
چترالی طالبہ نورزہ شیرعلی کا اعزاز، انگلینڈ سےانٹرنیشنل ڈویلپمنٹ میں ماسٹرکی ڈگری حاصل کی
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال کی ایک اوربیٹی نوروزہ شیر علی نے یونیورسٹی آف باتھ انگلینڈ سے انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ میں ماسٹرکی ڈگری مکمل کرلی .جہاںانھیں کامن ویلتھ سکالرشپ میں داخلہ ملی تھی. ہونہارطالبہ شیرعلی (مرحوم) ساکن بریپ مستوج کی صاحبزادی، لیاقت خان سابق جنرل منیجر اے کے ای ایس پی کراچی کی نواسی، انجینئرذوالفقار علی کی بہن اورڈاکٹرمحمودعلی کی کزن ہے. انھوں نے میٹرک سلطان محمد شاہ آغاخان سکول کراچی ، آئی کام اے.کے.ایچ.ایس.ایس کراچی جبکہ بی ایس سوشل سائنس شہیدذولفقارعلی بھٹو انسٹی ٹیوٹ آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد سے کی ہے. انھوں نے اپنی کامیابی کو اللہ تعالیٰکی مہربانی ، والدین کی دعاوں اوراپنی انتھک محنت کا نتیجہ قراردیا ہے.