
چائنیز شہری کی کرونا وائزس میںمبتلاہونے کی افواہ ، ڈی سی نوید احمد دروش ہسپتال پہنچ گیا
چترال(نمائندہ چترال ٹائمز)دروش میںمقیم چائنیز شہری کی کرونا وائرس سے متاثرہونے کے بارے میں سوشل میڈیا پر خبر پرایکشن لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لوئر چترال نوید احمد نے تحصیل ہیڈ کوارٹر دروش کا دورہ کیا۔ جہاں پر معلوم ہوا کہ چائینز شہری پیٹ کے درد میں مبتلا ہے۔ اور کسی بھی قسم کی وائرس میں مبتلا نہیں۔ڈی سی لوئر چترال نوید احمد نے موقع پر میڈیکل آفیسر کو ہدایت کی کہ چائنیز شہری کے علاج معالجے کا خاص خیال رکھا جائے اُنہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس قسم کے پرپیگینڈوں کو سنجیدہ نہ لیں اور جس نے بھی اس قسم کی بے بنیاد افواہ پھیلائی ہے اس کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔
دریں اثنا چترال کے مختلف مکاتب فکرنے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ چترال کے مختلف مقامات پر چینی انجینئرز کام کررہے ہیںجنکی چائنا رخصت پر جانے اورواپس آنے پرضرور میڈیکل ٹیسٹ کروایا جائے بصورت دیگر یہ وائزس چترال پہنچنے کا خدشہ ہے.