Chitral Times

May 22, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے حق میں چترال لوئر میں ریلی

شیئر کریں:

پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے حق میں چترال لوئر میں ریلی

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز )پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے حق میں چترال لوئر میں ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت ایم پی اے لوئر چترال فاتح الملک علی ناصر اور وزیر جنگلات خیبرپختونخوا پیر مصور شاہ نے کی۔ ریلی میں نوجوانوں، بزرگوں اور پارٹی کارکنان نے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔

وزیر جنگلات پیر مصور شاہ نے خطاب میں کہا کہ چترال کے عوام نے آج یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ حق اور سچ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ یہ ریلی کارکنان کے جذبے اور بیداری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

 

ایم پی اے فاتح الملک علی ناصر نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ تحریک پاکستان کے مستقبل کی تحریک ہے۔ عمران خان صرف ایک سیاستدان نہیں، ایک نظریہ ہے، جو قوم کو خودداری، انصاف اور حقیقی آزادی کا راستہ دکھا رہا ہے۔ ہم ان کی رہائی کے لیے ہر قانونی و جمہوری راستہ اختیار کریں گے اور کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ ریلی سے سینئررہنما رضیت باللہ نے بھی خطاب کیا۔ بائیک ریلی بھی نکالی گئی جسمیں کثیر تعداد میں پی ٹی آئی ورکروں شر کت کی۔

 

chitraltimes pti rally chitral lower for IK release 1

 

chitraltimes pti rally chitral lower for IK release 3

chitraltimes pti rally chitral lower for IK release 2

 

 

 

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
101293