Chitral Times

May 15, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ، جدید آئی ٹی سسٹم کے اجراکا افتتاح، اگلے بجٹ میں یونیورسٹیز کے پنشن کے تمام بقاجات کلیئر کئے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ 

Posted on
شیئر کریں:

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ، جدید آئی ٹی سسٹم کے اجراکا افتتاح، اگلے بجٹ میں یونیورسٹیز کے پنشن کے تمام بقاجات کلیئر کئے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ

 

پشاور ( چترا ل ٹائمزرپورٹ ) وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے بدھ کے روز یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور کا دورہ کیا اوریونیورسٹی میں جدید آئی ٹی سسٹم کے اجراءکی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔صوبائی وزیر برائے اعلی تعلیم مینا خان آفریدی کے علاوہ چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن، محکمہ اعلی تعلیم کے اعلی حکام، یونیورسٹی انتظامیہ اور طلبہ نے تقریب میں شرکت کی۔ وزیر اعلی نے ایس اے اپی- ای آر پی -ایس ایل سی ایم ( اسٹوڈنٹ لائف سائیکل مینجمنٹ) سسٹم کا باضابطہ اجراءکر دیا۔ انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور اس سسٹم کا اجراءکرنے والی ملک کی پہلی یونیورسٹی بن گئی۔

 

اس جدید سسٹم کے تحت یونیورسٹی کے مالیاتی اُمور، ہیومین ریسورس مینجمنٹ اینڈ پے رول، پروکیورمنٹ، سپلائی چین مینجمنٹ اور اسیٹس مینجمنٹ سسٹم کو مکمل طور پر ڈیجیٹائز کیا گیا ہے۔ اس کے علاو ہ داخلوں سے لیکر گریجویشن تک طلبہ کے تمام تعلیمی امور، کورس رجسٹریشن، امتحانات اور فیس مینجمنٹ کو بھی آٹومیٹ کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس جدید ڈیجیٹل سسٹم کے اجراءپر یونیورسٹی انتظامیہ اور دیگر تمام شراکت دار اداروں کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ خیبر پختونخوا ڈیجیٹائزیشن کے عمل میں دیگر صوبوں سے سبقت لے رہا ہے۔ ہم عمران خان کے وژن کے مطابق اداروں کو خود کفیل اور خود مختار بنانے کی طرف گامزن ہیں۔

 

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وہ تعلیم کے شعبے میں مقدار کی بجائے معیار پر توجہ دے رہے ہیں اور معیار کو بہتر بنا کر اپنے نوجوانوں کو بین الاقوامی سطح پر مقابلے کے لئے تیار کر رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن اب ایک آپشن نہیں بلکہ بنیادی ضرورت بن گئی ہے، یہی وجہ ہے کہ وہ تمام شعبوں میں ڈیجیٹائزیشن کے عمل پر کام کررہے ہیں۔ وزیر اعلی نے کہا کہ ان کی حکومت نے ڈیجیٹائزیشن اور شفافیت کے ذریعے دو سو ارب روپے کا سرپلس حاصل کیا، جب حکومت میں آئے تو سرکاری یونیورسٹیز پر اربوں روپے بقایاجات کا بوجھ تھا جس کو ہم نے خاطر خواہ حد تک کلیئر کردیا، اگلے بجٹ میں یونیورسٹیز کے پنشن کے تمام بقاجات کلیئر کئے جائیں گے۔

علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ مالی خود کفالت کے لئے یونیورسٹیز کو اختیارات دے رہے ہیں، یونیورسٹیز مالی خود کفالت پر خصوصی توجہ دیں اور اس مقصد کے لئے اپنے اثاثہ جات کا موثر استعمال یقینی بنائیں۔ وزیر اعلی نے کہا کہ ان کی حکومت نوجوانوں پر بھر پور سرمایہ کاری کر رہی ہے، مواقع حکومت فراہم کرے گی، نوجوان ان مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔ وزیر اعلی نے نوجوانوں کے لئے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وہ زندگی میں مثبت سوچ اور رجحانات کو فروغ دیں، منفی سوچ اور رجحانات تباہ کن ہیں، بحیثیت قوم ہم نے مثبت رجحانات کو فروغ دینا ہے۔

 

 

chitraltimes cm kp visit uet peshawar 2

 

chitraltimes cm kp visit uet peshawar 1

 

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
102185