
پاک آرمی کے شہید نائب صوبیدار محمد اویس آبائی گاوں کشم اپرچترال میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک، ڈپٹی کمشنر، ونگ کمانڈر، ڈی پی او اورسول وعسکری افسران کی نماز جنازہ میں شرکت
پاک آرمی کے شہید نائب صوبیدار محمد اویس آبائی گاوں کشم اپرچترال میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک، ڈپٹی کمشنر، ونگ کمانڈر، ڈی پی او اورسول وعسکری افسران کی نماز جنازہ میں شرکت
اپر چترال (جمشید احمد ) شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں سے مقابلے میں شہید ہونے والے پاک ارمی کے نائب صوبیدار محمد اویس کو ان کے آبائی گاؤں کشم گوشین اپر چترال میں اج ہفتے کے دن فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ نمازِ جنازہ میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال حسیب الرحمن خلیل، ونگ کمانڈر144 ونگ مستوج , ڈسٹرکٹ پولیس افسر اپر چترال حمیداللہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال معظم خان بنگش، سول و عسکری حکام اور اہلِ خانہ نے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے شہید کے مزار پر پھول چڑھائی اور اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ۔
ٖفائل فوٹو شہدصوبیدار اویس