )آغا خان ایجوکیشن سروس پاکستان کی جانب سے گرم چشمہ لوئیرچترال کے لیے ایک ہائیر سیکنڈری اسکول کی منظوری دی گئی ہے. یہ جدید تعلیمی ادارہ گرم چشمہ کے مقام ایژ میں تعمیر کیا جائے گا ۔ اس سلسلے میں گزشتہ دن گرم چشمہ کے مقام پر اس سکول کے سنگ بنیاد رکھنے کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی اس پراجیکٹ کے ڈونر فیروز غلام حسین تھے ۔انہوں نے اپنے دست مبارک سے آغا خان ہائیر سیکنڈری اسکول کا سنگ بنیاد رکھا۔اس پروقار تقریب میں لیفٹنٹ کرنل انجم مشتاق نے بھی اعزازی مہمان کی حیثیت سے شرکت کی۔تقریب کی صدارت ریجنل کونسل لوئیر چترال کے پریزیڈنٹ ظفرالدین نے کی ۔

 

آغا خان ایجوکیشن سروس پاکستان کے چیف ایگزیکٹیو افیسرامتیاز مومن، ہیڈ آف ایجوکیشن آغا خان ایجوکیشن سروس پاکستان آئین شاہ ، جنرل منیجر گلگت بلتستان اورچترال بریگیڈئر ( ریٹائرڈ ) خوش محمد خان کے علاوہ علاقے کے عمائدین بھی اس تقریب میں بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔

ابتدائی کلمات میں جنرل منیجر اے کے ای ایس پی بریگیڈئر ریٹائرڈخوش محمد خان نے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ آج کا دن بہت اہم اور تاریخی دن ہے۔ کیونکہ کہ اس سرزمین پر ایک ایسے ادارے کی بنیاد رکھی جا رہی ہے ۔جو آنے والے وقتوں میں علاقے کی نئی نسل کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے حوالے سے ایک سنگ ِ میل ثابت ہوگا ۔

 

انہوں نے کہا کہ آغا خان ہائیرسیکنڈری اسکول گرم چشمہ کی تعمیر کے منصوبے کی باقاعدہ اجازت شہز ادی زہرا غاخان نے 25 مئی کو اپنے مختصر دورۂ چترال کے موقع پر دی۔

انہوں نے اب تک آغا خان سکولوں کے لیے عطیات دینے والے افراد خاص طور پر اس جدید سہولیات سے آراستہ اسکول کے لیے زمین عطیہ کرنے والی کمیونٹی کے جذبے کو سراہا۔انہوں نے اس کامیابی کے پیچھے کارفرما عوامل کا ذکر کرتے ہوئے چترال کی لیڈرشپ کی تعریف کی کہ انہوں نے تعلیم کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے دہائیوں کی کوشش سے اپنے علاقے ایسی تعلیمی سہولیات فراہم کرنے میں کامیاب ہوئے.

اس اسکول کے حوالے سے تفصیلی پرزنٹیشن دیتے ہوئے آغا خان ایجوکیشن سروس کے ہیڈ آف ایجوکیشن آئین شاہ نے کہا کہ مذکورہ ہائیر سیکنڈری اسکول میں ابتدائی تعلیم سے لے کر بارھویں جماعت تک ایک سیشن کے دوران ۱۳۰۰ سے زیادہ طلبہ پہلے شفٹ میں اور ضرورت پڑنے پر سیکنڈ شفٹ میں ۱۳۰۰ طلبہ تعلیم حاصل کرسکیں گے۔ان سکولوں میں آغا خان ایجوکیشن سروس کے زیر انتظام مصروف عمل ہائی سکولوں سے فارغ التحصیل طلبہ کے علاوہ دوسرے تعلیمی اداروں سے ثانوی تعلیم کی سند حاصل کرنے والے طلبہ کو بھی قابلیت کی بنیاد پر داخلہ ملے گا۔ سکول کی عمارت کی تعمیر ۲۰۲۷ کے اواخر میں مکمل ہوگی جبکہ پری پرائمری کلاسز کا اجرا پہلے سے ہوچکا ہے ۔

چیف انجینئر تنزیف شاہ نے کہاکہ عمارت کا نقشہ مجوزہ زمین کو قدرتی آفات کے تناظر میں، خوب چھان بین کرکے محفوظ قرار دینے کے بعد بنایا گیا ہے. یہ عمارت تعلیم کے جدید اور اعلیٰ معیار کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے بنا ئی جائے گی ۔ جس میں جدید طرز تعلیم کی سہولیات سے مزئین کمرہ جماعت، جدیدسائنسی الات سے لیس تجربہ گاہیں، کانفرس روم, کھیلوں کی سہولیات، شدید زمینی بھونچال کو برداشت کرنے کی صلاحیت اور خدا نخواستہ آگ لگنے کی صورت میں بڑے نقصان سے محفوظ رہنے کی صلاحیت موجود ہوگی ۔

پروگرام کے خاص مہمان اور اس اسکول کے لیے فنڈ عطیہ کرنے والےفیروز غلام حسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں خود بھی اے کے ای ایس کاپیدوار ہوں۔ میری تعلیم اے کے ای ایس تنزانیہ میں ہوئی ہے۔ آغا خان ایجوکیشن سروس کی معیاری تعلیم کے فوائد میں پوری زندگی حاصل کرتا رہا۔ آج اس ادارے کی بنیاد اس یقین کے ساتھ رکھ رہا ہوں کہ یہ تعلیمی ادارہ آگے چل کر کئی نسلوں کی زندگی میں بہتری لانے کا سبب بنے گا اور علاقے کے لوگوں کی زندگی میں آسانیاں پیدا کرنے کا موجب بنے گا۔ آپ سب لوگوں نے جس شاندار انداز میں استقبال کیا میں اس کے لئے تہہ دل سے آپ سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

لفٹنٹ کرنل انجم مشتاق نے کہا کہ آغاخان ایجوکیشن سروس کی تعلیمی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔ اس ادارے کی تعلیمی خدمات کسی تعارف کے
محتاج نہیں اس کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چترال کے لوگوں کا تعلیم سے لگاؤ بھی بہت اہمیت کا حامل ہے علم حاصل کرنے کے اس لگاؤ کی وجہ سے چترال کے لوگ پورے ملک میں سب سے پرامن لوگ تصور کیے جاتے ہیں۔ اسی علم کی وجہ سے اس دھرتی نے بہت سارے نامور سپوت پیدا کئے ہیں جن بھی فخر کیا جاسکتا ہے۔

آغا خان ایجوکیشن سروس پاکستان کے سی ای او امتیاز مومن نے کہا کہ یہ اسکول ہمارے بچوں کی زندگیوں کو بدلنے میں اہم اکردار ادا کرے گا ۔ انہوں نے فیروز غلام حسین اور ان کی اہلیہ کا شکریہ ادا کیا اور ان کی فیاضانہ کردار کو خراج ِ تحسین پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اداروں کو بنانا کسی فرد یا ایک ادارے کی بس کی بات نہیں ۔ اس کے لیے کمیونٹی کے تمام اسٹیک ہولڈرز متحد ہوکے کوشش کریں تو بات بنتی ہے ۔

 

تقریب کے آخر میں اسماعیلی ریجنل کونسل کے صدر ظفر الدین نے چترال کی ترقی میں ان تعلیمی اداروں کی اہمیت کو واضح کرنے کے ساتھ ساتھ کمیونٹی ، ڈونرز اور آغا خان ایجوکیشن سروس کا شکریہ ادا کیا ۔تقریب میں مختلف مکاتب فکرکے افراد کثیر تعداد میں شرکت کی۔

chitraltimes akhss garamchashma earth breaking ceremony akesp chitral 14

chitraltimes akhss garamchashma earth breaking ceremony akesp chitral 13

chitraltimes akhss garamchashma earth breaking ceremony akesp chitral 17

chitraltimes akhss garamchashma earth breaking ceremony akesp chitral 5

chitraltimes akhss garamchashma earth breaking ceremony akesp chitral 11 chitraltimes akhss garamchashma earth breaking ceremony akesp chitral 7 chitraltimes akhss garamchashma earth breaking ceremony akesp chitral 6 chitraltimes akhss garamchashma earth breaking ceremony akesp chitral 4 chitraltimes akhss garamchashma earth breaking ceremony akesp chitral 3

chitraltimes akhss garamchashma earth breaking ceremony akesp chitral 1

chitraltimes akhss garamchashma earth breaking ceremony akesp chitral 10

chitraltimes akhss garamchashma earth breaking ceremony akesp chitral 16

chitraltimes akesp aga khan higher secondary school garamchashma

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
89491

شندور فیسٹول کی تیاریوں کے سلسلے میں کمانڈنٹ چترال سکاوٹس اور چترال کے دونوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز ودیگر کا انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے شندور پولو گراونڈ کا دورہ

شندور فیسٹول کی تیاریوں کے سلسلے میں کمانڈنٹ چترال سکاوٹس اور چترال کے دونوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز ودیگر کا انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے شندور پولو گراونڈ کا دورہ

اپر چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) شندور فیسٹول 2024 کے انتظامات کا جائزہ لینے کے سلسلے میں اج کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل بلال جاوید، ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین ، ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان ، ونگ کمانڈر 144 ونگ مستوج لیفٹننٹ کرنل محمد نور، صدر پولو ایسوسیشن چترال شہزادہ سکندرالملک اور ویلج کونسل سور لاسپور کے چیرمین نے شندور پولو گراؤنڈ کا دورہ کیا۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی جشن شندور کو شایان شان طریقے سے منانے اور شائقین پولو کو ہرممکن سہولیات پہنچانے کے لئے پولو گراؤنڈ شندور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔

انہوں نے باہمی طور پر یہ فیصلہ کیا کہ اس سال شندور کی خوبصورتی کا خاص خیال رکھا جائے گا اور گراؤنڈ کے اس پاس اور پہاڑوں پر ہر قسم کی خطاطی، پینٹنگ یا غیر ضروری اشتہار وغیرہ لگانے پر مکمل پابندی ہوگی اور لکھنے یا اشتہار وغیرہ لگانے کی صورت میں اسے فوری طور پر ہٹا دیا جائے گا۔ اس حوالے سے بہت جلد ڈپٹی کمشنر اپر چترال دفعہ 144نافذ کرے گا۔

یہ طے ہوا کہ سویلین تماشائیوں کے لئے اس سال خصوصی سہولیات پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی ۔یہ بھی طے ہوا کہ اس سال پولیس کیمپنگ والا سائڈ تماشائیوں کے رہنے کے لئے ریزرو کیا جائے گا۔ اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ اس سال جشن شندور کو منعقد کرتے وقت مقامی لوگوں کے روایات اور اقدار کا خاص خیال رکھا جائے گا۔ پینے کے صاف پانی کی فراہمی سمیت ، پولو گراؤنڈ کی تزئین و آرائش اور تماشائیوں کے بیٹھنے کے لئے سیڑھیوں پر کام جلد از جلد مکمل کیا جائے گا۔یادرہے کہ جشن شندور اس سال 27 جون سے 29جون کے درمیان منایا جارہاہے، جبکہ اس سے پہلے یہ ایونٹ 7 سے 9 جولائی کے درمیان منایا جاتا رہاہے، گزشتہ برسوں کی طرح اس سال بھی اس فیسٹول کی میزبانی چترال کے دونوں اضلاع کی انتطامیہ کرینگے۔

chitraltimes comdt DCs upper and lower chittral visits shahndur polo ground 2 chitraltimes comdt DCs upper and lower chittral visits shahndur polo ground 3 chitraltimes comdt DCs upper and lower chittral visits shahndur polo ground 4 chitraltimes comdt DCs upper and lower chittral visits shahndur polo ground 5 chitraltimes comdt DCs upper and lower chittral visits shahndur polo ground 6 chitraltimes comdt DCs upper and lower chittral visits shahndur polo ground 7 chitraltimes comdt DCs upper and lower chittral visits shahndur polo ground 8 chitraltimes comdt DCs upper and lower chittral visits shahndur polo ground 9 chitraltimes comdt DCs upper and lower chittral visits shahndur polo ground 1 chitraltimes comdt DCs upper and lower chittral visits shahndur polo ground 12 chitraltimes comdt DCs upper and lower chittral visits shahndur polo ground 13 chitraltimes comdt DCs upper and lower chittral visits shahndur polo ground 14

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
89471

انجمن ترقی کھوار چترال کی مادر ادبی تنظیم ہے۔ اس کے سایے میں بہت سے شخصیات و افراد نے نام کمایا ۔ اس سال انجمن کا 70واں سالگرہ منانے کی تیاری ہونی چاہئیے ۔ پروفیسر اسرار الدین

انجمن ترقی کھوار چترال کی مادر ادبی تنظیم ہے۔ اس کے سایے میں بہت سے شخصیات و افراد نے نام کمایا ۔ اس سال انجمن کا 70واں سالگرہ منانے کی تیاری ہونی چاہئیے ۔ پروفیسر اسرار الدین

 

چترال ( محکم الدین ) چترال کے معروف تاریخی ، ثقافتی اور ادبی شخصیت سابق ڈین جغرافیہ ڈیپارٹمنٹ پشاور یونیورسٹی پروفیسر اسرارالدین نے اپنی رہئش گاہ سینگور چترال میں ممتاز دانشور کالم نگار ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی ، چترال کی تاریخ و ادب کے محقق محمد عرفان عرفان ، نوجوان ریسرچر ارشد عرفان سے ایک غیر رسمی گفتگو میں کہا ہے ۔ کہ چترال کی ادبی تنظیم انجمن ترقی کھوار ایک تناور درخت ہے۔ جس کی عمر اب 70 سال ہونے کوہے ۔ اس تنظیم نے بہت شعراء و ادباء اور تاریخ سے دلچسپی رکھنے والے شخصیات پیدا کئے ۔ شعرو ادب و ثقافت اور تاریخ سے دلچسپی رکھنے والے افراد کی صلاحیتوں کو نکھارا ۔ اور انہیں شناخت دی ۔ لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے ۔ کہ بہت سے لوگ اس کو اپنی قابلیت و صلاحیت سے ہی تعبیر کرتے ہیں ۔اگر انجمن ترقی کھوارچترال کے ادباء و شعرا کو یکجا ہونے ایک دوسرے کو سننے اور لکھت کےلئے پلیٹ فارم مہیا نہ کرتا ۔ تو شاید شعرو ادب سے وابستہ افراد کی صلاحتیں خوابیدہ رہ جاتیں ۔

 

انہوں نے کہا ۔ کہ کئی چھوٹی چھوٹی تنظیمیں اور فورمز انجمن کی کوک سے جنم لے چکی ہیں ۔ اور اس کے سائے میں زبان و ادب ،تاریخ اور مختلف ثقافت پر تحقیق و ریسرچ ہو رہے ہیں ۔ جبکہ یہ تنظیمات و فورمز زندہ رہنے کیلئےخوراک اور سایہ انجمن ترقی کھوار سے ہی حاصل کرتے ہیں ۔ انجمن ترقی کھوار کے قیام کے تقریبا ستر سال ہونے کو ہیں ۔ اس لئے اس کا ستر سالہ سالگرہ شایان و شان طریقے سے منانا انتہائی ضروری ہے ۔ ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی اور محمد عرفان عرفان نے پروفیسر کی بات سے اتفاق کیا ۔ اور کہا ۔کہ اس بات میں کوئی کلام نہیں ۔ کہ انجمن ترقی کھوار عالمی سطح پر زبان وادب کی ترقی کیلئے کام کرنے والی تنظیم کی حیثیت سے بہت پہلے پہچان پیدا کر چکا ہے ۔ انجمن کی سرپرستی میں کئی انٹر نیشنل کانفرنسز منعقد ہو چکی ہیں ۔

 

عالمی سطح پر سکالرز کے ساتھ اس ادبی تنظیم کے روابط ہیں ۔ اور اس تنظیم کی سرپرستی میں کئی کتابیں شائع ہو چکی ہیں ۔ ان میں زبان و ادب سے دلچسپی رکھنے والے وہ کم وسائل کے حامل شاعر و ادیب بھی شامل ہیں ، جن کیلئے انجمن کے عہدہ داروں اور سرپرستوں نے ذاتی طور پر کوشش کرکے ان کی کتابیں شائع کیں ۔ جس کی وجہ سے انہیں نہ صرف مقام ملا ۔ بلکہ حکومت کی طرف سے مستقل بنیادوں پر اعزازیہ بھی انہیں مل رہا ہے ۔ اگر انجمن یہ کام نہ کرتا تو وہ لوگ حکومتی تعاون بھی حاصل نہ کرپاتے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ انجمن کے ستر سالہ سالگرہ منانے کی تجویز بہت اچھی ہے ۔ اس سے چترال میں ادب و ثقافت کے فروغ کیلئے مزید راہیں کھلیں گی ۔ تاہم یہ تجویز انجمن ترقی کھوار کے صدر شہزادہ تنویر الملک اور دیگر عہدہ داروں کے سامنے رکھی جائے گی ۔ جس کے بعد ہی حتمی فیصلہ کیا جائے گا ۔

chitraltimes anjuma e tarraqia khowar elites meeting faizi prof israr 1

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
89487

عوامی شکایات پر چترال کے دونوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرزکا چترال-بونی-مستوج-شندور روڈ پر جاری کا معائنہ ، ناقص کام پر برہمی کا اظہار، ازسرنو تعمیر کی ہدایت

عوامی شکایات پر چترال کے دونوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرزکا چترال-بونی-مستوج-شندور روڈ پر جاری کا معائنہ ، ناقص کام پر برہمی کا اظہار، ازسرنو تعمیر کی ہدایت

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین نے اج چترال-بونی-مستوج-شندور روڈ میں جاری کام کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کنکریٹ کے کام کا تفصیلی جائزہ لیا اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مذکورہ کام فوراً روکنے کی، ہدایت کی۔ انھوں نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ غیر معیاری کام کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے مذکورہ کام تسلی بخش طریقے سے دوبارہ کرنے کی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ شکایات کا موقع نہ دیا جائے بصورت دیگر کمپنی کے خلاف قانونی کاروائی کی جائیگی۔

 

اس سے قبل ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان نے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوۓ چترال شندور روڈ کا دورہ کیا۔ اور روڈ پہ جاری کام کا معائنہ کیا۔اس موقع پر, این ایچ اے کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر کو روڈ پہ جاری کام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے روڈ پرجاری کام تیز و معیار کے مطابق کرنے, اور ناقص کام کی صورت میں متعلقہ ٹھیکیدار کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لانے کی ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ روڈ علاقے کی بنیادی ضرورت ہوتی ہے۔ لہذا تعمیراتی کام ہر صورت معیار کے مطابق یقینی بنایا جاۓ۔ اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ روڈ پرجاری کام کی مسلسل نگرانی کرے گی۔

یادرہے کہ چترال بونی مستوج شندور روڈ پر جاری  کام ناقص ہونے کی شکایت روز کا معمول بن گیا ہے، گزشتہ دنوں سی ڈی ایم کے سینئرممبران نے مذکورہ روڈ کا معائنہ کرکے تمام نقاص کی نشاندہی کی تھی جس پر  اعلیٰ حکام کی طرف سے نوٹس لیا جارہاہےیہی وجہ ہے کہ چترال کے دونوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے بھی اس کا نوٹس لیتے ہوئے روزانہ کی  بنیاد پر چترال شندور پر کام کا معائنہ کررہے ہیں، جس پر علاقے کے عوام نے  اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ دونوں اضلاع کے انتظامیہ اس بین الاقوامی اہمیت کے حامل سڑک کی تعمیر اور معیار میں کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے تاکہ قومی خزانے کا ضیاع نہ ہو۔

chitraltimes dc upper and lower chitral visits booni mastuj road 2

chitraltimes chitral booni road dc imran visit construction area koh nha road2 chitraltimes chitral booni road dc imran visit construction area koh nha road chitraltimes chitral booni road dc imran visit construction area koh chitraltimes chitral booni road dc imran visit construction area3 chitraltimes chitral booni road dc imran visit construction area2 chitraltimes chitral booni road dc imran visit construction area chitraltimes dc upper and lower chitral visits booni mastuj road

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
89458

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی اور سابق وفاقی وزیرمراد سعید کو تحفظ دینے کے حوالے سے اپر چترال میں احتجاجی جلسہ، صوبائی جنرل سیکریٹری یوتھ ونگ کی خصوصی شرکت

Posted on

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی اور سابق وفاقی وزیرمراد سعید کو تحفظ دینے کے حوالے سے اپر چترال میں احتجاجی جلسہ، صوبائی جنرل سیکریٹری یوتھ ونگ کی خصوصی شرکت

اپر چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی رہائی ، سابق وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کو تحفظ دینے اور عام انتخابات 2024 میں پاکستان تحریک انصاف کا مینڈیٹ چوری کرنے کے خلاف آج اپر چترال کے ہیڈکوراٹر بونی میں احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا۔احتجاجی جلسے میں جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا ڈاکٹر شفقت ایاز نے خصوصی طور پر شرکت کیں۔ احتجاجی جلسے میں چیئرمین تحصیل کونسل موڑکہو/تورکہو اپر چترال میر جمشید الدین ، چیئرمین تحصیل کونسل مستوج اپر چترال سردار حاکم ، پارٹی لیڈر شپ ، پاکستان تحریک انصاف اپر چترال کے تنظیمی عہدیداراں ، پارٹی ورکرز اور عوام الناس کثیر تعداد میں موجود تھے۔جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ خیبر پختونخوا ڈاکٹر شفقت ایاز کا کوراغ اپر چترال میں پرتپاک استقبال کیا گیا اور بڑی ریلی کے ساتھ جب قافلہ ہیڈکوارٹر بونی میں داخل ہوا تو بڑے جلسے کی شکل اختیار کی۔ڈاکٹر شفقت ایاز ، چیٸرمین میر جمشید الدین ، چیٸرمین سردار حاکم ،محمد ہارون اور دیگر مقررین نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کی بھر پور انداز میں مذمت کی اور عمران خان کی فوری رہاٸی ، سابق وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کو تحفظ دینے اور عام انتخابات 2024 میں پاکستان تحریک انصاف کی چوری شدہ مینڈیٹ کی واپسی کا مطالبہ کیا۔ احتجاجی جلسے کے بعد مین چوک بونی سے بازار کے وسط تک احتجاجی واک بھی کیا گیا۔

chitraltimes pti upper chitral protest for release of pti chairman imran khan 3 chitraltimes pti upper chitral protest for release of pti chairman imran khan 1

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
89422

لوئیر چترال : تھانہ شغور اور کوغذی کے حدود میں فریقین کے درمیان تنازعہ خوش اسلوبی سے حل 

لوئیر چترال : تھانہ شغور اور کوغذی کے حدود میں فریقین کے درمیان تنازعہ خوش اسلوبی سے حل ,

 

چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) ڈی۔پی۔او لوئر چترال افتخار شاہ کی خصوصی ہدایات پر عوام کے درمیان معمولی تنازعات کو معتبرات علاقہ کی موجودگی میں باہمی صلح اور اتفاق رائے سے حل کیا جارہا ہے۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ایس۔ایچ۔او تھانہ شغور ایس آئی عطاء الرحمن کی کاوشوں سے علاقہ اوڑاغ کریم آباد سے تعلق رکھنے والے دو فریقین کے درمیان جیب ایبل روڈ کے تنازعے کو معتبرات علاقہ کی موجودگی میں باہمی مشاورت سے حل کیا گیا۔دونوں فریقین ایس۔ایچ۔او تھانہ شغور کی موجودگی میں ایک دوسرے کے ساتھ بغلگیر ہوگئے اور اپنے درمیان تنازعے کو ہمیشہ کے لئے ختم کردیا ۔

اسی طرح تھانہ کوغذی لوئیر چترال کے حدود میں سگے بھائیوں کے درمیان جائداد کا سنگین تنازعہ ہمیشہ کے لئے ختم ہوگیا ، علاقہ راغ کوغوزی سے تعلق رکھنے والے سگے بھائیوں کے درمیان جائیداد کا تنازعہ ہوکر سنگین حالات اختیار ہونے کا اندیشہ تھا ۔ایس۔ایچ۔او تھانہ کوغوزی SI رحیم بیگ نے فریقین کو تھانے بلاکر راضی نامہ کرکے رنجش کو ہمیشہ کے لئے ختم کردیا ۔فریقین نے تھانے میں ایس۔ایچ۔او کی موجودگی میں تنازعے کو ختم کرکے ایک دوسرے کے ساتھ بغلگیر ہوگئے۔

chitraltimes chitral lower police PS Shoghore and Koghuzi resolves disputes among brothers 2 chitraltimes chitral lower police PS Shoghore and Koghuzi resolves disputes among brothers 1

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
89417

مستوج سے لے کر بروغل تک سڑک کی عدم موجودگی ترقی کے تمام سیکٹرز کو بری طرح متاثر کرتی ہے، اس پر ہنگامی بنیادوں پر غور کیا جائے،عمائدین علاقہ

مستوج سے لے کر بروغل تک سڑک کی عدم موجودگی ترقی کے تمام سیکٹرز کو بری طرح متاثر کرتی ہے، اس پر ہنگامی بنیادوں پر غور کیا جائے،عمائدین علاقہ

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) اپر چترال کے مستوج ٹاؤن سے بروغل تک معیاری سڑک کی تعمیر کے لئے” تحریک مستوج بروغل روڈ” کے نام سے قائم سول سوسائٹی تنظیم کی نشست “مشقولگی”میں اظہار خیال کرتے ہوئے تحریک کے صدر سید مختارعلی شاہ ایڈوکیٹ اور دوسرے رہنماؤں نے لیاقت علی، صاحب عرفان، اختراکبر شاد اور حاجی کمال نے سڑک کی کمی کو مستوج سے لے کر بروغل تک اس علاقے کی پسماندگی کا ذمہ دار قرار دیا اور وفاقی حکومت سے پرزور مطالبہ کیاکہ اس پر ہنگامی بنیادوں پر غور کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ قیام پاکستان سے لے کر اس علاقے کے عوام نے ترقی کبھی نہیں دیکھی اور اب بھی پسماندگی میں ڈوبے ہوئے ہیں جس کا بنیادی وجہ معیاری اور سال بارہ مہینے کھلا رہنے کے قابل سڑک کا نہ ہونا ہے اور سڑک کی عدم موجودگی ترقی کے تمام سیکٹرز کو بری طرح متاثر کرتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مستوج سے بروغل تک کا علاقہ ہر لحاظ سے اہمیت کا حامل ہے اور یہاں سیاحت، زراعت اور مائننگ کی زبردست پوٹنشل موجود ہے جس کو بروئے کار لانے سے نہ صرف یہ علاقہ بلکہ پورا چترال اور صوبہ کو باالواسطہ اور بلا واسطہ فائدہ پہنچ سکتا ہے۔ لیاقت علی نے مائننگ اور دیہی ترقی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بروغل پاس سے لے کر مستوج تک یہ علاقہ ایک تاریخی اہمیت کا حامل ہے اور زمانہ قدیم میں سنٹرل ایشیاء سے سفر حج کے قافلے بھی یہیں سے گزرتے تھے اور یہی تجارتی راستہ بھی تھا۔ انہوں نے کہاکہ یہ علاقہ دھاتی اور غیر دھاتی معدنیات سے ڈھکا ہوا ہے لیکن ٹرانسپورٹیشن کا انتظام نہ ہونے کی وجہ سے اس سے فائدہ اٹھانا ممکن نہیں ہے اور ہم خزانے کا مالک ہونے کے باوجود غریب چلے آرہے ہیں۔

ٹورزم کے شعبے سے تعلق رکھنے والے معروف شخصیت صاحب عرفان نے کہاکہ اس علاقے میں ٹورزم کی وہ پوٹنشل موجود ہے کہ جس سے استفاد ہ کرکے ہم علاقے میں پچاس فیصد بے روزگار نوجوانوں کو ا ن کے گھر کی دہلیز پر روزگار فراہم کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عالمی سطح پر مشہور ومعروف دو ٹریکنگ روٹس یارخون ویلی میں موجود ہیں اور یہ علاقہ سیاحوں کے لئے جنت ہے مگر اس جنت تک رسائی کے لئے سڑک ندارد۔
زراعت کے شعبے کے ماہر اختر اکبر شاد نے کہاکہ مستوج سے بروغل تک کا علاقہ زرعی لحاظ سے کئی خصوصیات کا حامل ہے اور خصوصاً سیب اس علاقے کی پہچان ہیں اور حال ہی میں چیر ی کے باغات بھی لگائے جارہے ہیں جبکہ بروغل اور اپر یارخون میں لوگ کاشت کاری نہیں کرتے بلکہ علاقے کی موسمی حالات کو سامنے رکھتے ہوئے یاک پال کر نقد رقم حاصل کرتے ہیں لیکن سڑک کا مسئلہ درپیش ہونے سے جہاں پھل کی مارکیٹنگ مشکل ہے وہاں فروخت کے لئے جانوروں کو بھی مارکیٹ تک نہیں پہنچاسکتے اور باہر سے آئے ہوئے تاجر من مانے نرخوں پر پھل اور جانور ان سے لے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ خراب سڑکوں کی وجہ سے ٹرانسپورٹیشن کا کرایہ بھی ذیادہ آتا ہے جس کی وجہ سے یہاں کے کسان اور مویشی پال حضرات بیچ، کیمیائی کھاد، زرعی ادویات بھی خریدنے کی استطاعت بھی گرجاتی ہے۔

سڑک کے نہ ہونے پر صحت کے شعبے کی زبون حالی پر حاجی کمال نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ ڈلیوری کیس میں ہسپتال منتل کئے جانے کے دوران ہر سال درجنوں خواتین موت کے منہ میں چلی جاتی ہیں جبکہ یہی حال اپنڈکس کے مریضوں کا ہے جس کے پھٹ جانے سے راستے میں ہی دم توڑ جاتے ہیں۔ان سڑکوں پر مریضوں کو ہسپتال لانے پر ان کی بیماری یا زخم کی شدت میں مزید اضافہ ہوتا ہے۔
ا نہوں نے کہاکہ اسی خراب سڑک کی وجہ سے ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل اسٹاف بھی ان علاقوں میں آنے سے کتراتے ہیں اور نتیجتاً ان علاقوں میں ڈاکٹروں کی سو نہیں تو نوے فیصد اسامیاں خالی ررہتی ہیں۔

اس موقع پر اس بات بھی زور دیا گیاکہ مستوج پل سے لے کر یارخون تک مین روڈ کا متبادل سڑک کا انتظام بھی کیا جائے تاکہ کسی بھی قدرتی آفات کی صورت میں اسے ہنگامی طورپر استعمال کیا جاسکے۔ فورم میں شریک حضرات نے زور دے کرکہاکہ مستوج سے بروغل تک کا علاقہ کنگ میکر ہے جہاں لوگ آپس میں اتحادواتفاق کا مظاہر ہ کرتے ہوئے ایک ہی امیدوار کو جتوانے میں کامیاب ہوتے ہیں اور اس دفعہ ایم این اے عبداللطیف اور ایم پی اے ثریا بی بی کو بھاری اکثریت سے اس علاقے میں ووٹ دے کر ان سے امیدیں وابستہ کئے ہوئے ہیں کہ وہ دونوں مل کر اس علاقے میں سڑک کو اولین فوقیت دے دیں۔

chitraltimes construction of mastuj broghil road demanded 3

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
89435

اب تک پنجاب سے چترال لائی جانے والی 3492ٹن گندم کی خریداری براہ راست کسانوں سے کی جاچکی ہے، 3900 روپے فی 40کلوگرام گندم کی قیمت خرید ہے جبکہ قیمت فروخت اب بھی 4600روپے فی 40کلوگرام برقرار ہے۔ڈی ایف سی ارشد حسین،

اب تک پنجاب سے چترال لائی جانے والی 3492ٹن گندم کی خریداری براہ راست کسانوں سے کی جاچکی ہے، 3900 روپے فی 40کلوگرام گندم کی قیمت خرید ہے جبکہ قیمت فروخت اب بھی 4600روپے فی 40کلوگرام برقرار ہے۔ڈی ایف سی ارشد حسین،

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) لویر چترال میں محکمہ خوراک کی طرف سے گندم کی خریداری کا عمل شروع ہوچکا ہے اور اب تک پنجاب سے یہاں لائی جانے والی 3492ٹن گندم کی خریداری براہ راست کسانوں سے کی جاچکی ہے۔چترال شہر میں واقع دنین کے مین گودام میں مقامی میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ارشد حسین اور اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر ریاض احمدنے کہاکہ اس سال صوبائی حکومت نے براہ راست کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ کیاتھا جس کے تحت کسان اپنے گندم کی پیدوار کو محکمہ خورا ک کی کسی بھی گودام میں پہنچائے گا جہاں کوالٹی کی چھان بین کے بعد اس سے گندم خریدا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت نے ہر ضلع کی سطح پر ضلعی انتظامیہ، محکمہ زراعت اور دوسرے اسٹیک ہولڈروں پر مشتمل پروکیورمنٹ کمیٹی تشکیل دی ہے جوکہ کوالٹی اور کوانٹٹی دونوں پر نظر رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چترال میں 3900روپے فی 40کلو گرام یعنی 97روپے فی کلوگرام کے حساب سے گندم کی قیمت خرید مقرر کی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عوام میں پائی جانے والی ایک غلط فہمی کی نشاندہی کرتے ہوئے کہاکہ 3900 روپے فی 40کلوگرام گندم کی قیمت خرید ہے جبکہ قیمت فروخت اب بھی 4600روپے فی 40کلوگرام برقرار ہے۔ ڈی ایف سی نے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ضلعی لیول پر کسان سے براہ راست گندم خریدی جارہی ہے جس سے صوبائی خزانے کو مجموعی طور پر اربوں روپے کی بچت ہوگی جبکہ چترال جیسے دورافتادہ اضلاع میں گندم کی ٹرانسپورٹیشن کی سوفیصد بچت ہورہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت چترال کے لئے گندم کی پروکیورمنٹ کی حد 9000ٹن مقرر کی گئی ہے۔ اس موقع پر کمیٹی کے رکن محکمہ زراعت کے ڈپٹی ڈائرکٹر رفیق احمد نے کہاکہ گندم کی کوالٹی کو سائنسی خطوط پر چیک کیاجارہاہے جبکہ گندم کے دانوں کے اندر نمی کی موجودگی کا پتہ لگانے کے لئے بھی مشین استعمال کی جارہی ہے۔ کمیٹی کے ممبر اور فلور ملز ایسوسی ایشن کے صدر گل بہار خان بھی اس موقع پر موجود تھے اور گندم کی خریداری کے طریقہ کار پر اطمینان کا اظہار کیا۔

chitraltimes wheat procurement chitral godown 1 chitraltimes wheat procurement chitral godown 3

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged ,
89388

ہزہائینس پرنس کریم آغا خان کی صاحبزادی شہزادی زہرہ کا چترال لوئیر کا دورہ ، ائیرپورٹ پر پرتباک استقبال ، اے۔کے۔ڈی ۔این کے مختلف اداروں کا دورہ

ہزہائینس پرنس کریم آغا خان کی صاحبزادی شہزادی زہرہ کا چترال لوئیر کا دورہ ، ائیرپورٹ پر پرتباک استقبال ، اے۔کے۔ڈی ۔این کے مختلف اداروں کا دورہ

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ہزہائی نس پرنس کریم آغا خان کی صاحبزادی Princess Zahraہفتے کے روز دو روزہ نجی دورے پر گلگت سے چترال پہنچ گئی۔ چترال ائرپورٹ پر مہتر چترال اور ایم پی اے فاتح الملک علی ناصر نے ایکٹنگ ڈپٹی کمشنر لویر چترال انور اکبر خان اور ڈی پی او افتخار شاہ کے ہمراہ ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر انہوں نے چترال میں ہیلتھ اور ایجوکیشن سمیت دوسرے سیکٹرز میں آغا خان ڈیویلپمنٹ نیٹ ورک کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اوران ترقیاتی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کی استدعا کی۔Princes Zahra اس دورے میں آغاخان ہیلتھ سروس کےdiagnosticسنٹر، آغا خان ایجنسی فار Habitatکے ریجنل آفس میں ایمرجنسی اوپریشن سنٹر اور سرٹ کا دورہ کیا جہاں ان کو بریفنگ دی گئی ، شہزادی زہرہ نے اکاہ آفس کے لان میں پودا بھی لگایا ، جس کے بعد آغا خان ہائر سیکنڈری سکول سین لشٹ کا دورہ کیا۔ جہاں سے اسلام آباد روانہ ہوگئی، ائیرپورٹ پر سرکاری حکام کے ساتھ اسماعیلی کمیونٹی کے ذمہ داروں نے ان کو رخصت کیا۔جبکہ اس سے قبل اپرچترال میں بونی میڈیکل سٹرکا دورہ بھی کیا ۔

chitraltimes princes zahra aga khan visits chitral lower 2

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
89375

اسماعیلی جماعت کے روحانی پیشوا ہزہائینس پرنس کریم اغاخان کی صاحبزادی شہزادی زہرہ آغاخان  کی اپر چترال آمد

اسماعیلی جماعت کے روحانی پیشوا ہزہائینس پرنس کریم اغاخان کی صاحبزادی شہزادی زہرہ آغاخان  کی اپر چترال آمد

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز )اسماعیلی جماعت کے روحانی پیشوا ہزہائینس پرنس کریم اغاخان کی صاحبزادی شہزادی زہرہ آغاخان چترال اپر اور لوئیر کے دورے پر آج اپر چترال کے ہیڈ کوارٹر بونی پہنچ گئی ہیں، شہزادی زہرا اغاخان بونی ہیلی پیڈ پہنچنے پر ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین نے ان کا استقبال کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس افسر اپر چترال اور ضلعی انتظامیہ کی دیگر افسران اور علاقے کے عمائدین بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے معزز مہمان کو اپر چترال امد پر خوش آمدید کہا اور ضلعی انتظامیہ اپر چترال کی جانب سے ان کو سوئنیر پیش کیا۔ڈپٹی کمشنر نے شہزادی زہرا کو concept paper حوالہ کیا اور چترال کی ترقی میں اغاخان ڈیولپمنٹ نیٹ ورک کے کردار کو سراہا۔
کنسپٹ پیپر میں چترال میں ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کی تعمیر اور اغاخان یونیورسٹی سنٹرل ایشیاء جو کہ کرغزستان میں ہے کا ایک شاخ اپر چترال میں کھولنے جیسے اہم نکات شامل تھے۔

کنسپٹ پیپر میں تفصیلی طور پر لکھا گیا ہے کہ چترال میں تقریباً 30 ہزار میگاواٹ تک بجلی پیدا کی جاسکتی ہے جس سے نہ صرف چترال بلکہ پورے ملک کو فائدہ ہوگا۔ بجلی گھر کے قیام سے علاقے میں صنعت کے شعبے میں ترقی ہوگی اور تعلیم یافتہ اور ہنر مند نوجوانون کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔

چترال کے نوجوان علم حاصل کرنے کے متقاضی ہیں اور یہاں سنٹرل ایشیاء یونیورسٹی کے طرز پر یونیورسٹی کے قیام سے علاقے کے نوجوانوں کو دوردراز جگہوں میں جاکر تعلیم حاصل کرنے کے بجائے اپنے علاقے میں معیاری تعلیم حاصل کرنے کا موقع میسر ہوگا۔

شہزادی زہرا اغاخان بونی میڈیکل سنٹر کا مختصر دورہ کیا اور وہان سے لوئر چترال کے لئے روانہ ہوا۔ ڈپٹی کمشنر نے دیگر افسروں کے ہمراہ شہزادی زہرا اغاخان کو الوداع کیا اور مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

chitraltimes princes zahra aga khan arrived chitral upper 5 chitraltimes princes zahra aga khan arrived chitral upper 4 chitraltimes princes zahra aga khan arrived chitral upper 3 chitraltimes princes zahra aga khan arrived chitral upper 2

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged , ,
89362

چترال گول نیشنل پارک میں پہلی مرتبہ مارخور کا عالمی دن منایا گیا

Posted on

چترال گول نیشنل پارک میں پہلی مرتبہ مارخور کا عالمی دن منایا گیا

چترال (نمائندہ چترا ل ٹائمز) اس سال اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی سے 24مئی کو مارخور کا عالمی دن قراردئیے جانے کے بعد پہلی مرتبہ چترال میں یہ دن منایا گیا جس کے لئے چترال گول نیشنل پارک کے کور زون میں ایک تقریب منعقدہوئی جس میں جنگلی حیات کی کنزرویشن کے لئے کام کرنے والی سول سوسائٹی کے فعال کارکنان اور سرکاری حکام نے شرکت کی۔ تقریب کا انتظام چترال گول نیشنل پارک وائلڈ لائف ڈویژن ا ور چترال گول کنزرویشن ایسوسی ایشن نے مشترکہ طور پر کیا تھا جس میں رسمی طور پر کیک کاٹنے کے بعد چترال میں مارخوروں کی آبادی کے صورت حال اور ایکو سسٹم میں اس جانور کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی۔

اس موقع پر پارک ایسوسی ایشن کے صدر سلیم الدین، وائلڈ لائف ڈویژن کا نمائندہ محمد علی، چترال پریس کلب کے صدر ظہیر الدین اور دوسروں نے کہاکہ چترال میں کنزرویشن کمیونٹی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ 1980ء کے عشرے میں معدومیت کے خطرے سے شکار مارخور کی آبادی اب چار ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ صرف چترال گول نیشنل پارک میں اس کی آبادی ڈھائی ہزار کے لگ بھگ ہے۔ انہوں نے حکومت پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی میں 2مئی کو ایک قرارداد کے ذریعے 24مئی کو مارخور کا عالمی دن قرار دلوانا ایک عظیم کامیابی ہے جوکہ قابل ستائش ہے جس سے اس جانور کی کنزرویشن میں بین الاقوامی اور علاقائی سطح پر کاوشوں کو یکجا کرنے میں مدد ملے گی۔

ا نہوں نے کہاکہ اس کی ماحولیاتی اہمیت کے پیش نظر اسے پاکستان کی قومی جانور کی حیثیت بھی حاصل ہے جوکہ آزاد کشمیر، بلوچستان اور گلگت بلتستان کے ساتھ ساتھ خیبر پختونخوا کے علاقے کالام سوات، کوہستان اور چترال میں پایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چترال میں اس کی کنزریشن میں محکمہ وائلڈ لائف نے ویلج کنزرویشن کمیٹی کے ماڈل پر عمل پیر اہے جس کی وجہ سے کمیونٹی اس کی تحفظ میں دلچسپی لیتی ہے۔ا نہوں نے کہاکہ چترال گول نیشنل پارک مارخوروں کا سب سے بڑا ہبیٹاٹ (مسکن) ہے اور اس عالمی کویہاں منانے سے اس کی اہمیت واضح ہوجاتی ہے۔

chitraltimes kashmir markhor international day observed 1

chitraltimes kashmir markhor international day observed 2

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
89333

چترال لوئیر پولیس کے خدمت مرکز میں خودکشیوں کی روک تھام کے حوالے سے قائم سوسائڈ پروینٹیو یونٹ  کو مکمل طور پر فعال کردیا گیا

چترال لوئیر پولیس کے خدمت مرکز میں خودکشیوں کی روک تھام کے حوالے سے قائم سوسائڈ پروینٹیو یونٹ  کو مکمل طور پر فعال کردیا گیا

چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) پولیس خدمت مرکز زرگراندہ چترال میں خودکشیوں کی روک تھام کے خاطر قائم SUICIDE PREVENTIVE UNIT کو مکمل طور پر فعال کردیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ نے جمعہ کے دن شاہی خطیب مولانا خلیق الزمان, ڈی۔ایچ ۔او لوئر چترال فیاض علی رومی، ڈسٹرکٹ کوارڈنیٹر دارالامان اسیہ اجمل، ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئرخضرحیات کے ہمراہ SUICIDE PREVENTIVE UNIT کا دورہ کیا ۔
اس موقع پراے ڈی ایچ او اور کوارڈنیٹر پبلک ہیلتھ ڈاکٹر سلیم سیف اللہ، ڈی۔ایس۔پی۔ہیڈکوارٹر اقبال کریم, اور ایل ۔اے ۔پی۔ایچ۔کے کوارڈینٹر قاضی عرفان ودیگرذمہ داران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔
انچارچ SUICIDE PREVENTIVE UNIT سب انسپکٹر دلشاد پری نے مہمانوں کو اپنے یونٹ کے قیام کے اغراض و مقاصد اور کام کرنےطریقہ کار کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے کہا کہ لوئر چترال میں خودکشیوں کی بڑھتے ہوئے کیسز کی روک تھام کے لئے لوئر چترال پولیس تمام متعلقہ اداروں کو ساتھ لیکر کام کریگی۔اس موقع پر شاہی خطیب مولانا خلیق الزمان نے ڈی پی او افتخارشاہ کی کاوشوں کوسراہتے ہوئے کہاکہ خودکشی کی ناسورکو  ختم کرنے کیلئے ہم سب کو ملکر کام کرنا ہوگا، انھوں نے اس حوالے سے اگہی مہم چلانے کی نسبت اپنی طرف سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کی۔

chitraltimes dpo office suicide preventive unit established 3

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
89329

تحصیل کونسل مستوج اور موڑکھؤ تورکھو کا مشترکہ اجلاس۔ صوبائی بجٹ میں بلدیاتی اداروں کے لیے فنڈز مختص کرنے کا مطالبہ

تحصیل کونسل مستوج اور موڑکھؤ تورکھو کا مشترکہ اجلاس۔ صوبائی بجٹ میں بلدیاتی اداروں کے لیے فنڈز مختص کرنے کا مطالبہ

اپر چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) آج بونی اپر چترال میں تحصیل کونسل مستوج اور تحصیل کونسل موڑکھؤ تورکھو کا مشترکہ اجلاس بونی میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں چیرمین تحصیل کونسل مستوج سردار حکیم ،چیرمین تحصیل کونسل موڑکھؤ تورکھو میر جمشید الدین اور دونوں تحصیل کے ویلج چیرمین صاحباں نے شرکت کی۔درپیش مختلف مسائل پر بحث مباحثے کے بعد متفقہ قرار داد منظور کیے گئے۔قرار داد کے ذریعے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ 2023 اور 2024 کے سالانہ بجٹ میں بلدیاتی اداروں کے لیے خاطر خواہ فنڈز منظورکرکے بلدیاتی نمائیندوں کی احساس محرومی کا ازالہ کیا جائے کیونکہ بلدیاتی نمائیندے دو سالوں سے ترقیاتی فنڈز سے محروم ہیں۔اس لیے ان کے حلقہ انتخاب کے عوام مایوسی اور پسماندگی کا شکار ہیں۔ قرار داد میں مذیدمطالبہ کیا گیا کہ چترال بونی شندور روڈ جو این ایچ اے کے زیر نگرانی تعمیر ہورہی ہے وہاں کام کی نوعیت غیر تسلی بخش ہے اور خصوصاً بونی گاؤں کے سامنے پہاڑ کو ٹنل بلاسٹنگ کے ذریعے گراکر ملبے دریاہ میں ڈالنے سے اپر چترال کے ہیڈ کوارٹر بونی کو جو خطرات لاحق ہیں وہ قابل مزمت اور ناقابل قبول ہے۔اورساتھ اپنے جائز حق کے لیے احتجاج کرنے پر جن نمائیندوں پر ائف آئی آر درج کیے گیے ہیں انہیں ختم کی جائے ۔اگر رویے میں تبدیلی نہ آئی اور این ایچ کا ٹھیکہ دار اپنی من مانی پر بضد رہے تو اپر چترال سطح پر بونی بچاو تحریک شروع کی جائیگی۔

 

مشترکہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس سال برف باری اور بارشوں کے بعد سڑکوں اور نہروں کی مرمت کی مد میں کثیر فنڈز مختص کیے گئے ہیں لیکن ٹھیکہ دار حضرات فنڈز کے مطابق تسلی بخش کام نہیں کیے ہیں۔ سی اینڈ ڈبلیو اور محکمہ ایریگیشن اور دیگر اداروں کو پابند بنایا جائے کہ وہ ویلج چیرمین صاحباں کی تسلی اور سرٹیفکٹ کے بےغیر ادائیگیاں نہ کریں ۔کیونکہ اکثر وی سی چیرمین صاحباں اس بارے تحفظات کا اظہار کرتے ہیں۔بعد میں چیرمین تحصیل کونسل مستوج سردار حکیم، چیرمین تحصیل کونسل موڑکھؤ تورکھو میر جمشید الدین اور دیگر کے ساتھ میڈیا ٹاک میں بھی مذکورہ بالا مسائل کی نشاندہی کی۔چیئرمین سردار حکیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس بار بھی بلدیاتی نمائیندوں کو نظر انداز کیا گیا تو صوبائی سطح پر منظم لایحہ عمل ترتیب دیکر حصول فنڈز کے لیے جدوجہد کرینگے۔

chitraltimes tehsil council mastuj meeting

chitraltimes tehsil council mastuj meeting members

 

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
89270

جوائنٹ سیکریٹری کمیونیکشن اور این ایچ اے حکام کا چترال بونی مستوج شندور اور کالاش ویلی روڈ کا معائنہ، ہر ماہ پراگراس ریویو میٹنگ منعقد کرنے کا فیصلہ

جوائنٹ سیکریٹری کمیونیکشن اور این ایچ اے  حکام کا چترال بونی مستوج شندور اور کالاش ویلی روڈ کا معائنہ، ہر ماہ پراگراس ریویو میٹنگ منعقد کرنے کا فیصلہ

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) گزشتہ دنوں میڈیا میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے چترال شندور روڈ پراجیکٹ کی کوتاہیوں کی نشاندہی کافوری نوٹس لیتے ہوئے فیڈرل سیکریٹری آف کمیونیکیشن علی شیر محسود کی ہدایت پر جائنٹ سیکرٹری کمیونیکشن بشارت احمد نے جنرل منیجر این ایچ اے خیبر پختونخوا،تنویر اسحاق، کنسلٹنٹ کمپنی نیسپاک کی ٹیم اور پراجیکٹ ڈائریکٹروں کے ہمراہ سائٹ کا دورہ کیا۔ ٹیم کے ارکان نے میڈیا کے نشاندہی کردہ مقامات کاموقع پر جاکر دورہ کرکے جائزہ لیا۔ بعدازاں ڈپٹی کمشنر لویر چترال محمد عمران خان کے دفتر میں جوائنٹ سیکریٹری کمیونکیشن اورڈپٹی کمشنر کے زیر صدارت روڈ پراجیکٹ کے بارے میں اجلاس منعقد کی گئی جس میں این ایچ اے کے ممبر نارتھ بھی زوم کے ذریعے شریک ہوئے۔ اس موقع پر تمام صورت حال کا تفصیل سے جائزہ لیتے ہوئے پراجیکٹ کی عملدرامد میں تکنیکی خامیوں اور خرابیوں کو دورکرنے اور کام کی رفتار میں بھی تیزی لانے کے لئے لائحہ عمل طے کرتے ہوئے ماہانہ بنیادوں پر ریویو میٹنگ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ جنرل منیجر این ایچ اے تنویر اسحاق نے اب تک کے پراگرس کے بارے میں شرکاء کو پریزینٹیشن دی۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ کام کی کوالٹی میں کو ئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،

 

اس موقع پر بتایا گیا کہ اس روڈ کےحوالے سے کنسٹرکشن کمپنی کے تمام بقایا جات ادا کردیے گئے ہیں، اور جہاں جہاں روڈ ترکول بچھانے کے لئے ہموار کیا گیاہے وہاں پر ترکول بچھانے کا کام شروع کیا جائیگا، جبکہ پرائیویٹ زمینات کی لینڈ ایکوزیشن کا عمل تیز کیاجائیگا، اس موقع پر مستوج آرسی سی پل بھی زیر بحث آیا جہاں گزشتہ سال دریا ئے چترال میں بہاو کے نتیجے میں پانی اسکی حفاظتی دیواروں کو نقصان پہنچایا تھا ، اجلاس میں اس پل کو دریا کی کٹائی سے بچانے کےلئے فوری اقدامات اُٹھانے اورپانی کی بہاو سے پہلے حفاظتی پشتے تعمیر کرنے کی بھی ہدایت کی گئی، اور ساتھ بونی کے مقام پر سڑک کی کٹائی اور بلاسٹنگ کا ملبہ دریائے چترال میں گرنے کے باعث پانی کا رخ بونی کی طرف ہوگیا ہے جس سے بونی کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے لہذا دریائے چترال سے ملبہ ہٹانے کی فوری اقدامات کی بھی ہدایت کی گئی ۔اجلاس میں مائننگ ڈیپارٹمنٹ کے حوالے سے ایشوز کو بھی فوری حل کرنے کےلئے اے۔ڈی ۔ کو ہدایت دی گئی،

اجلاس میں چترال ایون کالاش ویلی روڈ کے حوالے سے بھی شرکاء کو ابتک کے پراگرس کے بارے میں اگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ اس روڈ کے پیکج ون کے تمام زمینات کے معاوضہ ادا کردیے گئے ہیں،اور تعمیراتی کام جاری ہے،۔ تاہم پیکج ٹو میں بجلی کے کھمبے اور پانی کے پائپ لائن کو ہٹانے کے لئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ان تمام کاموں پر پراگرس ریویو میٹنگ جون کے پہلے ہفتے میں دوبارہ منعقد ہوگی۔اجلاس میں پی ڈی این ایچ اے، ظہیر الدین، اے۔آر۔ای، نیسپاک محمد جنید، اسسٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر محمد عاطف، عامر زیب اے ڈی این ایچ اے، ودیگر بھی موجود تھے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
89261

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بمبوریت کی کلاسوں کو ہاسٹل میں منتقلی انتہائی ناموزون اور ناقابل قبول حرکت ہے، نظرثانی کی جائے۔ محمد یعقوب خان

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بمبوریت کی کلاسوں کو ہاسٹل میں منتقلی انتہائی ناموزون اور ناقابل قبول حرکت ہے، نظرثانی کی جائے۔ محمد یعقوب خان

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) پی ٹی آئی بمبوریت کے صدر یعقوب خان نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بمبوریت کی کلاسوں کو ہاسٹل میں منتقلی کو انتہائی ناموزوں اور ناقابل قبول حرکت قرار دیتے اس کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دینے اور اس فیصلے کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم کے افسران نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر اپنی من مانی کرتے ہوئے گورنمنٹ ہائی سکول کی کلاسوں کو وادی کے مرکز میں واقع بتریک میں قائم سکول سے نکال کر وادی کی زیریں حصے پر واقع احمد آباد میں نو تعمیر شدہ گرلز ہاسٹل میں منتقل کردیا ہے جس کے نتیجے میں شیخاندہ اور اپر بمبوریت ویلی کی بچیوں کے لئے سکول سے فاصلہ 10کلومیٹر سے بھی بڑھ جاتی ہے یعنی بچیوں کو کلاس اٹینڈ کرنے کے لئے روزانہ 20کلومیٹر پیدل چلنا پڑے گا۔

 

انہوں نے کہا کہ اس غیر دانشمندانہ قدم کے نتیجے میں شیخاندہ سے تعلق رکھنے والی بچیوں پر تعلیم کادروازہ بند ہوجائے گا کیونکہ وہ اس طویل مسافت کو روزانہ کی بنیاد پربرداشت نہیں کرسکیں گی۔ پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ بتریک میں واقع ہائی سکول کی عمارت میں کوئی کمی نہیں ہے جہاں مطلوبہ تعداد میں کمرے اور کھیل کے لئے بھی جگہ دستیاب ہے اور محل وقوع کے لحاظ سے یہ بمبوریت کا خوب صورت ترین لوکیشن ہے لیکن ان سب کے باوجود سکول کی کلاسزکا ہاسٹل میں منتقلی سمجھ میں نہ آنے والی بات ہے کیونکہ ہاسٹل کے کمرے رہائش کے لئے ہی موزون ہوتے ہیں جہاں درس وتدریس کی سرگرمیاں نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس فیصلے کو فوری طور پر واپس نہ لیا گیا تو بمبوریت کے عوام بھر پور احتجاج پر مجبو ر ہوں گے کیونکہ اس فیصلے میں بمبوریت کے اکابرین، معززین اور منتخب بلدیاتی نمائندوں کو بھی اعتماد میں نہیں لیا گیا ہے۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
89258

 آفاق کے زیر اہتمام پبلک سکولوں میں نمایاں کردار ادا کرنے والے اساتذہ کی حوصلہ افزائی کیلئے  ،ٹیچر آف دی ائیر ایوارڈ  کی تقریب

Posted on

 آفاق کے زیر اہتمام پبلک سکولوں میں نمایاں کردار ادا کرنے والے اساتذہ کی حوصلہ افزائی کیلئے  ،ٹیچر آف دی ائیر ایوارڈ  کی تقریب

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ڈپٹی کمشنر چترال لوئر محمد عمران خان نے کہا ہے ۔ کہ بچے مستقبل ک سرمایہ ہیں ۔ ان کو ملازم بنانے کیلئے نہیں ایک اچھا انسان بننے کیلئے پڑھائیں ۔ اور معیاری تعلیم فراہم کریں ۔ تاکہ بعد میں پچھتانا نہ پڑے ۔ معیاری تعلیم کی فراہمی میں آفاق کا بہت بڑا کردار ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز چترال کے ایک مقامی ہوٹل میں ایسوسی ایشن فار اکیڈمک کوالٹی ( آفاق ) کے زیر اہتمام 2023۔24 میں پبلک سکولوں میں نمایان کردار ادا کرنے والے اساتذہ کی حوصلہ افزائی کیلئے منعقدہ (ٹیچر آف دی ائیر ایوارڈ ) کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس تقریب میں چترال میں 72 سکولوں کے 83 مردو خواتین اساتذہ موجود تھے ۔ جبکہ بڑی تعداد میں مہمانوں نے شرکت کی ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا ۔ بچوں کے شاندار مستقبل کیلئے والدین سے زیادہ اساتذہ کا مثبت کردار انتہائی اہم ہے ۔ اور یہ امر قابل تعریف ہے ۔ کہ آفاق معیاری تعلیم کی فراہمی اور بچوں کے نقسیات کو سمجھنے اور ان کو ملک کیلئے ایک کارآمد شہری بنانے کیلئے کام کر رہا ہے ۔ پاکستان اور چترال کے بچے بہت باصلاحیت ہیں ۔ صرف ان کومعیاری تعلیم اور بہتر رہنمائی کی ضرورت ہے ۔ عبداللہ شاہ شہاب نے اس تقریب کی نظامت کے فرائض انجام دی۔

 

سنئیر ائریا منیجر آفاق ذوالفقار علی خان نےتقریب میں شرکت پر مہمانوں اور اساتذہ کا شکریہ ادا کیا ۔ اور کہا ۔ کہ آفاق چترال میں معیاری تعلیم کی فراہمی ، نصاب سازی اور بچوں کی ہم نصابی سرگرمیوں کو ابھارنے کیلئے مختلف پروگرامات کاانعقاد کرتی ہے ۔جس میں سکولوں کو اچھی تعلیمی کارکردگی پر ایواراد دینے ، کوئز مقابلے ، اورکئی دیگر پروگرام شامل ہیں ۔ این سی ایچ ڈی کے سابق ڈائریکٹر محمد افضل نے کہا ۔ کہ جس طرح ایک نفیس اور مضبوط عمارت کی تعمیر کیلئے مضبوط بنیاد کی ضرورت ہوتی ہے ۔ اسی طرحل معیاری تعلیم تب ہی کوئی بچہ حاصل کر سکتا ہے ۔ جب بچے کی پرائمری ایجوکیشن اچھی ہو ۔ اس لئے پرائمری کلاسوں کے اساتذہ کی ذمہ داری بہت ہی اہمیت کی حامل ہے۔ اور یہ بہت مشکل کام ہے ۔ انہوں نے چترال کے ماحول میں معیاری تعلیم کی فراہمی کیلئے آج بھی ریسرچ کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔

 

آر پی ایم آفاق ملاکنڈ ڈوژن ماجد علی شاہ نے اپنے خطاب میں کہا ۔ کہ استاد کا پیشہ نہایت محترم ہے ۔ یہی وجہ ہے اللہ پاک کے رسول صل اللہ علیہ وسلم نے بھی اپنا تعارف استاد کے طور پر کیا ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ موجودہ وقت میں کتابیں تو بہت سے لوگ پڑھتے ہیں ۔ لیکن سوشل اور مارل ڈویلپمنٹ نہیں ہے ۔ جاپان کے پاس ایٹم بم نہیں ہے ۔ لیکن ان کا ایک اخلاقی معیار ہے ۔ کہ پوری دنیا کے لوگ ان پر اعتماد کرتے ہیں ۔ تقریب کے دوران نمایان کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 70 سکولوں اور 83 اساتذہ کو شیلڈ اور سرٹفیکیٹ دیے گئے ۔ جو کہ ڈپٹی کمشنر چترال لوئر محمد عمران خان ، وائس پرنسپل کامرس کالج چترال پروفیسر وجیہ الدین ، پروفیسر حسام الدین ، فرید احمد رضا مئیر چترال ، پرنسپل سنٹینل ماڈل سکول چترال شاھد جلال ، صحافی محکم الدین ، مسٹر ذوالفقار علی AKES ،ڈائریکٹر (ر) این سی ایچ ڈی محمد افضل ، محمد اسماعیل سیکرٹری ،اقرار الدین پرنسپل حرا سکول ایون ،صحافی سید نذیر حسین شاہ،عطا حسین اطہر ایجوکشنسٹ ، سعادت اللہ سی ایس ایس آفیسر ، اسدالرحمن ،ماسٹرٹرینر آفاق ،پرنسپل آئیڈئیل سکول کوغذی عتیق الرحمن ، اے ڈی او احمد الدین ،انعام اللہ اور پرنسپل زاہد الدین کے ہاتھوں اساتذہ میں شیلڈ اور سرٹفیکیٹ تقسیم ہوئے ۔

chitraltimes afaq program chitral 1

chitraltimes afaq program chitral 9

chitraltimes afaq program chitral 2 chitraltimes afaq program chitral 3 chitraltimes afaq program chitral 4 chitraltimes afaq program chitral 7 chitraltimes afaq program chitral 8

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
89244

ڈپٹی کمشنر لوئیر چترال محمد عمران کے زیر صدات نیشنل امیونائزیشن ڈیز کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس

Posted on

ڈپٹی کمشنر لوئیر چترال محمد عمران کے زیر صدات نیشنل امیونائزیشن ڈیز کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) 3سے 7جون تک جاری رہنے والی سب نیشنل امیونائزیشن ڈیز (ایس این آئی ڈی) کی تیاریوں کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر لویر چترال محمد عمران خان کے زیر صدارت منعقدہوا جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر فیاض رومی نے مہم کے لئے تیار کردہ پلان شرکاء کے ساتھ شئیر کیا جس کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر بتایاگیاکہ لویر چترال میں یہ مہم صرف سات یونین کونسلوں ارندو، عشریت، دروش ون، دروش ٹو، ایون اور شوغور، گرم چشمہ میں چلائی جائے گی جس کے لئے 181موبائل ٹیمیں اور 13فکسڈ ٹیمیں اور کئی ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ اس موقع پر ڈی سی محمد عمران خان نے کہاکہ صوبے کے مختلف اضلاع میں پولیو وائرس کی موجود گی کے بعد صورت حال تشویش ناک ہوگئی ہے جس میں معاشرے کا ہر فرد اپنا بھرپور حصہ ڈال دے اور اس بات کویقینی بنائی جائے کہ پانچ سال سے کم ایک بچہ بھی پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہ جائے۔ انہوں نے علاقے کے مشران کے نام خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہاکہ اس قومی کاز کے لئے پولیو ٹیموں کو مکمل سپورٹ کرے تاکہ وطن عزیز کے خوبصورت چہرے سے اس مہلک بیماری کا داغ مکمل طور پر اور ہمیشہ کے لئے مٹ جائے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈی سی (فنانس اینڈ پلاننگ) انور اکبر، ڈی ایس پی چترال سجاد حسین، ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ ڈاکٹر اسد، ڈسٹرکٹ خطیب مولانا فضل مولیٰ اور دوسرے موجود تھے۔

chitraltimes polio eradication meeting 5

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
89240

اپرچترال، این ایچ اے کے خلاف احتجاج اور نعرہ بازی پر بونی کے تقریبا 90افراد کے خلاف ایف آئی ار درج

اپرچترال، این ایچ اے کے خلاف احتجاج اور نعرہ بازی پر بونی کے تقریبا 90افراد کے خلاف ایف آئی ار درج

اپر چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) اپر چترال کے ہیڈ کوارٹر بونی میں این ایچ اے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور نعرہ بازی پر بونی کے سرکردہ رہنماوں سمیت تقریبا90افراد کے خلاف ایف آئی ار درج کرلیا گیا ہے، بونی کے عوام سراپا احتجاج ہیں، ان کا کہنا ہے کہ بونی مستوج شندور روڈ پر کام کے دوران پچھلے سال این ایچ اے ٹھیکہ دار نے بڑی مقدار میں بلاسٹنگ کے بعد پہاڑی ملبہ دریا میں گرا کرپانی کے بہاؤ میں رکاؤٹ ڈالی تھی جس کی وجہ سے پانی کا رخ بونی کی طرف ہوگیا ہے اور دریا سے متصل زمینوں کی کٹائی شروع ہوچکی ہے۔اور قیمتی زمینات دریا بررہورہے ہیں۔
این ایچ اے کی غفلت کی طرف بار بار توجہ دلانے اور متعلقہ حکام کی یقین دہانیوں کے باوجود دریا سے ملبہ نہ ہٹانے پر بونی کے مقامی افراد نے گزشتہ دنوں بونی چوک میں جمع ہوکر نعرے بازی کی جس کی وجہ سے انہیں ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق چئیرمین فیض الرحمان، محمد جاوید، محمد پرویز، منیجر اعظم اور دیگر 80 سے90 مقامی افراد کے خلاف اپر چترال پولیس نے دفعہ 147 149،اور 341کے تحت ایف آئی آر درج کیا ہے۔ایف آئی آر میں محمد جاوید پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے اپنی تقریر کے دوران آزاد کشمیر میں حالیہ دنوں ہونے احتجاج کی مثال دی جسے ایف آئی آر میں قابلِ مواخذہ فعل قرار دیا گیا ہے۔اخری اطلاع تک ملزمان میں سے کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔

chitraltimes fir against booni leaders chitraltimes booni leaders fazlur rehman pervaz

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
89201

اپر چترال پولیس کی کامیاب تفتیش ، خاتون کی مبینہ خودکشی کا سبب بننے والے ملزمان گرفتار

Posted on

اپر چترال پولیس کی کامیاب تفتیش ، خاتون کی مبینہ خودکشی کا سبب بننے والے ملزمان گرفتار

اپرچترال ( چترال ٹائمز) تھانہ موڑکھو اپر چترال میں خود کشی کا معمہ حل ہوگیا ہے، خاتون کی خود کشی کا سبب بننے والے دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ایک ملزم گرفتار جبکہ دوسرے ملزم کی گرفتاری کی کوشش جاری

17 مئی کو مسماہ شبانہ زوجہ محمد نواز سکنہ گہت موڑکھو اپنے آپ کو پہاڑ سے گرا کر خود کشی کی اطلاع ملنے پر مقامی پولیس نے ریسکیو 1122 کی مدد سے نکال کر ضروری کاروائی شروع کی۔

ڈی پی او اپر چترال محمد عتیق شاہ کی خصوصی ہدایت پر ایس ڈی پی او سرکل موڑکھو بہادر خان کی سربراہی میں ایس ایچ او موڑکھو نور شاہدین اور اے ایس ایچ او شیر حسن پر مشتمل ٹیم نے خود کشی کی تحقیقات شروع کی۔

دوران انکوائری گواہان چشم دید کے بیانات اور شوہر کی متوفیہ کو بھیجی گئی آخری وائس میسج سے یہ امر منظر عام پر آئی کہ مسمیاں جمیل احمد و مقصود الٰہی ساکنان گہت موڑکھو نے متوفیہ خاتوں پر نازیبہ الزامات لگا کر اسے بدنام کرنے کی کوشش کی ہے۔

ان کے اس عمل سے دل برداشتہ ہوکر خاتون نے خود کشی کی ہے۔ درجہ بالا حقائق کے منظر عام پر آنے کے بعد ملزمان کے خلاف مقدمہ زیر دفعہ 322/34PPC قائم ہو کر تفتیش جاری ہے۔

 

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
89191

چترال ٹاون سے تعلق رکھنے والے نوجوان کو قتل کرکے خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کو لوئر چترال پولیس نے ناکام بنا دی 

Posted on

چترال ٹاون سے تعلق رکھنے والے نوجوان کو قتل کرکے خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کو لوئر چترال پولیس نے ناکام بنا دی

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چند دن پہلے تھانہ ایون کے حدود علاقہ شیدی گہریت میں ایک نوجوان ظاہر الحق ولد محمد رحیم سکنہ شالدین چترال کا خودکشی کرنے کی اطلاع پر ڈی۔پی۔او لوئر چترال افتخار شاہ نے نوٹس لیتے ہوئے ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل بمبوریت حسن اللہ کی سربراہی میں ایک خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دی تھی ۔

تفتیشی ٹیم نے انتہائی پیشہ وارانہ مہارات سے تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے قلیل عرصے میں نوجوان کو قتل کرکے خودکشی کا رنگ دینے والے شاطر ملزمان سید حکیم, زوجہ سید حکیم, نورینہ بی بی اور سلام بی بی ساکنان شیدی گہریت کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے آلہ قتل بھی برامد کرلیا ۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
89187