Chitral Times

ڈی ایس ایل کیبل بچھانے کے باوجودچترال کے اسٹوڈنٹس انٹرنیٹ کی سہولت سے محروم،نوٹس لیا جائے

چترال کے طول وعرض میں ڈی ایس ایل کیبل بچھانے کے باوجودتاحال انٹرنیٹ کی سہولت میسرنہیں،طلباو طالبات کے آن لائن کلاسز بری طرح متاثر

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) پی ٹی سی ایل نے گزشتہ د وسالوں کے دوران ضلعے کے مختلف علاقوں ایون، دروش سے لے کر اپر چترال کے وریجون، شاگرام، مستوج اور لاسپور تک ڈی ایس ایل کے کیبل تو بچھادئیے لیکن سروس چالو نہ کرنے کی وجہ سے چترال کے طول وعرض میں ہزاروں طالب علم ان لائن کلاسز لینے سے محروم ہیں جن کا انتظام کرونا وائرس کی خطرے کے باعث انٹرنیٹ پر کئے گئے ہیں جبکہ پرائمری سکول سے لے کر یونیورسٹی تک گزشتہ چار ماہ سے بند ہیں۔مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے طالب علموں نے چترال ٹائمز ڈاٹ کام کے سامنے اپنے مشکلات بیان کرتے ہوئے کہاکہ تعلیمی سال کو بچانے کے لئے حکومتی اور غیر حکومتی تعلیمی اداروں نے ان لائن کلاسز کا اہتمام کیا ہے اور بعض اداروں میں بچوں کو ہوم ورک بھی دئیے اور چیک کئے جارہے ہیں لیکن چترال میں انٹرنیٹ کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے ان کا مستقبل خطرے میں پڑ گئی ہے کیونکہ یہ ادارے اپنے تدریسی شیڈول کے عین مطابق چالو ہیں۔ انہوں نے پی ٹی سی ایل حکام کی انتہائی ناقص کارکردگی پر تشویش اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اربوں روپے خرچ کرکے مردان سے چترال کے سب سے دورافتادہ گاؤں لاسپور مستوج تک فائبرآپٹک کیبل تو بچھادئیے لیکن ان کو چالو کرنے میں تساہل سے کام لیا جارہاہے۔ جبکہ کیبل بچھانے کی آڑ میں سڑکوں کوبھی تباہ وبرباد کیا گیا مگرتاحال علاقے کے عوام انٹرنیٹ کی سہولت سے محروم ہیں ۔انہوں نے وزیراعظم پاکستان سے اس مجرمانہ غفلت کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
36411

زیورگول تورکھومیں غیرقانونی شکاری رنگے ہاتھوں گرفتار، آئی بیکس کی سینگ اورگوشت برآمد

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) زیور گول تورکھو میں غیر قانونی شکار میں ملوث ایک شکاری کو رنگے ہاتھوں شکار کردہ آئی بیکس کی سینگ اور گوشت کے ساتھ گرفتار کرلیا جبکہ غیر قانونی شکار کی دوسری واقعے میں مبینہ طور پر غیر قانونی شکاری شکار کے ثبوت چھپانے اور گھر سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ بونی کے رینج افیسر منیر احمد نے بتایاکہ زیور گول میں آئی بیکس کی غیر قانونی شکارکی خفیہ اطلاع پر انہوں نے فوری طور پر کاروائی کرتے ہوئے زیور گول میں غیرقانونی شکاریوں کا پیچھا کیا لیکن وہ موقع سے فرار ہوچکے تھے جس پر انہوں نے مقامی عدالت سے سرچ وارنٹ حاصل کرکے پولیس اسٹیشن شاگرام کے ایس ایچ او قربانی علی اور پولیس کی نفری بمعہ لیڈی اسٹاف واشچ گاؤں کے اقرار الدین کے گھر پر چھاپہ مارا اور ان کے گھر سے آئی بیکس کی سینگ اور 11کلوگرام گوشت برامد کرکے ملزم کو گرفتار کرالیاجس نے بعد میں وائلڈ لائف ایکٹ کے مطابق ایک لاکھ 30ہزار روپے جرمانہ ادا کردی جس پر ان کے خلاف مزید کاروائی نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ اسی گاؤں میں غیر قانونی شکار کے دوسرے ملزم کے گھر پر چھاپہ مارنے سے پہلے انہوں نے شکار کے سینگ اور گوشت ضائع کردئیے تھے لیکن چھاپے کے دوران ان کے گھر میں پریشر ککر سے تقریباً ایک کلوگرام آئی بیکس کا گوشت برامد کرکے لیبارٹری بھیج دیا گیا ہے جس کے بعد ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ ابراہیم خان غیر قانونی شکار کے ایک درجن سے ذیادہ واقعات میں ملوث رہا ہے جن میں بعض کیسوں میں وہ جرمانہ ادا کرچکے ہیں جبکہ بعض کیس اب بھی عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔ دریں اثناء پولیس اسٹیشن شاگرام نے ملزم ابراہیم خان کے گھر سے غیر قانونی رائفل برامد کرکے ان کے خلاف 15آرمز ایکٹ کے تحت پرچہ چاک کردیا ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دنوں چترال کے سابق ڈی پی اور تحصیل کونسل کے سابق ممبر محمد سید خان لال نے بھی ایک اخباری بیان میں زیور گول میں غیر قانونی شکار پر تشویش کا اظہار کرکے اس کی روک تھام کا مطالبہ کیا تھا۔

wildlife chitral action illegal hunter killed2
wildlife chitral action illegal hunter killed
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
36407

چترال پولیس کی ماسک نہ پہنے اوراضافی کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹروں کے خلاف کاروائی

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ) چترال پولیس ان ایکشن،ماسک نہ پہننے والے ڈرایورز، پسینجرز ، دوکانداران اور اضافی کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف چترال پولیس کی كارروائی

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او چترال کے آفس سے جاری شدہ حکم نامے پر ماسک نہ پہننے والے ڈرائیورز ،پسینجرز، دوکانداران اور اضافی کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف چترال پولیس نے كارروائی کرتے ہوۓ 552 افراد کو ٹریفک چالان کیا جس میں ان کو 168600 جرمانہ ادا کرنا پڑا۔
اس کے علاوہ مختلف تھانہ جات میں 14 افراد کو ماسک استعمال نہ کرنے پر FIR کیاگیا۔
پولیس کی یہ كارروائی روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گی۔


ڈی پی او چترال نے چترال کے عوام کو SOPs پر سختی سے عمل پیرا ہونے کی ھدایت کی ہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کو بھاری جرمانے اور FIRs کا سامنا کرنا پڑے گا۔

chitral police action against transporters6 1
chitral police action against transporters1
chitral police action against transporters3 1
chitral police action against transporters 1
chitral police action against transporters4 1
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
36392

موجودہ حکومت چترال کی ترقی کیلئے کوشان ہے،چترال کیلئے سب زیادہ فنڈز جاری ہوئے۔وزیرزادہ

چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) وزیر اعلی کے معاون خصوصی برائے اقیلتی امور  وزیر زادہ نے کہاہے کہ وزیراعلی محمود خان چترال کی پسماندگی کو دور  اور  اسے ترقیافتہ علاقوں کے برابر لانے میں خصوصی دلچسپی لےرہےہیں۔ چترال سے رکن اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان کو تمام ممبران سے زیادہ فنڈز جاری کئے جو چترالی عوام سے وزیراعلی کی محبت کا اظہار ہے۔

pti chitral golen inaguration 2

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گولین وویلی میں سیلاب سے متاثر ایری گیشن کے متعدد بحالی کے منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر منعقعدہ تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنماء عبداللطیف اور ضلعی صدر سجاد احمد بھی موجود تھے۔ وزیر زادہ نے کہاکہ چترال میں سیاحت اور مواصلات پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے  ۔اور متعدد منصوبوں پر دو ارب سے زیادہ رقم خرچ کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ چترال سے رکن اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان کو دیگر ممبران کے برعکس 13 کروڑ 50لاکھ روپے دئے گئے جبکہ دیگر ممبران کو تین کروڑ پچاس لاکھ دئے گئے یہ وزیراعلی محمود خان کا چترال سے محبت کا اظہار ہے ۔

انہوں نے کہاکہ صوبائی بجٹ میں مدارس اور مساجد کے لئے جو فنڈز مختص ہیں انہیں اگر ممبران میں یکساں تقسیم کیا جائے ۔بمشکل 10 لاکھ فی ممبر ملیں گے ۔ جبکہ وزیراعلی نے مجھے اور مولانا ہدیت الرحمان کو ایک ایک کروڑ دیا ہے جس کا میں وزیراعلی کا مشکور ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دورحکومت میں ہمارے عوامی نمائندوں نے بحالی کی مد میں تمام محکموں کےلئے صرف 15 کروڑ کا فنڈز لائے جبکہ میں نے صرف قلیل مدت میں 40 کروڑ 70 لاکھ فنڈز جاری کروئے ۔انہوں نے گولین کے عوام سے کہاکہ ان کے تمام جائز مسائل حل کئے جائیں گے۔

pti chitral golen inaguration 3

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء عبداللطیف نے کہا ہے کہ چترال مزید خوش کن نعروں کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ مخلص قیادت ہی قوم کی تقدیر بدل سکتی ہے۔انھوں نے کہاہے کہ یہ ہماری بدقسمتی رہی ہے کہ ہمارے رہنمائوں نے اس قوم کو ہمیشہ اندھیروں میں رکھ کر اسے جان بوجھ کر پسماندہ رکھا جس کاخمیازہ آج قوم بھگت رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ عام انتخابات میں چترال کے سیاسی مداریوں نے قوم کو جنت میں لے جانے کا نعرہ لگا کر سادہ لوح عوام کو دھوکہ دیا ۔ عوام نے انکا چہرہ اس وقت دیکھا جب یہ لوگ گالم گلوچ اور دھمکیوں پر اتر آئے ۔ ان لگوں کا مقصد صرف یہ ہے کہ خود کا م نہیں کرسکتے اور ہمارے کاموں میں بھی روڑے اٹکارہے ہیں۔

pti chitral golen inaguration 1 1

انہوں نے کہا کہ ہمارےایم پی اے اور ایم این اے کی سوئی تبادلوں اور تعیناتوں پر اٹکی ہوئی ہے ۔اب قوم ان سے پوچھے کہ اس علاقے کی بنیادی مسائل کے لئے کیا آواز اٹھا رہے ہیں ۔اسمبلی میں چترال کے مسائل کی بجائے ٹی ایم اے کا تبادلہ ان کی خواہش پر نہ ہونے پر احتجاج کرسکتے ہیں تو کم از کم چترال کا کوئی مسئلہ اٹھاتے ۔ انہوں نے کہاکہ ہماری استدعا پر ایم پی اے کے فنڈز میں سو گنا اضافہ ہوا ۔کیونکہ فنڈز کسی کو بھی ملے وہ انے گھر نہیں چترالی عوام پر خرچ ہونگے ۔ ہماری نیت صاف ہے انہیں بھی اپنی نیتوں کو ٹھیک کرنا ہوگا ۔قوم مزید نعروں سےدھوکہ نہ دیا جائے ۔یہ قوم اب اس کا متحمل نہیں ہوسکتا ۔اب قوم کو بھی ٹھنڈے دماغ سے سوچنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ گولین ویلی اللہ تعالی کی طرف سے چترال کے لئے ایک تحفہ ہے انشاءاللہ اس ایک علاقے کی وجہ سے پورے چترال کی قسمت بدل سکتی ہے ۔جس کے لئے حکومت اقدامات اٹھارہی ہے ۔ تقریب سے خطاب کرتےہوئے ضلعی صدر سجاد نے کہاکہ  گولین کے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے قدامات کریں ۔انہوں نے گولین میں ڈسپنسری ۔مسجد کی تعمیر اور ددیگر مطالبات پر کہا کہ وہ ان کی آواز بن کر ان کے حل کے لئے جدوحہد کریں.

IMG 20200601 WA0013 1
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
36378

تحریک حقوق اپرچترال تحصیل تورکہوکی تقریب حلف برداری تقریب

تورکہو(چترال ٹائمز رپورٹ ) تحریک حقوق عوام اپر چترال تحصیل تورکھو کی حلف برداری کی ایک پروقار تقریب اتوار کے روز ورکوپ تورکہو میں منعقد ہوئی۔

تقریب میں تورکھو کابینہ اور معززین کے علاوہ تحریک ِ تحفظِ حقوق اپر چترال کی مرکزی قائدین مختار احمد لال صدر،رحمت سلام لال سنئیر نائب صدر،ریٹائرڈ صوبیدار میجر قربان علی صدر تحریک مستوج،ممتاز دینی سکالر اور سنئیر راہنما تحریک سلطان نگاہ، جنرل سکرٹری عبد اللہ جان، انفار میشن سکرٹری تحریک حقوق پرویز لال وغیر خصوصی طور پر شریک ہوئے۔ تلاوتِ کلام پاک سے تقریب کا آغاز کیا گیا۔ تحریک تحفظ حقوق تورکھو کے نو منتخب سرپرستِ اعلی حسین زرین نے نظامت کی۔اس تقریب کی صدارت علاقے کے نامور سیاسی و سماجی شخصیت سابق ضلعی ممبر ریٹائرڈ کیپٹن اکبر شاہ نے کی جبکہ مہمان خصوصی مختار احمد لال تھے۔سنئیر نائب صدر رحمت سلام لال نے نو منتخب کابینہ سے حلف لی۔مرکزی انفارمشن سکرٹری پرویز لال نے جامع انداز میں تحریک کے اعراض و مقاصد اور کرکاردگی بیان کی۔ بعد میں موجود قائدین جن میں رحمت سلام لال، قربان علی،عبد اللہ جان،مختار احمد لال،سلطان نگاہ، سید خان سابق ممبر، محمدافضل،عبد الوہاب،شیر افضل، جلال الدین وغیرہ نے علاقے کو درپیش مسائل کے بارے اگاہی اور ان کے حل کے سلسلے اپنی رائے دی۔
ٓآخر میں متفقہ طور پر ایک قرار دی منظور کی گئی جس کے تحت حل طلب مسائل جلد از جلد حل کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
قرار داد میں ذیل مسائل قابلِ ذکر رہے۔
(۱) یہ کہ تورکھو استارو پُل گرنے کے بعد جو متبادل راستہ بنایا گیا ہے وہ انتہائی دشوار گزار،تنگ اور خطر ناک ہے۔اور کسی بھی وقت ناخوشگوار واقعہ رونما ہونے کا خطرہ موجودہ ہے۔ لہذا روڈ کی ہنگامی بنیاد پر توسیع اور مرمت کی جائے۔
(۲) استارو آر۔سی۔سی پُل کی تعمیر کا کام جنگی بنیادوں پر کی جائے اور روان سال ٹریفک بحال کی جائے۔
(۳) تورکھو روڈ پر کام کی رفتار تیز کی جائے اور میعار کا خاص خیال رکھا جائے۔روڈ کی تعمیر میں مٹیریل کی کوالٹی کا خاص خیال رکھا جائے۔ متعلقہ ادارہ کام کی رفتار اور معیار پر خصوصی توجہ دے۔
(۳) یہ کہ تحصیل کے دفترات موڑکھو منتقل ہونے سے تورکھو کے عوام شدید مشکلات سے دوچار ہے ہر معمولی کام کے واسطے خصوصی گاڑی کرواکر موڑکھو جانا پڑتا ہے لہذا متعلقہ دفترات اگر تورکھو منتقل کرنا مشکل ہے تو تورکھو کے دفترات بونی میں ہی رہنے دیا جائے۔
(۵) یہ کہ لینڈ سیٹلمنٹ کے کام غیر تسلی بخش ہوئے ہیں۔ اور کام ختمی شکل دیکر بند کی جا رہی ہے۔حالانکہ عوامی تحفظات کو دور کرنا اب باقی ہے لہذا متعلقہ محکمہ سے گزارش ہے کہ تور کھو کے ریکارڈ حوالگی سے قبل عوامی تحفظات دور کی جائے۔
(۶) یہ کہ کرونا وائریس کے باعث اس وقت تمام تعلیمی ادارے بند ہیں اور طالب علم برے طرح متاثر ہوئے ہیں۔ حالات کے مطابق دوسرے علاقے کے لوگ آن لائن سہولیات سے استفادہ کر رہے ہیں۔ تورکھو میں نہ موبائل نیٹ ورک کار امد ہے اور نہ دوسرا کوئی نظام ہے لہذا پر زور گزارش کی جاتی ہے کہ یا موبائل کو تھری جی،فور جی کی سہولت دی جائے یا ڈی۔ایس۔ایل کی سہولت علاقے کو دی جائے تاکہ بچوں کی مستقبل تباہ ہونے سے بچ جائے۔۔

تحریک حقوق عوام اپر چترال تحصیل تورکھو کے نومنتخب کابینہ کی تفصیل ذیل ہے

حسین زرین رائین : سرپرستِ اعلٰی
جلال الدین ورکوپ: صدر
محمد افضل استارو: سینئر نائب صدر
شیر افضل خان شاگرام: نائب صدر اول
ہارون الرشید ورکوپ نائب صدر دوم
ظفر احمد استارو  : نائب صدر سوم
عبدالوہاب ورکوپ: جنرل سیکرٹری
عبدالودود ورکوپ: ڈپٹی جنرل سیکریٹری
فضل قادر ورکوپ: سیکرٹری انفارمیشن
ہارون الرشید ورکوپ گولاموڑی: ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن
غلام اولیاء استارو: کوآرڈینیٹر
شیر احمد ورکوپ: ٹرانسپورٹ انچارج
محمد حسن ورکوپ: نائب ٹرانسپورٹ انچارج
فضل سبحان ورکوپ: جوائنٹ سیکرٹری
عبیداللہ ورکوپ: سیکرٹری مالیات
اسداللہ رائین: ڈپٹی سیکرٹری مالیات
فضل ہادی ورکوپ: سربراہ انتظامی امور
اقرار الدین ورکوپ: سربراہ معاونین شامل ہیں۔

tahreek huquq upper chitral torkhow 3 1
sangeen 1 1
tahreek huquq upper chitral torkhow 1 1
tahreek huquq upper chitral torkhow 2 1
tehrik huquq torkhow 2 1
tehrik huquq torkhow 4 1
tehrik huquq torkhow 3
tehrik huquq torkhow 1 1
tahreek huquq upper chitral torkhow 5 1
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
36342

اپر چترال میں تین غیر مقامی افراد میں کورونا رپورٹ پازیٹیو موصول

اپر چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) اپر چترال میں کورونا کے مذید تین نئے کیسز سامنے آئے ہیں تینوں کا تعلق ڈاون ڈسٹرکٹ سے ہے۔ محکمہ ہیلتھ ذرائع کے مطابق اپر دیر سے تعلق رکھنے والے سید محمد اورنواز خان کا کورونا ٹیسٹ رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔ دونوں محنت مزدوری کی غرض سے بونی میں مقیم ہیں۔ اسی طرح ایک خاتون مریضہ ذورم بی بی کا تعلق باجوڑ سے ہے جس کے خاوند بونی میں چکن کے کاروبا ر سے منسلک ہے اورچند دن پہلے خاوند کا کورونا رپورٹ بھی پازیٹیوموصول ہوئی تھی جس کی بنا پر گھر کے دیگرافراد کوبھی ٹیسٹ کیا گیا اور خاتون خانہ کی رپورٹ پازیٹیوموصول ہوئی۔

اس سے قبل اپر انتظامیہ نے دیر اپر سے تعلق رکھنے والے چاردیگرکورونا مریضوں کو ان کے آبائی شہر دیر اپر کیلئے روانہ کردیا ۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج معظم خان نے ریسکیو۱۱۲۲ایمبولینس کے زریعے مذکورہ مریضوں گل خان الدین ، زارشاد اللہ، علی رحمن اورحضرت حسین کوبونی سے رخصت کیا ۔

rescue upper chitral shifted covid 19 patients to their respective district upper dir
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
36332

اپرچترال سے کورناسے متاثرہ تین اورمریض صحتیاب ہوکر فارع

اپر چترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) اپر چترال سے کرونا وائرس کے تین اور مریضوں کا تیسرا ٹیسٹ بھی نیگیٹو اگیا۔

ہیلتھ زرائع کے مطابق شمس الضہا ولد عثمان خان سکنہ رائین تورکہو، احسان اللہ ولد خزانہ خان سکنہ کوراغ اور بہادر علی ولد شمس پناہ سکنہ کہوت تورکہو کا تیسرا ٹیسٹ بھی نیگیٹو موصول ہوا۔

شاہ سعود ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی ہدایات پر محمد ریاض خان اسسٹنٹ کمشنر مستوج بہمراہ معظم خان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج ، معراج الدین جنرل منیجراے کے ایچ ایس پی آج ہفتہ کے دن ایمرجنسی رسپانس سنٹر بونی میں مذکورہ صحتیاب افراد کو پرتپاک طریقے سے رخصت کیے۔

صحتیاب افراد نے اپنے جلد صحتیابی پر بہت زیادہ خوش دیکھائی دے رہے تھےاور اللہ پاک کا شکر ادا کر رہےتھے۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ اپر چترال،محکمہ صحت اور اغاخان ہیلتھ سروس پاکستان کا ان کے ساتھ بھرپور تعاءون، بہترین سہولیات، معیاری خوراک اور خصوصی نگہداشت پر شکریہ ادا کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر مستوج اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے صحتیاب افراد کو ہار پہنائے اورجلد صحتیابی پر انہیں دل کی گہرائیوں سےمبارکباد دی۔ اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے محکمہ صحت اور ڈیوٹی پر مامور اے،کے،ایچ،ایس،پی کے جملہ اسٹاف کے خدمات بھی سراہا اور ان کے کورونا کے مریضوں کے ساتھ خصوصی برتاءو و نگہداشت، بہترین اور معیاری خوراک و رہن سہن اور جملہ معیاری انتظامات پر دل کی گہرائیوں سے ان کا شکریہ ادا کیا۔

اپر چترال میں کورونا کے 22 مریض ایمرجنسی رسپانس سنٹر بونی میں زیر علاج تھے ان میں سے اب تک 15 مریض صحت یاب ہوکر اپنے گھروں کو جا چکے ہیں اور 7 مریض زیر علاج ہیں۔آخر میں اس صحتیاب افراد کو ضلعی انتظامیہ اپر چترال کی طرف سے فوڈ پیکچ وغیرہ دیکر ان کو اپنے آبائی گاؤں کی طرف روانہ کردیا گیا۔

covid 19 another three patient discharged from upper Chitral1 1
covid 19 another three patient discharged from upper Chitral3 1
covid 19 another three patient discharged from upper Chitral2 1
covid 19 another three patient discharged from upper Chitral4 1
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
36314

بیغیرماسک کے دفترات میں داخلے اور سفرپرپابندی عائد، چترال پولیس کی انتباہ جاری


چترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) چترال پولیس نے بغیر ماسک کے گاڑی چلانے والے حضرات بالخصوص پبلک ٹرانسپورٹ اور بغیر ماسک کے گاڑی میں بیٹھے سواریوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

جمعہ کے روز مختلف مقامات پر گاڑیوں کو روک کر ٹرانسپورٹروں اور مسافروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ حکومتی احکامات کے مطابق سفر کے دوران ماسک لازمی پہنیں بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائیگی۔ ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر محی الدین،ایس ایچ اوچترال ، دروش اورٹریفک انچارچ سمیت دیگرعملہ نے مسافروں میں ماسک بھی تقسیم کئے اورسختی سے ہدایت کی کہ وہ کورونا سے بچنے کیلئے ایس اوپیز پر عمل کریں۔

دریں اثنا چترال کے تمام دفترات میں بیغیرماسک کے داخلے پرپابندی عائد کردی گئی، اورباقاعدہ تحریری طورپر لوگوں کواگاہ کردیا گیا ہے کہ انھیں بیغیرماسک کسی بھی دفترمیں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔


no mask no traveling chitral police3 1
no mask no traveling chitral police drosh 1
no mask no traveling chitral police6 1
no mask no traveling chitral police1 1
no mask no traveling chitral police2 1
no mask no traveling chitral police 1
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
36271

کورونا کے خلاف میڈیکل اسٹاف فرنٹ لائن پرہیں انھیں خصوصی مراعات دی جائے۔نظارولی شاہ

دوبئی (نمائندہ چترال ٹائمز) پاکستان پیپلز پارٹی ابوظہبی کے صدر، ممبر پاکستان ایسوسی ایشن دوبئی اور سابق صدر پیرامیڈیکل ایسوسی چترال نظارولی شاہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کے ہسپتالوں میں کام کرنے والے ڈاکٹرز، نرسزاورپیرامیڈیکل اسٹاف کو خصوصی حیثیت کے ساتھ مراعات دی جائے کیونکہ وہ کورونا کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن کا کردار اداکررہے ہیں اوردوران ڈیوٹی کئی میڈیکل اسٹاف لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

ایک اخباری بیان میں انھوں نے کہا ہے کہ محاذ پر دشمن کے خلاف لڑنے والا سپاہی اورہسپتالوں میں کورونا وائرس کے خلاف لڑنے والے میڈیکل سٹاف دونوں یکسان اہمیت کے حامل ہیں لہذا حکومت وقت سے مطالبہ ہے کہ جومیڈیکل اسٹاف کورونا کے خلاف لڑتے ہوئے جان بحق ہوجائے انھیں شہید کا درجہ دیکر انکے لواحقین کو معاوضہ دیا جائے تاکہ انکے پسماندگان کی زندگی متاثر نہ ہواورجواسٹاف کورونا وائرس کیخلاف برسرپیکار ہیں انھیں خصوصی پیکج بطور رسک الاونس دی جائے۔

medical staff during corona
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
36254

تحصیل موڑکہواورتورکہو کو ملانے والا واحد پل تاحال تعمیرنہ ہوسکا،عوام مشکلات کا شکار۔۔اعظم خان

چترال(نذیر احمدشاہ) اپر چترال کے گاؤں نشکو سے تعلق رکھنے والے معروف سماجی کارکن اعظم خان نے کہا ہے کہ تحصیل موڑکھو اور تورکھو کو ملانے والا استارو گول جیپ ایبل پل کے گرے ہوئے تین ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن ابھی تک اس کی تعمیر کاکام شروع نہیں ہوسکا ہے جس کی وجہ سے تریچ، کھوت اور شاگرام کے تین یونین کونسلو ں کی 50ہزار سے ذیادہ آبادی انتہائی تکلیف میں ہے جن کا ضلعی ہیڈکواٹرز بونی تک پہنچنے کے لئے تین گھنٹوں کی مسافت اور کرایوں میں کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ متاثرہ علاقوں کے عمائیدین اولیاء اللہ استارو، جلال الدین ورکوپ، امت نبی شاہ نشکو، حاجی سلیمان شاہ زیزدی، گل احمد تریچ، شیر افضل شاگرام نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ اگر حکومت نے مزید تاخیری حربے سے کام لیا تو اس کا انجام اچھا نہیں ہوگا کیونکہ متاثرہ علاقوں کے عوام کی صبر کاپیمانہ لبریز ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمائیدین نے احتجاج کے لئے حکمت عملی ترتیب دے دی ہے تاکہ حکومت اور متعلقہ محکمے کی بے حسی کو میڈیا کے ذریعے دنیا کے سامنے لایا جاسکے کہ ایک طرف حکمران بلند بانگ دعوے کررہے ہیں، تو دوسری طرف تین ماہ سے پچاس ہزار عوا م محصور ہوکر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے علاقے کے منتخب ایم این اے اور ایم پی اے پر بھی زور دیاکہ وہ عوام کی مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے ان کے اس گھمبیر مسئلے کے آواز بلند کرے اور اسمبلیوں میں حکومت کو توجہ دلائے۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
36251

سابق صوبائی وزیرمیاں جمشید الدین کی وفات پر چترال پریس کلب میں تعزیتی اجلاس

چترال ( محکم الدین ) چترال پریس کلب کا ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت میاں آصف علی شاہ کاکا خیل نائب صدر چترال پریس کلب منعقد ہوا ۔ جس میں جملہ صحافیوں اور عہدہ داروں نے شرکت کی ۔ اجلاس میں نوشہرہ کے معروف سیاسی شخصیت پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ، ایم پی اے اور سابق صوبائی وزیرایکسائز میاں جمشیدالدین کی وفات پر انتہائی دکھ اور صدمے کا اظہار کیا گیا ۔اور کہا گیا ۔ کہ مرحوم ایک باصلاحیت ،ملنسار سیاسی رہنما تھے ۔ جس کی اچانک وفات سے علاقے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے ۔ اجلاس میں مرحوم کی ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔ اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کہا گیا ۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
36245

تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد لوئرچترال انتظامیہ کی طرف سے اشیاخوردونوش کے نئے نرخنامے جاری

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) تیل کی قیمتوں میں حالیہ خاطرخواہ کمی کے بعد ضلعی پرائس ریویوکمیٹی لوئرچترال نے مختلف اشیا ضرویہ و خوردنوش کے نرخوں کا ازسرنوتعین کیا ہے۔ جس کو ڈی ایف سی چترال لوئیرفضل باری نے گزشتہ دن ڈپٹی کمشنر لوئیر چترال کی منظوری کے بعد شائع کردیا ہے۔جو چترال لوئر اور درو ش بازارمیں نافذ العمل ہونگے۔ نئے نرخناموں کی تفصیل ذیل ہے۔

comodities rates lower chitral narkh nama meet 1
comodities rates lower chitral narkh nama 1
comodities rates lower chitral narkh nama chicken 1
comodities rates lower chitral narkh nama roti 1
comodities rates lower chitral narkh nama kabab 1
comodities rates lower chitral narkh nama sweet 1
comodities rates lower chitral narkh nama sweet 2 1
comodities rates lower chitral narkh nama hair cutting
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
36215

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ریلیف پہنچانے کے حوالے اپر انتظامیہ کا اجلاس

اپرچترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) شاہ سعود ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے احکامات پر حالیہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات اشیاء خوردنوتش میں کمی کی صورت میں عام عوام تک پہنچانے کے حوالے سے ڈسٹرکٹ پرائز ریوئیو کمیٹی اپر چترال کا اہم اجلاس زیر صدارت محمد عرفان الدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال ڈی،سی،افس بونی میں منعقد ہوا۔

اس اجلاس میں محمد ریاض خان اسسٹنٹ کمشنر مستوج، معظم خان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج، سب ڈویژنل پولیس آفیسر مستوج، ڈی،ایف،سی مستوج، ٹی،ایم،او مستوج ،موڑکہو/تورکہو تحصیلدار مستوج، اے،ایف،سیز مستوج، موڑکہو/تورکہو، صدر و سیکرٹری بازار یونین بونی نے شرکت کیں۔

تمام اشیاء خوردنوش کا ڈاون ڈسٹرکٹس کے نرخنامے کے ساتھ آئٹم وائز جائزہ لیا گیا۔ تمام اشیاء خوردنوش کی قیمتوں کا تعین کیا گیا اور اے،ڈی،سی اپر چترال نے تمام سٹیک ہولڈرز کو نرخنامے پر عملدرآمد کو فوری اور یقینی بنانے کے حوالے سے احکامات جاری کی۔ تاکہ ان کے ثمرات جلد از جلد عام عوام تک پہنچ سکے۔اے،ڈی،سی اپر چترال نے متعلقہ ڈی،ایف،سی کو کل تک نرخنامہ تیار کرکے تمام ایریاز میں آویزاں کرنے کی بھی ہدایت کی۔

adc upper chitral irfan meeting2
adc upper chitral irfan meeting3 1

نو ماسک نو سروس اور نو ماسک نو انٹری۔

دریں اثنا چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے خصوصی احکامات کی روشنی میں محمد عرفان الدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال بہمراہ محمد ریاض خان اسسٹنٹ کمشنر مستوج، معظم خان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج اور ربنواز خان تحصیلدار مستوج نے آج بونی بازار، بونی مین اڈا، مختلف عمارتی سرگرمیوں اور میڈیکل سٹورز کا دورہ کیا۔

دورے کا مقصد تمام پبلک مقامات، اڈے،بازاروں، ٹیک اوے ریسٹورنٹس اور میڈیکل سٹورز اور ٹرانسپورٹ اڈوں میں ماسک کے استعمال کو یقینی بنانا تھا۔ دوران انسپکشن متعدد قانون شکن عناصرکو سزا دی گئی اور تمام ٹرانسپورٹرز حضرات، دکاناروں، اڈا مالکان اور میڈیکل سٹورز والوں کو ماسک کا استعمال لازمی اور یقینی بنانے کے حوالے سے سخت احکامات صادر کئے گئے۔ ان سب کو سمجھایا گیا کہ جان ہے تو جہان ہے اور ہم آپ کے جان کی تحفظ کی خاطر یہ سب کچھ کر رہے ہیں۔ لہذا اس امر کو یقینی بنانا ہوگا۔ مذید برآں ٹرانسپورٹرز حضرات کو کرایہ نامہ پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ان کو بتایا گیا کہ سیٹیزن پورٹل اور اے،سی آفس میں متعدد ٹرانسپورٹرز کے خلاف شکایات موصول ہو چکے ہیں ان کے خلاف کاروائی کی جارہی ہے۔

upper chitral bazar checking
upper chitral bazar checking2 1
upper chitral bazar checking3 1
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
36203

پی ٹی آئی ضلع چترال لوئیرکی حالیہ اعلان کردہ کابینہ مسترد،پارٹی کنونشن میں تحفظات مرکزی قیادت کو ارسال

پارٹی میں تمام فیصلے کارکنوں کے ذریعے ہی کرائے جائیں اور باہر سے مسلط کردہ قیادت کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہے اور یہاں پارٹی کی صفوں میں رخنہ اندازی کرنے والوں کے ساتھ کوئی نہیں ہیں جوکہ محض ‘تین کا ٹولہ’ہے۔

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) پی ٹی آئی ضلع لویر چترال کی حالیہ اعلان کردہ کابینہ کو مسترد کرتے ہوئے کارکنوں نے پارٹی کی مرکزی قیادت پر واضح کردیا ہے کہ وہ اس پارٹی میں تمام فیصلے کارکنوں کے ذریعے ہی کرائے جائیں اور باہر سے مسلط کردہ قیادت کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہے اور یہاں پارٹی کی صفوں میں رخنہ اندازی کرنے والوں کے ساتھ کوئی نہیں ہیں جوکہ محض ‘تین کا ٹولہ’ہے۔

جمعرات کے روز ایک مقامی ہوٹل کے سبزہ زار میں پارٹی کنونشن کے موقع پر پارٹی کے کارکن اور پارٹی کے لیبر ونگ، اسٹوڈنٹس ونگ، یوتھ ونگ، انصاف ٹیچرز تنظیم کے عہدیداروں نے ایک متفقہ قرارداد اور پارٹی کارکنوں کے جذبات واحساسات کی عکاسی کرنے والی حقائق نامہ اپر چترال سے تعلق رکھنے والے پارٹی رہنما شہزادہ سکندرالملک کے حوالے کیا گیا جوکہ اسلام آ باد میں پارٹی کی بالائی قیادت اور تنظیم نو کے ذمہ دار سیف اللہ خان نیازی کو پہنچادیں گے۔ اس موقع شہزادہ سکندر الملک اور سرتاج احمد خان کے علاوہ پارٹی کے جوشیلے اور دیرینہ کارکن اور رہنماؤں حاجی سلطان محمد، اسرار الدین کسانہ، محمد یعقوب، رضی الدین، نذیر احمد خان، اسرار صبوراور حاجی گل نواز نے خطاب کیا۔

انہوں نے پارٹی کی تنظیم نو کے سلسلے میں یہاں بھیجے گئے بشیر خان لالہ پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے رشتہ داراور پسند اور ناپسند کی بنیاد پر فیصلہ کرکے مخلص کارکنوں کو مایوس کیا ہے جس سے پارٹی کی صفوں میں دراڑیں آئی ہیں۔ انہوں نے نومنتخب صدر سجاد احمد خان اور سابق صدر عبداللطیف کو تنقید کا ہدف بناتے ہوئے کہاکہ ماضی میں ایک دوسرے کے انتہائی مخالف اب مفادات کی جنگ میں ایک ہوگئے ہیں جبکہ پارٹی کی صفوں میں اتحاد دونوں نہیں چاہتے اور نہ ہی مسلط کردہ جنرل سیکرٹری ان کا اپنے اپنے آبائی حلقوں میں ووٹ بنک ہے اور نہ یہ بااثر افراد کو پارٹی میں دیکھنا چاہتے ہیں تاکہ ان کا راستے میں کوئی رکاوٹ نہ بن سکے۔ انہوں نے پارٹی کی اعلیٰ قیادت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی کا اصل سرمایہ اس کے مخلص کارکن ہیں جن کی رائے کو عزت واحترام دیا جائے اور ایسے افراد کو صدر اور سیکرٹری بناکر ان پر ٹھونس دینا پارٹی کے مفاد میں ہرگز نہیں جن کے نام ہی پارٹی کارکنا ن سے رائے لیتے وقت لسٹ میں شامل نہیں تھے۔

شہزادہ سکندرا لملک نے اس عزم کا اظہارکیاکہ وہ اعلیٰ قیادت تک ان کے جذبات واحساسات کو پہنچانے کی کوشش کریں گے تاکہ ان پر حقیقت حال واضح ہو۔ا نہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیاکہ بعض حضرات پارٹی میں نئے آنے والوں کی حوصلہ شکنی کا کوئی موقع ضائع نہیں کرتے اور پارٹی کارکنان کی رائے کو اہمیت نہیں دیتے جبکہ عمران خان کی وژن کے مطابق یہ پارٹی خالص جمہوری اقدار پر قائم ہے۔ سرتاج احمد خان نے پارٹی ورکروں کی رائے کو اہمیت اور مقام دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ جولوگ پارٹی کو انتشارکا شکار کرتے ہیں، وہ دراصل پارٹی اور علاقے کے غدار ہیں کیونکہ موجودہ حکومت اس علاقے کی ترقی میں مخلص ہے اور ایسے حالات میں ترقی کا عمل متاثر ہوسکتا ہے۔ سرتاج احمد خان نے کہاکہ پارٹی عہدے ان کے لئے کوئی قدر وقیمت نہیں رکھتے اور ان کے نزدیک سب سے قیمتی اثاثہ پارٹی کارکن ہیں جن کی رائے کو اولیت دیاجانا چاہئے۔

انہوں نے واضح کیاکہ وہ پارٹی میں توڑ نہیں بلکہ جوڑ کے لئے درد رکھتے ہیں اور کسی بھی حالت میں اس پر کاربند رہیں گے۔ سابق جنرل سیکرٹری اسرار صبور نے بشیر لالہ کے فیصلے کو کارکنوں کے رائے کے منافی قراردیتے ہوئے کہاکہ وہ تین کے ٹولے کو اہمیت دے کر پارٹی کی شاخوں پر کلہاڑی مارنے کی کوشش کی ہے اور جنہیں انہوں نے مسلط کردیا ہے، ان کے ساتھ آج پارٹی کا کوئی کارکن نہیں ہے اور وہ تن تنہا کھڑے ہیں اور اس گروہ میں شامل عبداللطیف نے گزشتہ الیکشن میں اپنے آبائی حلقہ میں ایم ایم اے کے مقابلے میں صرف 190ووٹ لے سکے تھے۔ حاجی سلطان نے کہاکہ اوپر سے مسلط کردہ قیادت نہیں چل سکتی جبکہ مسلط کردہ صدر سجا د احمد خان میں لیڈرشپ کوالٹی نہیں ہے جوکہ چور دروازے سے ضلعی صدارت حاصل کرلی جبکہ یہ صرف اور صرف پارٹی ورکر کا اختیار ہے۔ اسرارالدین کسانہ نے پراپنی جوش تقریر میں کہاکہ جمہوری پارٹی میں فیصلہ بھی جمہورہی کو کرنا ہے جبکہ (عبداللطیف اور دوسروں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے) یہاں پارٹی تنظیم چلانے کی بجائے ایک لمیٹڈ کمپنی بنانے کی کوشش کرتے رہے ہیں اور کارکن اپنے ساتھ مزید توہین برداشت نہیں کرسکتا اور شہزادہ سکندرا لملک کی اسلام آباد سے واپسی کے بعد وہ کارکن حتمی فیصلہ کریں گے۔

کریم آباد سے سابق ممبر ضلع کونسل یعقوب خان نے کہاکہ لوٹ کوہ سے 13ہزار ووٹ گزشتہ الیکشن پارٹی کومل گئے تھے اور اس کے باوجود ہم پارٹی کو متحد رکھنے کے لئے ہرقسم کی قربانی دینے کا جذبہ رکھتے ہیں اور عہدے اور ٹکٹ ہمارے نزدیک کچھ نہیں۔ رضی الدین نے کہاکہ پارٹی میں مفادی ٹولے کا داخلہ افسوسناک ہے جبکہ عبداللطیف پارٹی کو تقسیم کرنا چاہتا ہے اور اس پارٹی میں آنے والے مخلص شخصیات کے راستے میں انہوں نے ہمیشہ سے رکاوٹیں کھڑی کردی۔ انہوں نے پارٹی قیادت پر واضح کرتے ہوئے کہاکہ چترال آکر الیکشن میں ووٹ سیف اللہ نیازی اور بشیر لالہ نہیں دیتے اس لئے کارکنوں پر ہی چھوڑ دیا جائے کہ وہ کسے صدر منتخب کرتے ہیں اور اس کا فیصلہ پہلے ہی دے چکے ہیں اور اب اسے مسترد کرنے کا اختیار کسی کے پاس نہیں ہونی چاہئے۔

یوتھ ونگ کے صدر نذیر احمد خان نے اس بات پر شدید افسوس کا اظہار کیاکہ انتہائی اکثریت کے ساتھ کارکنوں نے ضلعی کابینہ کے لئے رائے دی تھی لیکن چند مفاد پرستوں کی ایما پر اسے تبدیل کرکے پارٹی کی صفوں میں انتشار پیدا کیا گیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی تشویش کا اظہار کیاکہ چترال میں ترقیاتی کاموں اور سرکاری ملازمتوں میں بھرتی میں کرپشن بڑھ گئی ہے جوکہ پارٹی کی سابق قیادت کی نااہلی ہے جبکہ پارٹی کو ایسے لوگوں کے حوالے کیا جارہا ہے جن کے خلاف اس پارٹی کا قیام عمل میں آئی تھی۔ دروش کے حاجی گل نواز نے کہاکہ پارٹی ایک خاندان کی طرح ہوتی ہے جس میں پیدا شدہ تمام اختلافات باہمی گفت وشنید اور بات چیت کے ذریعے حل ہونی چاہئے۔

israr sabor pti chitral worker convention
sartaj ahmad pti chitral worker convention 1
pti chitral worker convention1
pti chitral worker convention6 1
pti chitral worker convention speakers
pti chitral worker convention3 1
pti chitral worker convention2
pti chitral worker convention
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
36190

دروش آرندو روڈ ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔۔۔ایکسین عثمان خان

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ نے دروش ارندو روڈ کو دو دن کی مسلسل کوشش کے بعد موٹر گاڑیوں کی ٹریفک کے لئے کھول دیا ہے۔

ایگزیکٹیو انجینئر سی اینڈ ڈبلیو ڈویژن لویر چترال عثمان خان نے بتایاکہ گزشتہ دن کی موسلا دھار بارش کے نتیجے میں میرکھنی ارندو روڈ اکروئے گاؤں کے قریب سیلابی ریلا بھرنے کی وجہ سے ہرقسم کی ٹریفک کے لئے بند ہوگئی تھی جس کی وجہ سے ارندو کا سرحدی گاؤں ضلع کے دیگر حصوں سے کٹ کر رہ گیا تھا۔

انہوں نے کہاکہ محکمے کے فیلڈ اسٹاف نے فوری طور پر متاثرہ مقام پر بھاری مشینری لے کر پہنچ گئے اور ملبہ کی صفائی شروع کردی اور جمعرات کے دن سڑک کو کھولنے میں کامیاب ہوگئے۔

drosh arandu road chitral3 1
drosh arandu road chitral1 1
drosh arandu road chitral
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
36181

زائد کرایہ وصول کرنیوالے ڈرائیوروں کے خلاف کاروائی، متعدد کو چالان اور اضافی کرایہ مسافروں کو واپس


چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اور نمایاں کمی کے بعدڈی پی او چترال وسیم ریاض کی خصوصی ہدایت پر ٹریفک انچارج سب انسپکٹر چترال فضل کریم اوراُس کی ٹیم نے کورونا وائرس کے پھیلاو کے باوجود ما سک نہ پہننے والے ڈرائیورحضرات،کم عمراوربغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے اورپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف سخت کاروائی شروع کردی ہے۔گزشتہ دنوں سے جاری مہم کے دوران چترال سے بونی،اسلام آباد،پشاوراوردیگرعلاقوں کوجانے والے مسافروں سے اضافی کرائے وصول کرنے والوں ڈرائیوروں کو جرمانہ کرنے کے ساتھ ساتھ مسافروں کو اضافی کرائے بھی واپس کرادئیے۔ انہوں نے ماسک نہ پہننے والے ڈرائیوروں کو بھی جرمانہ کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں بغیر ماسک کے مسافربیٹھانے اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر وارننگ جاری کردی۔ انہوں نے ٹرانسپورٹروں پر واضح کردیاکہ سرکاری طور پرمقررکردہ کرایوں سے ایک پائی بھی ذیادہ وصول کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی جبکہ کورونا کے مہلک وائرس سے بچاؤ کے سلسلے میں اختیاطی تدابیر سے روگردانی کرنے والے ٹرانسپورٹروں سے بھی سختی سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ کم عمر موٹرسائیکل سواروں کے بارے میں مکمل عدم برداشت کا اصول اپنایا جائے گا جوکہ اپنے ساتھ راہگیروں کی جانوں کے لئے بھی خطرناک ثابت ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ٹریفک پولیس چترال نے ان کے خلاف بھرپورمہم شروع کی اور والدین کو سختی سے اس کا پابند بنائیں کہ وہ بچوں کو موٹر سائیکل نہ چلانے دیں۔

IMG 20200604 WA0025 scaled
IMG 20200604 WA0024
Trafic Police chitral
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
36168

ہرچین پولوگراونڈ کو جدید طرزپر دوبارہ تعمیرکیا جائیگا، پروجیکٹ ڈائریکٹر اسپورٹس

ہرچین (چترال ٹائمز رپورٹ ) چترال پوپو ایسوسی ایسشن کے صدر شھزادہ سکندر اللمک کی ذاتی کوششوں سے اُن پندرہ پولوگراونڈز میں سے ہرچین شاہی پولو گراونڈکے لئے بھی فنڈ مختض کیا گیا ہے جو اس سال دوبارہ تعمیرہونگے ۔ اس سلسلے میں پروجیکٹ ڈایکٹر اسپورٹس صوبہ خیبر پختواخواہ مراد علی میمن صدر پولود ایسوسی ایشن شھزادہ سکندر الملک اور چترال کے اسپورٹس کے محکمے سے وابسط آفیسرز نے شاہی پولو گراؤنڈ ہرچین کا دورہ کیا۔ فزیبیلٹی روپوٹ کا جائیزہ لینے کے فورا بعد اس پروجیکٹ کو ٹنیڈر میں شامل کیا گیا۔
اس پروجیکٹ کے ذریعے لاسپورکے تاریخئ اور شاہی پولو گراؤنڈ ہرچین کو نئے اور جدید طرز سے تعمیرکیا جاۓ گا۔جو کہ اپنے نوعیت کا جدید پولو گراونڈ ہوگا۔

یاد رہے ہرچین جنالی کا شمار چترال کے مشہور شاہی پولو گراونڈزمیں ہوتاہے۔ جو اپنے سرسبزی اور ہرچین گاؤن کے دل میں واقع ہے۔ اپنے حسن کی وجہ سے بھی مشہور ہے۔
گزشتہ کئ سالوں سے شاہی پولو گاؤنڈ ہرچین سرپرستی نہ ہونے کے سبب اپنے بے بسبی کا رونا رو رہاتھا۔ اس شاہی پولوگراؤندکے ساتھ منسوب لوگ گیت بھی مشہورہے۔

” ہرچین جنالی شہیہور ننو ژان نن غیروم“
”جنالی وازین شہیور ننو ژان نن غییروم“

herchin pologround chitral3 1

اس موقع پرپولو ایسوسی ائیشن کےصدر شھزادہ سکندر المک نے کہا اس شاہی پولو گراؤنڈ کی تعمیر سے چترال سمیت لاسپور میں بھی چترال کے قومی کھیل پولو کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔اور اس پروجیکٹ کے واسطے چترال کے تاریخی گاؤں ہرچین کی شاہی پولو گراونڈ کو جدید اور معیاری طرز سے تعمیر کیا جاۓ گا۔

اس موقع پر لاسپور پولو ٹیم کے معروف کھیلاڑی سردار احمد خان یفتالی نے صدر پولو ایسوسی ایسوسی ایشن سکندر اللمک اور پروجکیٹ ڈاریکٹر اسپورٹس مراد علی میمن اور پی ٹی آئی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔جو چترال کی قومی کھیل کو فروغ دینے کے لیے کوشان ہیں۔

یادرہے کہ چترال کے اپر اور لویر دونوں اضلاع میں مختلف مقامات پر واقع پولو گراونڈز کی تعمیر اور بحالی کے لئے 12کروڑ روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے جس سے بادشاہوں کی اس کھیل کی انقلابی ترقی میں مدد ملے گی۔

اپر چترال میں ریشن، بروم اویر، گوہکیر، کوشٹ، رائین،بونی، ہرچین، مستوج اور سنوغر جبکہ لویر چترال میں چترال خاص، دروش، گرم چشمہ، گوبور، سوسوم، پرئیت اور برنس میں پولو گراونڈز کی توسیع وبحالی اورمرمت کا کام اس سال انجام دئیے جائیں گے

herchin pologround chitral
herchin pologround chitral5
herchin pologround chitral4
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
36147

چترال کے ایک اورفرزند اسدالصمد کا اعزاز، ایجوکیشن میں پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کرلی

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز)تورکہوکے خوبصور ت گاوں رائین سے تعلق رکھنے والا سکالر اسدالصمد نے پشاوریونیورسٹی سے ایجوکیشن میں پی ایچ ڈی کے مقالے کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے پی ایچ ڈی ڈگری کاحقدار قرارپایا ہے۔ انھوں نے اپنی تحقیق انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ پشاوریونیورسٹی کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ارشاد علی کے زیر نگرانی مکمل کی۔
ڈاکٹر اسد الصمد کا تعلق رائین کے علمی گھرانے سے ہے وہ معروف ایجوکیشنسٹ ریٹائرڈ پرنسپل عبد الصمد خان کے فرزند ارجمند اورسابق پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج چترال پروفیسرمسعود احمد اورچترال کالج آف ایجوکیشن کے پرنسپل سردار احمد کا بھتیجا ہے۔ انھوں نے اپنی کامیابی کو اللہ تعالی کی مہربانی والدین کی دعاوں اور اساتذہ کی بہترین رہنمائی کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
36139

ٹرنسپورٹرز کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حکومتی ایس اوپیز پر عمل درآمد کویقینی بنائیں۔۔حیات شاہ

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) چترال لویر حیات شاہ نے ٹرانسپورٹروں کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے حکومت کی طرف سے جاری کردہ اختیاطی تدابیر پر سوفیصد عملدرامد کو یقینی بنائیں جبکہ اس سلسلے میں کوئی غفلت برداشت نہیں کیا جائے گا تاکہ کرونا کی مہلک وائرس سے چترال کو محفوظ رکھا جاسکے۔ بدھ کے روز چترال میں اپنے دفتر میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر حیدر الملک، اے سی چترال عبدالولی خان اور ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز محی الدین کے ساتھ اس سلسلے میں اجلاس کے بعد اتالیق بازار اور کڑوپ رشت بازار میں واقع فلائنگ کوچ اڈوں کا اچانک دورہ کیا اور وہاں پرایس او پیز پر عملدرامد کا جائزہ لیا اور سستی و غفلت برتنے پر اڈہ مالکان اور ڈرائیوروں کو تنبیہ کردی۔ انہوں نے ماسک پہننے بغیر سواری بیٹھانے، اڈے کے احاطے میں صفائی کے فقدان اور سینیٹائزیشن کی سہولیات نہ ہونے اور گاڑیوں کے شیشے پر کرایہ نامے اویزان نہ کرنے کا سخت نوٹس لیا۔ انہوں نے متعدد پٹرول پمپوں کا بھی دورہ کیا اور وہاں پٹرول کی دستیابی کا جائز ہ لیتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔

adc hayat shah ac abdulwiali chitral vist adas6 1
adc hayat shah ac abdulwiali chitral vist adas5 1
adc hayat shah ac abdulwiali chitral vist adas4
adc hayat shah ac abdulwiali chitral vist adas3
adc hayat shah ac abdulwiali chitral vist adas1
adc hayat shah ac abdulwiali chitral vist adas 1
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
36125

چترال شہر، پانی ندارد،تبدیلی سرکار کے ساتھ نمائندگان بھی نااہل۔۔۔پی پی پی رہنماؤں کی پریس کانفرنس

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) پاکستان پیپلز پارٹی چترال کے سینئر رہنماؤں انجینئر فضل ربی جان، امیراللہ خان، قاضی فیصل، محمد حکیم ایڈوکیٹ، عالم زیب ایڈوکیٹ، انیس الدین، بشیر احمد اور دوسروں نے چترال ٹاؤن میں پینے کے پانی کی شدید قلت پر گہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ چترال شہر کا کربلا کا منظر پیش کرنا پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی ہے اور حکمران عوامی غیض وغضب کے لئے تیار رہیں یا مزیدوقت ضائع کئے بغیر گولین گول واٹر سپلائی پراجیکٹ کو بحال کرے جوکہ گزشتہ سال سیلاب برد ہوا تھا۔ بدھ کے روز چترال پریس کلب میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چترال ٹاؤن میں پانی کا مسئلہ پی پی پی کے دورحکومت میں حل ہوا تھا جس نے 45کروڑ روپے کی بھاری رقم خرچ کرکے گولین گول واٹر سپلائی پراجیکٹ مکمل کیا تھالیکن موجودہ حکومت کو دس عدد پائپ لگاکراس کو بحال کرنے کی توفیق نہیں ہوئی جوکہ سیلاب میں بہہ گئے تھے۔انہوں نے پی ٹی آئی کے ٹائیگروں سے سوال کیا کہ چترال ٹاؤن میں پی ٹی آئی کو بھاری مینڈیٹ ملنے کے باوجود چترال شہر کے ساتھ یہ سرد مہری کیوں ہورہی ہے اور چترال ٹاؤن کے لئے پانی کی فراہمی میں ہی پی پی پی کی کارکردگی سامنے ہے جس نے 45کروڑ روپے خرچ کی لیکن پی ٹی آئی ڈھائی لاکھ روپے یہاں نہ لگاسکی۔ انہوں نے کہاکہ آج ایم این اے مولانا عبدالاکبر چترالی اپنی خراب کارکردگی کے باعث بروز کے گولدہ سے باہر نہیں نکل سکتا تو ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن نوگرام میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں جوکہ عوام کا سامنا نہیں کرسکتے۔

پی پی پی کے رہنماؤں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے ایم پی اے وزیر زادہ کی طرف سے بونی اور گرم چشمہ روڈ کی فیڈرلائزیشن کا شوشہ چھوڑنے اور ان منصوبوں پر مسلم لیگ (ن) کے دور میں پیش رفت کو پس پشت ڈالنے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ فیڈرلائزیشن کا ڈرامہ رچاکر دراصل پی ٹی آئی حکومت اپنی ناکامی پر مٹی ڈالنا چاہتی ہے کیونکہ نواز شریف دور حکومت میں CDWPاور ایکنیک سے منظوری کے بعد ان دومنصوبوں کا بمبوریت روڈ سمیت ٹینڈر بھی ہونے والا تھا لیکن موجود ہ حکومت نے ان منصوبوں کو سر دخانے میں ڈال دیا۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ محمود خان اور وفاقی وزیر مراد سعید کی طرف سے سی پیک منصوبے کو سوات کی منتقل کرکے اسے کالام اور لاسپور (چترال کا آخری گاؤں) سے گزارنے کی سازش کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اس کے نتیجے میں چترال اور دیر کے چار اضلاع سی پیک منصوبے کے ثمرات سے یکسر محروم ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ چترال کے عوام اس گھناونی سازش کو کبھی کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔ اس موقع پر چترال کے ہسپتالوں میں کورونا کی ٹیسٹنگ سروس نہ ہونے، ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے لئے حفاظتی سامان نہ ہونے اور احساس پروگرام کی امدادی رقم غریبوں کو نہ ملنے پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے شندور روڈ کو بھی فوری طور پر ٹریفک کے لئے کھول دینے کا مطالبہ کیا۔

ppp chitral press confrence 1 1
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
36115

اپر چترال سے کورونا کے تین اور مریض صحتیاب ہوکر فارع


اپر چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) اپر چترال کے کرونا وائرس کے تین اور مریضوں کا تیسرا Swab ٹیسٹ بھی نیگیٹو اگیا۔ ہیلتھ زرائع کے مطابق بلبل نادر ولد شیر نادر سکنہ لاسپور، فیض الرحمان ولد میر شریف خان سکنہ ریچ اور وکیل احمد ولد بابو خان سکنہ تریچ کا تیسرا ٹیسٹ بھی نیگیٹو موصول ہوا۔شاہ سعود ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی ہدایات پر محمد ریاض خان اسسٹنٹ کمشنر مستوج بہمراہ معظم خان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج اور ڈاکٹر سردار نواز آج مورخہ 02/06/2020 کو ایمرجنسی رسپانس سنٹر Covid-19بونی میں مذکورہ صحتیاب افراد کو پرتپاک طریقے سے رخصت کیے۔

صحتیاب افراد نے اپنے جلد صحتیابی پر بہت زیادہ خوش اور مسرور دیکھائی دے رہے تھےاور اللہ پاک کا شکر ادا کر رہےتھے۔
انہوں نے ضلعی انتظامیہ اپر چترال اور محکمہ صحت کو ان کے بھرپور تعاءون اور خصوصی نگہداشت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر مستوج اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے صحتیاب افراد کو ہار پہنائے اورجلد صحتیابی پر انہیں دل کی گہرائیوں سےمبارکباد دی۔ اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے محکمہ صحت اور ڈیوٹی پر مامور اے،کے،ایچ،ایس،پی کے جملہ اسٹاف کے خدمات کو بھی سراہا۔ آخر میں اس صحتیاب افراد کو ضلعی انتظامیہ اپر چترال کی طرف سے فوڈ پیکچ وغیرہ دیکر ان کو رخصت کیا گیا۔ آخر میں ان افراد نےعوام کے لئے یہ پیغام دیا کہ کورونا سے ڈرنا نہیں اختیاطی تدابیر پر ضرور عمل کرنا ہے۔

covid 19 coronavirus patients discharged from upper chitral1 1
covid 19 coronavirus patients discharged from upper chitral2 1
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
36098

یارخون ویلی میں نامعلوم جنگلی جانور کا حملہ،کئی مویشی ہلاک اورزخمی،علاقے میں خوف وہراس

یارخون (چترال ٹائمز رپورٹ ) اپر یارخون ویلی کے گاوں اوناوچ میں گزشتہ رات کسی نامعلوم جنگلی جانور نے حملہ کرکے متعدد مویشیوں کو ہلاک اور بعض کو زخمی کردیا ہے ۔ زرائع کے مطابق گزشتہ رات خان بہادر نامی شخص کے مویشی خانے میں گھس کر نامعلوم جنگلی جانور نے متعدد بھیڑ بکریوں کو چھیڑ پھاڑ ہلاک اورمتعدد کو زخمی کردیا ہے ۔اورعلاقے میں یہ پہلاواقعہ نہیں بلکہ اس سے پہلے بھی کئی مویشیوں کو ہلاک یازخمی کرچکا ہے ۔ خون خوار جنگلی جانور کی یکے بعد دیگرے حملے کی وجہ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ہے ۔ انھوں نے وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ سے دادرسی کا مطالبہ کرتے ہوئے ہلاک شدہ مال مویشیوں کیلئے معاوضہ کا مطالبہ کیا ہے ۔

animals under attack in yarkhun valley1 1
animals under attack in yarkhun valley2 1
animals under attack in yarkhun valley
animals under attack in yarkhun valley3 1
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
36089

جامعہ چترال نے اپنے ہاربیریم کو نیویار ک بوٹانیکل گارڈن کے ساتھ رجسٹرڈ کردیا

چترال(چترال ٹائمزرپورٹ) یونیورسٹی آف چترال کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق جامعہ کے شعبہ نباتیات نے اپنے ہاربیریم کو نباتیات کے شعبے کے معروف تحقیقی بٹانیکل گارڈن، نیویار ک بوٹانیکل گارڈن (NYBG)کے ساتھ رجسٹر کردیاہے۔ اب جامعہ چترال کے ہاربیریم میں کی گئی تحقیق کو براہ راست این وائی بی جی کی سرپرستی حاصل ہوگی اور ان تحقیقی نتائج کو عالمی سطح پر تسلیم کیاجائیگا اور یہ تحقیق نباتیات کے شعبے میں عالمی تحقیقات کا حصہ بنے گی۔پریس ریلیز میں مزیدکہاگیاہے کہ اس سنگ میل کے حصول پر یونیورسٹی کے پراجیکٹ ڈائیریکٹر ڈاکٹر بادشاہ منیر بخاری نے شعبہ نباتیات کے عملے کو عموماً اور لیکچرر حافظ اللہ کی کوششوں کو خصوصاً سراہا ہے اور اس عزم کا اظہارکیاہے کہ جامعہ چترال تمام شعبوں میں تحقیقی کلچر کے فروغ پر خصوصی توجہ دیتی رہے گی۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
36082

گرم چشمہ تھانے کے لاک اب سے بدنام زمانہ افغان سمگلرفرار، دواہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) گرم چشمہ کے تھانے سے افیون کا بدنام زمانہ افغان اسمگلر پولیس کو چکمہ دے کر غائب ہوگئے۔ ذرائع کے مطا بق گزشتہ دنوں چترال پولیس نے پاک افغان بارڈر گبور کے قریب کاروائی کرتے ہوئے ایک افغان باشندے کو بھاری مقدار میں افیون سمیت گرفتار کرنے کے بعد مقامی عدالت سے ان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرکے جب گرم چشمہ پہنچا تو ملزم نے واش روم استعمال کرنے کی خواہش ظاہر کی مگر لاک اپ کے ساتھ ملحقہ ٹائلٹ کی بجائے انہیں اسٹاف کے ٹائلٹ بھیج دیا گیا جہاں سے وہ روشندان توڑ کر بھاگ نکلے اور طویل وقت گزرنے کے بعدجب دروازہ توڑ کردیکھا گیا تو ملزم غائب تھا۔ گرم چشمہ تھانے کے اسٹاف نے موٹر سائیکل پر ان کی تلاش شروع کردی اور ایک پہاڑی پر انہیں دیکھائی دیا لیکن وہاں پر بھی انہیں پکڑ نے میں کامیاب نہ ہوسکے اور مقامی لوگوں کے بقول شام تک ان میں آنکھ مچولی جاری رہی جبکہ اندھیرا چھاجانے کے بعد وہ غائب ہوگئے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ فرض منصبی میں غفلت برتنے پر انوسٹی گیشن ونگ کے دو اہلکاروں کے خلاف تعزیرات پاکستان کے دفعات 223اور 224کے تحت مقدمہ دائر کرکے ان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی جبکہ بعد میں وہ ضمانت پر رہا ہوگئے۔ ذرائع نے مزید بتایاہے کہ ملزم کے فرار میں ملوث مزید اہلکاروں کو تعین کرنے کے لئے انوسٹی گیشن جاری ہے۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
36073

اپرچترال انتظامیہ کی ذائد کریہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹروں کے خلاف کاروائی

بونی (چترال ٹائمزرپورٹ ) ڈاکٹر کاظم نیاز چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا اور شاہ سعودڈپٹی کمشنر اپر چترال کے احکامات کی روشنی میں حالیہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات کو عوام تک پہنچانے کی عرض سے آج پیر کے دن محمد عرفان الدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال نےمعظم خان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج، جہانزیب خان سب ڈویژنل پولیس آفیسر مستوج، ٹریفک اور لیویز اہلکاروں کے ساتھ ملکر ٹریفک چیکنگ کی۔

دوران ناکہ بندی زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرکے وصول شدہ رقم مسافروں کو واپس کر دیے گئے۔ ٹرانسپورٹرزحضرات کو آیندہ کے لئے کرایہ نامہ سے زائد کرایہ وصول کرنے سے باز رہنے سے متعلق سختی سے ہدایت کی گئی۔ اورعوام کو نرخ نامہ سے زیادہ کرایہ نہ دینے کی تلقین کی گئی۔

مذید برآں تمام ٹرانسپورٹرز حضرات و مسافروں کو دوران سفر ماسک کا استعمال یقینی بنانے کے حوالے سے سخت احکامات صادر کئے گئے۔

upper chitral adminsitration action against transporters2 1
upper chitral adminsitration action against transporters1 1
upper chitral adminsitration action against transporters
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
36063

اپر چترال گریڈ اسٹیشن کیلئے 15کروڑ روپے کی پہلی قسط منظور ہوچکی ہے۔۔ ایم این اے

بونی (ذاکرزخمی) ایم۔این۔اے چترال مولانا عبد الاکبر چترالی نے آج اپر چترال کے ہیڈ کوارٹر بونی میں جماعت اسلامی اپر چترال اور الخدمت فاونڈیشن اپر چترال کے دفترکا باقاعدہ افتتاح کردیا اس موقع پر امیرِ جماعت اسلامی اپر چترال مولانا جاوید حسین کے علاوہ جماعت کے اراکین اور بونی کے دیگر سیاسی وا سماجی عمائدین کثیر تعداد میں موجود تھے۔


اس موقع پر ایک مختصر تقریب منعقد کی گئی۔تلاوتِ کلام پاک سے تقریب کا آغاز ہوا۔ممتاز مذہبی سکالر سلطان نگاہ نے صدارت کی جبکہ جنرل سکرٹری جماعت اسلامی اپر چترال استاد عنایت اللہ نے نظامت کی فرائض انجام دی۔ امیرجماعت اسلامی اپر چترال مولانا جاوید حسین ایم۔این۔اے کو خوش امدید کہتے ہوئے موجود عمائدین کا شکریہ ادا کیا کہ وہ دفتر کے افتیتاح کے موقع پر تقریب میں شرکت کی انھوں نے کہا کہ علاقے کے مسائل مشترک ہیں اور انہیں ملکرحل کرنا ہے جماعت اسلامی اپر چترال کے جملہ سیاسی و سماجی عمائدین کے ساتھ ملکر علاقے کے مسائل حل کرنے پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
نوجوان سیاسی قیادت سابق تحصیل کونسلر بونی سردار حکیم اور تحریکِ حقوق اپر چترال کے سرگرم رُکن پرویز لال اپر چترال کے جملہ مسائل سے ایم۔این۔اے کو اگاہ کیے۔ان میں خاص طور پر بجلی کا مسلہ،گریڈ اسٹیشن،بائی پاس روڈ تورکھو روڈ کی خستہ حالی،نادرا میں لوگوں کو درپیش مسائل اور نگہبان کے مسائل سر، فہرست تھے۔


ایم۔این۔اے مولانا عبدالاکبر چترالی نے اپنے خطاب میں کہا کہ کہ بجلی اور گریڈ اسٹیشن کی قیام کے سلسلے اطمینان بخش پیش رفت ہوچکی ہے۔ اس سلسلے اگلے سال گولین گول پر اپر چترال کے لیے علحیدہ14 میگاواٹ کی ٹرانسفرمر لگایا جائیگا جس سے اپر چترال کے پاور کا مسلہ حل ہوگا ساتھ انہوں کہا کہ اپر چترال گریڈ اسٹیشن کے لیے 15کروڑ روپے کی پہلی قسط منظور ہو کر اکاونٹ پرمنتقل ہو چکے ہیں۔اور کرونا وائریس کی وبا کی وجہ سے کام التوا کا شکار ہے جونہی حالت بہتر ہونگے کام شروع ہوگا اور ساتھ دوسرے مسائل کے حل کے سلسلے ہر ممکن جدو جہد کرنے کی یقین دہانی کی۔صدراتی خطاب میں سلطان نگاہ نے کہا کہ مولانا عبد الاکبر ایم۔این۔اے چترال علاقے کے مسائل حل کرنے میں گہری دلچسپی لے رہا ہے۔ اور قومی اسمبلی میں چترال کی نمائیندہ گی کاحق ادا کر رہا ہے۔ امید ہے کہ انکی بھر پور جدوجہد کے نتیجے چترال کے مسائل حل ہونگے۔

mna upper chitral ji alkhidmat office innauguration 2 1
mna upper chitral ji alkhidmat office innauguration 3 1
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
36039

بشیر احمد کو آبائی گاؤں خورکشاندہ میں سپردخاک کردیا گیا

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال میں کووڈ 19سے جان بحق ہونے والے شخص بشیر احمد کواتوار کے روز ان کے آبائی گاؤں خورکشاندہ میں سپرد خاک کیا گیا جوکہ گزشتہ رات پشاور کے ایک ہسپتال میں وفات پاگئے تھے جہاں وہ کئی دنوں سے زیر علاج تھے۔ ڈپٹی کمشنر لویر چترال نوید احمد نے میڈیا کو بتایاکہ چترال میں کرونا وائرس سے جان بحق ہونے والے اس پہلے شخص کی تدفین حکومتی ایس او پیز کے مطابق ہوئی ہے۔تدفین کے موقع پر تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن، ریسکیو1122اور پولیس کے اہلکار بڑی تعداد میں موجود رہے جبکہ ایمبولنس سے جنازہ گاہ تک اور لحد میں رکھنے تک ٹی ایم اے کے اسٹاف نے لاش کو اپنے تحویل میں رکھا اور تمام ضروری ہدایات پر عملدرامد کیا گیا۔ نماز جنازے میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ بشیر احمد کے فیملی ذرائع نے میڈیا کو بتایاکہ وہ جاب کے سلسلے میں اپنے بال بچوں کے ساتھ لاہور میں مقیم تھے اور حال ہی میں واپس آنے کے بعد سینے کی تکلیف اور شوگر لیول بڑھنے کی وجہ سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں داخل کردئیے گئے تھے جہاں حالت بہتر نہ ہونے کی بنا پر عید کے روز انہیں پشاور میں خیبر ٹیچنگ ہسپتال ریفر کئے گئے تھے۔ ان کی عمر 57سال کے لگ بھگ تھی۔

دریں اثناء ڈی سی لویر چترال نوید احمد نے عوام پر زور دیا کہ وہ کرونا سے بچاؤ کے لئے دئیے اختیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرامد کو یقینی بناکر اپنے علاقے کو اس مہلک وائرس سے محفوظ رکھیں۔ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سماجی فاصلہ کا مکمل خیال رکھتے ہوئے ایک دوسرے سے ہاتھ نہ ملانے، ماسک اور دستانے پہننے اور غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نہ نکلنے جیسے معمولات اپنا کر ہم کرونا کو شکست دے سکتے ہیں۔

bashir ahmad wwf chitral funneral 1 1
bashir ahmad wwf chitral funneral 1 2
bashir ahmad wwf chitral funneral 4
bashir ahmad wwf chitral
File Photo Late Bashir Ahmad
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
36021

چترال ٹاون کےصارفین پانی کے بوند بوند کو ترس گئے۔ گولین واٹر سپلائی سکیم تاحال بحال نہ ہوسکی

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز)چترال ٹاون کے سماجی،سیاسی اور عوامی حلقوں نے چترال ٹاسک فورس اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ گولین واٹر سپلائی سکیم کی بحالی میں آنے والے منصوبے کو گرمیوں کا موسم آتے ہی بحال کیا جائے۔ان حلقوں نے فوجی اور سول حکام کی توجہ چترال ٹاون کی80ہزار آبادی کو پینے کے پانی کی مشکلات اور ایک سال گذرنے کے باوجود ٹاون کے اہم ترین واٹر سپلائی اسکیم کی بحالی میں ناکامی کی طرف دلاتے ہوئے یاد دلایا ہے کہ گولین واٹر سپلائی سکیم 2012ء میں 54کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہوئی تھی امیر حیدر خان ہوتی نے چترال ٹاون کا اتنا بڑا منصوبہ دیا جو5جولائی2019کے سیلاب کی زد میں آکر بند ہوا۔سیلاب کے وقت وزیراعظم عمران خان کی بہن خود گولین کی سیاحت پر آئی تھی جنہیں 7جولائی کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے سیلاب زدہ گاؤں سے نکالا گیا۔چترال ٹاون واٹر سپلائی سکیم کو بحال کرنا2مہینوں کا کام تھا مگر حکومت نے اس میں پورا سال لگادیا۔11مہینے گذرنے کے باوجود پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نے سکیم کی بحالی پر کام شروع نہیں کیا۔چترال ٹاون کے عوام نے پورا سال پانی کی بوند بوند کو ترس کرگذاردیا11مہینے گذرنے کے باوجود واٹر سپلائی سکیم تباہ شدہ حالت میں پڑی ہے۔سننے میں آرہا ہے کہ8مہینوں تک صوبائی حکومت نے سکیم کی بحالی کیلئے فنڈ نہیں دئیے۔فنڈ منظور ہونے کے 3مہینے محکمہ پبلک ہیلتھ نے ٹینڈراور ورک آرڈر میں گذار دئیے۔محکمہ کے حکام کو منصوبے کی اہمیت،ہنگامی حالت اور ٹاون کے عوام کی مشکلات کا اندازہ ہی نہیں ہے۔سیاسی اور سماجی حلقوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ گرمیوں میں لوگ باہر نکلینگے اور امن عامہ کا مسئلہ پیدا ہوگا اگر کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو اس کی تمام تر ذمہ داری محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پر عائد ہوگی۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
36016

انتقال پُرملال ،ڈبلیو ڈبلیو ایف کے سابق پروجیکٹ منیجر بشیر احمد انتقال کرگئے

چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ) ڈبلیو ڈبلیو ایف کے سابق پروجیکٹ منیجر بشیر احمد گزشتہ رات کے ٹی ایچ پشاور میں انتقال کرگئے ہیں۔

خاندانی ذرائع کے مطابق وہ کئی دنوں سےسینے کی بیماری میں مبتلا تھے جبکہ شوگر کی مرض کا عارضہ پہلے ہی لاحق تھا۔ انہیں اتوار کے روز خودکشاندہ میں ان کی آبائی قبرستان میں بعداز نماز عصر سپردِ خاک کیا جائے گا۔

وہ محبوب احمد ،اعجاز احمد، شکیل احمد کے بڑے بھائی اور ڈاکٹر نذیر احمد کےسالہ تھے ۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
36010

یکم جون سے صوبے کے تمام کورٹس، ٹریبونلز میں عدالتی کاروائی بحال ہونگے۔۔چیف جسٹس

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ) رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ کی طرف سے جاری ایک نوٹفیکشن میں کہا گیا ہے کہ مجاذ حکام نے تمام کورٹس، ٹریبونلز کو یکم جون 2020سے باقاعدہ عدالتی کاروائی حسب سابق جاری رکھنے کے احکامات جاری کی ہے۔ نوٹفیکشن میں مذید کہا گیا ہے کہ صوبے کے تمام کورٹس، ٹریبونلز اُن ایس او پیز کے تحت فعال ہونگے جس کی نشاندہی ہائی کورٹ کی طرف سے مختلف اوقات میں کی گئی ہے۔

دریں اثنا رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ نے ایک اور نوٹفیکشن میں کہا ہے کہ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے کوویڈ 19کی وباء کے دنوں وکلاء کیلئے کوٹ کی جگہ بلیک گاون پہنے کی اجازت دید ی ہے۔ جس کی درخواست بارکی طرف سے کی گئی تھی۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
36006

چترال، مختلف واقعات میں تین افراد لقمہ اجل بن گئے، دومبینہ خودکشی اورایک قتل کاواقعہ

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال میں مختلف واقعات میں تین افراد لقمہ اجل بن گئے جن میں دومبینہ خودکشی اور ایک قتل کا واقعہ شامل ہیں۔ چترال پولیس کے مطابق قتل کا واقعہ شیشی کوہ وادی کے ٹنگیڑ میں پیش آیا جہاں ایک جوانسال شخص شوکت علی شاہ ولد نورغازی کی لاش کو دریا کے کنارے برامد کیا گیا جس کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود تھے جبکہ اس کا گلہ گھونٹ کر قتل کیا گیا تھا۔ مقتول کے ورثاء نے کسی پر دعویداری نہیں کی ہے جبکہ پولیس مختلف افراد سے پوچھ گچھ کررہی ہے۔ اورنامعلوم افراد کے خلاف ایف ائی آر درج کی گئی ہے ۔ پولیس کے مطابق مقتول شادی شدہ تھے اور ان کے دو بچے بھی تھے۔

خودکشی کا پہلا واقعہ تورکھو کے اجنو کے مقام پر پیش آیا جہاں گزشتہ دنوں 60سالہ شخص شیرین حیات ولد شکورحیات نے مبینہ طور پر اپنے آپ کو دریا برد کردیا جس کی لاش کو گاؤں کے قریب دریا سے برامد کیا گیا۔

پولیس کے مطابق خودکشی کا دوسرا واقعہ مستوج کے چوئنج گاوں میں پیش آیا جہاں پر 24سالہ نادر ولی ولد صائب علی نے مبینہ طورپر اپنے گھر کے اندر 12بور بندوق سے فائر کرکے اپنی جان لے لی۔ پولیس کے مطابق خود کشی کے دونوں واقعات میں وجہ فوری طور پر معلوم نہ ہوسکی جبکہ دونوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد دفن کردئیے گئے اور مقامی ضابطہ فوجداری کے دفعہ 174کے تحت انکوائری شروع کردی ہے۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
35996

چترال کے ایک اورفرزند ڈاکٹر محمد رفیع کا اعزاز، پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کرلی

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ) چترال کے ایک اورقابل فخر فرزند محمد رفیع نے چائنا کی معروف یونیورسٹی ننجینگ یونیورسٹی پی آر چائنا Nanjing University P R China))کے انفارمیشن منیجمنٹ ڈیپارٹمنٹ سے پی ایچ ڈی تھسیس کی کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے پی ایچ ڈی ڈگری کا حقدار قرار پایا ہے۔
ڈاکٹر محمد رفیع کا تعلق سب ڈویژن مستوج کے زیئت گاوں سے ہے، اور غلام نبی کے فرزند ارجمند ہیں۔ وہ اس سے پہلے ڈائریکٹوریٹ آف آرکائیوز اینڈ لائبریز خیبرپختونخوا میں بحثیت لائبریری آفیسر کام کررہے تھے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں
35993

پیسکوکی جانب سے چترال کے اضلاع کیلئے بجلی کی چار چار گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)PEPCOکے ذیلی ادارہ PDCخیبرپختونخوا نے چترال کے اضلاع کیلئے نئے لوڈ منیجمنٹ شیڈول جاری کردیا ہے جو کہ سراسر غیر منطقی ہے۔ مختلف مکاتب فکر نے چترال ٹائمز ڈاٹ کا م سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گولین گول ہائیڈروپاوراسٹیشن سے بجلی پیداوار اس وقت صرف چترال کو ہی مل رہی ہے۔ کیونکہ نیشنل گرڈ سے منسلک کرنے والی لائن کے دونوں سرکٹ جنوری 2019سے لواری پاس میں ٹاورز کے گرنے کی وجہ سے منقطع ہے، اگر خدانخواستہ اس شیڈول کو نافذ کیا گیا تو تمام فیڈر پر چا رچار گھنٹے کی روزانہ کی بنیاد پر لوشیڈنگ ہوگی۔ اور گولین گول کی بجلی کی پیداوار بری طرح متاثر ہونے کے علاوہ کاروبار زندگی بھی ٹھپ ہوجائیگی۔


یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ لوڈمنیجمنٹ کا بنیادی مقصد پورے ملک میں بجلی کے شارٹ فال کو کم کرنا ہوتا ہے۔ اور اس کے تحت اگر علاقے کی بجلی بند ہوتی ہے تو یہی بجلی نیشنل گرڈ کے ذریعے کسی دوسرے علاقے کو دی جاتی ہے تاہم پچھلے پانچ مہینے سے نیشنل گرڈ سے منقطع ہونے کی وجہ سے گولین گول کی بجلی نہ تو کسی اور علاقے کو دی جاسکے گی بلکہ کم لوڈ پر چلنے سے مشینوں کو نقصان پہنچنے کا بھی خدشہ ہے۔ اور ساتھ ٹرپنگ کے خطرابت بھی بڑھ جائیں گے نینز پانی کی بہتات کو پاور ہاوس کے انٹیک سیکشن پر کنٹرول کرنا بھی مشکل ہوجائیگا۔ کیونکہ پچھلے سال جولائی کے آغاز میں گولین گول میں شدید سیلاب کی وجہ سے انٹیک سٹرکچر انتہائی نازک حالت میں ہے اور اس کی مکمل صفائی کیلئے ٹینڈ ر ہونے کے باوجو د ابھی تک کام کا آغاز نہیں ہوسکا ہے۔

یا درہے کہ گولین گول میں اس وقت پانی وافر مقدار میں موجود ہے ہمارے ذرائع کے مطابق اس پانی سے ایک کے بجائے دو یونٹ کو بھی چلایا جاسکتا ہے مگر چترال کی ضرورت اس وقت زیادہ سے زیادہ چودہ میگاواٹ ہے جبکہ موجودہ وقت میں صرف آٹھ میگاواٹ زیر استعمال ہے۔ جبکہ پیک اورز میں کبھی کبھی چودہ میگاواٹ تک پہنچ جاتا ہے۔ لہذا عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ چترال میں لوڈشیڈنگ کا کوئی جواز نہیں بنتا، خواہ مخواہ اس گرمیوں میں لوگوں کو تنگ کرنے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے بصورت دیگر عوام سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہونگے 

Chitral a view of Golan hydro power station of 108MW head which was washed away by heay flood last night at Golan valley pic by Saif ur Rehman Aziz
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
35987

چترال کے چھ فرزندان اور ایک بیٹی پی ایم ایس افیسربھرتی۔۔نوٹفکیشن جاری

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ) خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کی سفارشات پر صوبائی حکومت نے 123 امیدواروں کو پرونشل منیجمنٹ سروسز (پی ایم ایس) BPS-17 بھرتی کے احکامات جاری کی ہے جن میں چترال کے سات امیدوار بھی شامل ہیں۔۔ان امیدواروں میں انیس الرحمن ولد دوست محمد ، سلیم اللہ ایوبی ولد امان اللہ کوشٹ، ریاض احمد ولد عبد الحمید خان ، نوید احمد ولد عزیز اللہ ، نادر نظر ولد اکبر خان، شگفتہ سرور دختر حکیم سروس بونی اور فواد احمد ولد خوش ولی شامل ہیں ۔ ذرائع کے مطابق ان کی پوسٹنگ بعد میں کی جائیگی۔

pms kp 2020 results1 1
pms kp 2020 results2 1
pms kp 2020 results3 1
pms kp 2020 results4 1
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
35977

سرتاج احمد خان کی صوبائی وزیرشوکت یوسفزئی سے ملاقات، مزدوروں کیلئے اقدامات کی درخواست

پشاور (نمائندہ چترال ٹائمز) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری ریجنل آفس پشاور کے کوارڈینیٹرسرتاج احمد خان نے خیبرپختونخوا کے وزیر محنت وافرادی قوت وکلچر شوکت علی یوسفزئی سے ملاقات کرکے صوبے میں صنعتی زون میں کام کرنے والے مزدور کی حالت زار بہترکرنے، لیبرکالونیوں میں سہولیات دینے اورمزدوروں کی زندگی میں بہتری لانے کے اقدامات اٹھانے کی بات کی گئی۔

گزشتہ روز کوارڈینیٹرسرتاج احمد خان نے شوکت علی یوسفزئی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور صوبے کے صنعتی زون میں کام کرنے والے مزدوروں کی کورونا 19لاگ ڈاﺅن کی وجہ سے مشکلات سے انھیں آگاہ کیا اور وزرات کی جانب سے لیبر کی حالت زار اور زندگی بہتر بنانے کے لئے بھرپور اقدامات اٹھانے اور مشکلات کم کرنے کے لئے وزیر محنت وافرادی قوت کو آگاہ کیا۔ انہوں نے لیبرکے حقوق کےلئے ہرممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ۔

شوکت علی یوسفزئی نے کہاکہ صوبے کے کلچرکے فروغ کیلئے اقدام شروع کردی ہے اور وزیراعلیٰ صنعتی مزدوروں کے مسائل کا احساس ہے اور ہم بھرپور کوشش کررہے کہ مزدور کو بروقت اجرت دلانے کے ساتھ ان کی زندگی میں بہتری لائے۔

سرتاج احمد خان نے صوبائی وزیر کو اس سلسلے میں چترال سمیت دوسرے اضلاع کے دورے کی بھی دعوت دی ۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
35972

موڑکہو،انتقال پرملال، پی پی پی کے بزرگ رہنماسابق چئرمین وزیراحمد خان انتقال کرگئے

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) پاکستان پیپلز پارٹی کے بزرگ رہنما اور یونین کونسل موڑکھوکے سابق چیرمین وزیر احمد خان 92سال کی عمر میں جمعہ کی صبح انتقال کر گئے۔ وہ 1960ء کے عشرے میں پی پی پی کے قیام کے بعد سے پارٹی سے وابستہ تھےاور مولانا محمد ولی (شیشیو مولوی) اور سید عبدالغفور شاہ کے ساتھ مل کر ہراول دستے میں شامل رہا اور چترال کو پارٹی کا گڑھ بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

موڑکھو میں ترقیاتی منصوبوں کے ہردم مستعد رہے اور ان کی مخلصانہ کاوشوں کی بنیاد پر 1983ءکےبلدیاتی الیکشن میں بھاری اکثریت سے کونسلر اور پھر چیرمین منتخب ہوگئے۔ وہ گزشتہ کئی سالوں سے خرابی صحت کی بنا پر سیاست سے کنارہ کش ہوگئے تھے۔سوگواروں میں چار بیٹے اور ایک بیٹی چھوڑ گئے۔ بیٹوں میں عبدالعزیز (اسسٹنٹ ڈی سی آ فس), سردار احمد،عبداحمید اور عبدالمجید شامل ہیں۔

وہ ریٹا ئرڈ ہیڈماسٹر امان اللہ خان کے سسر اور سماجی شخصیت مرزا جان تاتاکا بھائی تھآ۔ انہیں بعداز نماز جمعہ ان کے آ بائی گاؤں زیلی وریجون میں سپردِ خاک کیا گیا۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
35970

طلباو طالبات کی مستقبل کو بچانے کیلئے یکم جون سے تعلیمی اداروں کو کھولا جائے۔۔پیما چترال

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹیٹیوشن منیجمنٹ ایسوسی ایشن چترال (پیما) نے یکم جنو ن 2020سے تعلیمی اداروں کو کھولنے کا پرزورمطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذید بچوں کو سکولوں سے باہر رکھنے کی صورت یہ نسل فیملی اور معاشرہ کیلئے ناسور بن سکتی ہے لہذاحکمرانوں کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قوم کی نونہالوں کو دوبارہ تعلیمی دھارے میں لاکر والدین اورسکول انتظامیہ کی پریشانیوں کا مدواکریں ۔ جمعہ کے دن پیما چترال کے صدر وجیہ الدین نے مختلف پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے پرنسپل صاحبان یارمحمد، شیر حیدر، سیدی، حسین احمد، مسرورعلی شاہ، انور ودیگرکے ہمراہ چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے جہاں اورمعمولات تعطل کا شکار ہیں وہیں پر پرائیویٹ تعلیمی ادارے بھی بری طرح متاثر ہیں اورچترال کے اندر تقریبا ڈھائی سوپرائیویٹ سکولوں کے تمام طلباوطالبات کی تعلیمی سرگرمیاں 24دسمبر2019سے مکمل طور پر معطل ہیں جو اپنی بساط کے مطابق معیاری تعلیم دینے میں مصروف عمل تھے۔

انھوں نے کہا کہ لاک ڈاون میں نرمی کی بنا پر بازار، مختلف دفاتر اورعبادت گاہوں میں لوگ آتے جاتے ہیں صرف تعلیمی اداروں کو بند کرنا انتہائی زیادتی ہے جبکہ زندہ قوم کبھی بھی اپنے تعلیمی اداروں کو بند ہونے نہیں دیں گے۔ انھوں نے کہا کہ لاک ڈاون کے دوران سکول انتظامیہ نے بہت کوشش کی کہ کسی طرح آن لائن بچوں کو تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھا جاسکے مگر چترال میں انٹرنیٹ کی ناقص صورت حال اوراکثر علاقوں میں یہ سہولت نہ ہونے کیوجہ سے انٹرنیٹ کے زریعے تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنا ہمارے لئے مشکل نہیں بلکہ ناممکن ہوگیا ہے۔ اس کیوجہ سے پرائیویٹ اسکولز انتظامیہ بچوں کی تعلیمی تعطل کی پریشانی کے ساتھ اسٹاف کی تنخواہ، بلڈنگز کا کرایہ، یوٹیلیٹی بلزکی ادائیگی اور دوسرے اوپریشنل چارجز کی وجہ سے شدید اضطراب سے دوچار ہیں۔ چونکہ چترال کے ۹۹فیصد اسکولز انتہائی کم فیس چارچ کرتے ہیں اسلئے ٹیوشن فیس کی ایک ماہ بھی عدم ادائیگی اسکول کو تالہ لگانے کے مترادف ہوتا ہے۔

انھوں نے مذید بتایا کہ ہم نے حکومت کی درخواست پر پہلے ہی دس فیصد فیس کی رعایت کا اعلان کرچکے ہیں جو لاک ڈاون کے اندر ادائیگی کی صورت میں رعایت دیں گے۔ جبکہ مذید سکولوں کی بندش سے ضلع کے اندر تعلیمی بحران کا خدشہ ہے۔ پیما کے ذمہ داروں نے کہاکہ بہت سے ممالک نے تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنے کا اعلان کرچکے ہیں لہذا ہم بھی حکومتی ایس او پیز کے ساتھ سکول کھولیں گے تاکہ بچوں کے مستقبل کو بچایا جاسکے۔

انھوں نے کہاکہ ملاکنڈ ڈویژن کے تمام سکولز پہاڑی علاقوں میں شمار ہوتے ہیں جہاں پہلے سے تقریبا ڈھائی مہینے کی چھٹی بچے گزارچکے تھے جبکہ شہری علاقوں میں گرمیوں کی چھٹیاں زیادہ ہوتی ہیں لہذا ملاکنڈ ڈویژن کے سکولوں کو ان چھٹیوں سے مستثنیٰ قرار دیا جائے اوریکم جون سے کلاسوں کی باقاعدہ اجراء کی اجازت دی جائے۔ انھوں نے کہا کہ پرائیویٹ تعلیمی ادارے گورنمنٹ کیلئے 60فیصدمعیاری تعلیم مہیا کررہے ہیں اور چترال کے اندر نوے فیصد تعلیمی ادارے نان پرافٹیبل ہیں جن کی مذید بندش سے یہ ادارے اپنا وجود ہی کھونے کا خدشہ ہے۔ انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ جس طرح دوسرے سیکٹرز کیلئے حکومت نے ریلیف پیکجز کا اعلان کیا ہے اسی طرح پرائیویٹ تعلیمی اداروں کیلئے بھی خصوصی پیکج کا اعلان کیا جائے تاکہ ان اداروں کو بھی بحرانوں نے نکالا جاسکے۔


سکول ایس او پیز کے حوالے سے پیما کے صدر نے بتایا کہ وہ سکولوں کو دو شفٹ میں چلائیں گے ہر سٹوڈنٹ ایک دن چھوڑکر دوسرے دن سکول آئیگا اورہفتے میں صرف تین دن پڑھائی ہوگی۔اور ساتھ بچوں کو کورونا کے وباء سے متعلق اگاہی بھی دی جائیگی۔

ایک سوال کے جواب میں پیما کے ذمہ داروں نے کہا کہ میٹرک کے طلباو وطالبات کو پروموٹ کرکے حکومت نے کوئی عقلمندی کا کام نہیں کیا ہے جبکہ سکولوں کی بندش کی وجہ سے تمام حال اورکمرے خالی تھےاور اساتذہ فارع تھے سوشل ڈیسٹنسنگ کو مد نظر رکھتے ہوئے امتحان لیا جاسکتا تھا مگرحکومتی احکامات کو ہم سرخم تسلیم کرتے ہیں ۔

PEIMA chitral 1
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
35966

شندور پاس روڈ تاحال بند،نوجوان کی لاش کندھوں پراُٹھاکرلاسپورپہنچایاگیا،فوری کھولنے کا مطالبہ

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) اپر چترال کے عوام نے شندور پاس روڈ نہ کھولنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس سے اپر چترال انتظامیہ کی نااہلی قراردیا ہے، یارخون ویلی سے تعلق رکھنے والا چیلاس میں حادثے کاشکار جوان ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، جس کی لاش کو شندور پاس سے کندھوں پر اُٹھاکر لاسپور پہنچایا گیا۔

چترال ٹائمزڈاٹ کام سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے سابق یوسی ناظم یارخون اورپی ٹی آئی رہنما محمد وزیر نے کہا ہے کہ شندور پاس روڈ نہ کھولنے کیوجہ سے چترال کے عوام اورخصوصا اپر چترال کے عوام انتہائی مشکلات سے دوچار ہیں، جبکہ بار بار مطالبے کے باوجود انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہورہی جسکا مقصد کورونا وائرس کی وجہ سے مصائب کا شکار عوام کو مذید مشکلات سے دوچار کرنے کا تہیہ کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے ملک بھر کے تمام علاقے متاثر ہیں اورمتاثر ہورہے ہیں اوراموات کے ساتھ متاثرین کی تعداد میں چترال کے دونوں اضلاع سے کئی گنا زیادہ ہے مگر اسطرح کی پابندی اورلاک ڈاون ملک کے کسی حصے میں بھی نہیں ہے۔ انھوں نے مذید کہا کہ لواری ٹنل سے آمدورفت جاری ہے صرف شندور ٹاپ کو بند رکھنا کونسی عقلمندی کی بات ہے یہ ہماری سمجھ سے بلاتر ہے۔

انھوں نے بتایا کہ چترال کے عوام قانون کے پاسدار اورمحب وطن ہیں جوبھی حکم ریاستی اداروں کی طرف سے ملک میں نافذ ہوئے ہیں سب سے پہلے ان پر عملدرآمد چترال میں ہوا ہے اوراب بھی لوگ براستہ ٹنل چترال پہنچ کر انتظامیہ کی احکامات کی روشنی میں ایس او پیز کے تحت قرنطینہ ہورہے ہیں۔ اسی طرح شندور پاس روڈ سے بھی یہی قانون کو اپنایا جائیگا۔


محمد وزیر نے انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دنوں یارخون ویلی سے تعلق رکھنے والے مزدوروں کو شندور پاس سے سفر کی اجازت نہ ملنے پربراستہ قراقرم سفر کے دوران بچارہ مزدور چیلاس میں حادثے سے دوچار ہوئے جن میں سے تین زخمی گلگت میں داخل ہیں جبکہ ایک جوان نادر ولد محمد غازی بیگ ساکن ژوپو یارخون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جس کی لاش کو براستہ شندور لاسپور کے عوام کندھوں پر اُٹھاکر لاسپور پہنچائے۔جس پر ہم ان کے شکرگزار ہیں۔


سابق ناظم نے مذید بتایا کہ یارخون اور لاسپور ویلی کے غریب لوگ محنت مزدوری کیلئے سردیوں کے موسم میں گلگت جاتے ہیں اوراب واپس گھروں کو آرہے ہیں مگر شندور ٹاپ پر پابندی کی وجہ سے انھیں بشام اورسوات وغیرہ کے راستے سے آنا پڑ رہا ہے جبکہ درجنوں افراد گلگت ودیگرعلاقوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔
انھوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر شندور روڈ سے برف ہٹاکر راستہ کھول دیا جائے اور آمدورفت کی اجازت دی جائے۔ جسطرح کا لائحہ عمل لواری ٹنل پر جاری ہے وہی سسٹم شندور پاس پر بھی قائم کیا جائے۔ تاکہ مسافروہیں پر انٹری کرکے انتظامیہ کے احکامات کی روشنی میں اپنے گھروں تک پہنچ جائیں گے۔ لہذا مسافروں کو مذید مصائب سے دوچار نہ کیا جائے۔

shandur a young man from yarkhun died in gilgit accident3
shandur a young man from yarkhun died in gilgit accident2
shandur a young man from yarkhun died in gilgit accident4
shandur a young man from yarkhun died in gilgit accident5
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
35955

ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسرکے خلاف شائع شدہ خبرمن گھڑت اوربے بنیاد ہے،مذمت کرتے ہیں۔۔قرارداد

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) جمعرات کے روز ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفس چترال کے ملازمین کا ایک ہنگامی اجلاس منعقدہوا جس میں ایک متفقہ قرارداد کے ذریعے گورنمنٹ کنٹریکٹر مغل باز خان کا چترال ٹائمز ڈاٹ کام میں ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفسر کے بارے میں شائع شدہ بیان کو من گھڑت اور بے بنیاد قراردیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اسے متعلقہ ٹھیکہ دار کا ناجائز کام نہ ہونے کی وجہ سے اکاونٹس آفس کو بلیک میل کرنے کی کوشش قرار دی گئی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اس آفس میں اپر اور لویر چترال کے اضلاع میں تیس ہزار سے ذیادہ ملازمین اور پنشنرز کے تنخواہ، جی پی فنڈ، پنشن اور دیگر مراعات کے بلز کے علاوہ دوسرے تمام سرکاری کام، وصولیوں اور ادائیگیوں کے کلیم کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنانے کے لئے بغیر لالچ کے شب وروز مصروف عمل رہتے ہیں اور کووڈ 19کے دوران بھی ہم نے چھٹی کئے بغیر کام جاری رکھا اور اضافی مراعات یا کسی لالچ کے اپنے فرائض منصبی انجام دیتے رہے۔اس کارکردگی پر تمام ادارے اور ملازمین، پنشنرز اور عام عوام ان کی کارکردگی کو سراہتے ہیں لیکن مذکورہ ٹھیکہ دار کا ناجائز کام نہ ہونے کی بنا پر اس دفتر کو بدنام کرنے کی کوشش کی ہے جوکہ قابل مذمت ہے۔ قرارداد میں مذید کہا ہے کہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ چترال کے جملہ ٹھیکہ جات (Contracts)کئی سالوں سے مذکورہ ٹھیکہ دارکو دیکر حکومتی خزانے کو نقصان پہنچانے کا عمل جاری ہے جس پر فوری طور پر انکوائری کروایا جائے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
35951

جمعرات کی رات سے گرج چمک/گرد آلود ہوائوں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

اسلام آباد(چترال ٹائمز رپورٹ ) جمعرات کی رات سے منگل کے دوران پاکستان میں موسم خراب رہنے کا امکان ہے۔ جس کے زیر اثر پنجاب ، خیبر پختونخواہ اور آزاد جموں و کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں بعض مقامات پر گرج چمک/گردآلود ہوائوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات (رات) سے سوموار/منگل کے روران خیبر پختونخواہ ، پنجاب (راولپنڈی ، جہلم ، چکوال ، اٹک ، میانوالی ، سرگودھا ، بھکر ، لیہ ، خوشاب ، منڈی بہاوالدین ، حافظ آباد ، گوجرانوالہ ، گجرات ، سیالکوٹ ، نارووال ، شیخوپورہ ، لاہور ، قصور ، فیصل آباد ، جھنگ ، ٹی ٹی سنگھ ، ساہیوال ، اوکاڑہ) ، اسلام آباد ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں وقفے وقفے سے گرج چمک/گردآلود ہوائوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

جمعہ اور ہفتہ کے دوران کوئٹہ ، ژوب ، ہرنائی ، بارکھان ، ڈیرہ بگٹی ، ڈی جی خان ، راجن پور ، ملتان ، خانیوال ، رحیم یار خان، بہاولنگر، بہاولپور ، سکھر ، لاڑکانہ ، جیکب آباد ، شہید بینظیر آباد۔ میں گرج چمک/گردآلود ہوائوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔پیر کے روز میرپورخاص ، بدین اور حیدرآباد میں بھی گرج چمک/گردآلود ہوائوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔


دریں اثنا پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا نے ایک مراسلے کے ذریعے صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنر اورضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے ۔ اورساتھ ریسیکیو 1122اورمتعلقہ اداروں کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایت گئی ہے

بارشوں اور تیز ہواؤں کا یہ سلسلہ 2 جون تک جاری رہنے کا امکان ہے

پی ڈی ایم اے نے کسان موسم کی صورت حال کے پیش نظرگندم کی کٹائی میں احتیاتی تدابیراختیارکرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

‎مراسلہ میں مذید کہا گیا ہے کہ پی ڈی ایم اے کا ایمر جنسی آپریشن سنٹر مکمل فعال ہے۔ عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ھیلپ لائن 1700 پر دے سکتے ہیں۔

weather may 1

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
35944