The Voice of Chitral since 2004
Monday, 7 September 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

وزیراعظم کے زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، مختلف وزارتوں کی کچھ اداروں کو مکمل بندکرنے اور بعض اداروں کے اسٹاف کی پوسٹس 30 فیصد تک کم کرنے کی تجویز

Chitral Times

وزیراعظم کے زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، مختلف وزارتوں کی کچھ اداروں کو مکمل بندکرنے اور بعض اداروں کے اسٹاف کی پوسٹس 30 فیصد تک کم کرنے کی تجویز

وزیراعظم کے زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، مختلف وزارتوں کی کچھ اداروں کو مکمل بندکرنے اور بعض اداروں کے اسٹاف کی پوسٹس 30 فیصد تک کم کرنے کی تجویز

وزیراعظم کے زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، مختلف وزارتوں کی کچھ اداروں کو مکمل بندکرنے اور بعض اداروں کے اسٹاف کی پوسٹس 30 فیصد تک کم کرنے کی تجویز

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ)وفاقی کابینہ کو حکومت کی رائیٹ سائیزنگ کے حوالے سے بنائی گئی کمیٹی نے وزارت سائینس و ٹیکنالوجی، وزارت تجارت، وزارت ہاؤسنگ و ورکس, وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق اور ان وزارتوں سے متعلقہ اداروں کی رائیٹ سائیزنگ کے حوالے سے کمیٹی کی سفارشات پیش کی گئیں۔ کمیٹی نے مذکورہ وزارتوں کے کچھ اداروں کو مکمل بند کرنے اور کچھ اداروں کو ضم کرنے کی سفارشات پیش کیں۔ کمیٹی نے ان وزارتوں کے سیکریٹریٹ میں اسٹاف کی پوسٹس 30 فیصد تک کم کرنے کی تجویز بھی دی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ان سفارشات کی منظوری کے بعد قومی خزانے کو 42.1 ارب روپے کی بچت متوقع ہے۔ کابینہ اراکین نے ان سفارشات پر اپنی آراء دیں۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ کابینہ اراکین کی آراء کی روشنی میں ان وزارتوں کی رائیٹ سائیزنگ کے حوالے سے سفارشات اور عملدرآمد کا جائزہ لے کر وفاقی کابینہ میں دوبارہ رپورٹ پیش کی جائے۔وفاقی کابینہ کو وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی کی جانب سے پاڑا چنار کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پاڑا چنار میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اور اس حوالے سے وفاقی اور خیبر پختونخوا کی حکومتیں مل کر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہی ہیں۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ پاڑا چنار سے مریضوں کو دوسرے شہر منتقل کرنے کے لئے وزیراعظم کے زیر استعمال ہیلی کاپٹر مختص کیا گیا ہے۔ مزید برآں پاڑا چنار کیتمام اسپتالوں میں تمام ضروری ادویات دستیابی کو یقینی بنایا گیا ہے۔

امریکی پابندیوں سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، پاکستان کی سکیورٹی کے فیصلے قوم کرے گی، دفتر خارجہ

اسلام آباد(سی ایم لنکس)پاکستان کی ترجمان دفتر خارجہ، ممتاز زہرا بلوچ نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی کے فیصلے پاکستانی قوم کرے گی اور کسی بیرونی دباو? کا اثر نہیں ہونے دے گی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ماضی میں بھی مختلف پابندیوں کا سامنا کیا ہے، مگر ملک نے ہمیشہ اپنی سکیورٹی پر توجہ مرکوز رکھی ہے اور مستقبل میں بھی ایسا ہی ہوگا۔ممتاز زہرا بلوچ نے امریکی پابندیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ان پابندیوں کا پاکستان کے دفاعی فیصلوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔انہوں نے امریکہ کی جانب سے پاکستانی میزائل پروگرام پر عائد پابندیوں کو غیر ضروری اور نا انصافی پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات پاکستان کی دفاعی پوزیشن کو کمزور نہیں کر سکتے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ خطے میں میزائل سسٹمز اور جوہری ٹیکنالوجی کی دوڑ کا آغاز بھارت نے کیا ہے اور بڑی طاقتوں کو بھارت کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے چاہیے تاکہ اس دوڑ کو روکنے میں مدد ملے۔اس کے علاوہ، فوجی عدالتوں سے متعلق یورپی یونین کے تحفظات پر ردعمل دیتے ہوئے ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ پاکستان کے آئین اور عدالتوں میں اندرونی معاملات حل کرنے کی مکمل صلاحیت موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم اپنے اندرونی مسائل کو حل کرنا جانتی ہے اور اس معاملے میں کسی بیرونی مداخلت کی ضرورت نہیں ہے۔