Chitral Times

May 22, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پاکستان کے جے ایف 17 تھنڈر نے بھارت کا S-400 ایئر ڈیفنس سسٹم تباہ کر دیا

شیئر کریں:

پاکستان کے جے ایف 17 تھنڈر نے بھارت کا S-400 ایئر ڈیفنس سسٹم تباہ کر دیا –

پاکستان اور انڈیا  جنگ بندی پر امادہ،

 

راولپنڈی(چترال ٹائمزرپورٹ) پاکستان اور انڈیا کے درمیان جاری کشیدگی ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا ، میڈیارپورٹ کے مطابق دونوں ممالک نے جنگ بندی پر آمدگی کااظہار کرتے ہوئے سیز فائر کا اعلان کردیا ہے۔

تاہم اس سے قبل پاکستان نے “آپریشن بنیان المرصوص” کا آغاز کر دیا اور پاکستان کے جے ایف-17 تھنڈر نے بھارتی S-400 دفاعی سسٹم تباہ کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان ایئرفورس کے جے ایف-17 تھنڈر طیارے نے بھارت کے جدید ترین S-400 فضائی دفاعی نظام کو تباہ کر دیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق، پاکستانی فضائیہ نے ہائپر سونک میزائلوں کی مدد سے بھارتی ریاست پنجاب کے علاقے آدم پور میں موجود S-400 سسٹم کو نشانہ بنایا، جس کی مالیت تقریباً 1.5 بلین امریکی ڈالر ہے۔ذرائع کے مطابق، یہ حملہ “آپریشن بنیان المرصوص” کے تحت کیا گیا، جو کہ بھارت کی حالیہ اشتعال انگیزیوں کے جواب میں شروع کیا گیا ہے۔ آپریشن کا آغاز فجر کے وقت کیا گیا، جس کے دوران پاکستان نے بھارت پر “فتح ون” میزائل فائر کیا۔ اس حملے میں بھارتی فضائیہ کی ادھم پور اور پٹھان کوٹ ائیر بیسز کے علاوہ براہموس میزائل اسٹوریج ڈپو کو بھی شدید نقصان پہنچا۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جوابی کارروائی کا دائرہ مسلسل بڑھایا جا رہا ہے اور اب تک بھارت کے اندر 12 مختلف اہم اہداف کو نشانہ بنایا جا چکا ہے۔ پاکستانی عسکری حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں دفاعی نوعیت کی ہیں اور ملک کی خودمختاری کے تحفظ کے لیے کی جا رہی ہیں۔

 

پاکستان ائیر ڈیفنس سسٹم نے بھارت کی جانب سے داغے گئے زیادہ تر میزائل فضا میں ہی تباہ کر کے حملے ناکام بنادیئے، بھارت کی ہر حملے میں ناکامی کے بعد مایوسی کاجلد احاطہ کریں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی(سی ایم لنکس)پاکستان کی مسلح افواج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کے ائیر ڈیفنس سسٹم نے بھارت کی جانب سے داغے گئے زیادہ تر میزائل فضا میں ہی تباہ کر کے حملے ناکام بنادیئے، کچھ میزائل ائیر بیسز پر بھی گرے لیکن پاک فضائیہ کے فلائنگ اثاثے محفوظ رہے، افغانستان پر بھارتی میزائل اور ڈرون حملوں کا مقصد خطے کو جنگ میں دھکیلنا ہے۔ وہ ہفتہ کی علی الصبح میڈیا کو بریفنگ دے رہے تھے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے نور خان ائیر بیس،مرید ائیر بیس اور شور کورٹ ائیر بیس پر طیاروں کے ذریعے فضاء سے میزائل داغے گئے ہیں، پاکستان کے ائیر ڈیفنس سسٹم نے تمام میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر کے حملہ مکمل طور پر ناکام بنا یا ہے۔ ہمارے ائیر ڈیفنس سسٹم نے بھارتی عزائم ناکام بنائے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ افغانستان پر جو میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے تھے، وہ بھارت نے انڈین پنجاب میں میزائل ڈرامے کے بعد کیے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ بھارت خطے میں تیزی کے ساتھ عدم توازن پیدا کر کے خطے کو جنگ میں دھکیلنا چاہتا ہے۔

 

 

انہوں نے بتایا کہ پاک فضائیہ کے پاس میزائلوں پر نصب الیکٹرانک سگنیچر پہنچ چکے ہیں جس سے پتہ لگ گیا ہے کہ میزائل کہاں سے داغے گئے اور ان کا ہدف کیا تھا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج چوکس ہیں جو ہندوستان کی بڑھتی ہوئی جارحیت اور بزدلانہ حملے کو ناکام بنا رہی ہیں۔ یہ حملے پاکستان کے بہادر اور غیور عوام کے حوصلوں کو پست نہیں کرسکتے، بجائے اس کے کہ حوصلے کم ہوں ہر حملے اور بزدلانہ جارحیت کے ساتھ حوصلے بڑھ رہے ہیں۔ اگر کسی نے دیکھنا ہے تو رات کے اس پہر بھی راولپنڈی اور لاہور سمیت ملک کے بڑے شہروں میں لوگ سڑکوں پر نکلے ہوئے ہیں۔ بھارت کو مخاطب کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ تمہاری ہر حملے میں ناکامی کے بعد مایوسی کاجلد احاطہ کریں گے۔

 

 

پختونخوا حکومت کا بھارتی جارحیت میں شہید و زخمی ہونیوالوں کے ورثا کیلیے امدادی پیکیج

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ)خیبر پختونخوا حکومت نے بھارتی جارحیت میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے ورثا کے لیے امدادی پیکیج کا اعلان کردیا۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بھارتی جارحیت کے نتیجے میں صوبے سے تعلق رکھنے والے شہدا کے ورثا اور زخمیوں کے لیے امدادی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے نتیجے میں ملک کے کسی بھی حصے میں اگر خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والا کوئی شہید یا زخمی ہوگا تو صوبائی حکومت ان شہدا کے ورثا اور زخمیوں کی بھر پور مالی معاونت کرے گی۔علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ یہ مالی معاونت صوبائی حکومت کے ریلیف پیکیج کے تحت کی جائے گی۔ صوبائی حکومت بھارتی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ اور زخمیوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
102282