پشاور: دالوں کی قیمت میں کمی
پشاور: دالوں کی قیمت میں کمی
پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ)پشاور میں دالوں کی قیمت میں کمی ہو گئی۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق شہر میں دال چنے کی قیمت 430 روپے فی کلو سے کم ہو کر 380 روپے تک پہنچ گئی۔پشاور میں دال ماش کی فی کلو قیمت 370 سے کم ہو کر 330 روپے ہو گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لوبیا کی فی کلو قیمت میں 100 روپے کی کمی کے بعد وہ 400 روپے کلو ہو گیا۔مارکیٹ ذرائع نے کہا کہ دال مونگ کی فی کلو قیمت 40 روپے کمی کے بعد 330 روپے کلو ہو گئی۔
یورپی یونین کے ممالک کو کی جانے والی قومی برآمدات جاری مالی سال میں 8 فیصد بڑھ گئیں
اسلام آباد(سی ایم لنکس)یورپی یونین کے ممالک کو کی جانے والی قومی برآمدات جاری مالی سال میں 8 فیصد بڑھ گئیں۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا ستمبر 2024 کے دوران یورپی یونین کے ممالک کو 2.02 ارب ڈالر کی برآمدات کی گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا ستمبر 2023 کے دوران برآمدات کا حجم 2.043 ارب ڈالر رہا تھا۔اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران یورپی یونین کو کی جانے والی برآمدات کے حجم 7.88 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ایس بی پی کے مطابق رواں مالی سال میں جرمنی، ہالینڈ، فرانس، اٹلی اور بیلجیئم سمیت دیگر مغربی یورپ کے ممالک کو کی جانے والی قومی برآمدات میں 12.04 فیصد اضافہ ہوا اور برآمدات کا حجم 0.971 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 1.088 ارب ڈالر تک بڑھ گیا۔اسی طرح شمالی یورپ کے ممالک کو کی جانے والی ملکی برآمدات کا حجم 9.89 فیصد کی بڑھوتری سے 150.602 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 165.500 ملین ڈالر تک بڑھ گیا۔ دوسری جانب جنوبی یورپ کی برآمدات میں 0.144 فیصد کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔