Chitral Times

ایون ون میں سنجریت جنگل کے تحفظ کیلئے کلوژر کا قیام عمل میں لایاگیا

چترال (محکم الدین ) ایس ڈی ایف او چترال عمر قریشی نے کہا ہے ۔ کہ جنگلات کی حفاظت محکمہ فارسٹ اور کمیونٹی دونوں کی ذمہ داری ہے ۔ اور کمیونٹی کے بھر پور تعاون کے بغیر جنگلات کا تحفظ ناممکن ہے ۔ آج جنگلات کے تحفظ کی جتنی ضرورت ہے ۔ شاید پہلے کبھی نہیں تھی ۔ یہی وجہ ہے کہ موجودہ حکومت نے موسمیاتی تبدیلی سے ہونے والے نقصانات سے بچنے اور جنگلات کے فروغ کیلئے بلین ٹری سونامی اور کلوژر کے منصوبوں کو متعارف کیا ہے ۔ جس کے بہت مثبت نتاءج نکل رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز ایون ون میں سنجریت جنگل کے تحفظ کیلئے کلوژر کے قیام کے موقع پر کمیونٹی کے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سابق ناظم و ممبر دسٹرکٹ کونسل چترال رحمت الہی سمیت بڑی تعداد میں عمائدین علاقہ موجود تھے ۔ ایس ڈی ایف او نے کہا ۔ کہ محکمہ فارسٹ میں سٹاف کی شدید کمی ہے ۔ اس لئے گرم چشمہ سے لے کر ارندو تک وسیع رقبے کی نگہداشت کم سٹاف کے ذریعے ہونا ممکن نہیں ۔ یہی وجہ ہے ۔ کہ کلوژر کا طریقہ کار وضع کرکے جنگلات کے تحفظ کو یقینی بنانے کی راہ ہموار کی گئی ہے ۔ اور یہ ایک کامیاب تجربہ ہے ۔ جس سے جنگلات کو ایک نئی زندگی ملی ہے ۔ لیکن جہاں کلوژر کا نظام راءج نہیں ۔ وہاں چوری چھپے جنگلات کو نقصان پہنچانے کی کوششیں اب بھی کی جارہی ہیں ۔ اس موقع پر جنگل سنجریت میں بعض افراد کی طرف سے جنگل کو نقصان پہنچانے کی پاداش میں مرتکب افراد کے خلاف کاروائی کرنے پر کمیونٹی کی طرف سے محکمہ فارسٹ کے اقدامات کو سراہا گیا ۔ اور اس امر کا اظہار کیا گیا ۔ کہ ایسے افراد کسی بھی طرح رو رعایت کے مستحق نہیں ہیں ۔ اُنہیں نشان عبرت بنانا چاہیے تاکہ دوسرے افراد ان سے سبق حاصل کریں ۔ سابق ناظم رحمت الہی نے کہا ۔ کہ بلین ٹری سونامی کی اہمیت اپنی جگہ لیکن کھڑے تناور درختوں کی حفاظت ان سے کہیں زیادہ اہمیت کی حامل ہے ۔ کیونکہ ان جنگلات کی کٹائی سے ان کے نیچے پرورش پانے والے ہزاروں ننے پودے بھی تباہ ہو جاتے ہیں ۔ جو کہ قدرتی ماحول میں نیچرل طریقے سے اُگے ہوئے ہوتے ہیں ۔ اس لئے ان پودوں کو بچانا اور کھڑے درختوں کی حفاظت دونوں از بس ضروری ہیں ۔ آصف رضا نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ۔ کہ جنگلات کی حفاطت کیلئے فوری طور پر نگہبان بھرتی کرنے کی ضروت ہے ۔ کیونکہ مال مویشیوں اور لوگوں کی طرف سے جنگل پر بہت زیادہ دباءو ہے ۔ بعد آزان فارسٹ پروٹیکشن اینڈ کنزر ویشن کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ۔ جس میں متفقہ طور پر سیداللہ کو صدر ،عرفان علی نائب صدر، مجاہد نائب صدر دوئم ،ضیاء الرحمن سیکرٹری ، آصف رضا کوخزانچی منتخب کیا گیا ۔ جبکہ ایگزیکٹیو کمیٹی کیلئے رحمت الہی ، محکم الدین ، حاجی ظفر احمد ، فضل الرحمن ، مجیب الرحمن اور قاری فضل احمد کے ناموں پر اتفاق کیا گیا ۔ کمیٹیوں کے قیام کے بعد چھ نگہبان بھرتی کئے گئے ۔ جن میں و قار احمد تھوڑیاندہ ، شاہ حسین بڑاوشٹ ، حجاج بہادر موڑدہ ، کریم اللہ آٹانی ، عبد الرشید درخناندہ اور رحمت عزیز اشکون لشٹ شامل ہیں ۔ جو جنگل کی نگہداشت کریں گے ۔ ایس ڈی ایف او نے کہا ۔ کہ کلوژر کے قیام کے بعد مال مویشیوں کیلئے طریقہ کار وضع کیا جائے گا ۔ جس کے مطابق مال مویشیوں کو چرانے کی اجازت ہوگی ۔

ayun forest meeting 1
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
35279

کورونا صورتحال سے نمٹنے کیلئے پشاورمیں ایک ایمرجنسی ہسپتال قائم کرنے کا فیصلہ


پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ ) خیبرپختونخوا حکومت نے کورونا صورتحال سے موثر انداز میں نمٹنے کے سلسلے میں ایک اور اہم قدم کے طور پر کورونا مریضوں کے علاج معالجے کیلئے ایک ایمرجنسی ہسپتال قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ 300 بستروں پر مشتمل یہ ہسپتال وفاقی حکومت کے اشتراک سے پشاور کے علاقہ دوران پور میں تعمیر کیا جائے گا جس کیلئے 79 کنال زمین محکمہ صحت کے پاس پہلے سے موجود ہے ۔ ہسپتال کیلئے درکار زمین کی فراہمی کے علاوہ طبی آلات اور سامان کی خریدار ی صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہوگی جبکہ وفاقی حکومت نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ذریعے ہسپتال کی عمارت تعمیر کروائے گی۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے اس سلسلے میں محکمہ صحت کی طرف سے ارسال کردہ سمری کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے ۔ ہسپتال کے قیام کا فیصلہ کورونا کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور آنے والے وقتوں میں اس وباءکے متوقع پھیلاﺅ سے موثر انداز میں نمٹنے کیلئے کیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے اس فیصلے کو موجودہ صورتحال سے موثر انداز میں نمٹنے کیلئے ایک اہم قدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس ہسپتال کے قیام سے موجودہ ہسپتالوں پر مریضوں کا بوجھ کم ہو جائے گا اور یہ ہسپتال مستقبل میںاس طرح کی کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے انتہائی مدد گار ثابت ہو گا۔


رشکئی اکنامک زون منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کیلئے انتظامات کو جلد حتمی شکل دی جائے
حطار، مہمند اور بونیر اکنامک زونز کے قیام پر بھی کام کی رفتار کو تیز کیا جائے، وزیراعلیٰ محمود خان

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ )وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ رشکئی اکنامک زون کا باضابطہ سنگ بنیاد رکھنے کیلئے تمام تر لوازمات اور انتظامات کو جلد حتمی شکل دی جائے اور اس سلسلے میں تمام کاموں کو بروقت مکمل کرنے کیلئے ٹائم لائنز مقرر کئے جائیں تاکہ قومی اہمیت کے حامل اس منصوبے پر عملی کام کے آغاز میں تاخیر نہ ہو۔اُنہوںنے متعلقہ حکام کو رشکئی اکنامک زون منصوبے کے ڈویلپمنٹ ایگرریمنٹس کو بھی بروقت حتمی شکل دینے کیلئے ضروری اقدامات اُٹھانے کی ہدایت کی ہے ۔ وہ جمعہ کے روز رشکئی اور حطار اکنامک زونز کے قیام پر پیشرفت کا جائزہ لینے کے منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔ صوبائی وزیر اکبر ایوب ، وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے صنعت عبد الکریم کے علاوہ وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری شہاب علی شاہ، سیکرٹری منصوبہ بندی ، سیکرٹری صنعت ، خیبرپختونخوا اکنامک زونز ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی اور خیبر پختونخوا بورڈ آف انوسمنٹ اینڈ ٹریڈ کے سربراہان اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔ اجلا س کو مذکورہ دونوں اکنامک زونز کے قیام پر اب تک کی پیشرفت اور بعض اُمور میں حائل رکاوٹوں کے بارے میں تفصیلی بریفینگ دی گئی ۔ وزیراعلیٰ نے حکام کو رشکئی اکنامک زون منصوبے کے وفاقی اداروں سے جڑے حل طلب اُمور اور معاملات کی نشاندہی کرنے اور ان معاملات کو وفاقی حکومت کے ساتھ اُٹھانے کیلئے ہوم ورک تیار کرنے کی بھی ہدایت کی۔ انہوںنے حطار اکنامک زون منصوبے کیلئے متبال زمین کی خریداری کے معاملے کو بھی جلد حتمی شکل دینے اور مہمند اور بونیر اکنامک زونز کے قیام پر بھی کام کی رفتار کو تیز کرنے کی ہدایت کی ۔
اجلاس کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے رشکئی اکنامک زون منصوبے کو قومی اہمیت کے حامل منصوبہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانا موجودہ وفاقی اور صوبائی دونوں حکومتوں کی اہم ترجیحات میں شامل ہے، اس منصوبے سے صوبے میں بیرونی سرمایہ کاری اور صنعتوں کو فروغ دینے اور روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کرنے میں بہت زیادہ مدد ملے گی ۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
35274

پرائم منسٹر کا کرونا ریلیف ٹائیگر فورس کا لویر چترال میں قیام اورافتتاحی تقریب

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) پرائم منسٹر کا کرونا ریلیف ٹائیگر فورس کا لویر چترال کا قیام میں آ نے کے بعد افتتاحی جمعہ کے روز مقامی ٹاؤن ہال میں منعقد ہوئی جس میں وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی وزیر زادہ، کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل علی ظفر اور ڈی سی لویر چترال نوید احمد نے800جوانوں کو ان کے فرائض اور ذمہ داریوں سے آگاہ کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر زادہ نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کی وژن کے مطابق اس ٹاسک فورس کا مقصد کرونا وائرس کی اس عالمی وبا کے دوران عوام میں آگہی پھیلانے اور گراس روٹ لیول پر عوام کی خدمت ہے تاکہ کوئی افراتفری کی صورت حال پیدا نہ ہو اور عوام اس گران ذمہ داری کو اٹھانے کے قابل ہوسکیں۔ انہوں نے ٹائیگر فورس کے رضاکاروں پر زور دیاکہ وہ ایک جذبے اور مشن کے ساتھ اس مشکل کام کا بیڑا ٹھانے کے لئے خود آگے آئے ہیں اور وہ اپنے فرائض اور ذمہ داریوں کو انجام دینے میں وزیر اعظم عمران خان کے وژن کو ہروقت اپنے سامنے رکھیں اور کسی بھی طور پر تعصب، تنگ نظری سے اپنے دامن کو بچاتے ہوئے سیاسی وابستگیوں سے مکمل طور پر بالا تر ہوکر خدمت کریں۔ انہوں نے لویر چترال کی ضلعی انتظامیہ، پولیس، لیوی فورس اور چترال سکاوٹس کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہاکہ اس مشکل وقت میں انہوں نے بہت ہی تندہی، دیانت داری اور لگن سے کام کرکے اس مہلک وائرس کو ضلعے سے دور رکھنے میں اہم کردار اداکیا۔ کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل علی ظفر نے کہاکہ اس وقت ہم کرونا وائرس کی عالمی وبا(pandemic)کے حوالے سے ایک فیز سے دوسرے فیز میں داخل ہورہے ہیں جس میں ہم لاک ڈاون میں نرمی لانے جارہے ہیں لیکن اسی لمحے اختیاط اور انتہائی ذمہ دارانہ روئیے کا ثبوت بھی دینا ہے جبکہ ٹائیگر فورس کے رضاکار اس گھڑی میں بہت ہی ضروری نوعیت کی ذمہ داری سرانجام دینے آگے آئے ہیں۔ انہوں نے چترالی عوام کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ وہ ان حالات میں مکمل طور پر ذمہ داری کا مظاہرہ کررہے ہیں جس کی وجہ سے چترال ملاکنڈ ڈویژن کے دوسرے اضلاع کے برعکس اس مہلک وائرس سے اب تک محفوظ ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس ٹاسک فورس میں شمولیت کا مقصد رضاکاروں کے نزدیک اتھارٹی یا کوئی اور دنیاوی مقصد نہیں ہونا چاہئے بلکہ وہ اسے ایک خدمت خلق سمجھ کر اس کے فرائض ادا کرتے رہیں جوکہ ان کے قیامت کو سنوارنے میں بھی مدد گار ثابت ہوگا۔ رضاکاروں کو ان کہ ذمہ داروں کی نوعیت سے آگاہ کرتے ہوئے ڈی۔ سی لویر چترال نوید احمد نے کہاکہ انہیں اس ہفتے کے اندر حکومت کی طرف سے خصوصی کارڈ جاری کئے جائیں گے جس کے بعد ان کی ذمہ داریوں کا حلقہ بھی تفویض کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ٹائیگر فورس کی ایس اوپیز (SOPs) کے مطابق رضاکاروں کا کام صرف اور صرف پبلک سروس ہے جبکہ وہ اپنی ذمہ داری کی انجام دہی کے دوران کسی قوت کا استعمال نہیں کرسکیں گے اور وہ صرف لوگوں کو ترغیب دینے اور انہیں آگاہی دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ ایک غیر سیاسی ٹاسک فورس ہے جس میں کوئی بھی اپنی سیاسی وابستگی کو ظاہر نہیں کرسکتا اور نہ ہی اپنے آپ کو سرکاری ملازم یا اہلکار ظاہر کرسکتا ہے اور نہ ہی پبلک سرونٹس کے ساتھ تکرار اور نہ کار سرکار میں مداخلت کرنے کا مجاز ہوگا۔انہوں نے کہاکہ قرنطینہ سنٹروں کے احاطے میں وہ نان ٹیکنیکل کام سرانجام دے سکتے ہیں اور اگر کوئی این جی او راشن تقسیم کرے تو اس کی گھر گھر رسائی کو یقینی بنانا بھی ان کاکام ہے۔ انہوں نے کہاکہ ضابطہ کار کی خلاف ورزی کرنے والے رضاکاروں کو فوری طور پر فارع کئے جائیں گے۔

pm corona tiger force chitral lower 2 1
pm corona tiger force chitral lower 4 1
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
35259

دوبئی ، صادق آمین مرحوم کیلئے قرآن خوانی اور محمد علی مجاہد کی صحتیابی کیلئے دعا کا اہتمام

دوبئی (نمائندہ چترال ٹائمز ) معروف سیاسی اور سماجی شخصیت مرحوم صادق امین کی روح کے ایصال ثواب کے لیے دبئی میں قران خوانی کا اہتمام کیا گیا چونکہ دبئی میں لاک ڈاون اور سوشل ڈسٹنس کی وجہ سے تمام ممبران ایک جگہ جمع ہونے کی بجاے انفرادی طور پر اپنے اپنے جہگوں میں ہی رہ کر قران خوانی اور دعا کرنے کا اہتمام کیا گیا جس کے لیے چترال ویلفیر ایسوسی ایشن دبئی کے صدر اور سماجی شخصیت حاجی محمّد ظفر اور پاکستان پپلز پارٹی ابو ظہبی کے نایب صدر نظار ولی شاہ نے چترال سے تعلق رکھنے والے ممبرون سے رابطہ کرکے انہیں اپنے اپنے کمروں اور کیمپوں میں قران خوانی کرنے کے لیے کہا تھا اسی طرح یو اے ای کے مختلف علاقوں اور کیمپوں میں رہنے والے چترالیوں نے اس نیک کام میں حصہ لیا جس میں صادق امین مرحوم کے لیے دعاے معفرت کے علاوہ چترال کے معروف صحافی روزنامہ شندور کے ایڈیٹر محمدُ مجاہد کی جلد صحتیابی کے لیے بھی دعایں کی گئی جو کہ انکا کورونا ٹسٹ پازٹیو انے کی وجہ سے پشاور میں زیر علاج ہے۔ ۔۔

اس کے علاوہ دبئی میں مقیم مختلف علاقوں کے رہنے والے چترالیوں نے صادق امین کی وفات پر گہرے رنج و عم اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔ جس میں انجنیر عبدول فتاح،انجنیئر حسین نادر جان ،ظفر الدین لال ، عزیز احمد۔ ۔معروف شاعر شاہ علی پردیسی۔ عبدلولی عاصی ،ظفر سیرنگ۔ ۔رہنما اے پی ایم ایل اتالیق محمد صابر۔ ۔معروف شحصیت شیر اسرارالدین، سنگین علی، افضل سید، نذیر احمد ۔سوشل ورکر محمد شریف، زارنادر ، اسرار ، میر سبحان الدین، محمد نواز ، علی شیر المتوا۔ قاضی عمیر احمد سعید ۔چراع حسین تریچوی۔ محمد ذار، قاسم علی اورگل فراز شامل ہیں۔

اس موقع پر حاجی محمد ظفر نے مرحوم کو خراج تحسین و عقیدت پیش کرتے ہوے کہا کہ صادق امین ایک انتہای دلیر اور عظیم انسان تھا انکی کمی ہمیشہ محسوس کی جاے گی۔ ۔نظارولی شاہ نے اپنے پیعام میں کہا ہے کہ چترال ایک عظیم بیٹے سے محروم ہوگیااللہ انھیں جنت الفردوس میں جگہ دیں آمین۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
35254

مرحوم صادق آمین کی چترالیوں کیلئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیںگی/سابق ایم پی اے سیدسردارحسین

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ)سابق ممبرصوبائی اسمبلی سیدسردارحسین شاہ نے معروف سیاسی وسماجی شخصیت صادق آمین کی انتقال پرغمزدہ خاندان کے ساتھ تعزیت کااظہارکرتے ہوئے اُن کی درجات کی بلندی اورلواحقین کی صبرجمیل کے لئے دعاکی ہے۔انہوں نے ایک اخباری بیان میں صادق آمین کی انمول اخلاق اور اوصاف کی شاندار الفاظ میں تعریف کرتے ہوئے کہاکہ اُن کی جدائی پشاورمیں مقیم چترالیوں کے لئے ایک قومی سانحہ ہے ان جیسا با اخلاق انسان صدیوں میں کہیں ایک پیدا ہوتا ہے۔انہوں نے اپنے عمل سے ثابت کیا کہ خدمت ہی وہ راستہ ہے جس سے اللہ اور مخلوق خدا کو راضی کر سکتے ہیں۔انہوں کہاکہ مرحوم صادق آمین کی چترالیوں کے لیئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، انہوں نے سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیااور مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
35252

آغاخان ہیلتھ سروس کی طرف سے دروش میں آئسولیشن وارڈ تیارکرکے محکمہ صحت کے حوالہ کردیا گیا

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ) تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال دروش میں آغا خان ہیلتھ سروس کی طرف سے تیارکردہ آئسولیشن وارڈمحکمہ صحت کے حوالے کرنے کی تقریب دروش میں منعقد ہوئی جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر شہزادہ حیدرالملک مہمان خصوصی تھے جبکہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ایڈیشنل اے سی دروش عبدالحق اور فیاض قریشی موجود تھے اور ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ضیا ء الملک نے ہسپتال کی نمائندگی کی۔ آغا خان ہیلتھ سروس کی طرف سے انور بیگ نے دس کمروں پرمشتمل اس وارڈ کے لئے ضروری جملہ سازوسامان
جس میں بیڈ،کمبل،ر ضائی،سرجیکل ماسک،N-95ماسک، حفاظتی گلبز، حفاظتی کٹس، سینی ٹائزرتمام وارڈوں کی الیکٹرک فی کیشن،واش رومزمیں پانی کی فراہمی کے لئے پائپ میزائل پمپ اور دوسرے ضروری اشیاء ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے افسران کی موجودگی میں ہسپتال انتظامیہ کے حوالے کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر حیدرالملک نے اے کے ایچ ایس کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہاکہ کوالتی ہیلتھ کئر میں یہ ادارہ اپنی ایک انفرادیت کا حامل ہے اور کرونا وائرس کی اس عالمی وباء کے دوران یہ ادارہ ہر جگہ حکومت کے شانہ بشانہ خدمات کی انجام دہی میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہاکہ آئسولیشن وارڈوں کی فوری ضرورت کے پیش نظر اس ادارے نے دروش کے علاوہ گرم چشمہ، بونی اور مستوج میں بھی اس نوعیت کی سہولیات فراہم کرچکی ہے۔ عبدالحق نے کرونا وائرس کے عالمی وباء کے حوالے سے مختلف اداروں کے درمیان رابطہ کار کی ضرورت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ آغا خان ہیلتھ سروس کی طرف سے تعاون کو قابل قدر ددے دیا اور کہاکہ اس بحران سے نکلنے کے لئے ہمیں اپنی تمام تر توانائیوں اور کوششوں کو یکجا کرنا ہوگا۔سابق ممبرتحصیل کونسل یوسی ارندوحاجی سلطان ودیگرعمائدین تحصیل دروش نے کہاکہ آغاخان ہیلتھ سروس چترال مصیبت کی اس گھڑی میں کرونا وائرس پر قابو پانے کے لئے محکمہ صحت نے کے شانہ بشانہ خدمات انجام دہے ہیں جوقابل تعریف ہیں۔ اے کے ایچ ایس کے ٹیکو پراجیکٹ کے ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر انور بیگ نے کہاکہ ہیلتھ کیر کے بہت سہولیات اور ہنگامی صورت حال میں ضروری وسائل کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

akhsp chitral constructed isolation ward at thq drosh 3
akhsp chitral constructed isolation ward at thq drosh 2 1
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
35245

فرنٹ لائن پر کام کرنے والے پیرامیڈیکل اسٹاف کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک بند کیاجائے۔۔جمال الدین

چترال (چترال ٹائمزرپورٹ) پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن چترال کے صدر جمال الدین نے کہا ہے کہ حالیہ کورونا وائریس (COVID-19)جیسے خطرناک بیماری سے بچاو او ر روک تھام کے سلسلے میں جو مہم چل رہی ہے۔ا س میں فرانٹ لائن پر کام کرنے والے پیرامیڈیکل اسٹاف اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر شروع سے آج تک مسلسل 24 گھنٹے ڈیوٹی خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔ اپنی چھٹیاں بھی قربان کئے ہوئے ہیں۔ ان کے لئے نہ رہائش کا بندوبست ہے نہ ٹرانسپورٹ کا اور نہ پروٹوکول کے مطابق سیفٹی کا۔ ان کی جانین غیر محفوظ ہیں۔ ابھی تک TA DA کابھی پتہ نہیں صوبائی حکومت نے ریسکی الاونس اور بونس تنخواہ دینے کی بات بھی کی تھی ابھی تک اس کا بھی پتہ نہیں چلا۔ایک اخباری بیان میں انھوں نے کہا ہے کہ پیرامیڈیکل اسٹاف کے پروموشن کا مسئلہ تو کئی سالوں سے تعطل کا شکار ہے۔ اسٹاف چالیس سال سروس کر کے بنیادی پے سکیل پر پنشن لے رہے ہیں۔ ان مظالم کی تو آخر کوئی حد ہوتی ہے۔برداشت کا پیمانہ لبریز ہو گیا ہے۔راست قد م اُٹھانے کے لئے ہم اپنے صوبائی قیادت کے حکم کے منتظر ہیں۔ میدان میں اُتر نے کے بعد پھرہمیں قابو کرنا حکومت کے لئے مشکل ہوگا۔ لہذا ہم حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمارے مسائل پر سنجیدگی سے غور فرماکر مظلوم پیرامیڈیکل اسٹاف کی دادرسی فرمائیں۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
35242

تعلیمی اداروں کو 15 جولائی تک بند رکھنے جبکہ امتحانات کے بجائے طلباءکواگلی کلاسوں میں ترقی دینے کا فیصلہ


پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمو دخان نے ویڈیو لنک کے ذریعے جمعرات کے روز وزیراعظم پاکستان عمران خان کی زیر صدارت نیشنل کوآرڈنیشن کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں ملکی سطح پر کورونا کی تازہ ترین صورتحال کا تفصیلی جائزہ لینے کے علاوہ 9 مئی کے بعد لاک ڈان میں نرمی کے حوالے سے چاروں صوبوں سمیت آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان حکومتوں کی تجاویز پر غور وخوض اور مشاورت کی گئی۔

متعلقہ وفاقی وزراءاور سول عسکری اداروں کے متعلقہ حکام کے علاوہ دیگر صوبوں اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ اور وزیراعظم آزادکشمیر نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں لاک ڈاﺅن کی وجہ سے معاشی سرگرمیوں پر پڑنے والے اثرات خصوصاً معاشرے کے غریب طبقوں اور یومیہ ا جرت پر کام کرنے والے لوگوں کو درپیش معاشی مشکلات کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعلیٰ محمود خان نے صوبائی حکومت کی طرف سے لاک ڈاﺅن میں نرمی کے حوالے سے صوبائی حکومت کی طرف سے تجاویز اور سفارشات پیش کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی حکومت پہلے سے کھولی گئی تعمیراتی صنعت اور اس سے جڑی کاروبار کو مزید کھولنے، شہروں کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کو محدود پیمانے پر کھولنے ، پہلے سے کھلی اشیائے ضروریہ کی دوکانوں کے علاوہ رمضان اور عید کی مناسبت سے بعض ضروری کاروبار، الگ تھلگ دکانوں اور گلی محلے کی دکانوں کو ایک مخصو ص اوقات کار کے تحت کھولنے کا ارادہ رکھتی ہے تاہم ان کیلئے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد ضروری ہو گا۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ صوبے میں بین الاضلاع ٹرانسپورٹ کو ایس او پیز پر عمل درآمد کی صورت میں کھولنے کے سلسلے میں لائحہ عمل ترتیب دینے کیلئے ٹرانسپورٹرز کے ساتھ مشاورت کی جائے گی۔اجلاس میں ملک میں لاک ڈاﺅن کو مرحلہ وار کھولنے کے سلسلے میں ہفتے کے دن سے ا ن دوکانوں اور کاروبار کو مشروط طور پر کھولنے کا فیصلہ کیا گیا جن پر وفاق کی تمام اکائیوں کا اتفاق تھا۔

اجلاس میں بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کو کھولنے کے حوالے سے بعض صوبوں کے تحفظات کے پیش نظر معاملے پر مزید مشاورت کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں تعلیمی اداروں کو 15 جولائی تک بند رکھنے جبکہ بورڈ امتحانات اس سال منعقد نہ کرنے اور گزشتہ سال کے نتائج کی بنیاد پر طلبا ءکو اگلی کلاسوں میں ترقی دینے کا فیصلہ کیا ۔ اجلاس میں بڑی مارکیٹوں ، شاپنگ مالز ، سیاحتی مقامات ، پارکوں ، کھیلوں کی سرگرمیوں ، عوامی اجتماعات ، شادی بیاہ اور دیگر سماجی تقریبات کو بدستور بند رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
<><><><>

وزیر اعلی کی سوات کے الحاج عجب خان، پشاورکے حاجی لعل خان اورچترال کے صادق آمین کی وفات پر تعزیت کا اظہار

پشاور(چترال ٹائمز روپرٹ )وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمو دخان نے سوات کی اہم سیاسی و شخصیت الحاج عجب خان کے انتقال پر گہر ے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے ۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ نے مرحوم کی مغفرت اور غمزدہ خاندان کیلئے صبر جمیل کی دُعا کی ہے ۔ دریں اثناءوزیراعلیٰ نے پشاور سے تعلق رکھنے والے اہم سیاسی شخصیت حاجی لعل محمد خان اور چترال سے تعلق رکھنے والے معروف تاجر رہنما صادق امین کی وفات پر بھی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دُعا کی ہے 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں
35210

پشاور ; سینیٹر غلام علی کی زیر صدارت مرحوم صادق آمین کی وفات پر تعزیتی اجلاس

پشاور(نمائندہ چترال ٹائمز)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری پشاورکے دفتر میں چترال کے معروف شخصیت اورچترالی بازار پشاورکے صدرصادق آمین کی اچانک انتقال پر تعزیتی اجلاس منعقد ہوا۔جہاں انکی مغفرت کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اورلواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہارکیا گیا۔
اجلاس کی صدارت سینیٹر غلام علی نے کی جبکہ دیگر شرکاء میں ایف پی سی سی آئی رہنما اوربزنس پینل کی صوبائی صدر عدنان جلیل، سرتاج احمد خان کوارڈنیٹرایف پی سی سی آئی، سابق ڈپٹی کمشنر چترال رحمت اللہ وزیر، ڈاکٹر نذیر احمد اورایف پی سی سی آئی کے جملہ اسٹاف نے شرکت کی۔ اجلاس میں مرحوم صادق آمین کی خدمات کو شاندارالفاظ میں سراہا گیا۔ انھوں نے کہا کہ صادق آمین صرف چترالیوں کا ہی لیڈرنہیں تھا بلکہ پشاورقصہ خوانی کے تمام کارباری حضرات کا بھی نمائندہ تھا۔ انھوں نے چترال کے حقوق اورمفادات کی تحفظ کیلئے ہرفورم پر آواز اُٹھایا اوربلا تفریق چترالیوں کی خدمت کی۔ ان کا شمار چترال کے چیدہ رہنماوں میں ہوتا تھا۔ ان کی وفات سے پشاورکے عوام بالعموم اورچترالی باشندے بالخصوص ایک عظیم رہنما سے محروم ہوگئے ہیں۔ سینیٹر غلام علی نے پشاورکیلئے صادق آمین کی خدمات کو شاندارالفاظ میں سراہا۔ اورانھیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔

سرتاج احمد خان نے صادق آمین کی وفات کو چترال کیلئے بہت بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ شاید کوئی انکی خلا پُر کرسکے۔ انھوں نے کہا کہ صادق آمین کی خدمات عمر بھر یا درکھی جائیگی۔ وہ ایک نڈربہادر لیڈر ہونے کے ساتھ اپنے نام کے قول صادق اورآمین بھی تھے ۔ انھوں نے کہا کہ وہ زمانہ طالب علمی سے لیکرچترال کی مفادات کے تحفظ کیلئے کام کیااور اخری دم تک جدوجہد کرتا رہا۔

 پشاور ; سینیٹر غلام علی کی زیر صدارت مرحوم صادق آمین کی وفات پر تعزیتی اجلاس

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
35221

چترال کی معروف شخصیت صادق آمین ہزاروں اشکبارآنکھوں کے سامنے پشاورمیں سپردخاک

پشاور(نمائندہ چترال ٹائمز) چترال کے معروف کاروباری، سماجی وسیاسی شخصیت صادق آمین کی جسدخاکی ہزاروں آشک بارآنکھوں کے سامنے پشاور وزیرباغ قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا۔نماز جنازہ میں مختلف مکاتب فکرکے ہزاروں آفراد نے شرکت کی۔ وہ گزشتہ دن لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاورمیں انتقال کرگئے تھے۔ جبکہ انتقال سے پہلے اُن کا کرونا ٹیسٹ کیلئے سمپل لئے گئے تھے اورآج کورونا پازیٹیورپورٹ بھی موصول ہوئی۔
یادرہے کہ مرحوم صادق آمین چترالیوں کی ایک ہردلعزیز رہنماتھے وہ نہ صرف پشاورمیں بسنے والے چترالیوں کی بلکہ چترال ضلع کی ہر ایک مسائل کو اجاگرکرنے اورحکام بالا تک پہنچانے میں پیش پیش تھے۔ ان کا شمارچترال کے چند چیدہ رہنماؤں میں ہوتا تھا۔ وہ ایک ملنسار، خوش مذاج اورہردلعزیز شخصیت کے مالک تھے۔ ان کی وفات سے چترال کی پانچ لاکھ آبادی ایک اہم رہنما اورصف آول کے لیڈرسے محروم ہوگئی ہے۔ ان کی وفات پر ہر ایک آنکھ اشکباراورہر شخص غمزدہ ہے۔

دریں اثنا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان نے صادق آمین کی وفات پر انتہائی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندان سے تعزیت اوردلی ہمدردی کا اظہارکیا ہے۔

namaj janaza sadiq amin2 1
namaj janaza sadiq amin 1
sadiq amin janaza 1
namaj janaza sadiq amin۵
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
35212

چترال لوئیر میں کورونا کے مذید چارپازیٹیوکیسز کی تصدیق، چترال میں کل تعداد 37ہوگئی

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) لوئیر چترال میں کورونا کے مذید چارپازیٹیوکیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ان میں لطف الرحمن ولد حبیب الرحمن عمر ساٹھ سال ساکن جنجریت دروش جوپشاورسے دروش آیا تھا اوردروش کے قرنطینہ میں تھے۔
گلزار خان ولد علی زار خان عمر 38سال سا کن کیسو دروش بھی پشاور سے آکر دروش کے قرنطینہ میں تھے۔
اسی طرح حسن علی ولد علی گوہر عمر چالیس سال ساکن شیشی کوہ دروش بنوں سے آیا تھا اوردروش قرنطینہ میں تھے۔
شاہ مراد ولد شاہ احمد ساکن جغور چترال عمر 34سال جو پشاور سے چترال آیا تھا اورلگژری ہوٹل میں قائم قرنطینہ میں تھے۔ چاروں کو آئسولیشن وارڈ منتقل کردئےگئے۔ اسی طرح چترال میں کل پازیٹیو کیسز کی تعداد 37ہوگئی ہے۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
35198

انتقال پرملال ، معروف سماجی وسیاسی شخصیت صادق آمین انتقال کرگئے


پشاور(نمائندہ چترال ٹائمز) پشاورمیں مقیم چترال کے معروف سیاسی وسماجی شخصیت اورچترالی بازار پشاور کے صدر صادق آمین انتقال کرگئے۔ وہ کچھ عرصے سے علیل تھے ۔ اورلیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاورمیں ایڈمٹ تھے۔ فلحال یہ معلوم نہ ہوسکا ہے کہ وہ کورونا میں مبتلا تھے یا کوئی اوروجہ تاہم ان کے ٹیسٹ رپورٹ کا انتظار ہے ۔نماز جنازہ کی ادائیگی کل گیارہ بجے یکا توت پشاورمیں متوقع ہے تاہم انکی جسدخاکی کو ورثا کے حوالہ نہیں کیاگیا ہے ہسپتال انتظامیہ کے مطابق وہ کورونا مشتبہ بیماری میں مبتلا تھے جس کیلئے انکے ٹیسٹ رپورٹ کا انتظار ہے ۔


مرحوم صادق آمین کا شمار چترال کے چند چیدہ اورنامور سماجی شخیصات میں ہوتا تھا۔ چترال کے مسائل کے حل کیلئے انھوں نے گران قدرخدمات سرانجام دی ہے ۔ ان کی انتقال سے چترال کے عوام بالعموم اورپشاورمیں مقیم چترالی بالخصوص ایک انتہائی محنتی، ملنساراورخدمتگار سے محروم ہوگئے ہیں ۔
اللہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اورلواحقین کو صبر جمیل۔۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
35190

جامعہ چترال کا تحقیقی جریدہ “یونیورسٹی آف چترال جرنل آف ریلجس اسٹڈیز ” ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے منظور

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ) پبلک ریلیشنز آفیسر یونیورسٹی آف چترال کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق جامعہ کے ششماہی تحقیقی جریدہ یونیورسٹی آف چترال جرنل آف ریلجس اسٹڈیز کو ہائیرایجوکیشن کمیشن اسلام آباد نے تسلیم کرنے کی باقاعدہ منظوری دیدی ہے۔ پریس ریلیز میں مزید کہاگیاہے کہ یونیورسٹی آف چترال نے محققین کی سہولت کیلئے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کل نو تحقیقی جریدے شروع کروائے ہیں جو کہ OJSکے جدید پلیٹ فارم پر آن لائن اور چھاپ شدہ دونوں صورتوں میں شائع ہورہے ہیں۔فی الحال ان میں سے یونیورسٹی آف چترال جرنل آف ریلجس اسٹڈیز کو ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد نے “وائی کٹیگری ” میں منظور کرلیاہے۔جبکہ بقیہ کی ایچ ای سی سے تسلیم کرانے کیلئے دفتری کاروائیاں جاری ہیں۔


پریس ریلیز کے مطابق اس جریدے کے اب تک پانچ شمارے شائع ہوچکے ہیں جن میں ملکی اور بین الاقوامی محققین کی تحقیق شائع ہوئی ہیں۔ یہ جریدہ پرنٹ، آن لائن اور سی ڈی روم ورژن کے تین ISSNنمبر اور DOIکی سہولت کے ساتھ شائع ہورہاہے اور اس جرنل کو دنیا کے گیارہ بڑے انڈیکسنگ ایجنسیوں نے انڈکس کیاہے۔ پریس ریلیز میں مزید کہاگیاہے کہ چترال جیسے دور افتادہ علاقے میں اعلیٰ معیار کے تحقیقی جریدوں کی اشاعت یقنیاً اس خطے میں تحقیقی کلچر کے فروغ میں سنگ میل ثابت ہوگی۔ مذکورہ جرنل تک اس کے اپنے ویب سائٹ www.jrs.uoch.edu.pk/ کے ذریعے دنیاکے کسی بھی کونے سے رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
35175

چترال کے آٹھ اساتذہ کی پرنسپل/وائس پرنسپل کے عہدوں پر تعیناتی کے احکامات جاری

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کی سفارشات پر محکمہ ایجوکیشن خیبرپختونخوا نے اخر کار 184اساتذہ کی پرنسپل/وائس پرنسپل/سبجیکٹ سپیشلسٹ کے عہدوں پر تعیناتیوں کے احکامات جاری کی ہے۔ جومختلف وجوہات کی بنا پرگزشتہ سال سے التوا کا شکار تھے۔


محکمہ ایجوکیشن کی طرف سے جاری نوٹفیکشن کے مطابق ان تعیناتیوں میں چترال کے آٹھ اساتذبھی شامل ہیں۔ جنھیں چترال کے مختلف ہائیرسیکنڈری سکولوں میں بحیثیت پرنسپل /وائس پرنسپل تعیناتی ہوئی ہے۔ ان میں احمد ولی خان درانی پرنسپل گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول بنگ، جمعہ خان پرنسپل ہائیرسکنڈری سکول ہرچین، سمیع الدین پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول بروز، ثناء اللہ پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول بمبوریت، محمد حمید الحق وائس پرنسپل گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول دروش، سردار حیات پرنسپل گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول آرندو، حفیظ الدین پرنسپل گورنمنٹ ہائیرسکینڈری سکول آیون اورعبدالکریم پرنسپل ہائیرسیکنڈری سکول گرم چشمہ شامل ہیں۔

principal appointment chitral 8candidates3
principal appointment chitral 8candidates6
principal appointment chitral 8candidates5
principal appointment chitral 8candidates4 1
principal appointment chitral 8candidates2
principal appointment chitral 8candidates 1
principal appointment chitral 8candidates7 1
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
35160

چیرمین ڈیڈک اپر چترال ایم۔پی۔اے مولانا ہدایت الرحمٰں کے سربراہی میں اپر چترال میں مشاوراتی اجلاس

بونی (زاکرزخمی) چیرمین ڈیڈک اپر چترال، ایم۔پی۔اے مولانا ہدایت الرحمٰن کے سربراہی میں آج اپر چترال تحصیل میونسپل آفس بونی میں ایک مشاوراتی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ایم۔پی۔اے کے علاوہ سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد اپر چترال میں چند فوری حل طلب مسائل پرمشاورت اور اتفاق رائے حاصل کرنا تھا۔ تلاوتِ کلام پاک سے اجلاس کا آغاز ہوا۔ قاضی سیف الرحمٰن سابق تحصیل ممبر مستوج تلاوت کلامِ پاک کی سعادت حاصل کی۔ اجلاس میں انتظامیہ کی نمائیند گی تحصیلدار رب نواز کر رہے تھے۔ اجلاس میں کرونا وائیریس کے پیش نظر بنائے گئے قرنطینہ مرکز اور اس سے پیدا ہونے والے مسائل سرِ فہرست تھے۔ قرنطینہ اور اس میں سہولیات اور طریقہ کارکے بارے اکثر لوگ شکایت کر تے رہتے ہیں۔ ایم پی اے نے کہا کہ محدود وسائل اور بے تحاشہ افراد کی امد کے پیش نظر مسائل کا پیدا ہونا اور حسبِ منشاء سہولیات کا نہ ہونا لازمی امر ہے۔ اب بھی اندازہ اور حدشہ ہے کہ عید الفطر کے موقع پر بہت سے افراد اسکتے ہیں۔ ہم انہیں روک بھی نہیں سکتے اور یہ سلسلہ مختصر ہونے کے بجائے طویل ہوتا جا رہا ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ اس کیلے جامع حکمت عملی واضع کی جائے تاکہ انتظامیہ اور عوام مزید کسی بد اعتمادی کا شکار نہ ہو۔ ایم۔پی۔اے نے کہا کہ اس اجلاس کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ رابطہ کرکے کوئی مربوط نظام مرتب کی جائے گی۔ اجلاس میں موجود شرکامتفقہ طور پر ایم پی اے کو مشورہ دیئے کہ اس سلسلے کو منظم کرنے کے لیے ڈپٹی کشنر اپر چترال کے ساتھ رابطہ کرکے با ہمی اعتماد کے ساتھ ویلج سطح پر رضا کار کمیٹی بنائے جائے جو رضاکارنہ طور پر گاوں کی سطح پر خدمات سرانجام دیں۔ ان میں سابق ناظمین،کونسلرز اور سوشل ورکرز کو شامل کرکے انہیں باقاعدہ ضلعی انتظامیہ ایک خط ”اٹھارٹی لیٹر ایشو“ کریں۔ کہ وہ باہر سے ائیے ہوئے افراد کی نگرانی کریں اور انہیں گھر قرنطینہ کا پابند کرے۔بونی قرنطینہ میں رہائش کی گنجائش کو محدود اور حالات و ضرورت کے مطابق رکھا جائے۔ جو لوگ باہر کے ممالک سے سفر کرکے ائیے ہو انہیں لازمی قرنطینہ میں رکھا جائے۔ اور جن لوگوں میں کوئی بیماری کے آثار نمایان ہوں انہیں قرنطینہ میں رکھا جائے۔ اور جو لوگ بظاہر صحت مند ہوں انہیں چیک کرنے کے بعد گاوں بھیج کر رضا کار کمیٹی کو مطلع کیا جائے کہ انہیں گھر میں قرنطینہ کریں اس سے نہ صرف انتظامیہ کے لیے آسانیاں پیدا ہونگے بلکہ یہ افراد بھی ذہنی پریشانی سے بچ سکتے ہیں۔ اور اپنے گاوں میں معین ایام تک رضار اکار کمیٹی کے نگرانی میں رہینگے۔اس سلسلے کو موثر بنانے کے لیے مقامی پولیس کو رضاکار کمیٹی کے ساتھ رابطے میں رہنے کی ہدایت دی جائے۔
اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاقِ رائے پیدا کی گئی کہ اس وقت اپر چترال میں مختلف منصوبوں پر ٹینڈر ہو کر کرونا کی وجہ سے کام روکا ہو ا ہے۔جو کہ عوامی فلاح بہبود کے بنیادی منصوبے ہیں۔وہاں ٹھیکہ د ار کو نیچے ضلعوں سے مزدور لانا ہے۔ اس مرحلے ان مزدوروں کو لانا بھی ایک مسلہ ہے لیکن حالات اور وقت کے نزاکت کے پیش نظر ان منصوبوں پر کا م بھی شروع کرانا ہے۔ اس لیے نیچے ضلعوں سے مزدوروں کو لانے کے لیے اور مزدوروں کو اپر چترال لا کر ٹھرانے کے بارے بھی حکمت عملی مرتب کرکے منصوبوں پر کام شروع کرنا ہیں ان میں پُل بونی سے بونی چوک روڈ سرِ فہرست ہے۔ ایم۔ پی۔ اے سے کہا گیا کہ اس سلسلے بھی ڈپٹی کمشنر اپر چترال سے ملاقات کرکے طریقہ کار طے کی جائے۔ کیونکہ اپر چترال میں موسم تیزی سے بدل جاتی ہے۔اور منصوبے تکمیل کے مرحلے تک نہیں پہنچتے ہیں اور موسمی صورت حال سے کام کی معیار پر بھی فرق پڑتا ہے۔ لہذا ترقیاتی منصوبے مروجہ حفاظتی اقدامات اٹھاتے ہوئے مکمل کرنا ہے۔ اجلاس میں فارسٹ اور ویلڈ لائف کے مشترکہ کارندے“ نگہبان“ کے مسائل بھی زیرِ بحث ائی جو کئی مہینوں سے تنخواہیں نہ ملنے پر پریشان ہیں۔ ایم۔پی۔ اے نے کہا کہ اس سلسلے از حد جد جہد کی گئی ہے پھیر بھی ڈپٹی کمشنر کے ساتھ اس مسلے کو حل کرنے کے سلسلے بات چیت کی جائے گی اور انشاء اللہ یہ مسلہ جلد حل ہو جائے گا۔ آخر میں کرونا وائریس کی وجہ سے بازار میں لاک ڈاوں اور تاجروں کو درپیش مشکلات سے بھی ایم پی اے کو اگاہ کیا گیا۔ اور کسی طرح مستحق تاجروں کو ریلیف پیکچ میں شامل کرنے کی درخواست کی گئی۔

upper chitral mpa hidayat ijlas 4
upper chitral mpa hidayat ijlas 3 1
booni ijlas mpa 1
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
35146

تجاریونین چترال کو اعتماد میں لیکردکانوں کوکھولاجائے تاکہ تاجرفاقوں سے بچ سکیں۔۔مولانا چترالی

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ ) چترال سے ممبرقومی اسمبلی مولاناعبدالاکبرچترالی نے ایک اخباری بیاں میں کہاھےکہ نیشنل پالیسی سے بڑھ کرچترال میں پالیسی اپنائی جاتی ھےاور جوبھی افسر اتاھےیہاں ضلع چترال کواپناتجربہ گاہ سمجہتاھےاس کازندہ مثال کروناوائرس لاک ڈاوں میں بے جا سختی ھے کسی بھی ضلعے میں ضلعے کے اندراتنی سختی نہیں جتنی سختی کا مظاھرہ ضلعی انتظامیہ چترال کے اندر کررھی ھےاسی طرح کاسلوک تجار یونین کے ساتھ بھی ھورھاھےنادرا دفاتر یا بینکوں کے سامنے کرونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑائی جارھی ھیں اس پر انظامیہ خاموش ھےلیکن تاجر فاقوں سے مریں لیکن وہ کروناکی وجہ سےدکان نہیں کھول سکتے۔

انہوں نےکہا کہ ضلعی انتظامیہ /ڈپٹی کمشنرسے فوری طورپر تاجر یونیں کو اعتماد میں لےکربتدریج دکانوں اور بازاروں کو کھو لدیا جایےاور یہ عمل فوری ھوناچاھئیےتاکہ چترال کے تاجرفاقوں سے بچ سکیں بصورت دیگر اس بے جا لاک ڈاوں کے منفی نتائج برآمد ھوں گےجو کسی بھی صورت ضلع چترال کے حق میں نہیں ھو گا

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
35143

اپرچترال کے کورونا کاپہلا مریض صحتیاب ہوکرآئسولیشن وارڈ سے ڈسچارچ

بونی (نمائندہ چترال ٹائمز ) اپر چترال کے ائسولیشن وارڈ گرلز ڈگری کالج بونی سے کورونا وائرس کا پہلا مریض مسمی شیر گلاب ولد وزیر سکنہء لاسپور صحت یاب ہونے کے بعد ڈسچارچ کردیا گیا۔ شاہ سعود ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی ہدایات پرمعظم خان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج ڈاکٹر سردار نواز اور تحصیلدار مستوج کے ساتھ ملکر ان کو مبارک باد دی اور ان کو ہار پہنائے۔

مذکورہ شخص اپر چترال کا پہلا کورونا کا مثبت مریض تھا جس کا ٹیسٹ مسلسل تیسری مرتبہ نگیٹیو (منفی) آنے پر ان کو ائسولیشن وارڈ سے فارع کر دیا گیا۔ اس موقع پر معظم خان نے محکمہ صحت اپر چترال خصوصاً ڈاکٹر سردار نواز کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس مریض کی نگہداشت اور اس کی جلد صحتیابی کے حوالے سےدن رات ایک کرکے خدمات سر انجام دیں اور ساتھ ساتھ ٹی،ایم،اے مستوج، پولیس، لیویز اور ایف،سی کے جوانون کے خدمات کو بھی سراہا گیا۔اخر میں صحتیاب ہونے والے شخص کو راشن وغیرہ کے ساتھ رخصت کیا گیا۔

booni corona patient discharged3 1
booni corona patient discharged4 1
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
35136

پی ٹی آئی لوئر چترال کے جنرل سکرٹری شہزادہ فصیل صلاح الدین کی جانب سے دروش میں امدادی پیکیچ تقسیم

دروش (چترال ٹائمزرپورٹ )پاکستان تحریک انصاف ضلع لوئر چترال کے نو منتخب جنرل سکرٹری شہزادہ فیصل صلاح الدین نے دروش کے مختلف لاک ڈاون مثاثرین اور مستحق خاندانون میں امدادی پیکیچ تقسم کیا۔اس موقع پر جنرل سکرٹری پاکستان تحریک انصاف لوئر چترال شہزادہ فیصل صلاح الدین کا کہنا تھا کہ دروش کے متختلف دیہات کے مستحق خاندانوں کو مزید امدادی پیکیچ دیئے جائیں گے ایک ہی ٹائم میں یہ تمام عمل انہتائی مشکل ھے لہدا باری باری تمام۔مستحق افراد تک امدادی پیکیچ پہنچائی جائیگی جس کیلئےاج سے اس مہیم کا اغاز ھوا۔انشاءاللہ اس امدادی سلسلے کو اخری کرونا متاثر تک جاری رکھنے کی کوشیش کریں گے۔یاد رھے یہ امداد پیکیچ زاتی حیثیت پہ دی جارہی ھے کسی ادارے کی جانب سے نہیں جس میں اشیاٗ خورنوش شامل ہیں۔

drosh pti gs relief packages
drosh pti gs relief packages2 1
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
35130

پشاور تعزیتی اجلاس، چترال میں حالیہ وفات پانے والے شخصیات کیلئے دعائے معفرت وقرآن خوانی

دپشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرزآف کامرس اینڈ انڈسٹری ریجنل آفس پشاور میں سرتاج احمد کے زیرصدارت ایک تعزیتی اجلاس ہوا۔ جس میں حضرت ولی امیر تبلیغی جماعت دروش، قادرنواز فارسٹ آفیسردروش، وہاب خان دروش، منیجرعباس ریشن،ربنوازناظم آرندو ، حاجی ولایت خان مستوج،ودیگرکی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کی روح کی ایصال ثواب کے اجتماعی دعا اور ختم القران پاک کا اہتمام کیا جس میں کثیر تعداد میں برنس کمیونٹی کے عہدایداروں نے شرکت کی۔ ختم القران پاک کے بعد ملک سے کورونا وباءکے خاتمے کے لئے دعا بھی کی جبکہ مرحومین کی درجات کی بلندی کے لئے اور ان کے خاندانوں کو صبر جمیل کے لئے اجتماعی دعا کی گئی۔

قران خوانی میں دمیل سوسائٹی کے ممبران اورڈاکٹرنذیراحمد ودیگر نے بھی شرکت کیں۔

peshawar taziati ijlas sartaj2
peshawar taziati ijlas sartaj3
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں
35125

چترال سے خاتون فٹبالرکرشمہ علی نےڈاکٹرز اورسٹاف کیلئے سامان کی دوسری کھیپ ایم ایس کے حوالہ کی

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال سے تعلق رکھنے والی فٹبال کی بین الاقوامی خاتون کھلاڑی کرشمہ علی نے کرونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ڈاکٹرز اور سٹاف کو محفوظ رکھنے کیلئے سامان کی ایک اور کھیپ پیر کے روز ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال ڈاکٹر شمیم کو اُن کے آفس میں حوالہ کی ۔ اس موقع پر اُن کے والد سابق ناظم محمد علی شاہ بھی موجود تھے ۔

سامان میں 200سرجیکل ماسک ، 100پی پی ای ، 100گلوز 40عدداین 95ماسک 8گوگلس اور12فیس شیلڈز شامل ہیں ۔ کرشمہ علی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ دُنیا اور پاکستان کو خطرناک وبائی مرض کا سامنا ہے ۔ لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے ۔ کہ چترال میں زیادہ تر لوگ اب بھی اسے ایک مذاق سمجھتے ہیں ۔ جبکہ اس بیماری نے اب تک ڈھائی لاکھ افراد کی جان لے لی ہے ۔ اور پاکستان میں بھی ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔ انہوں نے لوگوں کی طرف سے اس بیماری کو سنجیدہ نہ لینے پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا ۔

ایم ایس ڈاکٹر شمیم نے ڈاکٹروں اور دیگر سٹاف کو کرونا وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے حفاظتی سامان کی دوسری بار فراہمی پر اُن کا شکریہ ادا کیا اور اُن کے جذبے کی تعریف کی ۔ اور کہا ۔ کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کو ان سامان کی اشد ضرورت ہے ۔ کیونکہ حکومت ہماری ڈیمانڈ کے مطابق سامان فراہم نہیں کر رہا ۔ ہم نے چھ ہزار 95ماسک کی فراہمی کا حکومت سے مطالبہ کیا تھا ۔ لیکن ہ میں صرف 150 ماسک ہی دیے گئے ۔ دیگرسامان کی فراہمی بھی ایسی ہی ہے ۔ اس لئے ہمیں ماسک ، پی پی ای اور دیگر سامان کی اشد ضرورت ہے ۔ ڈاکٹر شمیم نے کہا ۔ کہ لوگوں نے سوشل ڈسٹنسنگ کو بالائے طاق رکھ دیا ہے ۔ اور نارمل زندگی گزار رہے ہیں ۔ جو کہ چترال کیلئے انتہائی خطرناک ہے ۔

ڈاکٹر شمیم نے کہا ۔ کہ کرونا کا کوئی پتہ نہیں چلتا ۔ جس کا ثبوت یہ ہے ۔ کہ گذشتہ روز جن چار افراد کو رزلٹ نیگیٹیو آنے پر فارغ کر دیا گیا تھا ۔ اب اُن میں سے شہاب الدین اور چمرکن کے ایک اور شخص کا ٹسٹ دوبارہ پازیٹیو آگیا ہے ۔ ایم ایس نے کہا ۔ کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں چار وینٹی لیٹرز موجود ہیں ۔ لیکن وینٹی لیٹرز کیلئے ہمارے پاس تربیت یافتہ ڈاکٹر ز نہیں ہیں ۔ چونکہ یہ ایک ٹیکنکل کام ہے ۔ اس لئے تربیت یافتہ ڈاکٹر کے بغیر اس کو استعمال نہیں کیا جا سکتا ۔

کرشمہ علی نے ڈاکٹر شمیم کو یقین دلایا ۔ کہ انشا اللہ اُنہیں مزید سامان فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔ ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر شمیم نے مشکل وقت میں بھر پور تعاون کرنے پر کرشمہ علی کا شکریہ ادا کیا ۔ اور اُن کے جذبے کی تعریف کی ۔ واضح رہے ، کہ چترال کے کریم آباد سے تعلق رکھنے والی کرشمہ علی ویمن فٹبال کی اہم کھلاڑی ہیں اور انٹر نیشنل سطح پر وہ کھیلوں میں حصہ لیتی رہی ہیں ۔ اس نے کچھ دن پہلے بھی سامان کی ایک کھیپ ایم ایس ڈی ایچ کیو کے حوالے کی تھی ۔ اور پیر کے دن اُس نے مزید سامان فراہم کی ۔ کرشمہ علی اپنے ساتھیوں کے ساتھ ایک سلوگن ;آءو کرونا کے خلاف لڑیں ;3کے پیغام کے ساتھ کام کرتی ہیں ۔

chitrali women footbaler kirishma ali 1
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
35101

عشریت میں پیش آنے والے قتل کی واردات میں ملوث تمام ملزمان گرفتار۔۔پولیس


چترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) تھانہ عشریت کے حدود میں پیش آنے والے قتل کے واردات میں ملوث تمام ملزمان گرفتار کرلئے گئے ہیں ۔ پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ عشریت کے حدود میں مورخہ ٣ میء ٢٠٢٠کو جنگلات کے تنازعہ پر دو فریقین میں جھگڑے کے دوران مسمی خیال محمد کو اقبال اور دیگر 6ساتھیوں نے قتل کیا تھا۔ تھانہ عشریت کے ایس ایچ او نے بروقت کاروائی کرتے ہوۓ قتل کے مقدمہ میں ملوث تمام نامزد ملزمان کو گرفتار کیا ۔


چترال ڈسٹرکٹ میں منشیات کے خلاف جاری کریک ڈاءون میں تھانہ عشریت کے ایس ایچ او اسرار احمد نے کاروائی کرتے ہوۓ 3377 گرام چرس برآمد کی اس کے علاوہ تھانہ چترال کے ایس ایچ او سجاد حسین نے 115 گرام چرس برآمد کی- مزید تفتیش جاری ہے

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
35097

پی ٹی آئی ورکرز کی تواقعات پر پورااُترنے کیلئے بھرپورکوشش کروں گا۔۔۔ رحمت غازی صدرپی ٹی آئی

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)نومنتخب ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف اپر چترال رحمت غازی نے کہاہے کہ اپرچترال کے تمام پی ٹی آئی ورکرز کی محبتوں کا شکر گزار ہوں اور ان کی تواقعات پر پورا اترنے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں اور توانائیاں بروئے کار لائیں گے۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان،وزیراعلیٰ محمودخان،ملاکنڈریجن کے صدرجنرل سیکرٹری اوراپرچترال کے پارٹی ورکرزنومنتخب کابینہ پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے انشاء اللہ اس پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔ اور ضلعی سطح پر پی ٹی آئی کو موثر اور فعال بنانے کیلئے وزیراعظم پاکستان کے وژن کے مطابق فرائض سرانجام دیاجائے گا۔ چترال کی ترقی اور عوامی خوشحالی کیلئے ہر ممکن کوشش بروئے کار لائیں گے۔ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا کہ کروناوائرس اوررمضان المبارک کی آمدپرہم نے اپرچترال کا دورہ نہ کرسکے۔ رمضان کے بعدانشاء اللہ اپرچترال کا تفصیلی دورہ کرینگے اور عوام کو درپیش مسائل پر غور کرکے مستقبل کا لائحہ عمل طے کیاجائیگا۔انہوں نے کہاکہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر پاکستان تحریک انصاف کے حکومت معاشرے کے کمزور طبقوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھارہی ہے، پہلے مرحلے میں احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت صوبے کے تقریبا 22 لاکھ مستحق خاندانوں میں 12000 روپے فی خاندان تقسیم کا عمل جاری ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان نے واضح کیا ہے کہ یہ امداد رقم غریب لوگوں کا حق ہے اور یہ حقداروں کوہی ملے گا، اس سارے عمل میں شفافیت کو ہر لحاظ یقینی بنایا جائے گا، کسی کو بھی کسی غریب کا حق مارنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ایسا کرنے کی کوشش کرنے والوں کو کسی صورت نہیں بخشا جائے گا اور انہیں سخت سے سخت سزا دی جائے گی جس کے لئے تمام ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کو نقد رقوم کی تقسیم کے سارے عمل کی موَثر نگرانی کا خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے۔رحمت غازی نے امید کااظہار کیا کہ پارٹی ورکرز پارٹی ڈسپلن اور تنظیم کا خیال رکھتے ہوئے پارٹی کے پلیٹ فارم سے اپنی انفرادی اور اجتماعی ذمہ داریاں فعال طریقے سے ادا کریں گے۔انہوں نے کہاکہ اپرچترال کے نومنتخب ضلعی بینہ میں تمام یوسیز کی نمائندگی ہے اورتمام عہدہ دار باصلاحیت پارٹی کے بنیادی رکن ہے جوپارٹی کومنظم بنانے اورعوامی مسائل حل کرنے میں کوئی کسرنہیں چھوڑیں گے۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
35090

کالاش ویلی میں شدید ژالہ باری ، کئی مقامات پر سیلاب، کھڑی فصلوں اورگھروں کو جذوی نقصان

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال میں اتوار کی شام کالاش ویلی بمبوریت میں شدید ژالہ باری کےنتیجے میں کئی مقامات پر سیلاب آئے ۔ جس سے دو گھروں کو سیلابی ملبے سے نقصان پہنچا ۔ سیلاب سے انیژ کے مقام پر ظاہر شاہ کے مویشی خانہ،فصلوں اور مقابل گاوں ساروزجال میں عطاءاللہ کے گھرکے تین کمروں کو نقصان پہنچا ۔ سلاب اتنا شدید تھا ۔ کہ تین کمروں میں موجود سامان بھی نہ بچایا جا سکا ۔ تاہم گھر کے افراد معجزانہ طور پرجان بچانے میں کامیاب ہوگئے ۔ مقامی سماجی کارکن ولی اللہ کے مطابق عصرکے وقت زبردست ژالہ باری ہوئی ۔ جس سے درختوں کے پتے اور پھل مکمل طور پر زمین بوس ہوگئے ۔ اور سیلابی پانی جگہ جگہ سے امڈ آیا ۔ اور لوگ گھروں اور محفوظ مقامات میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ۔ اس دوران مختلف مقامات میں سیلاب گھروں میں گھس گیا ۔ اور فصلوں باغات کو شدید نقصان پہنچایا ۔ متاثرہ شخص عطاء اللہ نے میڈیا کوبتا یا ۔ کہ سیلاب سے ان کے کمروں کو جزوی نقصان پہنچا ۔ تاہم سیلابی ملبے کی وجہ سے ان کے تمام سامان تباہ ہو گئے ہیں ۔ اور اس کا لاکھوں کا نقصان ہوا ہے ۔ متاثرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے ۔ کہ حکومت کی طرف سے ان کے ساتھ مدد کی جائے ۔ بصورت دیگر وہ موجودہ حالات میں اپنے پاوں کھڑے ہونے کے قابل نہیں ہیں ۔بارش اور ژالہ باری سے بمبوریت کےمقام انیژ سے وادوس گاوں تک تقریبا دوکلومیٹر ائریے میں فصلیں اور باغات بری طرح متاثر ہوئی ہیں ۔ اور پینے کے پائپ لائن کو بھی نقصان پہنچاہے ۔ ژالہ باری سے سڑک بھی عاضی طور پر بند ہے ۔ درین اثنا بارش اور ژالہ باری کے نتیجے میں نالہ ایون کے پانی میں طغیانی آئی ہے ۔ اور بجلی کی بریک ڈاون ہوئی ہے ۔ جس کی وجہ سے لوگوں کو زیادہ تر مساجد میں اندھیروں میں نماز تراویح ادا کرنی پڑی ۔

bumburait flood washed crops3
bumburait flood washed crops
bumburait flood washed crops and roads
bumburait flood washed crops and roads6
bumburait flood washed crops and roadst
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
35074

لوئیر چترال میں نامعلوم بیماری کی وجہ سے خوبانی کے پھلوں کو شدید نقصان

چترال ( محکم الدین ) چترال لوئر کے بعض مقامات میں نامعلوم بیماری کی وجہ سے خوبانی کے پھلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔ بیماری کی وجہ سے پتے سوکھ کر گرتے ہیں ۔ جس کے ساتھ ہی کچے پھلوں کا گرنا شروع ہو جاتا ہے ۔ یہ بیماری تقریبا پندرہ دنوں سے شروع ہوئی ہے ۔ جس کی وجہ سے پھلوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے ۔ تاہم بعض درخت اس سے محفوظ بھی دیکھائی دیتے ہیں ۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ بیماری مسلسل بارشوں کے باعث پیدا ہوئی ہے ۔ جس میں بعض درختوں میں سردی کی شدت برداشت کرنے کی صلاحیت کم ہوتی ہے ۔ خصوصا نئے پتے اور کچے پھل مسلسل بارش کے نتیجے میں آنے والی سردی کا مقابلہ نہیں کر سکتے ۔ یوں پتے اور پھل گر جاتے ہیں ۔ یہ ایک عجیب قسم کی بیماری ہے جس میں ابتدا میں ہر پتے پر درجنوں چھوٹے سوراخ ہوتے ہیں ۔ پھر پتے سیاہ رنگ میں تبدیل ہوتے سکڑ جاتے ہیں ۔ اور بالاخر پتے اور شاخ پر موجود پھل دونوں گر جاتے ہیں ۔ اور جو پتے نہیں گرتے اُن کا رنگ زرد مائل ہو جاتا ہے ۔ تاہم سوراخ اُن میں بھی موجود ہوتے ہیں ۔ ایون اور ملحقہ علاقوں میں خوبانی کے بہت زیادہ باغات نہیں ہیں ۔ کیونکہ بڑھتی ہوئی آبادی نے باغبانی کو محدود کرکے رکھ دیا ہے ۔ تاہم ہر گھر میں چند ایک درخت اور پودے ضرور موجود ہیں ۔ جن سے لوگ اپنی ضرورت کے پھل حاصل کرتے ہیں ۔ بلکہ بعض گھروں میں اب بھی ڈرائی فروٹ کی کافی مقدار جمع کی جاتی ہے ۔ اور سردیوں میں رشتے داروں کیلئے تحفے اور اپنے کھانے کیلئے استعمال کرتے ہیں ۔ حالیہ بیماری سے خوبانی کی فصل کو نقصان پہنچا ہے ۔ اور تیار فصل سے لوگ محروم ہو گئے ہیں ۔

an apricot insect 2
an apricot insect
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
35069

انتظامیہ کی غفلت ، اپر چترال میں کورونا وائرس کا پہلالوکل ٹرانسمیشن کا کیس سامنے آیا

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) ضلعی انتظامیہ کی غفلت سے اپر چترال میں کورونا وائرس کا پہلا لوکل ٹرانسمیشن کا کیس سامنے آیا جب وادی تریچ کے گاؤں لون کوہ کا باشندہ معراج الدین کے بیٹا اجمل الدین کا بھی ٹیسٹ مثبت آگیا جس نے کوئی سفر نہیں کیا تھا اور گھر پر ہی مقیم تھے۔ معراج الدین 21اپریل کو پشاور سے آنے کے بعد بونی کے گورنمنٹ ڈگری کالج میں قائم قرنطینہ سنٹر میں انٹری کے بعد گاؤں میں چار دن گزار ا تھا جس کے بعد گاؤں والوں کی طرف سے بار بار شکایت کے بعد ان کو بونی لے جایا گیا تھا جہاں ان سے نمونہ لے کر ٹیسٹ کے لئے بھیجنے پر 26اپریل کو مثبت ریزلٹ موصول ہوا تھا۔گاؤں والوں کی بار بارنشاندہی پر معراج الدین کے 6فیملی ممبران کا ٹیسٹ کیا گیا جس کے نتیجے میں ان کا بیٹا اجمل الدین اور اسی گاؤں کے ہدایت الرحمن کو کورونا وائر س سے متاثر پائے گئے جس کے بعد انہیں ہفتے کے دن تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال بونی میں داخل کردئیے گئے۔ گزشتہ دنوں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج معظم خان نے تحصیل ہیڈ کوارٹرزہسپتال کے ڈاکٹر سردار نواز خان اور ڈاکٹر بشارت کے ہمراہ لون کوہ گاؤں گئے اور معراج الدین اور ان کے پڑوسی ہدایت الرحمن کے گھروں کو سیل کردیا۔

terich2
terich
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں
35067

محکمہ ٹرانسپورٹ نے کرایہ نامہ جاری کردیا، پشاور سے چترال کا کرایہ 347روپے فی سواری مقرر

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ) حالیہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطرخواہ کمی کے بعدصوبائی محکمہ ٹرانسپورٹ نے ٹرانسپورٹروں کیلئے نئے کرایہ نامے جاری کردیا ہے۔ جس کے مطابق پشاور سے چترال کاکرایہ فلائنگ کوچ میں فی سواری 347روپے، اے سی بس 420، عام بس میں 292جبکہ لگژری بسز میں 328روپے فی سواری مقرر کی گئی ہے۔ اور ساتھ طلباو طالبات و ساٹھ سے ذائد عمر کے سواریوں کیلئے پچاس فیصد رعایت کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

transport fare new 1st may 1
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
35044

اپر چترال میں کرونا کے مذید تین پازیٹیوکیسز کی تصدیق، کل متاثرہ افراد کی تعداد 8ہوگئی

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) اپر چترال سے کرونا کے مذید تین کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ جن کے ساتھ اپر چترال میں کل پازیٹیو کیسز کی تعداد آٹھ ہوگئی۔ محکمہ صحت کے مطابق ہدایت الرحمن ولد عبد الرحمن ساکن تریچ اور اجمل الدین ولد معراج الدین ساکن تریچ کے کورونا ٹیسٹ پازیٹیو رپورٹ ہوئی ہیں۔ اسی طرح مستوج کے نواحی گاوں نصر سرغوز کے رہائشی صاحب شریف خان ولد بخت علی میں کرونا وائس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ان تین افراد کے ساتھ اپر چترال میں کل پازیٹیو کیسز کی تعداد آٹھ ہوگئی ہے۔ تینوں افراد کو قرنطینہ سے ٹی ایچ کیوہپستال بونی کے آئسولیشن وارڈ شفٹ کردیا گیاہے۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
35034

دروش، بیوہ خاتون کی فریاد سنی گئی، مکان کی تعمیرشروع

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدر خدیجہ بی بی کی کوششوں اور الخدمت فاؤنڈیشن کے خصوصی تعاؤن سے دروش میں ایک بیوہ اور غریب خاتون کے لئے چھوٹے مکان کی تعمیر شروع کی گئی جوکہ 2016ء کے قیامت خیز زلزلے میں مہندم ہوگئی تھی۔ اس موقع پر خدیجہ بی بی کی دعوت پر مقامی سیاسی و سماجی شخصیات اے این پی کے سابق صدر سید مظفر جان، قاری جمال عبدالناصر، الخدمت فاؤنڈیشن دروش کے صدر انجینئر امیر شریف اور مولانا نقیب اللہ، اے این پی کے صوبائی کونسل کے اراکین سید مسرت جان اور سید عباس جان،اے این پی کے سنیئر راہنما سید عابد حسین جان،اے این پی تحصیل دروش کے نائب صدر غلام احمد،صلاح الدین طوفان اور ریٹائرڈ انسپکٹر سعیداللہ موجود تھے۔ شمس آباد دروش کے رہائشی یہ بیوہ خاتون چار افراد کے افراد کے ساتھ گزشتہ چار سالوں سے کھنڈر نما گھر میں رہنے پر مجبور تھی جوکہ کسی بھی وقت گرسکتی تھی۔ اے این پی کی خاتون راہنماء خدیجہ کی کوششوں سے اب اس مخدوش عمارت کوگرا کر ایک چھوٹا سے مکان تعمیر کیا جارہا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خدیجہ بی بی نے بتایا کہ اس گھر میں کوئی بھی مرد نہیں، ایک بیوہ خاتون، اسکی بیٹی جو خود بھی بیوہ ہیں اور انکی دو بیٹیاں رہائش پذیر ہیں مگر اس گھر حالت بہت ہی خراب تھی، کسی بھی وقت مکینوں پر گرنے کا خدشہ تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اب یہ خراب عمارت گرا کر یہاں پر ایک بڑا ہال، کیچن اور اسٹور تعمیر کیا جائیگا اور عید سے قبل یہ مکمل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے توصرف اس میں پہل کی ہے مگر یہ سارا کام مخیر حضرات کے تعاؤن سے مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے خصوصی طور الخدمت فاؤنڈیشن دروش کا شکریہ ادا کیا کہ الخدمت فاؤنڈیشن نے اس مجبور اور بے سہارا خاتون کے مکان کی تعمیرنو کیلئے سیمنٹ کی خریداری کے لئے کیش امداد فراہم کیا۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن بغیر کسی تفریق کے غریب اور ضرورتمند لوگوں کی جو خدمت کر رہا ہے اس پر میں الخدمت فاؤنڈیشن کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اے این پی کے رضاکار منظور اور فرازو دیگر بلامعاوضہ لیبر کاکام کرینگے جبکہ اے این پی کے سنیئر راہنماؤں کی طرف سے تعاؤن کیا گیا ہے۔


میڈیا سے گفتگو کرتے الخدمت فاؤنڈیشن تحصیل دروش کے صدر امیر شریف اور مولانا نقیب اللہ نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن غریب اور بے سہارا لوگوں کی خدمت کیلئے سرگرم ہے اور ممکن حد تک تعاؤن کر رہے ہیں۔ فی الحال اس مکان کی تعمیر کے لئے سیمنٹ کی خریداری کے لئے الخدمت فاؤنڈیشن نقد رقم مہیا کر رہی ہے، بعد میں بھی انکے ساتھ تعاؤن کرنے کی کوشش کی جائے۔


اس موقع پر انہوں نے ڈپٹی کمشنر چترال سے مطالبہ کیا کہ ان غریب اور بے سہارا خواتین کو خصوصی امداد مالی امداد فراہم کیا جائے کیونکہ چند سال قبل زلزلہ سے انکا گھر بری طرح متاثر ہونے کے باجود انہیں حکومتی امداد نہیں ملی۔
اس موقع پر دروش کے سوشل ورکر محمد عباس نے اپنی تنظیم کی طرف سے مذکورہ خاندان کے لئے ایک مہینے کے راشن فراہم کرنے کی ذمہ داری لے لیا۔
بعد ازاں عمائدین کی معیت میں الخدمت فاؤنڈیشن کے ذمہ داران نے تعمیراتی کام آغاز کروادیا۔ عمائدین نے اس کارخیر کے لئے کوششیں کرنے پر خدیجہ کا شکریہ ادا کیا اور خاص کر الخدمت فاؤنڈیشن کو خراج تحسین پیش کیا کہ مصیبت کی گھڑی میں غریبوں کا سہارا بن کر یہ ادارہ ہر ایک جگہ پر پہنچ جاتی ہے۔

Khadija Bibi Khabr drosh
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
35027

پی ٹی آئی اپر چترال کے نومنتخب عہدیداروں کا اجلاس اورڈپٹی کمشنراپرچترال سے ملاقات

اپرچترال( چترال ٹائمز رپورٹ )گذشتہ روزپاکستان تحریک انصاف اپر چترال کے نو منتخب اراکین کا نوٹیفیکیشن کے بعد پہلی مرتبہ میٹنگ بونی میں منعقد ہوئی۔ اجلاس میں نو منتخب اراکین نے ایک دوسرے کو مبارکباددی اور ائیندہ کیلئے ایک ساتھ کام کرنے اور نئے ضلع کو درپیش چیلنجز اور ملک میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے حالات سے نمٹنے کا عزم کا اظہار کیا گیا۔ میٹنگ میں حالیہ COVID 19 کے پھیلاو کے خطرات سے سوشل ڈسٹنسنگ کے پالیسی پر بھر پورعمل کیا گیا۔ اس کے بعدضلع کابینہ نے حالیہ COVID 19 سے پیدا ہونے والے مسائل اور ان سے نمٹنے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر اپر چترال کیساتھ میٹنگ کی۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال کو مختلف مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ جس میں یارخون۔تورکہو۔موڑکہو کے یوٹیلیٹی اسٹورز میں اشیائے خوردنوش خصوصاً آٹا کی عدم دستابی کا مسئلہ شامل تھا۔ جس پر ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود نے یوٹیلیٹی اسٹورز چترال کے جنرل منیجر شفیق احمد سے بات کی اور یقین دلایا کہ جلد از جلدیوٹیلیٹی اسٹورزمیں آٹا سمیت دیگر اشیائے خوردونوش کی دستیابی عمل میں لائی جائے گی۔میٹنگ میں اپر چترال کے احاطہ میں قرنطینہ سنٹرز کے حوالے سے بھی بات ہوئی۔ اورسنٹرز میں رہنے والوں کی طرف سے شکایات سے ڈی سی کو اگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سنٹر میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔ اور کھانا بھی اسٹنڈرڈ کے مطابق میسر نہیں۔اس کے جواب میں ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ چونکہ چترال اپر ایک نیا ضلع ہے اس کے پاس وسائل نہ ہونے کے برابر ہے۔لیکن پھر بھی ہم اپنے بساط سے بڑھکر خدمات انجام دے رہے ہیں۔اور ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے اے کے ایچ ایس پی چترال۔اسماعیلی کونسل اپر چترال اور ولینٹیرز کا ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کیساتھ مکمل طور پر بھرپور تعاون کررہے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ اپر چترال میں ہسپتال میں ایک بھی ونٹیلیٹر موجود نہیں ہے۔اس کے لئے AKHSP تین ونٹیلیٹرز کا اپر چترال کو دینے اور بونی میں قائم ہائیر سیکنڈری سکول کے ہاسٹل کوآئسولیشن سنٹر بناکر ایڈمنسٹریشن کو حوالہ کرنے کی زمہ داری لی جس کیلئے ضلعی انتظامیہ مذکورہ ادارے کا مشکور ہیں۔اجلاس میں تورکہو روڈ کی جلد از جلد بحالی کا بھی پُرزور مطالبہ کیا گیا۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
35019

چترال لوئیر میں کرونا کے مذید پانچ پازیٹیوکیسز کی تصدیق، چترال میں کل کیسز کی تعداد 33ہوگئی

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)چترال لوئیر میں کروناوائرس (کوڈ۱۹)کے پانچ مذید پازیٹیو کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ محکمہ ہیلتھ چترال کے ذرائع کے مطابق صادق احمد ولد نثار احمد ساکن اوسیک دروش عمر 32سال جودروش کے قرنطینہ میں تھے،پازیٹیو تصدیق ہونے پر آئسولیشن وارڈ شفٹ کردیا گیا ہے۔


اسی طرح سہراب خان ولد زیارت خان ساکن سوات حال چترال (پی آئی اے چوک چاول فروش)عمر 28سال جو چترال شہر میں قرنطینہ میں تھے۔ کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

اسی طرح شخص شہاب الدین نامی شخص جو دروش کے قرنطینہ میں تھے میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
سید قادر ولد غلام قادر ساکن جغور ہنجیگول عمر پچاس سال جو پشاور سے چترال آیا تھا اورمقامی ہوٹل میں
قرنطینہ میں تھے، کرونا پازیٹیو رپورٹ آنے پر آئسولیشن وارڈ منتقل کردیا گیا۔

دریں اثنا محمد آفان ساکنہ زرگراندہ چترال عمر۴ سال جو پشاور سے چترال آیا تھا اور مقامی ہوٹل میں قرنطینہ میں تھےمیں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ان کے ساتھ چترال میں کل کیسز کی تعداد 33ہوگئی ہے۔ جبکہ لوئیر چترال میں گزشتہ دنوں چار افراد کو صحت یا ب ہونے پر ہسپتال سے فارع کردیا گیا۔ اخری اطلاع کے مطابق لوئر چترال میں کل 23افراد اور اپر چترال میں پانچ افراد آئسولیشن میں ہیں۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
35005

صوبے میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 2627 ہوگئی۔۔اجمل وزیر

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا اجمل خان وزیر نے کہاہے کہ حکومت کو لاک ڈاؤن سے مزدوروں سمیت تمام طبقوں کی مشکلات کا بخوبی اندازہ ہے، اعداد وشمار کے مطابق صوبے میں اس وقت مزدوروں کی کل تعداد 77 لاکھ ہے، جس میں سب سے زیادہ زراعت اور لائیو سٹاک وفشریز سے منسلک ہیں۔دوسرے نمبر پر تعمیراتی شعبہ ہے جبکہ تیسرے نمبر پر مینوفیکچرنگ شعبے کے مزدور ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں لاک ڈاؤن سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے شعبے صنعتکاری، تعمیرات، سروسز سیکٹر، ہوٹلنگ، ٹرانسپورٹ اور ہول سیل کے کاروبار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت وفاقی حکومت کی طرف سے مزدور اور غریب طبقے میں 12 ہزار روپے تقسیم کئے جا رہے ہیں جبکہ صوبائی حکومت کی جانب سے بھی 6 ہزار روپے جلد فراہم کیے جائینگے،انہوں نے کہا کہ حکومت کی پوری کوشش ہے کہ مزدور طبقے کو اوپر اٹھا یا جائے لیکن مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر میں ایک بار پھر مخیر حضرات سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ موجودہ لاک ڈاؤن کی صورتحال میں مزدوروں اور غریبوں کی مالی معاونت کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔اس موقع پر کورونا وباء سے نمٹنے کے لیے حکومتی اقدامات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ کورونا صورتحال کا جائزہ لینے کے حوالے سے وزیر اعلیٰ محمود خان کی زیرصدارت ٹاسک فورس کا اجلاس ہواجس میں کور کمانڈر پشاور، صوبائی وزراء اور چیف سیکرٹری سمیت دیگر انتظامی سیکرٹریوں نے شرکت کی۔


اجلاس میں وزیراعلیٰ کو کورونا کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ ٹاسک فورس میں کابینہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی روشنی میں آئندہ کا لائحہ عمل بنانے پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ محمود خان صوبے میں خود تمام انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس کو سیکورٹی اقدامات میں پاک فوج کی مکمل معاونت حاصل ہے۔پولیس اور فوجی جوان ناکہ بندیوں پر مشترکہ ڈیوٹیاں دے رہے ہیں۔ اجمل وزیر نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ محمود خان روزانہ کی بنیاد پر چیف سیکرٹری اور کمشنرز کی جانب سے فراہم کی گئی رپورٹس کو مانیٹر کر رہے ہیں۔ اجمل وزیر نے صوبہ بھرمیں قائم قرنطینہ مراکز کی تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ صوبے میں کل 330 قرنطینہ مراکز قائم کیے گئے ہیں جن میں 22030 افراد قیام کر سکتے ہیں جبکہ اس وقت صوبے میں 106 قرنطینہ مراکز فعال ہیں جن میں 3226 افراد کو قرنطینہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قرنطینہ میں کل 279 افراد پر مشتمل طبی عملہ اپنی خدمات سر انجام دے رہا ہے۔

کابینہ اجلاس میں کیے گئے اہم فیصلوں کے بارے میں انہوں نے کہا کہ صوبائی کابینہ نے خیبر پختونخوا پاور ٹرانسمشن اینڈ گرڈ سسٹم کمپنی کے قیام کی بھی منظوری دیدی ہے جس کی بدولت صوبہ اپنا گرڈ اور ٹرانسمشن نظام قائم کر سکے گا۔اجمل وزیر نے کہا کہ حکومت نے دودھ اور دہی کی دکانوں کو 4 بجے کے بعد کھلے رکھنے کی اجازت دے دی ہے اسی طرح صوبے میں مویشی منڈیوں کو کھولنے کی بھی اجازت دی گئی ہے لیکن اس فیصلے پر عمل درآمد سے قبل با قاعدہ طریقہ کار وضع کیا جائے گا۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے پیدا شدہ صورتحال کے بارے میں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے6ہزار سے زائد فیس وصول کرنے والے تعلیمی اداروں کی فیسوں میں 20فیصد رعایت دینے جبکہ6 ہزارسے کم فیس وصول کرنے والے اداروں کو 10فیصد رعایت دینے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوئی مالک اپنے کرایہ دار کو کرایہ کی عدم ادائیگی کی صورت میں 3ماہ تک کیلئے بے دخل نہیں کر سکے گا اور ایمرجنسی جاری رہنے کی صورت میں اس میں توسیع بھی ہو سکتی ہے۔اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے کورونا سے شہید ہونے والے تمام سکیل کے فرنٹ لائن ورکرز کے لیے 70 لاکھ روپے کے امدادی پیکج کی منظوری دی ہے۔ کورونا وائرس سے بچنے کے لیے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیتے ہوئے اجمل وزیر نے کہا کہ عوام جتنی احتیاط کرے گی اتنا ہی جلدی وبا کا خاتمہ ہوگا اور حکومت کو روزگار و بازار کھولنے میں آسانی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ عوام حکومتی اقدامات پر دل چھوٹا نہ کریں یہ اقدامات ہم سب کے تحفظ کے لیے ہیں۔ صوبے میں کورونا وائرس کی صورتحال پر تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ صوبے میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 246 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 2627 ہوگئی ہے جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں میں 9 اموات بھی ریکارڈ ہوئیں جس سے اموات کی کل تعداد 146 ہوگئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبے میں ایک دن میں 40 کورونا مریض صحت یاب ہو گئے ہیں جس سے کورونا کوشکست دینے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 654 ہو گئی ہے۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
34995

آغا خان ایجنسی فار ہیبی ٹاٹ اور AKHSP کے تعاون سے گرم چشمہ میں آئسولیشن سینٹرپر کام جاری

گرم چشمہ ( چترال ٹائمز رپورٹ) کرونا وائرس کی وبا سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے سلسلے میں اے کے ڈی این کے مختلف ادارے چترال کے مختلف علاقوں میں عوام کو ریلیف دینے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ حالیہ دنوں چترال میں کرونا کے مصدقہ کیسز میں اضافے کی بنا پر آغا خان ہیلتھ سروس اور آغا خان ایجنسی فار ہے بی ٹاٹ نے چترال کے عوام کو ریلیف دینے کے سلسلے میں اپنی کوششوں کو تیز کردیا ہے اس سلسلے میں چترال کے مختلف علاقوں میں آئی سولیشن سینٹر کی تعمیر کاکام زور و شور سے جاری ہے۔

گرم چشمہ میں 20 بستروں پر مشتمل آئی سو لیشن سینٹر کی تعمیر شروع کی گئی ہے جو 20 مئی تک مکمل کیا جائے گا۔ آئی سو لیشن سینٹر میں 10 بیڈز خواتین کے لئے اور دس بیڈ مردوں کے لئے مخصوص ہوں گے۔ آئی سو لیشن سینٹر کے لئے چھ عدد باتھ اور چار عدد واشن بیسن بھی تعمیر کئے جارہے ہیں۔ تاکہ کسی ایمرجنسی کی صورت میں مریضوں کو بروقت ہر سہولت فراہم کی جاسکے اور ہسپتال کے عملے کو بھی اپنے فرائض کی انجام دہی میں کسی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے۔

آئسولیشن سنٹرکی تعمیر پر علاقے کے عمائدین نے آغاخان ایجنسی فار ہے بی ٹاٹ اور آغاخان ہیلتھ سروس کے بروقت اقدام کی تعریف کی ہے۔ اور اس امید کا اظہار کیا کہ جس طرح اے کے ڈی این اس سے پہلے پسماندہ علاقے کی ترقی میں بھر پور کردار ادا کرچکا ہے۔ وہ انہی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے وباء کے دنوں میں بھی علاقے کے عوام کو ریلیف دینے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔

akhsp akhah isolation center chitral 4 1
akhsp akhah isolation center chitral 1
akhsp akhah isolation center chitral 3
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
34982

قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے اپر چترال کے چارسوگھرانوں کیلئے رمضان پیکیج روانہ کردی گئی

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) چترال کے معروف سماجی و مذہبی شخصیت قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے لاک ڈاؤن سے متاثرہ مزید چار سو گھرانوں کے لئے رمضان پیکچ چترال کے مختلف علاقوں کو روانہ کر دئیے گئے۔

qari faizullah relief activities chitral


قاری فیض اللہ چترالی کے معتمد خاص مولانا خلیق الزمان خطیب شاہی مسجد چترال کی زیر نگرانی میں تیار کئے گئے یہ راشن پیکچ اپر چترال موڑکہو،تورکہور،کھوت،تریچ کوشٹ لاسپور بونی مستوج جبکہ لوئر چترال میں دروش کے مضافاتی علاقے نگر شییشی کلکٹک ارندو اور دوسرے دیہات میں تقسیم کئے جائیں گے۔

اس موقع پر شاہی خطیب کا کہنا تھا کہ قاری فیض اللہ کی طرف لاک ڈاؤن سے متاثرہ گھرانوں سے تعاون روز اول سے جاری ہے اس سے قبل لوئرچترال کے مختلف علاقوں سمیت گرم چشمہ اویر اور اپر چترال کے کچھ دوسرے دیہات میں بھی تقسیم کئے جا چکے ہیں۔

qari faizullah relief activities chitral1 1


آج روانہ کئے گئے یہ راشن بھی اسی تسلسل کا حصہ ہے ان پیکچز کو اس طرح ترتیب دیا گیا ہے کہ اگر کوئی خاندان پانچ یا چھ افراد پر مشتمل ہو تو یہ ان کے ایک مہینے کے لئے کافی ہوگا۔خطیب صاحب کا مزید یہ بھی کہنا تھا ہم سے جو ممکن ہو رہا ہے محدود وسائل میں رہتے ہوئے چترال کے تمام علاقوں تک کچھ نہ کچھ پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں اس سے پہلے جن علاقوں کو راشن بھیجی گئیں تھی اس کے بعد جو علاقے یا دیہات باقی رہ گئے تھے ان کو یہ راشن پہنچائی جائے گی تاکہ کوئی علاقہ محروم نہ رہے اس بات کا ہمیں بخوبی اندازہ ہے کہ چند ہزار کے راشن پیکچز سے تمام متاثرہ افراد تک پہنچنا ممکن نہیں لیکن اپنی بساط کے مطابق جتنا ممکن ہو سکتا ہے ہم کر رہے ہیں اللہ تعالی اسے قبول کرے اور مزید آگے بڑھنے کی ہمیں توفیق عطاء فرمائے۔

qari faizullah relief activities chitral4 1
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
34971

صوبائی کابینہ کا اجلاس، متعدد فیصلے، عام تعطیل 15مئی تک توسیع، پابندی بھی برقرار

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ ) خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی زیر صدارت جمعرات کے روز سول سیکرٹریٹ پشاور میں منعقد ہوا۔ ممبران کابینہ کے علاوہ چیف سیکرٹری اور انتظامی محکموں کے سیکرٹریز نے شرکت کی۔ اجلاس میں کورونا سے شہید ہونے والے تمام سکیل کے فرنٹ لائن ورکرز کے ورثاء کیلئے یکساں بنیادوں پر 70 لاکھ روپے پیکج کی منظوری دے دی گئی۔ دیگر فیصلوں کے علاوہ کابینہ نے خیبرپختونخوا پاور ٹرانسمیشن اینڈ گرڈ سسٹم کمپنی کے قیام کی بھی منظوری دے دی جس کے تحت صوبائی حکومت بجلی کی ترسیل کیلئے اپنا گرڈ اور ٹرانسمیشن نظام قائم کر سکے گی۔

کابینہ کے فیصلوں کے بارے میں میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے وزیراعلیٰ کے مشیر برائے اطلاعات اجمل وزیر نے بتایا کہ کابینہ نے کورونا صورتحال کے پیش نظر عام تعطیل میں توسیع، تمام ریسٹورنٹس اور فوڈ پوائنٹس، سیاحتی مقامات، بین الاضلاع اور شہروں کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی تاحکم ثانی بند ش جبکہ جیلوں میں ملاقاتوں پر تاحکم ثانی پابندی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔کابینہ نے دودھ اور دہی کی دوکانوں کو شام 4 بجے کے بعد بھی کھلے رہنے کی اجازت دی ہے۔ اس طرح کابینہ نے صارفین کو گوشت کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے مویشی منڈیوں کو کھولنے کی مشروط اجازت دیتے ہوئے اس فیصلے پر عمل درآمد سے قبل ایس او پیز تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ مشیر اطلاعات نے مزید بتایا کہ کابینہ نے خیبرپختونخوا ایپڈیمک کنٹرول اینڈ ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس کی بھی منظوری دے دی ہے۔ مذکورہ آرڈیننس کے تحت کورونا یا کسی بھی وباء کے مشتبہ اور مصدقہ مریضوں کو آئسولیشن یا قرنطینہ میں رکھنے، وباء کی صورت میں اجتماعات پر پابندی، صوبے کے اندر یا باہر سفر پر پابندی لگانے کے عمل سمیت دیگر ضروری اقدامات کو قانونی تحفظ فراہم کیا گیا ہے،

اسی طرح خاندان کے سربراہ، تعلیمی ادارے، پبلک ٹرانسپورٹ، ریسٹورنٹس، ہوٹلز وغیر ہ کے انچارج کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ اپنے زیر کفالت اور ماتحت افراد کے وباء سے متاثر ہونے کی اطلاع دینے کے پابند ہوں گے اور ان کی خلاف ورزی کرنے پر قید اور جرمانے کی سزائیں بھی تجویز کی گئی ہیں۔ آرڈیننس کے تحت وباء پھیلنے کی صورت میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کو بھی قانونی تحفظ دیا گیا ہے۔ ان ریلیف اقدامات کے تحت نجی تعلیمی ادارے چھ ہزار سے زائد ماہانہ فیس پر 20 فیصد جبکہ چھ ہزار سے کم ماہانہ فیسیوں پر 10 فیصد رعایت دیں گے۔کوئی مالک اپنے کرایہ دار کو تین ماہ تک کرایہ کی عدم ادائیگی پر بے دخل نہیں کر سکے گا۔ ایمرجنسی جاری رہنے کی صورت میں اس تین ماہ کے عرصے میں بھی توسیع کی جائے گی۔ اجمل وزیرنے مزید بتایا کہ کابینہ نے خیبرپختونخوا فرانزک سائنس ایجنسی بل 2020 کے مسودے کی بھی منظوری دے دی جس کے تحت صوبے میں ایک خود مختار فرانزک سائنس ایجنسی کا قیام عمل میں لایا جائے گا اس قانون کی منظوری سے عدالتی معاملات کیلئے فرانزک مواد، دستاویزات، آلات، نشانات وغیرہ کے بارے میں ماہرانہ رائے کے حصول میں مدد ملے گی اور مختلف نوعیت کے جرائم کی تفتیش میں فرانزک شواہد اہم کردارادا کریں گے۔ بل میں مذکورہ ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کی تعیناتی اور دیگر انتظامی و مالی معاملات کیلئے طریقہ کار بھی وضع کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اجلاس میں عوضی خاصہ دار یعنی وہ لوگ جو کسی مستند خاصہ دار کی جگہ پوری یا آدھی تنخواہ پر کام کرتے تھے اُن کو بھی خاصہ دار کا درجہ دیا گیا ہے اور اُن کو بھی وہی مراعات دی جائیں گی جو مستند خاصہ دار کو حاصل ہیں۔ اسی طرح کابینہ نے خیبرپختونخوا کنٹرول نارکاٹکس ایکٹ 2019 کے تحت قابل سزا مقدمات کی سماعت کیلئے سپیشل کورٹس کے قیام کی منظوری دے دی جس کے تحت موجودہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور فرسٹ کلاس جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالتیں سپیشل کورٹس کے طور پر کام کریں گی۔ صوبائی کابینہ نے خیبرپختونخوا لوکل کونسل حلقہ بندی رولز 2019 کی بھی منظوری دے دی جس کے تحت الیکشن کمیشن عنقریب حلقہ بندیوں پر کام شروع کردے گا۔کابینہ نے خیبرپختونخوا لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 میں آرڈیننس کے ذریعے بعض ترامیم کی منظوری دے دی ہے۔ ترامیم کے تحت نیبرہوڈ اور ویلج کونسل کی حلقہ بندیوں کیلئے کم سے کم آبادی کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔ موجودہ ایمرجنسی صورتحال کے پیش نظر بلدیاتی انتخابات کو موخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حالات بہتر ہونے کی صورت میں یہ الیکشن کسی بھی وقت کرائے جائیں گے۔ مشیر اطلاعات نے کہاکہ کابینہ نے وزیراعظم پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں چھوٹے کاروبار ی یونٹس کو لائسنسنگ اور انسپکشن فیسوں سے استثناء دے دیا ہے تاکہ کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
34962

لواری ٹنل کو بندکرنے کی سفارش انتہائی غیردانشمندانہ ہے ۔۔۔نیاز اے نیازی

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ہیومن رائٹس فاو نڈیشن چترال کے صدر نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے آل پارٹیز کانفرنس چترال کی طرف سے لواری ٹنل کو دس دنوں کے لئے بند کرنے کی سفارش کو انتہائی غیر دانشمندانہ قدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے مزید پیچیدگیاں جنم لیں گے اور حالات اس نہج پر پہنچ جائیں گے کہ انتظامیہ کے لئے ان پر قابو پانا آسان نہیں رہے گا۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہاہے کہ اگر دس دن تک مختلف شہروں سے آنے والے لوگوں کو روکے رکھے گئے تو ان کی بہت بڑی تعداد جمع ہوجائے گی جن کے لئے قرنطینہ سنٹروں میں جگہ بھی دستیاب نہیں ہوگی اور کئی انتظامی مشکلات جنم لیں گے۔ انہوں نے کہاکہ دس دنوں تک لواری ٹنل کی بندش سے اشیائے خوردونوش کی سپلائی کا سلسلہ منقطع رہنے سے غذائی قلت کا سنگین مسئلہ سراٹھانے کے ساتھ ساتھ دس دن بعد ان اشیاء کی خریداری کے لئے مقامی لوگوں کی بھی بڑی تعداد مارکیٹ کا رخ کرے گی جس سے سوشل ڈسٹنسنگ ممکن نہیں رہے گی۔ انسانی حقوق کے علمبردار نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ ڈاؤن کنٹری سے آنے والوں کے لئے رائج طریقہ کار کو ڈسٹرب کرنے کی قطعاً ضرورت نہیں ہے جس کے ساتھ مقامی لوگ عادی ہوچکے ہیں اور انتظامیہ نے بھی اس سلسلے میں ایک میکینزم بنالیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر دس دن تک لواری ٹنل کو بند رکھا گیا تو غیرمعمولی صورت کا پیدا ہونا فطری امرہے جس کے بارے میں آل پارٹیز کے قائدین کو سوچنا چاہئے تھا۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
34959

ڈی ایچ کیوہسپتال چترال سے کرونا سے صحتیاب ہوکر فارع ہونے والے افراد میں تحفے تقسیم کئے گئے

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال سے چار ان افراد کو ڈسچارج کردئیے گئے جن کے کرونا وائرس ٹیسٹ گزشتہ ہفتے مثبت آئی جن میں چیو ڈوک کے شہاب الدین، گرم چشمہ کے شیر نواز اور چمرکن کے رحمت ولی خان اور شمس اکبر شامل ہیں۔ ہسپتال کے ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اسرار الدین اور کوویڈ – 19کے سلسلے میں ہسپتال کے اسسٹنٹ فوکل پرسن نے ڈاکٹر عباس نے فارع ہونے والے افراد میں تخفے تقسیم کئے اور انہیں ہار پہناتے ہوئے انہیں مبارک باد دی۔ ڈاکٹر اسرار الدین نے کہاکہ چاروں افراد کو دو دفعہ ٹیسٹ مسلسل منفی آنے پر انہیں فارع کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر فارع ہونے والے افراد کو خصوصی ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ وہ اب بھی مکمل اختیاط کا مظاہرہ کرتے ہوئے سوشل ڈسٹنسنگ اور خوراک کا خیال رکھیں۔ ڈاکٹر عباس نے کہاکہ مثبت نتائج کے حامل دو کے سوا تمام افرا د میں کوویڈ – 19کے مرض کی علامات نہیں ہیں۔

فارع ہونے والے افراد نے ہسپتال میں قیام کے دوران ان کی بہترین خبر گیری کرنے اور ضروری سہولیات بہم پہنچانے پر ہسپتال انتظامیہ اور خصوصاً ڈاکٹر اسرار الدین اور ڈاکٹر عباس کی تعریف کی۔

chitral corona 4 patients discharge from hospital2 1
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
34953

چترال لوئیر میں کرونا سے متاثرہ چار افراد صحت یا ب ‘ ہسپتال سے فارع کردئیے گئے

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال چترال سے موصولہ رپورٹ کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال کے آئسولیشن وارڈ میں داخل چار مریضوں شہاب الدین ساکن چیوڈوک چترال، شیرنواز ساکن گرم چشمہ اورشمس اکبر و رحمت ولی خان ساکنان چمرکھن چترال کے رپورٹ دوبارمنفی آنے پر ہسپتال سے ڈسچارچ کردئیے گئے، اسی طرح لوئیر چترال میں کرونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 17ہوگئی ہے جبکہ اپر چترال میں کوویڈ مریضوں کی تعداد پانچ ہے۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
34948

چترال لوئیر میں ایک ہی فیملی کے تین افراد سمیت کرونا کے مذید 9کیسز پازیٹیو رپورٹ، کل تعداد 28ہوگئی

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) لوئیر چترال میں آج کرونا کے مذید 9 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔جن کے ساتھ چترال میں کل کیسز کی تعداد 28ہوگئی۔ محکمہ صحت کے مطابق جن افراد کے ٹیسٹ رپورٹ پازیٹیو موصول ہوئی ہیں ان میں مریم مراد دختر سلطان مراد ساکن کوغذی عمر سترہ سال جو پشاور سے چترال آئی تھی اور کنٹینٹل ہوٹل کے قرنطینہ میں تھیں،مس حنا دختر حضرت گل ساکن سین لشٹ عمر 23سال پشاور سے چترال آئی تھی اورگرین لینڈ ہوٹل کے قرنطینہ میں تھیں۔اصف احمد ولد گل سمبر خان عمر 26سال ساکن اوسیاک دروش جو پشاور سے آیا تھااور دروش کے مہران ہوٹل کے قرنطینہ میں تھے۔
بی بی فاطمہ عمر 36سال ساکن کوشٹ چترال جو پشاور سے چترال آئی تھی اورگرین لینڈ ہوٹل میں قرنطینہ میں تھے۔ عبدالوہاب ولد۔۔ہاشم عمر 51سال ساکن کوشٹ جو پشاور سے چترال آئے تھے اورگرین لینڈ ہوٹل میں تھے۔اُم ِ لیلی دختر عبد الوہا ب عمر بارہ سال ساکن کوشٹ چترال جو پشاور سے آئی تھی اورگرین لینڈ ہوٹل کے قریطینہ میں تھی۔ سلطان مراد ولد ایم تیمور شاہ ساکن کوغوزی عمر68سال چترال جو پشاور سے چترال آئے تھے اور کنٹینیٹل ہوٹل میں تھے۔ اعجاز الحق ولد امیرالحق عمر 38سال ساکن زرگراندہ چترال جو 24اپریل کو پشاورسے چترال آئے تھے اورپی ٹی ڈی سی کے قرنطینہ میں تھے۔ اوربی بی نان عمر 70سال ساکن کجو چترال شامل ہیں۔ ان سب کو آئسولیشن وارڈ منتقل کردئیے گئے۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
34943

بانگ، برفانی تودہ گرنے سے ایریگشن چینل سمیت سینکڑوں پھلدار وغیر پھلدار درخت ملبے تلے دب گئے

بانگ (چترال ٹائمز رپورٹ) بانگ یارخون میں برفانی تودہ گرنے سے آبپاشی نہر کو مکمل طور پر نقصان پہنچانے کے ساتھ سینکڑوں پھلداراورغیر پھلداردرختوں کوبہاکے لے گیا ہے۔ جبکہ کھڑی فصلیں بھی ملبے تلے دب گئے ہیں۔ بنگ سے ٹیلی فون پر ذاہد اللہ خان نے چترال ٹائمز ڈاٹ کام کو بتایا کہ برفانی تودہ دن کے وقت گرنے کی بنا پر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ انھوں نے بتایا کہ سینکڑوں پھلدار درختان ملبے تلے دب گئے ہیں اومین رایریگشن چینل کو شدید نقصان پہنچا نے کے ساتھ کئی چھوٹے نہروں کو بھی متاثر کیا ہے۔ جس کی وجہ سے لعل آباد بنگ کے ساتھ پترنگاز کے مکین بھی شدید مشکلات سے دوچار ہوگئے ہیں اور نہر کی فوری بحالی نہ ہونے کی صورت میں کھڑی فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔
علاقے کے عوام نے ضلعی انتظامیہ سے نہر کی بحالی میں مالی تعاون کی اپیل کی ہے تاکہ بروقت تعمیر کرکے آبپاشی کا پانی بحال کیا جاسکے۔

bang avalanche hit irrigation chanell
bang avalanche hit 3
بانگ، برفانی تودہ گرنے سے ایریگشن چینل سمیت سینکڑوں پھلدار وغیر پھلدار درخت ملبے تلے دب گئے
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
34931

چترال :آل پارٹیزاجلاس، لواری ٹنل دس دنوں کیلئے مکمل بند کرنے کا مطالبہ

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) آل پارٹیز چترال نے متفقہ قرارداد منظور کرتے ہوئے دس دنوں کیلئے لواری ٹنل کو مکمل بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ تاکہ لوئر چترال کے قرنطینہ مراکز میں قیام پذیر سولہ سو افراد کو فارغ کرنے کے بعد آنے والوں کیلئے جگہ فراہم کیا جاسکے ۔ بدھ کے روز معاون خصوصی وزیر اعلی خیبر پختونخوا وزیر زادہ کی زیر صدارت اجلاس میں ایم پی اے چترال مولانا ہدایت الرحمن سمیت تمام پارٹیوں کے عہدہ داران صدرتحریک انصاف سجاد احمد ، امیر جماعت اسلامی مولانا جمشید احمد ، صدر عوامی نیشنل پارٹی عید الحسین ، جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی محمد حکیم ایڈوکیٹ ، جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن صفت زرین ، سب دویژن صدر پی ایم ایل ن محمد کوثر ایدوکیٹ ، صدر تجار یونین شبیر احمد و دیگر نے چترال میں کرونا وائرس کے حوالے سے درپیش مسائل پر تفصیلی بحث کی ۔ اور کہا کہ چترال کے تمام قرنطینہ سنٹرز میں لوگ بھرگئے ہیں ۔ ایسے میں مزید لوگوں کے چترال میں داخل ہونے سے یہاں سنگین مسائل پیدا ہو سکتے ہیں ۔ اس لئے چترال کا مفاد اسی میں ہے ۔ کہ لواری ٹنل کو دس دن کیلئے مکمل طور بند کیا جائے ۔ تاکہ دس دنوں کے اندر مختلف قرنطینہ میں رہائش پذیر افراد مدت پوری کرکے فارغ ہوں گے ۔ تو نئے آنے والوں کو قرنطینہ میں جگہ دی جا سکے گی ۔ اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا ۔ کہ لواری ٹنل کی بندش کے سلسلے میں پشاور ، راولپنڈی ، اسلام آباد ، دیر اور دیگر شہروں کے اڈوں کو مطلع کیا جائے گا ۔ کہ وہ چترال کیلئے گاڑیاں بھیجنے سے احتراض کریں ۔ کیونکہ مسافروں کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا ۔

اجلاس میں اپر چترال کے حوالے سے بھی تفصیلی بات چیت کی گئی ۔ اور کہا گیا ۔ کہ قرنطینہ ویلج اور یوسی سطح پر قائم کرنے کیلئے بعد میں فیصلہ کیا جائے گا ۔ اجلاس میں اس مر کا بھی اظہار کیا گیا ۔ کہ سبزی ، مرغی اور دیگر خوراک کی اشیاء کی حامل گاڑیوں پر نظر رکھی جائے ۔ اور ان کو آزادانہ طور پر ہر جگہ جانے کا عمل درست نہیں ،کیونکہ اس سے وائرس کے پھیلنے کے بہت خدشات ہیں ۔ اس موقع پر معاون خصوصی وزیر اعلی وزیر زادہ نے کہا ۔ کہ ہ میں ضلع سے باہر چترال کے لوگوں کی تکالیف کا احسا س ہے ۔ لیکن ہم انتہائی مجبوری میں لواری ٹنل کی بندش کے اقدام پر اتفاق کرتے ہیں ۔ کیونکہ اس کے بغیر کوئی دوسرا اپشن ہمارے پاس نہیں ہے ،اور یہ چترال کی پانچ لاکھ کی آبادی کی زندگی کا سوال ہے ۔ اجلاس میں اس امر کا بھی اظہار کیا گیا ، کہ لواری کی بندش کے بعد چترال کے اندر کاروبار کرنے والوں کے ساتھ نرمی برتی جائے ۔ تاکہ مسلسل بندش سے بعض غریب لوگوں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں ۔ جب باہر سے لوگ نہیں آئیں گے ۔ تو مقامی سطح پر وائرس کی منتقلی کے امکانات کم ہو ں گے ۔

wazir zada chaired all parties chitral2 1
wazir zada chaired all parties chitral3 1
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
34921