Chitral Times

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف چترال پولیس کی کاروائی، 16افراد گرفتار

چترال (چترال ٹائمزرپورٹ) چترال پولیس نے لاک داؤن کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائیو ں میں تیزی لاتے ہوئے 16 افراد کو 144 کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا گیا جبکے 31 گاڑیوں کو امپونڈ کیا گیا ۔ذخیرہ اندوزی اور مہنگے داموں اشیا فروخت کرنے والے 13 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ، مضر صحت آشیا کی فروخت پر 3 ملزمان گرفتار اور 176 افراد کو لمیٹ سے زیادہ افراد گاڑیوں میں بٹھا نے پر 50500 روپے چالان کیا گیا ۔
ڈی پی اؤ چترال وسیم ریاض نے اپنے بیان میں کہا ہم جو بھی قدم اٹھاییں گے اس میں عوام کی بہتری شامل ہوگی ۔اس آزمایش کی گھڑی میں عوام اپنی ذمداری کا ثبوت دیں اور گھروں سے بے جا نا نکلین تاکے اس وبا سے بچا جاسکے ۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
33736

چترال کیلئے ایمرجنسی ادویات اورطبی اوزارکی فراہمی حکومت کی طے شدہ پالیسی ہے۔۔سجاد احمد

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ)چترال کو ایمر جنسی ادویات اور طبی اوزار کی فراہمی صوبائی حکومت کی طے شدہ پالیسی ہے اس پر کریڈٹ لینا نہ صرف اخلاقی بلکہ سیاسی طور پر بھی قابل مذمت ہے ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے سینئررہنماء اور سابق صوبائی نائب صدر سجاد احمد خان نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ کرونا و ائرس سے نمٹنے کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومت نے مختلف سطحوں پرمختلف پالیسیاں اور پروگرام ترتیب دیئے ہیں جن پر عمل درآمد جاری ہے۔ اور ضلع اور تحصیل کی سطح پر ہسپتالوں میں ضروری آلات اور تشخیصی اوزار کی فراہمی اس پروگرام کا حصہ ہے اس لئے اس حوالے سے کسی کی کو ششوں کی نہ تو ضرورت ہے اور نہ ہی اس کی کوئی اہمیت ہے انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت نے طبی سہو لیات کے ساتھ ساتھ صوبے کے انیس لاکھ خاندانوں کو مالی معاونت دینے کا بھی اعلان کیا ہے جس پر عمل درآمد شروع ہو چکا ہے اور اس حوالے سے اعداد و شمارجمع کرنے کے بعد متعلقہ اداروں کے ذریعے مستحق افراد کو خاطر خواہ امداد فراہم کی جائیگی اور یہ تمام کام صوبائی حکومت اپنے وسائل سے اور ایک پالیسی کے تحت انجام دے رہی ہے اس حوالے سے کوئی بھی تیسرے درجے کا سیاسی ورکر کریڈ ٹ لینے کی آئندہ بھی کو شش نہ کرے انہوں نے کہا کہ فی الحال کرونا وائرس کے خلاف حکومت اور قوم مشترکہ طور پرلڑ رہے ہیں اور انشاء اللہ باہمی تعاون سے اس عفریت سے جلد قوم نجات پائیگی انہوں نے صوبائی حکومت خصوصاً صوبائی وزیر اعلیٰ محمود خان صاحب، پی ٹی آئی مالاکنڈ ریجن کی قیادت اور ممبر صوبائی اسمبلی وزیر زادہ کی کو ششوں کو سراہتے ہو ئے امید ظاہر کی کہ انشاء اللہ چترال میں اس وباء کے حوالے سے جو بھی ضروری اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہو ئی وہ اٹھائے جائینگے اور عوام کوکسی قسم کی تکلیف سے ممکنہ حد تک تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
33731

کرونا وائرس سے اپنے کسٹمرز کو محفوظ بنانے کیلئے خیبر بنک چترال برانچ حکومتی ہدایات پرعمل پیرا ہے۔۔منیجر


چترال(چترال ٹائمز روپرٹ) بینکنگ کے دوران کرونا وائرس سے اپنے کسٹمرز کو محفوظ بنانے کے لئے خیبر بنک چترال مین برانچ نے حکومتی احکامات کے مطابق انتظامات کیا ہے.پیر کے روزخیبر بنک چترال برانچ کے منیجر شیر زمان نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم کرونا وائرس کے حوالے سے حکومت کی طرف سے جاری کردہ SOP کے مطابق بینکنگ خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔حکومتی ہدایات کے مطابق ATM صارفین کو کرونا وائرس سے محفوظ بنانے کے لئے سنیٹائیزر کا انتظام کیا گیا ہے اور سوشل ڈسٹنسنگ پر سختی سے عمل کرایا جا رہا ہے.تاکہ ہمارے مغزز صارفیں موزی وائیرس سے محفوظ رہ کر بنک میں اپنا کام کر سکیں انہوں نے کہا کہ ہمارے معزز کسٹمرز ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں۔انہوں نے کہاکہ کرونا وائرس کی وبا کے باعث وفاقی و صوبائی حکومتوں کی جانب سے شہروں کے لاک ڈاؤن اور بندش کے دوران کسٹمرز کو بلا تعطل بینکاری خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔ خیبربینک آف چترال اس مشکل وقت میں بینکاری صنعت سماجی طور پر ذمہ دارانہ بینکاری خدمات فراہم کرکے اپنے کسٹمرز کو ہر ممکن طریقے سے سہولتیں مہیا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بینک اے ٹی ایم کی مسلسل دستیابی کو یقینی بنائیں گے اور ہفتے کے ساتوں دن چوبیس گھنٹے انہیں فعال رکھیں گے۔

bok ctl branch2
bok ctl branch
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
33721

موجودہ حالات میں اپرچترال ضلعی انتظامیہ کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔۔۔۔بی ایل ایس او

بونی (چترال ٹائمزرپورٹ) موجودہ حالات میں ڈ پٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود کی قیادت میں ڈسٹرکٹ اپر چترال کی انتظامیہ، ہیلتھ اور سیکورٹی اداروں کی کارکردگی قابل تحسین ہے جب سے ملک میں کرونا وائرس کی وبا پھیلی ہے اس کی روک تھام کے لیے دن رات محنت کررہے ہیں اور باہر سے آنے والوں پر کڑی نظر رکھنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو اس موزی بیماری سے بچانے کے لیے حکومت کی جانب سے دیے گئے ھدایات پر سختی سے عمل کروارہے ہیں۔ بیار لوکل سپورٹ آرگنائزیشن علاقے کے عوام کا ادارہ ہونے کے ناطے ان کی خدمات کو شاندار خراج تحسین پیش کرتی ہے اور عوام سے انتظامیہ کی جانب سے دیے گئے ھدایات پر عمل کرتے ہوے اس موزی مرض کو شکست دینے کی اپیل کرتی ہے اور ساتھ ساتھ اعلی حکام سے درخواست کرتی ہے کہ چترال جیسے پسماندہ علاقے میں بھی کورونا ٹسٹ کا بندوبست اور اس سلسلے میں ضروری سامان مہیا کیا جائے اور طبی عملہ کے لیے اس سلسلے میں ٹریئنگ کا بندوبست کیا جائے، بی ایل ایس او آفس سے جاری ایک پریس ریلیز میں اس امید کا اظہار کیا گیا ہے کہ بیار کے عوام جس طرح مشکل کی ہرگھڑی میں نہ صرف ایک دوسرے کے ساتھ مدد کرتے ہیں بلکہ چترال کے دوسرے علاقوں میں مصیبت کے دوران لوگوں کی مدد کرنے میں پیش پیش ہوتے ہیں اسطرح اس نازک موقع پر بھی ایک دوسرے کا بھر پور خیال رکھیں گے ۔ بیار لوکل سپورٹ آرگنائزیشن ضرورت پڑنے پر مستحقین کی نشاندہی میں بھی اپنا کردار ادا کرسکتی ہے۔ اور ہم امید کرتے ہیں کہ اللہ تعالی کی مہربانی ، انتظامیہ، ہیلتھ اور سیکورٹی اداروں کی کاوشوں اور عوام کے تعاون سے وطن عزیز بہت جلد اس موزی وبا سے نجات پائے گا۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
33717

اپنے اور خاندان کو مفلوج کرنے سے بہترہے کہ کچھ دن قرنطینہ میں گزاریں۔ ڈی سی اپرچترال

بونی (چترال ٹائمزرپورٹ) ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اپر چترال کے زیرانتظام بنائے گئے عافیت گاہوں میں لوئر ڈسٹرکٹ سے آئے ہوئے کافی تعداد میں لوگ موجود ہیں۔ شاہ سعود ڈپٹی کمشنر اپر چترال بہمراہ محمد ریاض خان اسسٹنٹ کمشنر مستوج، معظم خان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج، سب ڈویژنل پولیس آفیسر مستوج ، تحصیلدار مستوج اور ڈاکٹرسردا نواز میڈیکل آفیسر ٹی،ایچ،کیو ہسپتال بونی عافیت گاہوں کا دورہ کیا۔

دورے کے دوراں ڈی۔سی وہاں پر موجود لوگوں کے ساتھ تفصیلی گفتگو کئیں اوران کے مسائل سنے۔ لوگوں نے سارےانتظامات کو تسلی بخش قرار دئیے۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے اپنے خطاب میں کہا کہ آپ یہ تصور نہ کریں کہ ڈی،سی ہمارے ساتھ ظلم کر رہاہے۔ہم یہ سب کچھ حفظ ما تقدم کے بنیاد پر کر رہے ہیں۔ آپ ہر گز یہ خیال نہ کریں کہ ہم صحت مند ہیں اور ہمیں گھر جانے کیوں نہیں دیا جا رہا ہے۔ یہ وبا ایک خاموش قاتل ہے اور اپ کے علم میں ائے بغیر دوسروں کو منتقل ہوتا ہے اور انسان اور اس کے جملہ خاندان کو مفلوج کر کے رکھ دیتا ہے۔ لہذا اپ اپنے اور اپنے گھر والوں کی بقاء کی خاطر کچھ دنوں کے لئے ان عافیت گاہوں میں قیام کریں کیونکہ اسی میں ہی آپ سب کی بلائی ہے۔ یادرہے کہ اپرچترال کے قرنطینہ سنٹروں میں لوگوں کی تعداد سو سے تجاوزکرگئی ہے ۔

dc upper briefed qurantined passengers
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
33705

وحدتِ اساتذہ چترال اس مشکل گھڑی میں ہرقسم کی خدمت کے لئے تیار ہے۔۔مفتی سعید الحق

چترال(چترال ٹائمزرپورٹ) مشکل کی اس گھڑی میں وحدتِ اساتذہ چترال ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کرہرقسم کی خدمات انجام دینے کے لئے تیار ہے۔ان خیالات کااظہار وحدتِ اساتذہ چترال کے ضلعی صدر مفتی سعید الحق نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیاہے۔انہوں نے کہاکہ فی الوقت پورے پاکستان میں وحدتِ اساتذہ انتظامیہ کے ساتھ مل کررضاکارانہ خدمات انجام دے رہی ہے۔اس حوالے سے وحدتِ اساتذہ چترال نے بھی اپنے جملہ اساتذہ کوبطورِ رضاکار خدمات انجام دینے کے لئے پیش کرہی ہے۔لہذاہم ضلعی انتظامیہ کوآگاہ کرتے ہیں کہ ضلع چترال کی جس یوسی میں بھی جس قسم کے بھی رضاکار کی ضرورت ہوہمارے اساتذہ اس کے لئے تیار ہیں۔اورہم سے رابطہ کیاجاسکتاہے۔ رابطہ نمبر:۔03465949559

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
33703

رامان لاسپور کے خستہ حال پل کو تعمیر کیا جاۓ….شریف الدین

(سابقہ ممبر شریف الدین کا وزیر اعظم پاکستان اوروزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے نام اپیل)

میں شریف الدین ، ​​وادی رامان کا سابق یوسی کونسلر ہوں جو لاسپور ، تحصیل مستوج ، ضلع چترال میں واقع ہے اور آج میں حکومت کی توجہ اس پل کی طرف راغب کرنا چاہتا ہوں جو 1931 میں برطانوی حکومت نے رامان اور ہرچین کو مربوط کرنے کے لئے تعمیر کیا تھا۔

آج ۸۹ سال بعد یہ پُل مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے اور یوں وادی رامان کے ۱۵۰۰ کے قریب لوگوں کی زندگی بری طرح سے مفلوج ہوچُکی ہے کیونکہ زندگی کے بنیادی وسائل ہرچین میں موجود ہیں۔

کورونا وائرس کے ہنگامی صورت حال کی وجہ سے اس پسماندہ علاقے کے لوگ روزمرہ کی زندگی بڑی مشکل سے گزار رہے ہیں اور اب صورتحال مزید سنگین ہوسکتے ہیں کیونکہ یہی واحد پُل تھی جو آج تک آمدورفت کا واحد ذریعہ تھا۔

اگر حکومت پاکستان اس مسئلے پر سنجیدگی سے عمل نہ کیا تو مسلہ اور سنگین ہوسکتا ہے اور لوگ اس وبا کی بجائے بھوک،افلاس اور عام مریضوں کو ہسپتال نہ پہنچانے کی وجہ سے مر سکتے ہیں۔

اس لیے میں وادی رامان کے تمام لوگوں کی طرف سے وزیر اعظم پاکستان جناب عمران خان صاحب سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ ہمارے مسئلے کو حل کرنے کے لئے فوری کارروائی کرے۔

دوم ، چونکہ وزیر اعظم نے غریب عوام کے لئے ہنگامی امداد کا اعلان کیا ہے تو ہم حکومت سے التجا کرتے ہیں کہ وہ وسائل کو ضرورت کی بنیاد پر تقسیم کریں اور ہم  اُس سروے کو مسترد کرتے ہیں جو ماضی میں شہید بے نظیر بھٹو انکم سپورٹ پروگرام کے ماتحت کیا گیا تھا کیونکہ یہ متعصبانہ تھا اور زیادہ تر امیر لوگ اس سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

اس لیے میں پاکستان کے وزیر اعظم سے التجا کرتا ہوں کہ وہ ہماری صورتحال پر غور کریں اور ہمارے مسائل حل کرنے کے لئے فوری اقدامات کریں                شکریہ۔۔۔!

Raman bridge chitral upper 2
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں, خطوط
33689

سابق وزیر گلگت بلتستان عبد الجہاں خان کاشکریہ……..شمس یار خان بونی

 بونی ( چترال ٹائمزرپورٹ )  ضلع اپر چترال کی معروف شخصیت شمس یار خان نے  گلگت سے آنے والے بروغیل کے باسیوں کی شندور سے واپسی اور  ضلع غذر میں رہائش کی سہولت فراہم کرنے پر گلگت بلتسان کے معروف ماہر تعلیم  اور سابق وزیر خوراک  گلگت بلتسان جناب عبد الجہاں خان  کا شکریہ ادا کرتے ہوہے کہا  ہے کہ دوست اور احباب مشکل وقت آنے پر پہچانے جاتے ہیں ۔  بلاشبہ عبد الجہان صاحب ہمارے مشکل وقت کے دوست ہیں ۔ صاحب موصوف  نے گلگت سے آنے والے بروغل کے مسافروں کو بہترین رہائش اور خوراک مہیا کر کے نہ صرف چترال کے ساتھ دوستی کا ہاتھ بڑھایا ہے بلکہ ہمارے اوپر بہت بڑا احسان بھی کیا ہے ۔ ہم  صاحب موصوف کی محبتوں کے مقروض ہیں ۔  اللہ ہمیں بھی کسی موقعے پر گلگت بلتسان کے عوام اور خصوصی طور پر  عبد الجہاں صاحب اور پھنڈر کے بہن بھائیوں کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے ۔ میں کلی چترال  اور خصوصی طور پر بروغیل کے باسیوں کی جانب سے عبد الجہاں کی انسان دوستی اور اعلیٰ ظرفی پر اُنہیں سلام پیس کرتا ہوں  اور بدست دعا ہوں کہ اللہ عز و جل آپ کو اجر عظیم سے نوازے ۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں, گلگت بلتستان
33682

چترال کے اندر ہسپتالوں کوکرونا وائرس کی ٹیسٹنگ کٹس جلد فراہم کئے جائے۔۔سلطان وزیر

چترال(چترال ٹائمزرپورٹ)چترال کے سماجی اور سیاسی شخصیت سلطان وزیر نے مطالبہ کیا ہے کہ صوبائی محکمہ صحت چترال کی دور اُفتادگی کو مدنظر رکھتے ہوئے چترال کے اندر دروش،چترال اور بونی کے ہسپتالوں کے لئے جلد ازجلد Covid-19 Testing Kitفراہم کرئے تاکہ چترال کے اندرمشتبہ مریضوں کو ٹسٹ کی سہولت میسر ہو۔اُنہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا ہے کہ چترال انتظامیہ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور منتخب نمائندے اب تک ہسپتالوں کو یہ سہولت مہیا کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ضلعی انتظامیہ صرف بازار اور سڑکیں بند کروانے میں مصروف ہے اور منتخب نمائندے صوبائی دارالحکومت میں بیٹھ کرارباب اختیار سے ہسپتالوں کے لئے سہولیات مہیا کرنے کی بجائے چترال میں بیٹھ کر متوقع امدادی رقوم کی تقسیم کے فارمولے پیش کرنے میں مصروف ہیں۔اُنہوں نے اس بات پر افسوس کااظہار کیا ہے کہ مختلف شہروں سے آنے والے چترالی باشندوں کے ساتھ ضلع کے اندرقرنطینہ سنٹرز کے نام پر بھیڑ بکریوں جیسا سلوک کیا جارہاہے اور 40/50انسانوں کو ایک ہی کمرے کے اندر رکھا جارہاہے۔اُنہوں نے ضلعی انتظامیہ سے عوام کے ساتھ رویہ درست رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے اور صوبائی محکمہ صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایک ہفتے کے اندر چترال کے مذکورہ ہسپتالوں کوTesting Kitمہیا کئے جائیں۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
33678

چترال کے عوام تین ہفتوں تک چترال آنے کی کوشش نہ کریں۔۔ڈی سی، ڈی پی او

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ڈپٹی کمشنر لویر چترال نوید احمد اور ڈسٹرکٹ پولیس افیسر وسیم ریاض خان نے چترال سے باہر رہائش پذیر چترالی عوام پر زور دیا ہے کہ وہ جہاں پر قیام پذیر ہیں، آئندہ تین ہفتوں تک چترال آنے کی کوشش نہ کرے تاکہ چترال کرونا وائرس کے مہلک خطرے سے محفوظ رہے اور یہی ان کا اپنے علاقے پر احسان اور ذمہ دار شہری ہونے کا عملی ثبوت ہوگا۔ اتوار کے روز مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چترال میں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن، چترال پولیس اور چترال سکاوٹس کرونا وائر س سے نمٹنے کے لئے ایک پیج پر ہیں اور بہترین عوامی مفاد میں ہر وہ قدم اٹھارہے ہیں جواس دورافتادہ علاقے کو اس مہلک وائرس سے بچائے رکھنے کے لئے ضروری ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت چترال میں کرونا وائرس پھیلانے کے حوالے سے باہر سے آنے والے وہ لوگ رسک ہیں جوکہ اس وقت اس علاقے کو وائر س سے پاک سمجھ کر وائرس سے متاثر علاقوں سے یہاں واپس آنا چاہتے ہیں اور ملک کے دیگر اضلاع میں تبلیغ جماعت اور خصوصاً رائیونڈ مرکز سے آنے والے تبلیغی حضرات بھی خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چترالی عوام سے بار بار اپیل کے باوجود روزانہ 100کے لگ بھگ افراد لواری ٹنل کے راستے چترال آرہے ہیں جن کو واپس بھیجنے کی بجائے ان کی عشریت کے مقام پر اسکریننگ کرکے مشتبہ مریضوں کو قرنطینہ دروش اور چترال شہر میں قائم قرنطینہ میں منتقل کرتے ہیں تاکہ پروٹوکول کے مطابق چودہ دن تک ان کی نگرانی کی جاسکے۔ انہوں نے کہ ایسے مسافروں کو انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کرتے ہوئے اپنے بارے میں کوئی معلومات خفیہ نہ رکھے۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ دفعہ 144پر دل وجان سے عمل کرے اور اپنے آپ کو تین ہفتوں تک گھروں میں محدود رکھے تاکہ ہم چترال کو کرونا وائر س سے پاک ضلع قرار دینے کے پوزیشن میں ہوں۔ ضلعی انتظامیہ اور ضلعی پولیس کے سربراہان نے کہاکہ چترال میں غذائی قلت کا کوئی خطرہ نہیں اور نہ ہی روزمرہ کے اشیائے ضرورت کی کمی کا سامنا ہے اور ہمارے پاس کم از کم چالیس دنوں کے لئے کافی خوراک کا ذخیرہ موجود ہے۔ انہوں نے دفعہ 144خلاف ورزی کرنے اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کا بھی عندیہ دیتے ہوئے کہاکہ ضرورت پڑنے پر وہ کوئی بھی سخت قدم اٹھانے سے گریز نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ سول سوسائٹی کو آگہی دینے کے لئے چترال سکاوٹس کے ساتھ مل کر چترال کے کونے کونے میں پہنچ رہے ہیں اور غیر ضروری اجتماعات کی حوصلہ شکنی کررہے ہیں۔ اجلاس میں شریک میجر عثمان نے چترال سکاوٹس کے کمانڈنٹ کرنل علی ظفر کا پیغام پہنچاتے ہوئے کہاکہ ملک کے دوسرے حصوں کی طرح چترال میں بھی پاک فوج ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور پولیس کے مل کر دن رات اس مہلک وائر س کے خلاف جنگ میں مصروف ہے تاکہ چترال کو اس وبا سے دور رکھا جاسکے۔ انہوں نے چترال کے عوام سے اپیل کی کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور اپنے آپ کو گھروں تک محدود رکھیں۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر حیدر الملک نے کہاکہ چترال میں کرونا کے مصدقہ کیسوں کی تعداد ابھی تک زیر و ہے اور محکمہ صحت اپنے محدود وسائل کے اندر رہتے ہوئے میدان عمل میں ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اب پہلے کی طرح مشتبہ مریضوں کو ٹیسٹ کے لئے پشاور بھیجنے کی بجائے ان سے مواد کے نمونے لے کر پشاور یا اسلام آباد میں لیبارٹری بھیجنے کے لئے مطلوبہ سازوسامان انہیں دستیاب ہوگئی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ صحت کے 500کے لگ بھگ لیڈی ہیلتھ ورکر بھی گھر گھر جاکر آگہی دے رہی ہیں جبکہ اس سلسلے میں ریپڈ رسپانس ٹیمیں بھی بنائی جارہی ہیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حیات شاہ، اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالوالی خان، اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو) شہزاد احمد، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر دروش عبدالحق اور سیٹلمنٹ افیسر فداء الکریم بھی موجود تھے۔ دریں اثناء ڈی سی چترال نے بتایاکہ اس وقت 94افراد چترال اور دروش میں قائم قرنطینہ میں رہائش پذیر ہیں اور اس سلسلے میں چترال میں معروف ہوٹل مالکان ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کررہے ہیں۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں, گلگت بلتستان
33664

سی اینڈ ڈبلیوآفس چترال میں آتشزدگی، پولیس اورریسکیوٹیم نے آگ پرقابوپانے میں کامیاب

Posted on

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز) ہفتے کے دن شام 7بجے کے قریب ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال کے ساتھ متصل سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کی بلڈنگ میں اچانک آگ لگ گئی جس سے دفتر کے گارڈ روم کو نقصان پہنچا جبکہ چترال پولیس کے جوانوں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر ریسکیو 1122کی فائربریگیڈ گاڑیوں کی مدد سے بہت ہی جلد آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہوگئے جس سے آگ پھیل کر ہسپتال اور کامرس کالج کے ہاسٹل کو اپنی زد میں نہ لے سکا۔ اس موقع پر موجودلوگوں نے جان فشانی سے آگ بجھانے کے کام میں حصہ لینے پر چترال تھانہ کے ایس ایچ او سجا د حسین اور ان کے ساتھ اے ایس آئی نورشاہدین، محمد اسرار، جان باز، شہزاد علی، نصاب علی اور سیف الدین اور ٹی ایم اے کے فائر فائٹنگ اسٹاف قادر کی کارکردگی کو زبردست سراہا جبکہ ریسکیو 1122کی فائربریگیڈ کے ڈرائیور فداء الرحمن کو اطلاع ملنے کے چند منٹوں کے دوران موقع پر پہنچنے پر بھی داد دئیے گئے۔ آتشزدگی کی وجہ فوری طور پر معلوم نہ ہوسکا جوکہ دفتر کے گارڈ روم سے بھڑک اٹھی۔
CandWChitral aag 2

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
33573

چترال میں کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ضروری سامان کی ترسیل جاری ہے..سرتاج احمد

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) پی ٹی آئی ضلع لویر چترال کے نامزد صدر، چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر اور سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے کورونا کوارڈینیشن کمیٹی کے رکن سرتاج احمد خان کی طرف سے چیف منسٹر کے کمپلینٹ پورٹل میں شکایت درج ہونے کے بعد فوری طور پر چیف سیکرٹری کے دفتر سے متعلقہ حکام کو چترال کے لویر اور اپر اضلاع کے لئے مختلف سامان کی ترسیل کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔ گزشتہ روز سرتاج احمد خان نے چترال کے دونوں اضلاع اور خصوصاً ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال میں کرونا وائرس سے نمنٹے کے لئے متعلقہ سازو سامان کی فراہمی میں غیر معمولی تاخیر کی شکایت کی تھی۔

درین اثناء سرتاج احمد خان نے محکمہ صحت کے حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور اب تک دونوں اضلاع کو ابتدائی طور پر 24اور 26مارچ کو فی ضلع 1000دستانے، 160عدد W-160 فیس ماسک، 550عام فیس ماسک، 40ہینڈ سنیٹائزر، 50عدد ڈنگری، 20گوگلز، 5عدد یو ٹی ایم اور 2000لیٹکس دستانے بھیجوادئیے گئے ہیں جبکہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال سمیت دونوں اضلاع میں محکمہ صحت کو ان کی ضروریات کے مطابق سامان پیر کے دن تک روانہ کئے جائیں گے۔ سرتاج احمد خان نے بتایاکہ وہ محکمہ صحت کے سیکرٹریٹ اور ڈائرکٹوریٹ میں متلقہ افسران کے ساتھ رابطے میں ہیں تاکہ چترال جیسے دورافتادہ علاقے سے اس مہلک وائرس کو دور رکھا جاسکے۔سرتاج احمد خان نے سامان کی فراہمی اور ترسیل کے سلسلے میں ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر نیاز، پروکیورمنٹ کے ہیڈ ڈاکٹر اکرام، ڈپٹی سیکرٹری (ایڈمن) ڈاکٹر کامران اور وزیر صحت کے نامزد کردہ فوکل پرسن حسن درانی، ڈپٹی ڈائرکٹر عامر رفیق کی کوششوں کا ذکر کیا ہے۔ انہوں نے چترال میں ڈاکٹر وں کی کمی کو پورا کرنے کے لئے یقین دہانی کرنے کی حکومتی قدم کو سراہا ہے۔ چترالی عوام کے نام اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ وائرس کے خلاف جنگ میں حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کرتے ہوئے ہدایات پر مکمل عمل کریں اور انتہائی ضرورت کے بغیر گھر سے باہر نہ آنے کو یقینی بنائیں۔
sartaj ahmad khan met dg 2

sartaj ahmad khan met dg 1

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
33571

ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن اورڈی سی اپرچترال کی مختلف قرنطینہ سنٹروں‌کا دورہ

بونی (چترال ٹائمزرپورٹ ) ممبر صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن کے ساتھ شاہ سعود ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے ہفتہ کے دن دوسرے اضلاع سے آئے ہوئے مسافروں‌کیلئے قائم قرنطینہ سنٹر کا دورہ کیا . اس موقع پر محمد ریاض خان اے،سی مستوج ، معظم خان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج اور سب ڈویژنل پولیس آفیسر مستوج بھی موجود تھے۔ وہ قرنطینہ میں موجود لوگوں سے ملے۔ ان کی خیریت دریافت کی اور دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا اور تمام سہولیات بشمول بسترے، کھانے پینے کا انتظام اور تمام تر سہولیات کو تسلی بخش پایا اور انتظامات کو مزید بہتر کرنے کے حوالے سے احکامات جاری کیے۔ ایم پی اے نے بھی مسافروں کے لئے بنائے گئے تمام سہولیات کو تسلی بخش قراردیا۔
ان عافیت گاہوں میں گلگت سے آئے ہوئے 21لوگ موجود ہیں جن کو لاسپور میں بنائے گئے عافیت گاہ شفٹ کرنا چاہتے تھے مگر ا انہوں نے یہ کہہ کر وہاں جانے سے انکار کئے کہ یہاں سہولیات سے مطمئن ہیں اور مکمل طور پر فارغ کرنے تک وہ یہاں خوشی سے رہنا چاہتے ہیں۔
dc upper chitral and mpa hidayat7

dc upper chitral and mpa hidayat5

dc upper chitral and mpa hidayat4

dc upper chitral and mpa hidayat3

dc upper chitral and mpa hidayat2

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
33556

وزیر اعلی نے فرنٹ لائن پر خدمات انجام دینے والے ملازمین کیلئے خصوصی پیکیج کا عندیہ دیدیا

Posted on

کورونا صورتحال،
اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر خدمات انجام دینے والے اہلکاروں کی ہر ممکن حوصلہ افزائی کی جائے گی، وزیر اعلی
تجارتی مراکز کو بند رکھنے پر مالکان اور خود کو گھروں تک محدود کرنے پر عوام کا مشکورہوں، محمود خان
.
پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کورونا صورتحال کے پیش نظر صوبے کے کمزور طبقے کے لئے ریلیف پیکیج کا اعلان کرنے کے بعد اس وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے طبی عملے اور دیگر ملازمین کے لئے بھی خصوصی پیکیج کی منظوری کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر لوگوں کو اس وبا سے محفوظ کرنے کے لئے دن رات خدمات انجام دینے والے ملازمین کی حوصلہ افزائی کے لئے انہیں خصوصی پیکیج دینے پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔
.
یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی نے کورونا کے خلاف اس جنگ میں فرنٹ لائن پر لڑنے والے ملازمین بشمول طبی عملے، ریسکیو اہلکار، پولیس اور دیگر ملازمین کو اصل ہیرو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت ان کی شبانہ روز خدمات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ صوبائی حکومت حکومت ان ملازمین کی تحفظ اور ان کی حوصلہ افزائی کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر فرنٹ لائن پر خدمات انجام دینے والے ان ملازمین کے حوصلے اور انسانی خدمت کے جذبے پر فخر محسوس کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار کرتے ہیں کہ وہ قوم کے لئے اپنی گرانقدر خدمات کا یہ سلسلہ آنے والے دنوں میں اسی جوش اور جذبے کے ساتھ جاری رکھیں گے۔ وزیر اعلی نے مزید کہا کہ اگر خدانخواستہ دوران ڈیوٹی کوئی بھی اہلکار خود اس وبا سے متاثر ہو کر اپنی جان گنوا بیٹھتا ہے تو حکومت ان کے اہل خانہ اور ان کے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لئے ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔
.
وزیر اعلی نے حکومتی کی طرف سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے تجارتی مراکز بند رکھنے پر مالکان اور خود کو گھروں تک محدود رکھنے پر عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انشااللہ ہم سب مل کر اس وباء کو شکست دینے میں ضرور کامیاب ہونگے۔
cm kp chaired high level meeting

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
33552

استارو تورکہو میں پل ٹوٹنے سے ڈمپرنالہ میں‌جاگری، ڈرائیورجان بحق

Posted on

تورکہو(نمائندہ چترال ٹائمز) استارو تورکہو کے مقام پرلکڑی کا پل ٹوٹنے سے ڈمپر گاڑی نمبر3953 سینکڑوں‌فٹ نیچے نالہ میں جاگری۔جس کے نتیجے میں ڈرائیور موقع پر جان بحق ہوگیا ہے۔یہ سب تحصیل تورکہو کو ضلع سے ملانے والا واحد پل تھا جو ٹوٹنے سے دونوں اطراف کے لوگ محصور ہوگئے ہیں۔ مقامی پولیس کے مطابق جان بحق ڈرائیور افتحار احمد ولد بشیر احمد سکنہ چکاری سوری ضلع لوئیر دیر تورکہو روڈ کے تعمیراتی ٹھیکہ دار کے ساتھ کام کررہا تھا۔ مقامی لوگوں‌نے لاش نالہ سے نکال کرتحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال بونی منتقل کردیاہے جہاں سے آبائی علاقہ روانہ کردیا جائیگا. یادرہے کہ گاڑی میں‌صرف ایک ڈرائیورہی سوار تھا. مقامی لوگوں‌کے مطابق پل انتہائی بوسیدہ ہوگیا تھا باربارحکام بالا کی نوٹس میں لانے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہورہی تھی اورآج نتیجہ یہ نکلا کہ ایک قیمتی جان چلی گئی اورلاکھوں‌کا مالی نقصان بھی ہوگیا.
torkhow accident one killed2

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
33548

چترال میں دفعہ 144 کی نفاذ کے باوجود بازارمیں لوگوں کا رش کم نہیں‌ہوا،حکام نوٹس لیں

Posted on

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز) چترال میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے لوگوں کو ان کے گھروں میں رہنے پر مجبور کرنےکے لیے دفعہ 144کی نفاذ،سرکادی دفاتر، سکولوں،مارکیٹ اور پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کا خاطر خواہ اثر دیکھنے میں نہیں آرہا۔ بازاروں میں لوگوں کا رش پہلے کی طرح ہے جس کا اندازہ جمعہ المبارک کی نماز کے وقت ہوا جب شاہی مسجد سمیت شہر کے دیگر مساجد کے اجتماعات کے حجم میں کوئی کمی محسوس نہیں ہوئی۔ شاہی مسجد میں تمام صفیں معمول کے مطابق بھرگئےجو اس بات کی نشاندھی کرتاہے کہ شائد ہی کوئی حکومتی اپیل پر کان دھرکر گھر بیٹھ گیا ہو۔ دریں اثناء پشاور اور اسلام آباد سے چترالیوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے اور انٹر ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ پر پابندی پر عملدرآمد میں صوبائی حکومت ناکام ہے۔ ان حالات میں اہالیان چترال کا اس مہلک وائرس کی چترال میں بھی حملہ آور ہونے حدشے کا اظہارِ کرنا قدرتی بات ہے۔ مختلف مکاتب فکر نے ضلعی انتطامیہ سے پرزوراپیل کی ہے کہ ان بیکاربازاروں‌میں گھومنے والوں‌کو لگام دیا جائےاوران کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے بصورت دیگردفعہ 144کے نفاذ کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا.

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
33540

ٹرانسپورٹ پرپابندی کےباوجوددرجنوں مسافرمستوج پہنچ گئے، تھانے میں انٹری کے بعد گھروں‌کوروانہ

Posted on

مستوج(نمائندہ چترال ٹائمز)ضلعی انتظامیہ اورصوبائی حکومت کی طرف سے ٹرانسپورٹ پرپابندی کے باوجود آج درجنوں‌مسافرمختلف گاڑیوں‌میں مستوج پہنچنے پرپولیس نے دھرلیا. اورانٹری کے بعد سب کو چھوڑ دیا گیا . اس موقع پرمسافروں‌نے چترال ٹائمزڈاٹ کام کو بتایا کہ وہ پنڈی، اسلام آباد ودیگرعلاقوں سے ارہے ہیں اورانتہائی مشکل سفرطے کرکے مستوج پہنچنے ہیں. ان کا بتانا تھا کہ وہ مختلف ٹھیکہ داروں کے ساتھ یا دکانوں میں کام کررہے تھے جب تمام کام بند ہوئے توانھیں بھی مجبورعلاقہ چھوڑنا پڑا. مسافروں‌میں طلباء بھی تے. انھوں نے بتایا کہ وہ پانچ دنوں کا اذیت ناک سفرکرکے یہاں‌پہنچے ہیں . ان میں سے بعض نے ایک دن دیر میں گزارا، بعض کو ٹنل کے اندررات گزارنی پڑی ، اوربعض دروش، زیارت اوربعض کو جنالی کوچ میں بھی دو دن تک قرنطینہ میں رکھا گیا اورانھوں‌نے تحریری طور پر لکھ کردے آئے ہیں‌کہ وہ گھرمیں‌بھی آئسولیشن میں رہیں گے.مسافروں‌کا تعلق بریپ، یارخون ویلی اورلاسپورسے تھا. اخری اطلاع کے مطابق مستوج تھانے میں سب کی انٹری کے بعد انھیں چھوڑدیا گیا اوریہ ہدایت دی گئی کہ وہ پندرہ دن تک الگ رہیں گے.
mastuj passengers reached upper chitral during lockdown2

mastuj passengers reached upper chitral during lockdown3

mastuj passengers reached upper chitral during lockdown5

mastuj passengers reached upper chitral during lockdown4

mastuj passengers reached upper chitral during lockdown6

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
33529

کروناوائرس سے مشتبہ قراردیکر پشاورریفرکئے گئے دونوں‌کیس نیگیٹورپورٹ ہوئے

Posted on

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال میں اب تک کروناوائرس سے مشتبہ قراردیکرپشاورریفرکئے ہوئے مریضوں کے ٹیسٹ نیگیٹورپورٹ ہوئے ہیں . گزشتہ دنوں پرکوسپ سے تعلق رکھنے والے شجاع الرحمن جو کراچی سے چترال آرہا تھا چترال پہنچنے پر مشتبہ قراردیکرپشاورریفرکیا گیاتھا ان کا ٹیسٹ رپورٹ نیگیٹوآیا ہے اسی طرح دو دن پہلے جغورشوت سے تعلق رکھنے والے حنیف کو بھی اسی خدشے میں‌پشاورریفرکیا گیا تھا آج ان کا ٹیسٹ بھی نیگیٹورپورٹ ہوئی ہے . جس پرچترال میں‌خوشی کی لہردوڑ گئ ہے . یادرہے کہ ان سے پہلے بھی غوروپرکوسپ سے تعلق رکھنے والے مریض کابھی نیگیٹو آیا تھا اسی طرح تنیوں‌کیس نیگٹیو آئے جو چترال کیلئ انتہائی خوشی کی بات ہے .

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
33527

چترال کوکرونا وائرس سے دوررکھنے کیلئے چترال کی سیاسی قیادت ایک پیج پرآگئی

Posted on

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال کو کرونا وائرس سے دوررکھنے کے لئے چترال کی سیاسی قیادت ایک پیج پر آگئی اور جمعہ کے روز چترال کے ایک مقامی ہوٹل میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور، وزیر زادہ ایم پی اے کی دعوت پر آل پارٹیز اجلاس میں ایم این اے مولانا عبدالاکبر چترالی اور مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں محمد حکیم ایڈوکیٹ، مولانا عبدالسمیع اور حاجی عیدالحسین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اگرچہ دوسرے اضلاع میں جزوی طور پر لاک ڈاؤن جاری ہے لیکن چترال کی مخصوص جغرافیائی حالات اور یہاں علاج معالجے کی سہولیات کی فقدان اور عام لوگوں کی مالی استطاعت کم ہونے کی وجہ سے یہاں مکمل طور پر لاک ڈاؤن کیا جائے تاکہ اس وائرس کے پھیلاؤ کی کو ئی ممکنہ صورت اور خطرہ موجود نہ رہے۔ایک متفقہ قرار داد میں مزید مطالبہ کیا گیاکہ غیر ضروری طور پر ایک جگہ سے دوسرے جگہ نقل وحمل کی حوصلہ شکنی کی جائے اور اس سلسلے میں حکومت کی طرف سے اعلان کردہ اقدامات پر سوفیصد عملدرآمد کیا جائے اور دفعہ 144پر بھی مکمل عملدرآمد کیا جائے جوکہ اس وقت ناگزیر تھی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ چیکنگ پوائینٹ کو لواری ٹنل سے باہر نکلنے کے فوراً بعد کسی مقام پر قائم کیا جائے اور اس بات کو یقینی بنائی جائے تا کہ ان کے علاوہ کسی دوسرے کو نہ ضلعے میں داخل ہونے نہ دیا جائے۔ صوبائی حکومت کو چاہئے کہ بین الاضلاعی پسنجر ٹرانسپورٹ(inter-districts passengers transport)پر سوفیصد عملدرامد کو یقینی بنائی جائے جبکہ اس وقت ہر روز پشاور اور اسلام آباد سینکڑوں مسافروں کا چترال پہنچ جانا ایک سوالیہ نشان ہے۔ لواری ٹنل کے علاوہ اپر اور لویر چترال کے اضلاع میں داخل ہونے کے تمام دروں اور راستوں پر کڑی نظر رکھی جائے تاکہ کوئی بھی ان دروں یا راستوں سے چترال میں داخل نہ ہوسکے۔ سیاسی نمائندوں نے مزید مطالبہ کیا کہ لواری ٹنل سے چترال میں داخل ہونے والے اشیائے خوردونوش اور ادویات کی گاڑیوں میں ڈرائیوروں اور کلینروں کے علاوہ کسی کو ان گاڑیوں میں سفر پر پابندی لگادی جائے اور ایسی گاڑیوں کے ڈرائیوروں کے خلاف کاروائی کی جائے۔ انہوں نے حکومت کی طرف سے دہاڑی والے طبقے کے لئے حکومت کی طرف سے اعلان کردہ ریلیف پیکج کو اصل حقداروں تک پہنچانے کے لئے شفاف میکانزم بنانے کا مطالبہ جس میں نشاندہی کے کام میں آئمہ مساجد اور سو ل سوسائٹی کے ممتاز افراد کو شامل کئے جائیں۔قرارداد میں مزید مطالبہ کیا گیا کہ چترال میں خدمات انجام دینے والے تمام ڈاکٹروں، پیرامیڈیکل اسٹاف، پولیس اور لیوی فورس کے جوانوں کی تحفظ کے لئے مطلوبہ سازوسامان مہیاکرتے ہوئے ان کی تحفظ کو بھی یقینی بنائی جائے۔ اس موقع پر چترال میں اب تک COVID-19کے حوالے سے پیدا شدہ صورت حال سے موثر طور پر نمٹنے پر لویر اور اپر چترال کے ڈپٹی کمشنر صاحبان، ڈسٹرکٹ پولیس افیسر صاحبان، کمانڈنٹ چترال سکاوٹس، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کے انتظامیہ کے ساتھ ساتھ رفاہی اداروں الخدمت فاونڈیشن اور آغا خان ہیلتھ سروس چترال کی خدمات کو سراہا گیا۔
chitral political leaders meeting on coronavirus 1

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
33523

اپرچترال، شا چارکے مقام پر چیک پوسٹ کاقیام، ہرنئے آنے والے مسافر کوقرنطینہ میں رکھنے کا فیصلہ

Posted on

اپرچترال (چترال ٹائمزرپورٹ) ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود کی ہدایت پر اپر چترال اور لوئیر چترال کے حد بندی شا چرکے مقام پر لیوی چیک پوسٹ کا قیام عمل میں لایا گیا۔ کرونا وائیریس سے پیدا شدہ صورتِ حال کے تناظر میں جمعرات کے دن ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج معظم خان، ایس ڈی پی او مستوج دیگرحکام کی موجودگی میں اپر اور لوئیر چترال کے حدبندی ”کھنونگیر دیرو بوہت شا چر“ کے مقام پر لیویز چیک پوسٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔
یاد رہے کہ لوئیر چترال کی طرف سے پہلے ہی لیوی چیک پوسٹ قائم کیا گیا ہے۔لیوی چیک پوسٹ کی قیام کا مقصد موجودہ صورتِ حال سے نمٹنے اور کرونا وائریس سے بچاو میں اختیاطی تدابیر اپنانے میں مدد حاصل کرنا ہے۔چیک پوسٹ پر موجود لیویز روزانہ کے بنیاد پر مسافروں کے امد و رفت کی ریکارڈ اور اعداد و شمار مرتب کرکے ڈپٹی کمشنر اپر چترال کو پیش کرینگے۔ ان اعداد و شمار کی روشنی میں لایحہ عمل ترتیب دی جائیگی۔اس سلسلے میں گزشتہ دونوں سے باہر سے انے والے مسافروں کے اعداد و شمار مرتب کرکے باقاعدہ طور پر انہیں قرنطینہ سنٹر(عافیت گاہ) میں رکھے گئے ہیں۔ ابتدائی طور پر ان کے تعداد 107 تک بتائی جاتی ہے۔ تا ہم وقت کے ساتھ ان میں اضافہ ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
کرونا وائریس سے بچاو کے اختیاطی تدابیر اور لوگوں میں شعور اجاگر کرنے میں انتظامیہ اپر چترال کوشش کررہی ہے اس سلسلے لوگوں کوہدایت دی جارہی ہے کہ مجبوری کے علاوہ گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ اور بعض لوگوں کو قانون شکنی پر موقع پر سزا دی اور انہیں متنبہ کیا گیا کہ ائیندہ کسی قانون شکن کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کے لیے جگہ جگہ سنیٹائزر اور ماسک تقسیم کیے گئے۔ بعد میں ڈگری کالج خاندان میں کرونا سنٹر کا دورہ کیا جہاں ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود،ڈی۔پی۔او اپر چترال ذولفقار تنولی،سنئیر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سردار نواز پہلے سے انتطامات کا جائزہ لینے موجود تھے۔جہاں مختلف انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال موقع پر ہر قسم کے بہتر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی اور عافیت گاہوں میں موجود لوگوں کی خیر یت دریافت کی۔ اس موقع قرنطینہ سنٹر دوسرے تحصیلوں تک بڑھانے پر بھی غور ہوا۔اور باہمی مشاورت سے فیصلہ ہوا۔ کہ دوسرے ضلع سے ائیے ہوئے ہر مسافر کو حفاظتی اقدامات کے طور پر ہر صورت قرنطینہ سنٹر پر رکھا جائے گا۔ تاکہ کسی کوتاہی کی بنا کوئی بڑا مسلہ پیش نہ ائیے۔ اور گھر گھر پریشانی نہ ہو۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس وقت تک اپر چترال کے کسی بھی ہسپتال بشمول ہیڈ کوارٹر ہسپتال بونی کوئی ٹیسٹنگ کِٹ موجود نہیں نہ اسکرینینگ کا کوئی نظام ہے۔جو کہ سب سے بڑا مسلہ ہے۔
upper chitral coronavirus intizamat 5

upper chitral coronavirus intizamat 6

upper chitral coronavirus intizamat 4

upper chitral coronavirus intizamat 3

upper chitral coronavirus intizamat 1

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
33508

ڈی پی او چترال نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے بارے میں عوامی آگہی مہم تیز کردی

Posted on

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز) ڈی پی او چترال وسیم ریاض خان نے ضلع لوئرچترال میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے بارے میں عوامی آگہی مہم تیز کردی ہے جس میں مختلف پولیس اسٹیشنوں کے حدود میں میگافون کے ذریعے اور مقامی باشندوں سے ملاقات کرکے انہیں اس مہلک وائرس کے بارے مکمل تفصیلات سے آگاہ کردیا جارہا ہے۔ اس مہم کے دوران پولیس افسران نے دوردراز دیہات میں عوام کو بتایا کہ اس موذی مرض سے بچاؤ نہایت آسان ہے لیکِن علاج بہت زیادہ مشکل۔ انہوں نے بتایا کہ ہم اپنے گھروں کے اندر اپنے آپ کو محدود کرکے ہی اس جان لیوا وائرس کو شکست سے دو چار کر سکتے ہیں۔ دریں اثناء مقامی لوگوں نے چترال پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کے دئے ہوئے ہدایات پر عملدرآمد کی یقین دھانی کرائی۔
chitral police awarness program 1

chitral police awarness program 3

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
33500

ٹرانسپورٹ پرپابندی، چترالی باشندے مختلف شہروں‌میں پھنس گئے، سفرکی اجازت دیجائے..سعادت جان

Posted on

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز)کرونا وائرس کی پھیلاو کے خدشے کے پیش نظرٹرانسپورٹ کی بندش کی وجہ سے چترال سے تعلق رکھنے والے مسافر مختلف شہروں میں انتہائی مشکلات کاشکارہیں، قُرم باراینڈ شندورایریاڈویلپمنٹ آرگنائزیشن مستوج کے چیئرمین سعادت جان نے صوبائی اور وفاقی حکومتوں سے اپیل کی ہے کہ پشاور اور اسلام آباد میں پھنسے ہوئے سینکڑوں چترالی باشندوں کو یا تواسکریننگ کے بعد سفر کرنے کی خصوصی اجازت دی جائے یا انہیں قیام و طعام کی سہولیات فراہم کی جائیں جو کہ کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں۔ مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ٹرانسپورٹ کی بندش سے ان شہروں میں چترالی باشندے انتہائی کسمپرسی کا شکار ہیں جن میں محنت مزدوری کرنے والے افراد، طلبا وطالبات اوربیماری کے باعث چیک اپ کیلئے آئے ہوئے باشندے شامل ہیں. انہوں نے کہا کہ پشاور اور اسلام آباد میں پھنسے ہوئے چترالی باشندوں کا مسئلہ دوسرے علاقوں کے لوگوں سے بالکل مختلف ہے۔ لہذاحکام بالا کو اس پرسنجیدگی سے غورکرنے کی اشد ضرورت ہے.

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
33492

لوئرچترال میں دفعہ 144نافذ، ہرقسم کی سماجی، مذہبی ودیگراجتماعات پرمکمل پابندی عائد

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) ڈپٹی کمشنر چترال نوید احمد نے ضابطہ فوجداری کے دفعہ 144کے تحت حاصل اختیارات استعمال کرتے ہوئے ضلعے کے حدود میں ہر قسم کی سماجی، مذہبی اور دوسری ہرقسم کی اجتماعات پر مکمل پابندی لگادی ہے جوکہ فوری طور پر نافذا لعمل ہوکر 7اپریل تک جاری رہے گا۔ جمعرات کے دن جاری نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ ضلع لویر چترال میں کرونا وائرس کی پھیلاؤ کو موثر طور پر روکنے، پبلک سیفٹی اور عوام کی جان بچانے کے لئے اس قدم کا اٹھانا ناگزیر ہوگیا تھا۔ اس پابندی سے بعض سرکاری، غیر سرکاری اور کاروباری اداروں کو استثنیٰ حاصل ہوگا جن میں تمام سرکاری محکمہ جات بشمول ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے، طبی امداد کے ضرورت مند فرد اور ان کے ساتھ دو اٹینڈنٹس، رہائش کے قریب ادویات کی خریداری کے لئے جانے والے، ٹی ایم اے، پیسکوکے اہلکار، پبلک اور پرائیویٹ ٹیلی کام سروسز کے دفاتر بشمول فرنچائز دفاتر، بنک کے دفاتر شامل ہیں۔ اسی طرح فوڈ آئیٹم سے متعلق انڈسٹریز اور ان کی ڈسٹری بیوشن دفاتر، جنرل سٹور، بیکری، سبزی، پھل،چکن اور گوشت فروش اور رفاہی اداروں کوبھی استثنی دی گئی ہے۔ استثنیٰ حاصل کرنے والے تمام افراد کو چاہئے کہ وہ سفر کرتے ہوئے قومی شناختی کارڈ اور دفتری کارڈ اپنے پاس موجود رکھیں۔ اس پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کو تعزیرات پاکستان کے دفعہ 188کے تحت سز ا دی جائے گی۔
crpc 144 imposed in chitral
crpc 144 imposed in chitral2

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
33484

کروناوائرس اگاہی مہم سلسلے ڈرگ انسپکٹرکا دورہ چترال، دومیٹرکے فاصلے پردوائی دینے کی ہدایت

Posted on

چترال (شہریار بیگ سے) کورونا وائیرس سے بچاو کے حوالےسے آگہی مہم کے سلسلے میں ڈرگ انسپکٹر نے چترال کا دورہ کرکے میڈیکل سٹور مالکان کو ایس او پی جاری کردیا. ڈرگ انسپکٹر ضیاء اللہ نے اپنے اسسٹنٹ راحت اللہ کے ہمراہ چترال کا دورہ کرتے ہوئے تمام میڈیکل سٹور مالکان کو یدایات جاری کی اور کہا کہ ادویات خریدنے والوں کو کاونٹر سے دو میٹر کے فاصلے پر رکھ کر کاروبار کریں. انہوں نے سختی سےہدایت کی کہ ڈاکٹری نسخے کے بغیر کسی کو بھی دوائ نہ بیجی جائے خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا.اس سلسلے میں جمعرات کے روز انہوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال سے متصل مارکیٹ میں عملی کاروائی کا آغاز کرتے ہوئے میڈیکل سٹورز کے دوکانوں کے سامنے دو میٹر فاصلے پر چونا کشی کرائی ،اس موقع پرمیڈیکل سپرٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال ڈاکٹر شمیم بھی موجود تھے.

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
33481

ٹی ایم اے دروش کے زیر انتظام دروش بازار میں جراثم کش اسپرے اورعشریت میں ضروری اقدامات

Posted on

دروش (چترال ٹائمزرپورٹ ) تحصیل میونسپل ایڈمینسٹریشن دروش کے زیرانتظام بدھ کے دن دروش بازار میں کورنا وائر س کی روک تھام اور صفائی کو مد نظر رکھتے ہوئے جراثم کش اسپرے کئے گیے۔ تحصیل میونسپل آٖفیسر مصباح الدین کی ہدایت پر دروش بازار ، مارکیٹس، آڈہ اور دیگر ایسے علاقہ جات جہاں لوگوں کی آمدورفت ہو، میں جراثیم کش اسپرے شروع کردیا ہےجبکہ درو ش بازار میں جراثیم کش اسپرے مہم جاری رہے گا اور اس مہم کو مرحلہ وار مسلسل جاری رکھا جائے گا۔مصباح الدین نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام اور حفاظتی تدابیر کے سلسلے میں حکومتی ہدایت پر کیے جانے والے اقدامات کے حوالے سے دروش کے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کورونا وائرس ایک وبا ہے اور جو اس وقت تقریباً پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے اور جب کبھی کہیں کوئی وبا پھیل جاتی ہے تو وہاں حالت جنگ کی صورتحال پیدا ہوجاتی ہے۔لہذا ماسک کا استعمال اور دیگر ضروری ہدایت پر عمل کر کے کرونا وائرس کی روک تھام میں اپنا کردار ادا کریں۔ مصباح الدین نے اپیل کی ہے کہ بلا ضرورت بازاروں میں گھومنے پھرنے سے گریز کریں کیونکہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے کرونا وائرس سے بچا سکتا ہے انھوں نے لوگوں‌کو گھروں‌میں‌رہنے کا مشورہ دیا تاکہ خود بھی وائرس کا شکار ہونے سے محفوظ رہیں اور دوسروں کو اس سے محفوظ رکھا جاسکے.
.

عشریت کے مقام پر کورونا وائرس سے بچنے کیلئے تمام تر ضروری اقدامات مکمل ۔ ٹی ایم او مصباح الدین

دروش ( چترال ٹائمزرپورٹ) ٹی ایم ا ے دروش نےصوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے احکامات کو مد نظر رکھتے ہوئے کرونا وائرس سے بچنے کے لیے چترال کی گیٹ وے عشریت کے مقام پر تمام ضروری اقدامات مکمل کر لیے . ٹی ایم او دروش مصباح الدین مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں اور اس وبا سے نمٹنے کے لیے احتیاطی تدابیر اور کرونا وائرس سے متعلق آگاہی دینا انتہائی ضروری ہے۔ کرونا وائرس کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضلع انتظامیہ اور ٹی ایم او دروش کی جانب سے مکمل پلان ہے جس میں پہلے مرحلے میں تحصیل دروش کے مقام پر قرنطینہ کو چراثم کش اسپرے، مختلف مقامات پر ہینڈ واش ،صفائی کیلئے صابن،ہینڈ سینیٹائزر وغیرہ مہیا کر رہے ہیں۔ اب چونکہ عشریت کا مقام انتہائی حساس ہے جہاں سے لوگ دوسرے علاقوں سے داخل ہو رہے ہیں ان کی اسکریننگ اور کورو نا وائرس کی روک تھام کیلئے ٹی ایم اے دروش خصوصی انتظا م کر رہی ہے جہاں میڈیکل اور ٹی ایم اے دروش کے اسٹاف ڈیوٹی سر انجام دیتے آرہےہیں۔ مصباح الدین کا مزید کہنا ہے کہ کورونا کے خلاف جنگ صرف اسی صورت میں جیتی جاسکتی ہے کہ جب تما م شہری صفائی کے اصولوں کو اپنا تے ہوئے حکومتی احکامات اور اقدامات پر پوری طرح عمل در آمد کو یقینی بنائیں اس لیے تمام شہری حفاظتی تدابیر کو اختیار کرتے ہوئے کورونا کے خاتمے کیلئے اپنا کر دار ادا کریں۔
tma drosh spray chitral 2

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
33464

خبرپرایکشن ، کرونا سے مشتبہ تیسرے مریض کو بھی پشاورروانہ کردیا گیا

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) انتظامیہ خبرپرایکشن لیتے ہوئے چترال ٹاون کے نواحی گاوں جغورکے رہائشی کرونا وائرس سے مشتبہ مریض‌کو ایمبولینس کے زریعے پشاورکیلئے روانہ کردیا ہے . جس کی تصدیق سابق وی سی ناظم اقبال مراد نے کی . انھوں‌نے بتایاکہ مریض کے ساتھ ان کے والد کو بھی بغیرکسی حفاظتی انتظامات کے ایمبولینس میں بیٹھایا گیا.
یادرہے کہ چند گھنٹے پہلے انہی سطورپرکرونا سے مشتبہ مریض حنیف اللہ ولد مرضت اللہ حال جغورچترال کے بارے میں خبرشائع کی گئی تھی جس پر ایکشن لیتے ہوئے ہسپتال اورضلعی انتظامیہ نے ایمبولینس کا بندوبست کرکے مریض کو پشاورکیلئے روانہ کردیا ہے. دریں اثنا مختلف مکاتب فکرنے ضلعی انتطامیہ اورمنتخب نمائندگان سے پرزوراپیل کی ہے کہ صوبائی حکومت نے کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے خطیررقم ریلیز کرنے کااعلان کیا ہے امید ہے کہ ان سے ایمبولینس کا بھی بندوبست کریں گے. تاکہ مریضوں‌کو بروقت ڈاون ڈسٹرکٹ تک پہنچایا جاسکے.

……….
اس خبرکو بھی پڑھیے

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
33437

کرونا کے وبا کو شکست دینے کیلئے اپرچترال کے عوام اپنے گھروں‌میں رہیں …ڈپٹی کمشنر

بونی (چترال ٹائمزرپورٹ ) شاہ سعود ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے ڈی،پی،او اپر چترال، محمد عرفان الدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال، معظم خان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج ودیگرحکام کے ہمراہ اپر چترال کے مختلف علاقوں میں بنائے گئے قرنطینہ (عافیت گاہوں) کا دورہ کئے اور انتظامات کا جائزہ لیا اور متعلقہ آفیسران کو ہر ممکن سہولیات یقینی بنانے اور کسی بھی کمی بیشی کو پورا کر نے کے حوالے سے ہدایت کی۔ اس سے قبل اپرچترال انتظامیہ نے غیرسرکاری تنظیم چیپس کے چیئرمین جعفردوست کے ساتھ ملکرمختلف علاقوں میں اس وباسے متعلق اگاہی اور اختیاطی تدابیرکے حوالے اعلانات کرتے رہے اورلوگوں‌سے اپیل کی گئ کہ وہ اپنے گھروں‌میں‌رہیں بلاضرورت گھروں‌سے باہرنہ نکلیں .

دریں اثنا ڈپٹی کمشنر اپرچترال شاہ سعود نے کہا ہے کہ زندگی ایک حسین نعمت ہے۔۔ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اپر چترال اس بات کا عزم کرتی ہےکہ اپر چترال فری کورونا وائرس ڈسٹرکٹ ہو۔یہ تب ممکن ہوگا جب آپ ہمارے ساتھ تعاون کریں گے اور ہمارے تجویز کردہ ہدایات پر عمل کریں گے۔ ائیے سب مل کر اس بات کا اعادہ کریں کہ ہم اس وبا کو شکست دینے کے لئے اپنے گھروں میں رہیں گے۔ کسی سے ہاتھ نہی ملائیں گے۔ کسی سے گلے نہی ملیں گے۔اپنی جان کو بچانے کی خاطر اپنا سب کچھ قربان کریں گے۔ اپنے ضلعی انتظامیہ سے بھر پور تعاون کریں گے۔ہم میں سے جو لوگ باہر ملکوں میں ہیں وہ یہ وبا ختم ہونے تک اپنے اپنے جگہوں میں حفاظتی اقدامات کریں گے اور احتیاطی تدابیر اپنائیں گے۔ اور جو پاکستان کے مختلف شہروں میں مقیم ہیں وہیں رہ کر احتیاطی تدابیر پر عمل کریں گے۔ تب ہم کرونا وائرس سے محفوظ رہ سکتے ہیں.
upper chitral announcement 1 scaled

dc upper shah saood4 scaled

dc upper shah saood3 scaled

dc upper shah saood2 scaled

dc upper shah saood scaled

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
33422

کرونا سے مشتبہ تیسرامریض ڈی ایچ کیوہسپتال چترال میں‌داخل، پشاورپہنچانے کیلئے ایمبولینس موجود نہیں‌

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال میں کرونا وائرس سے مشتبہ تیسرا مریض آئسولیشن روم ڈی ایچ کیوہسپتال میں‌داخل ہے جس کو پشاورپہنچانے کیلئے ڈی ایچ کیوہپستال چترال میں ایمبولیشن کی سہولت موجود نہیں‌ اورمریض کے ساتھ ان کے رشتہ دار بھی پریشانی سے دوچار ہیں‌. تفصیلات کےمطابق حنیف اللہ ولد میرضت اللہ (ٹیکنیشن) حال جغورچترال میں‌کرونا وائرس سے مشتبہ بخارمیں‌مبتلاہونے پرگزشتہ دن سے آئسولیشن میں ہے ، جہاں ایمبولینس کی سہولت موجود نہ ہونے پر پشاورپہنچانے سے قاصر ہیں ، مریض کے رشتہ دار اورسابق نائب ناظم وی سی واشچ تورکہو اقبال مراد نے چترال ٹائمزڈاٹ کام کو بتایا کہ مریض کراچی سے سفرکرکے گزشتہ دنوں‌ چترال پہنچا تھا جنھیں یہاں پر کرونا وائرس سے مشتبہ بیماری لاحق ہونے پر خود رضاکارانہ طورپرضلعی انتظامیہ کو ٹیلی فون پررابطہ کیا اورڈی ایچ کیوہسپتال چترال میں داخل ہوا. مگرستم ظریفی یہ ہے کہ گزشتہ دو دنوں سے دوضلعوں کی واحد ہسپتال میں ایمبولینس موجود نہیں جس کی وجہ سے انھیں پشاورنہیں‌پہنچایا گیا ہے. انھوں نے بتایا کہ چترال لیویز کےجوان گزشتہ دن سے ہمارے گھروں‌کے سامنے ڈیوٹی پرمامورہیں‌ جسکی وجہ سے جغور اوربکراباد کے تقریبا پانچ گھرانوں‌کے مکین باہر نکلنے سے بھی قاصر ہیں ، انھوں نے ضلعی انتطامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مریض کو جلد پشاورپہنچایا جائے تاکہ معلوم ہوسکے کہ مریض میں واقع بیماری ہے یا نہیں‌. اورہمیں بھی تذبذب اورکرب سے نکالاجائے.
.
اس سلسلے میں جب ایم ایس ڈی ایچ کیوہسپتال چترال سے رابطہ کیا گیا توانھوں‌نے بتایا کہ ان کے پاس ایمبولینس نہیں‌ہیں‌. ڈی ایچ کیومیں‌صرف دو ایمبولینس ہیں‌جو حکام بالا کے حکم پرکسی بھی ایمرجنسی کیلئے اسٹینڈ بائی رکھے گئے ہیں.

یادرہے کہ چترال میں‌کرونا سے مشتبہ یہ تیسرامریض ہے جس کوپشاورپہنچانے کیلئے یہاں ایمبولینس موجود نہیں ، جبکہ اس سے پہلے دو مریضوں‌میں‌سے ایک کو آغاخان ہیلتھ سروس اوردوسرے کو الخدمت فاونڈیشن کی ایمبولینسوں‌میں پشاورپہنچائے گئے تھے.
iqbal murad

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
33414

چترال میں‌دوسرے روز بھی لاک ڈاون جاری، ٹریفک معطل رہی،مارکیٹس بند

Posted on

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال میں لاک ڈاون کے دوسرے روز کسی بھی مسافر ٹرانسپورٹ کو لواری ٹنل کے راستے چترال میں داخل نہیں ہونے دیا گیا ۔ تاہم کچھ مسافر جو مشکل سے نیچے سے آرہے تھے ۔ پیدل چترال میں داخل ہو گئے ہیں ۔ جنیں سکریننگ کے بعد جانے کی اجازت دی گئی ۔ ضلعی انتظامیہ چترال کی طرف سے سفری پابندی اور دوسری طرف پیر کی رات سے مسلادھار بارش نے چترال شہر اور اطراف میں لاک ڈاون کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا ۔ بازاروں میں سبزی کی دکانیں اور جنرل سٹور اکا دکا مقامات پر کھلی ہوئی تھیں ۔ جہاں لوگوں کو سودا سلف خریدتے دیکھا گیا ۔ جبکہ زیادہ تر دکانیں اور کاروباری ادارے بند دیکھے گئے ۔ گذشتہ روز کراچی سے آنے والے پرکوسپ مستوج کے رہائشی مشتبہ مریض کو دروش سے واپس ٹیسٹ کے لئے پشاور بھیجنے کی خبر پھیلنے کے بعد مقامی لوگ الرٹ ہو گئے ہیں ۔ اور حساسیت بڑھتی جا رہی ہے ۔ جو کہ اچھی علامت ہے ۔ لیکن سوشل میڈیا اور اخبارات و الیکٹرانک میڈیا سے دور رہنے والے لوگ اب بھی باتوں پر یقین کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں ۔ باوجودیکہ ملک کے اندر اور باہر اس کی وجہ سے انسانی جانوں کے ضیاع اور ملکی معاشی گھمبیر صورت حال کا سامنا ہے ۔ کراچی سے آنے والے پر کوسپ مستوج کے شجاع الرحمن ولد فضل الرحمن کو سفر کے دوران ٹمپریچر تھا ۔ جس کی وجہ سے دروش کے سکریننگ پوائنٹ سے ہی الخدمت فاونڈیشن کے ایمبولینس میں اسے واپس پشاور روانہ کر دیا گیا تھا ۔ جہاں سے اس کے ٹیسٹ رزلٹ کا انتظار ہے ۔ اس سے پہلے اسی گاوں ہی سے تعلق رکھنے والے نوجوان مجتبی کے ٹسٹ نیگیٹیو آئے تھے ۔ جنہیں بھی شک کی بنیاد پر ٹسٹ کیلئے پشاور ریفر کردیا گیاتھا ۔ چترال میں لاک ڈاون کی وجہ سے دیہاڑی دار افراد کو شدید پریشانیوں کا سامنا ہے ۔ کہ ایک طرف باہر نکلنے پر کرونا وائرس سے جانی نقصان کا اندیشہ ہے ۔ اور دوسری طرف گھریلو اخراجات کیلئے جتن کئے بغیر زندگی گزارنا مشکل ہے ۔ اس لئے وائرس اوربے روزگاری دونوں نےلوگوں کے ذہنوں پر بوجھ بڑھا دیا ہے ۔ اس بات کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔ کہ کرونا کا یہ خوف اور لاک ڈان کا یہ سلسلہ کب تک جاری رہے گا ۔
chitral bazar lockdown

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
33409

چترال ، ایک اورکرونا وائرس کے مشتبہ مریض چترال سے پشاورمنتقل

Posted on

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) پیر کے دن کرونا وائرس کے دوسرے مشتبہ مریض کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال سے پشاور منتقل کردیا گیا جس کی شناخت پرکوسپ مستوج کے شجاع الرحمن ولد فیض الرحمن کے طورپر ہوئی ہے۔ مشتبہ مریض کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ انہیں کراچی سے براستہ لواری ٹنل چترال آتے ہوئے دروش کے مقام پر معمول کی چیکنگ کے دوران ٹریول ہسٹری اور جسم میں پائے جانے والے علامات کی بنیاد پر قرنطینہ میں رکھا گیا تھا جسے بعد میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شمیم کے مطابق مریض کو ٹیسٹ کے لئے پشاور منتقل کرنا پڑا کیونکہ ہسپتال میں مریض سے نمونے حاصل کرنے کے بعد مطلوبہ ٹمپریچر کو برقرار رکھتے ہوئے پشاور کے لیبارٹری پہنچانا ممکن نہ تھاکیونکہ محکمہ صحت کے پاس کولڈ چین کے انتظامات دستیاب نہ تھے۔ دریں اثنا ء چترال کے عوام نے مشتبہ مریض کو دروش سے چترال منتقل کرنے اور چترال میں ٹیسٹنگ کٹ سمیت دوسرے ضروریات کی عدم دستیابی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دریں اثنا ڈپٹی کمشنر لوئر چترال نوید احمد نے پیر کی رات 7بجے سے لواری ٹنل کو ہر قسم کی موٹر گاڑیوں کے لئے تاحکم ثانی مکمل طورپر بند کرنے کا حکم دیا ہےتاکہ ملک کے دیگر حصوں سے چترال آنے والوں کو روکا جاسکے جوکہ اس ضلعے کو کرونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لئے ناگزیر ہے۔ مقامی میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے ملک کے دیگر حصوں میں رہائش پذیر چترال کے باشندوں پر زور دیا ہے کہ لواری
ٹنل کی بندش کا واحد مقصد اس پسماندہ ضلع کو کروناوائرس سے بچانا ہے اور بچاؤ کی یہی واحد صورت ہے جس میں عوام کا تعاون بھی ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس دوران صرف اشیائے خوردونوش اور ادویات کی گاڑیوں کو صبح 9بجے سے لے کر شام 7بجے تک چھوڑ اجائے گا۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
33387

پی ٹی ڈی سی موٹل اورآرایچ سی مستوج میں‌ائسولیشن سنٹرقائم ، اے اے سی مستوج کا دورہ

بونی (ذاکرزخمی) ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج معظم خان اور تحصیلدار رب نواز مستوج کا دورہ کرکے کرونا وائریس سے پیدا شدہ صورتِ حال کے سلسلے حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا۔اور موقع پر مختلف اقدامات اٹھا لیے گئے۔ اے۔اے۔سی مستوج کی نگرانی میں ٹیم مستوج بازار کے متعدد دوکانیں بند کرکے سختی سے ہدایت کی کہ تا حکمِ ثانی اگر حکم عدولی کی گئی توسخت ترین کاروائی عمل میں جائیگی کیونکہ اس نازک صورتِ حال میں ہر کسی کو اپنے حصے کا کردار ادا کرنا چاہیے اور متنبہ کیا کہ بازار میں کسی بھی صورت لوگوں کی اجتماع کی اجازت نہیں دی جائیگی۔یاد رہے صوبائی حکومت کے آرڈر کے تحت ایشاء خورد و نوش کے دوکانوں کے علاوہ اکثر دوکانیں سختی سے بند کرنے کی ہدایت ہے۔ اس سلسلے میں انتظامیہ کے افسراں بازار کے علاوہ پی۔ٹی۔ڈی،سی موٹل مستوج،آر۔ایچ۔سی مستوج اور ہائی سکول مستوج کا بھی دورہ کرکے حالات سے اگاہی حاصل کی جہاں پی۔ٹی۔ڈی۔سی اور آر۔ایچ۔سی میں ائیسولیشن سنٹر بنائے گئے ہیں۔ اسی طرح صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے حکم پر آج بونی بازار مکمل بند رہا جہاں صرف مخصوص دوکانوں کے علاوہ باقی سارے بازار شٹر ڈاوں تھی۔ اس عمل کو یقینی بنانے اور اشیاء خورد ونوش کی سٹاک کا جائزہ لینے کے لیے صدر بازار یونین بونی محمد شفیع بذاتِ خٰود بازار میں موجود رہ کر حالات کی نگرانی کرتے رہے۔ اور اشیاء خورد و نوش کی موجود اسٹاک پر اطمینان کا اظہار کیا۔
aac mastuj

AAC mastuj visit upper Chitral 3

AAC mastuj visit upper Chitral 1

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
33380

صوبائی حکومت نے 28مارچ تک صوبہ بھر میں‌عام تعطیل کا اعلان کردیا، ہرقسم کی ٹریفک پرپابندی ہوگی

چترال (نمائندہ چترال ٹآئمز) صوبائی حکومت کی طرف سے کروناوائرس کی پھیلنے کے خدشے کےپیش نظر صوبہ بھرمیں 24مارچ سے 28مارچ تک عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے . اور ساتھ انٹرڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ پرپابندی کے ساتھ انٹرا ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ پربھی پابندی لگادی گئی ہے . جس کے پیش نظر ضلع کے اندر اور ضلع سے باہر دوسرے اضلاع کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ پر مکمل پابندی ہوگی. تاہم یہ پابندی پرائیویٹ گاڑیوں‌کے ساتھ ادویات اورخوراک بردارگاڑیوں‌پرنہیں‌ہوگی.

دریں اثنا کراچی سے آنے والے ایک اورنوجوان کو عشریت کےمقام پر مشتبہ قراردیکرواپس پشاورریفرکردیا گیا ہے . نوجوان کا تعلق اپر چترال سے بتایا گیا .
ban on transport intra and

public holidays 1

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
33370

لواری ٹنل ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند، لاک ڈاون پرعمل درآمد کیلئے لائحہ عمل طے

چترال (نمائندہ چترال ٹآئمز) کورونا وائرس کی روم تھام کے سلسلے میں ایک ہنگامی اجلاس ڈی سی لوئیر چترال کے آفس میں منعقد ہوا جس میں ایم این اے مولانا عبدالاکبر چترالی،ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن،ڈی سی لوئیر چترال نوید احمد،ڈی پی او لوئیر چترال وسیم ریاض اور میجر عثمان نے شرکت کیں۔

اجلاس میں متفقہ طور ایک لائحہ عمل منظور ہوا۔جس کےتحت آج رات 7 بجے کے بعد لواری ٹنل ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بندکرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اور کل پورے چترال میں جزوی طور پر لاک ڈاون ہو گا۔آخر میں ڈی پی او لوئیر چترال اور میجر عثمان نے چترال بازار کا دورہ کیا۔اور دفعہ 144 کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی بھی کیں۔یادرہے کہ لواری ٹنل صرف خوراک اورادویات کی نقل وحمل کیلئے کھلا رہیگا. باقی ہرقسم کی ٹریفک کیلئے غیرمعینہ مدت کیلئے بند کردیا گیا . اجلاس میں تمام شہریوں‌سے اپیل کی گئی کہ وہ اپنے گھروں‌میں رہیں اسی میں ہم سب کی بقاہے.
dc chitral lower meeting

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
33362

ریسکیو1122اورٹی ایم اے کے زیرانتظام چترال کے مختلف بازاروں میں جراثم کش اسپرے کا اغاز

Posted on

چترال (نمائندہ چترال ٹآئمز) ریسکیو 1122 اورTMA چترال ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی باہمی تعاون سے آج چترال بازار میں جراثیم کش سپرے شروع کیا گیا ہے. اس سلسلے میں جراثیم کش اسپرے پرانے چترال بازار میں ہسپتال روڈ، شاہی مسجد روڈ، شاہی بازار روڈ اور اتالیق بازار میں کی گئ. ریسکیو 1122 چترال چترال ٹاؤن کے مختلف مقامات جس میں بازار، آڈے، مارکیٹ، تھانہ چترال اور ایسے مقامات جہاں لوگوں کی آمدورفت زیادہ ہوتی ہے ان میں بھی جراثیم کش اسپرے کرے گی.
resue 1122 spray chitral5

resue 1122 spray chitral22

resue 1122 spray chitral2

resue 1122 spray chitral

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
33352

اپر چترال کے چارمقامات پر قرنطینہ سنٹرز قائم کئے گئے، عوام سے تعاون کی اپیل

Posted on

بونی (ذاکرزخمی)کرونا وائرس سے پیدا شدہ صورت حال کے پیش نظر اپر چترال کی انتظامیہ ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود کی ہدایت پراپر چترال میں قرنطینہ سنٹرز کا قیام عمل میں لایا گیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج معظم خان کے زیرِ نگرانی آج گوارنمنٹ بوئز ڈگری کالج بونی سے متصل عمارت کو ائیسولیشن سنٹر میں تبدیل کر کے ا بتدائی طور پر ضروریاتِ کے چیزیں اس میں مہایا کی گئی جن میں بسترے بیڈ شیڈ وغیر شامل ہیں۔ اے۔اے۔ سی کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ اپنی وسائل کے اندر رہتے ہوئے عوام کو ہر ممکن سہولت پہنچانے کے کوشش میں مصروف ہے۔تاکہ پریشانی کی اس الم میں عوام خود کو تنہا نہ سمجھے۔ ملک میں موجود تشویش ناک صورتِ حال کے پیش نظر ہر وہ کام انتظامیہ اپر چترال کریگی جس سے عوام کی فلاح اور خیر ہو۔ اس لیے بین الاضلاع مسافر بردار گاڑیوں کی نقل و حمل پر مکمل پابندی لگائی گئی ہے اور تا حکمِ ثانی ایک ضلعے سے دوسرے ضلعے کوئی بھی مسافر بردار گاڑی نہیں جائیگی البتہ مال بردار اور پرائیویٹ گاڑیوں پراس حکم کا اطلاق نہیں ہوگا۔ جب کہ بازار اور ہوٹل کے سروسز کو محدود کر دیے گئے ہیں۔اس میں صرف ایشاء خورد ونوش کی دوکانیں،سبزی فروش،میڈیسن،آٹا فروش،تندور،چکن،گوشت اور فروٹ کی دوکانیں اس حکم سے مستثنیٰ ہونگے۔ اس حوالے سے تحصیلدار اپر چترال رب نواز نے بتایا کہ پی۔ٹی۔ڈی۔سی بونی اور پی۔ٹی۔ڈی۔سی مستوج اور گرلز ڈگری کالج جنالکوچ کو بھی قرنطینہ مرکز بنا دیئے گئے ہیں۔ اس طرح اپر چترال میں حفاظتی اقدامات کے پیش نظر ڈگری کالج مردانہ بونی میں 15بیڈز، پی۔ٹی۔ڈی۔سی بونی میں 8بیڈز،ڈگری گرلز کالج جنال کوچ15بیڈز اور پی۔ٹی۔ڈی۔سی مستوج میں 20 بیڈز پر مشتمل قرنطینہ سنٹر قائم کیے گئے ہیں۔جو کسی بھی ایمرجنسی کے لیے دستیاب ہونگے۔بعد میں اسسٹنٹ کمشنر مستوج معظم خان اورتحصیلدار رب نواز بونی بازار،جنالکوچ اور کوراغ تک بذاتِ خود جا کر دوکانداروں سے دوکانیں بند کرادی۔انھوں نے اپر چترال کے عوام سے موجودہ حالات کے پیشِ نظر اور اپنی صحت کے خاطر ضلعی انتظامیہ سے بھر پور تعاون کی بھی اپیل کی۔
booni qurantine centers 1

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
33330

مشکل کی اس گھڑی میں چترالی بہن بھائیوں‌کی خدمت کیلئے حاضرہوں..ارشادسدھیر

Posted on

کراچی (چترال ٹائمزرپورٹ ) چترال کے سابق ڈپٹی کمشنر ارشاد سدھیر نے اپنے ٹیلی فونی پیغام کے زریعے کراچی میں موجود تمام چترالی بہن بھائیوں سے کہا ہے کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں کسی بھی قسم کی مدد کیلئے تیارہے.انھوں‌نے کہا ہے کہ اس وقت کراچی میں موجود جو بھی چترالی بہن بھائی اگر کسی طرح مشکل حالت کا شکار ہیں وہ بلاجھجھک مجھ سے مل سکتا ہے. ہم ان کیساتھ اپنی کسی بھی طرح کی تعاون اور مدد کرنے کوشش کریں گے.
یادرہے کہ ارشاد سدھیرموجودہ وقت میں کراچی ساوتھ میں‌بحثیت ڈپٹی کمشنرتعینات ہیں. ارشاد سدھیرکی اس ہمدردی پر ممبرنیشنل یوتھ اسمبلی انعام اللہ نے اپرچترال کے نوجوانوں‌کی طرف سے ان کاشکریہ اداکرتے ہوئے اس امید کا اظہارکیا ہے کہ وہ آئندہ بھی اسی طرح چترالی عوام کی خدمت میں کسی قسم کی کسرنہیں‌اُٹھائیں‌گے.
irshad sodhar dc karachi

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
33326

چترال میں مکمل لاک ڈاون، بین الاضلاع ٹرانسپورٹ پرپابندی، تمام کاروباری مراکز بند رہے

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ملک اورصوبے کے دوسرے حصوں‌کی طرح چترال میں بھی لاک ڈاون رہی ، تما م کاروباری مراکز، مارکیٹس بند رہے، صرف میڈیکل سٹورز اورسبزی کی دکانیں کھلی رہیں، ٹرانسپورٹ معطل رہی، ٹرانسپورٹ آڈے ویران اورسنسان رہے . کسی بھی قسم کی بین الاضلاعی پبلک ٹرانسپورٹ کی اجازت نہیں دی گئی، تاہم پشاورودیگرڈآون ڈسٹرکٹ سے کچھ فلائنگ کوچز میں‌ مسافر چترال پہنچ گئے، چترال پولیس نے گزشتہ دن پکڑے گئے بعض فلائنگ کوجز کو آج چھوڑ دیا گیا اورانھیں متنبہ کیا گیا کہ ٹرانسپورٹ کی پابندی کے دوران اگردوبارہ چترال آنے کی کوشش کی توانکے ساتھ سخت قانونی کاروائی کی جائیگی. فلائنگ کوجز ڈرائیوروں‌کے مطابق انھیں‌ہدایت کی گئی کہ واپسی پرکسی قسم کی بھی سواری نہیں‌ لے جاسکیں‌گے .

یادرہےکہ گذشتہ روز انتظامیہ کی طرف سے سختی سے اس بات کا حکم دیا گیا تھا ۔ کہ بروز اتوار کسی بھی مسافر گاڑی کو ٹنل کے راستے چترال آنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔ جبکہ اتوار کے روز ایک درجن سے زیادہ گاڑیاں مسافروں کو لے کر چترال پہنچ گئے۔ انتظامیہ کی مسلسل تبدیل ہوتی اس رویے کی وجہ سے چترال آنے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ۔اور ضلع سے باہر پھنسے ہوئے مسافر چترال انتظامیہ کے طفلانہ فعل کی وجہ سے تذبذب کا شکار ہیں ۔ ادھر اتوار کے روز پولیس مضافاتی علاقوں میں ٹریفک بزور بند کرنے کی کوشش کرتی رہی ۔ اور اس دوران کئی گاڑیوں کو قبضے میں لے لیا ہے ۔ یہ عمل چترال شہر اور اطراف میں ہوتے رہے۔ ایون میں ٹریفک نہ روکنے پر ایک درجن گاڑیوں کے خلاف پولیس تھانہ ایون نے کاروائی کی ۔ اور اپنی تحویل میں لے لیا ۔ چترال بازار میں ٹریفک نہ ہونے کے برابر رہی ۔جبکہ اطراف میں دکانیں اور بازار کھلے رہے۔ اور لوگ معمول کی خریداری اور کام کرتے رہے۔ جنہیں دیکھ کر یہ کہا جا سکتا ہے ۔ کہ فی الحال لوگوں کو کروناوائرس کے نقصانات کا بالکل اندازہ نہیں ہے ۔ لوئر چترال شہر میں لوگ تقریبا گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ۔ تاہم اپر چترال کے کچھ مقامات سمیت ، گرم چشمہ ،کریم آباد وغیرہ علاقوں میں سادگی سے نوروز تہوار منانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ جس میں خواتین اور بچوں نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔ کرونا وائرس سے بچاو کے حوالے سے کئےگئے اقدامات کی وجہ سے جہاں زندگی کے تمام کام متاثر ہوئے ہیں ۔ وہاں 23مارچ کی تقریبات بھی متاثر ہوئی ہیں ۔ اور چترال بھر میں کسی بھی مقام پر 23مارچ کے حوالے سے کوئی بھی تقریب منعقد نہیں ہوگی ۔ ضلعی انتظامیہ چترال کی طرف سے عوام میں حساسیت پیدا کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے ۔ اور ہزاروں کی تعداد میں چترالی باشندے جو دیگر شہروں سے چترال آنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ اپنے مقام پر رہنے کی ہدایت کی ہے ۔ درین اثنا چترال کے مختلف مساجد میں کرونا وائرس سے نجات حاصل کرنے کیلئے ختم قرآن شریف کا سلسلہ جاری ہے ۔ ایون میں دو مقامات پر ممتاز عالم دین مولانا کمال الدین اور معروف عالم حافظ خوشولی خان کی قیادت میں ختم یسن شریف کے بعد کرونا سے محفوظ رہنے کیلئے اللہ کے حضور دعائیں مانگی گیئں۔ ڈپٹی کمشنر چترال کے آفس سے موصول شدہ اطلاعات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کی طرف سے آج رات سے لواری ٹنل کو بند کیا جائے گا۔
chitral ada lockdown scaled
chitral lockdown on corona virus scaled

chitral lockdown on corona virus4 scaled

chitral lockdown on corona virus1 1 scaled

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
33311

سول ڈیفنس کے تمام رضاکاراپنے اپنے علاقوں‌میں‌اگہی مہم شروع کریں…چیف وارڈن

Posted on

چترال(چترال ٹائمزرپورٹ)چیف وارڈن سول ڈیفنس چترال محمد فاروق اقبال نے تمام رضاکاروں کو اطلاع دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں رہتے ہوئے کرونا وائرس کے لئے آگاہی مہم شروع کریں جس میں سب سے پہلے اختیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہی پھیلائے اور اپنے علاقے کے تمام علماء اور مساجد کی امام صاحبان سے ملکر اُنکو بھی تاکید کریں کہ وہ آگاہی مہم میں ہمارا ساتھ دیں۔اور حکومت کی طرف سے کی گئی اختیاطی تدابیر اور اقدام کی پاسداری کریں اور اس مہلک وائرس سے اپنے ملک،اپنے علاقے کو ملکربچائیں۔اُنہوں نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورت حال میں کنٹرول روم نمبر0943-412519 پر رابطہ کریں. اُنہوں نے کہا کہ ہمارا قومی اور اخلاقی فریضہ ہے کہ مل کر اس عظم کو نبھائیں۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
33306

کرونا وائرس کا خدشہ ، تمام مارکیٹس 2 دن کیلئے بند، بین الاضلاع ٹرانسپورٹ پر7 دن کیلئے پابندی عائد

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) کرونا وائرس کے پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر صوبائی حکومت نے ایک اورقدم اُٹھالیاہے. اعلامیہ کے مطابق 23مارچ صبح 9 بجے سے بین الاضلاع مسافربردارگاڑیوں‌ کی آمدورفت پر پابندی عائد کردی گئی ہے، ان سات دنوں‌کے اندر ایک ضلعے سے دوسرے ضلعے کوئی بھی مسافربرادار گاڑی نہیں‌جائیگی ، جبکہ ضلع کے اندر ٹرانسپورٹ پر پابندی نہیں‌ہوگی.
دریں‌اثنا صوبائی حکومت کی طرف سے صوبہ بھر میں 22 مارچ بروز اتوار صبح 9بجے سے 24 مارچ بروز منگل تک تمام مارکیٹس ، مالز اور دیگر کاروبار بند کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں‌ ۔صرف میڈیسن ،سبزی اور جنرل سٹورز کھلے رہینگے ۔
notification 2kp scaled

notification kp

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
33289

اتوار سے بدھ کے دوران مزید بارشوں کی پیشگوئی

Posted on

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ) اتوار سے بدھ کے دوران مزید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ۔محکمہ موسمیات سندھ ،پنجاب اور خیبر پختونخوا میں گندم کی فصل کے لیےمزید بارشیں نقصان دہ ہوسکتی ہیں.

اتوار سے پیر کے دوران کوئٹہ، زیارت، ہرنائی، مستونگ، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ژوب، بارکھان، کوہلو، پشین، قلات، چاغی، خضدار، لسبیلہ،آوارن، کیچ گودار،پنجگور،لاڑکانہ، سکھر، جیکب آباد، شکار پور، شہید بینظیر آباد، دادو، حیدرآباد اور کراچی میں تیز ہوائواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے.
.
پیر سے بدھ کے دوران خیبر پختونخوا اور پنجاب کے تمام اضلاع ، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے.
.
کشمیر، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، مردان، پشاور، اسلام آباد/راولپنڈی میں پیر رات سے منگل کے دوران گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی توقع ہے.

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
33287