The Voice of Chitral since 2004
Wednesday, 17 June 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

پی ٹی آئی 15 دن میں مخصوص نشستوں کی فہرستیں دے اور الیکشن کمیشن نوٹس جاری کرے، تحریری فیصلہ

Chitral Times

پی ٹی آئی 15 دن میں مخصوص نشستوں کی فہرستیں دے اور الیکشن کمیشن نوٹس جاری کرے، تحریری فیصلہ

پی ٹی آئی 15 دن میں مخصوص نشستوں کی فہرستیں دے اور الیکشن کمیشن نوٹس جاری کرے، تحریری فیصلہ
Pakistan's Supreme Court picture

پی ٹی آئی 15 دن میں مخصوص نشستوں کی فہرستیں دے اور الیکشن کمیشن نوٹس جاری کرے، تحریری فیصلہ

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ) مخصوص نشستوں کے کیس کا مختصر فیصلہ سامنے آگیا جس میں عدالت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں شامل 41 ارکان اسمبلی 15 ورکنگ دنوں میں سیاسی جماعت سے وابستگی ظاہر کریں بعدازاں پی ٹی آئی الیکشن کمیشن کے نوٹس پر امیدواروں کی تصدیق کرے۔ سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ کے آٹھ ججز کا اکثریتی مختصر فیصلہ جاری کردیا گیا۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس جمال خان مندوخیل کا مختصر اختلافی نوٹ، جسٹس یحییٰ آفریدی کا مختصر اختلافی نوٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔مختصر اکثریتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت تھی اور ہے تحریک انصاف نے عام انتخابات 2024ء میں قومی و صوبائی اسمبلیوں سے نشستیں جیتیں، 27 جون کو الیکشن کمیشن کی جانب سے 80 اراکین قومی اسمبلی کی فہرست پیش کی، الیکشن کمیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی فہرست بھی مختصر عدالتی فیصلے کا حصہ ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جمع کرائی گئی فہرست کے مطابق 80 میں سے 39 کو پی ٹی آئی کے امیدوار ظاہر کیا گیا، الیکشن کمیشن نے اپنی فہرست میں 41 امیدوار وں کو آزاد ظاہر کیا، آزاد 41 امیدوار 15 ورکنگ دنوں میں سیاسی جماعت سے وابستگی ظاہر کریں اور پارٹی وابستگی ظاہر کرنے پر الیکشن کمیشن 7 دنوں میں سیاسی جماعت کو نوٹس جاری کرے، سیاسی جماعت الیکشن کمیشن کے نوٹس پر 15 ورکنگ دنوں میں امیدوار کی پارٹی سے وابستگی کی تصدیق کرے۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آزاد امیدواروں کی پارٹی وابستگی کا تصدیقی عمل مکمل ہونے پر الیکشن کمیشن 7 روز میں فہرست جاری کرے، الیکشن کمیشن آزاد امیدواروں کی پارٹی سے وابستگی کے تمام مراحل مکمل ہونے پر عمل درآمد رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کرے، تحریک انصاف 15دنوں میں مخصوص نشستوں کی فہرستیں جمع کروائے۔ الیکشن کمیشن مخصوص نشستوں تحریک انصاف کو دے کر نوٹی فکیشن جاری کرے۔ججز نے فیصلے میں کہا کہ ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا اطلاق متناسب نمائندگی کے اصول کے تناظر میں تین صوبائی اسمبلیوں پربھی ہوگا، الیکشن کمیشن یا تحریک انصاف کو کوئی وضاحت ضروری ہو تو ہو درخواست دے سکتے ہیں، درخواست آنے کی صورت میں اکثریتی ججز چیمبر میں مناسب ہدایات جاری کریں گے۔

الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلے پر فوری عمل درآمد کرے، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(سی ایم لنکس) چئیرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلے پر فوری عمل درآمد کرے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ الحمدللہ آج سپریم کورٹ کے فل کورٹ نے پی ٹی آئی کے حق میں سچ کا ساتھ دیا۔ آج 25 کروڑ عوام کے لیے اور محب وطن پاکستانیوں کے لیے خوشی کا دن ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔ ہمارا حق آخرکارہمیں مل گیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے حق پرڈاکا ڈالا گیا۔ آج 11 ججز نے متفقہ طور پر کہا پی ٹی آئی ان سیٹیوں کی حقدار ہے۔انشاء اللہ اب تمام سیٹیں پی ٹی آئی کو واپس ملیں گی۔ الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلے پر فوری عمل درآمد کرے۔ ہماری سیٹیں جمہوریت کو مضبوط کریں گی۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ الحمدللہ آج سپریم کورٹ کے فل کورٹ نے پی ٹی آئی کے حق میں سچ کا ساتھ دیا۔ آج 25 کروڑ عوام کے لیے اور محب وطن پاکستانیوں کے لیے خوشی کا دن ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔ ہمارا حق آخرکارہمیں مل گیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے حق پرڈاکا ڈالا گیا۔ آج 11 ججز نے متفقہ طور پر کہا پی ٹی آئی ان سیٹیوں کی حقدار ہے۔انشاء اللہ اب تمام سیٹیں پی ٹی آئی کو واپس ملیں گی۔ الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلے پر فوری عمل درآمد کرے۔پی ٹی آئی کی رہنما کنول شوزب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج عدالت نے اقرار کیا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ نا انصافی ہوئی۔عدالت کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ پوری دنیا نے دیکھا کہ جمہوریت کا کس طریقے سے استحصال کیا گیا۔ آج آئین کی روح کے مطابق جمہوریت کو مضبوط کیا گیا۔ سپریم کورٹ سے مطالبہ ہے ہمارے لیڈر کے کیس میں بھی انصاف کریں۔اس موقع پررہنما پی ٹی آئی شبلی فراز نے کہا کہ سیاسی تاریخ میں آج کا دن انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ فارم 47 کے ذریعے لوگ منتخب کروائے گئے۔ جب تک ہماری تمام سیٹیں واپس نہیں ملتیں جدو جہد جاری رہے گی۔ ہمیں مخصوص نشستیں تو مل گئیں فارم 47 کے ذریعے چھینی گئی سیٹیں بھی واپس کی جائیں۔

چیئرمین سنی اتحاد کونسل کا چیف الیکشن کمشنر سے فوری مستعفی ہونیکا مطالبہ

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ )سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین حامد رضا نے چیف الیکشن کمشنر سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔عدالتی فیصلے کے بعد سپریم کورٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے حامد رضا نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے مینڈیٹ چرانے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہیں ہوسکا، سپریم کورٹ نے بھی الیکشن کمیشن پر اظہار عدم اعتماد کر دیا۔چیئرمین حامد رضا نے کہا ہے کہ آج سپریم کورٹ نے حق دار کو حق ادا کرکے ادارے کا وقار بحال کر دیا ہے۔پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے کہا کہ سیاسی تاریخ میں آج کا دن انتہائی اہمیت کا حامل ہے، ہمیں مخصوص نشستیں تو مل گئیں لیکن فارم 47 کے ذریعے چھینی گئی سیٹیں بھی واپس کی جائیں۔شبلی فراز نے کہا کہ فارم 47 کے ذریعے لوگ منتخب کروائے گئے، جب تک ہماری تمام سیٹیں واپس نہیں ملتیں جدوجہد جاری رہے گی۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق پشاور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیا ہے۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے 13 رکنی لارجر بینچ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے حوالے سے کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا، جسے جسٹس منصور علی شاہ نے سنایا۔عدالت نے 13مئی کا الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن غیر آئینی قرار دے دیا۔ سپریم کورٹ کے اکثریتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ انتخابی نشان سے محروم رکھ کر کسی پارٹی کو انتخابی عمل سے محروم نہیں کیا جاسکتا۔