Chitral Times

Jan 21, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وزیراعظم کا 2 لاکھ نوجوانوں کو اسکالرشپ دینے کا اعلان

Posted on
شیئر کریں:

اسلام آباد (پی پی اے) وزیراعظم عمران خان نے 4 سال میں 2 لاکھ نوجوانوں کو اسکالرشپ دینے کا اعلان کردیا ہے۔اسکالرشپ دینے کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کا یہ سب سے بڑا اسکالر شپ پروگرام آج سے شروع ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت ہر سال 50 ہزار نوجوانوں کو اسکالر شپ دی جائے گی۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ اسکالر شپ پروگرام میں 50 فیصد حصہ خواتین کے لیے رکھا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہر سال 50 ہزار اسکالر شپ بہت اچھا اقدام ہے، لوگوں کو اندازہ نہیں یہ پروگرام معاشرے میں کتنی بڑی تبدیلی لائے گا۔عمران خان نے یہ بھی کہا کہ ہم غریب گھروں میں راشن دینے کا پروگرام شروع کرنے لگے ہیں، آٹا، گھی، دال اور چینی غریب افراد کے گھروں میں پہنچائیں گے۔احساس پروگرام کی روح رواں ثانیہ نشتر نے کہا کہ وزیراعظم نے 4 سال کے عرصے میں 2 لاکھ اسکالر شپس منظور کی ہیں، وہ طلبا جن کے والدین کی آمدنی 45 ہزار سے کم ہے، وہ اس کیاہل ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پروگرام کا پورٹل کھل چکا ہے، درخواستیں موصول ہورہی ہیں، 6 ماہ میں پروگرام پر عمل درا?مد شروع ہوجائے گا۔ثانیہ نشتر نے یہ بھی کہا کہ اس سال کے آخر تک احساس یتیم خانوں کا اجراء ہوگا، مزدوروں سے متعلق پالیسی جلد جاری کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ نومبر کے تیسرے ہفتے میں غریب خواتین کی مالی معاونت کی پالیسی کا اعلان ہوگا۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ اسکالر شپ پروگرام سے مدارس کے بچے بھی فائدہ اٹھاسکیں گے۔

pm imran inaugurate ehsas graduate scholorship program
Prime Minister Imran Khan addressing the launching ceremony of Ehsaas Undergraduate Scholarship program at Islamabad on 4th November, 2019


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
28148