Chitral Times

May 18, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وفاقی حکومت نے عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

Posted on
شیئر کریں:

وفاقی حکومت نے عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(سی ایم لنکس)وفاقی حکومت نے عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق 29 جون بروز جمعرات، 30 جون بروز جمعہ اور یکم جولائی بروز ہفتے کو ملک میں عید کی تعطیل ہوں گی۔واضح رہے کہ پاکستان میں گزشتہ روز ذی الحجہ کا چاند نظر آیا تھا جس کے تحت ملک میں عید الاضحیٰ 29 جون کو منائی جائے گی۔اسکے علاوہ عرب ممالک میں عید الاضحیٰ 28 جون کو منائی جائے گی۔

 

عیدِ قرباں پر کتنی چھٹیاں ہونگی؟ اعلان ہو گیا

اسلام آباد(سی ایم لنکس)تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات جاری ہیں تاہم بڑی تعداد میں ملازمت پیشہ افراد یہ بات جاننے کے منتظر ہیں کہ اس عیدِ قرباں پر انہیں کتنی چھٹیاں ملیں گی؟وفاقی حکومت نے عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔وزیرِ اعظم شہاز شریف کی منظوری سے کابینہ ڈویڑن نے ان چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتے میں 5 دن کھلے رہنے والے دفاتر جہاں ہفتے اور اتوار کو تعطیل ہوتی ہے وہاں جمعرات 29 اور جمعہ 30 جون کو چھٹی ہو گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق 6 دن کھلے رہنے والے دفاتر میں جہاں اتوار کی ہفتہ وار تعطیل ہوتی ہے، وہاں جمعرات 29 جون سے ہفتہ یکم جولائی تک چھٹی ہو گی۔

chitraltimes eid holidays


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
75897