پاکستان مسلم لیگ ن کی نامزد امیدوار برائے صوباٸی اسمبلی محمد وزیر کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔وضاحتی بیان
اپر چترال (جمشیداحمد)پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حاجی محمد وزیر کے اپر چترال صوباٸی سیٹ PK1 تحریک انصاف سے دستبردار ہونے کےحوالے سے اپر چترال اور سوشل میڈیا میں گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد ہیں پاکستان مسلم لیگ نامزد امیدوار Pk1 حاجی محمد وزیر جو کہ اس وقت تحصیل مستوج یارخون کے دورے پر ہیں یارخون سے ٹیلفونک چترال ٹاٸمز سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن صوباٸی نشست پی کے ون اپر چترال میں تحریک انصاف پارلمیٹرین کے ساتھ سیٹ ایڈ جسمنٹ اور حاجی غلام محمد کے حق میں دستبردار ہونے کے حوالے سے سوشل میڈیا پرگردش کرنے والے خبر وں کی تردید کی ہے انہوں کہا کہ ہمارے خلاف گردش کرنے والی خبریں بالکل بےبنیاد ہیں اس میں کوٸی حقیقت اور صداقت نہیں ہے سواۓ مسلم لیگ کو کمزور کرنے کےسوا اور کچھ نہیں یہ ہمارے خلاف مخالفین کا ایک سازش اور پروپکنڈہ ھے جس کی پاکستان مسلم لیگ ن شدید الفاظ میں مزمت اور تردید کرتے ہیں پاکستان مسلم لیگ قاٸدین اور کارکنان ہمارے لیے کوشش کررہے ہیں اور علاقے کی عوام ہم پر اعتماد کیے ہیں ہم انشا اللہ بھاری اکثریت میں کامیاب ہونگے اور عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کرین گے۔ لہذا میڈیا کے زریعے اس منگھڑت اور بے بنیاد خبروں کی ہم شدید الفاظ میں مزمت اور ترتید کرتے ہیں۔