Chitral Times

Mar 21, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وزیراعظم معائنہ کمیشن ٹیم کا چترال کا دورہ، این ایچ اے کے زیرانتظام سڑکوں کاجائزہ

Posted on
شیئر کریں:

وزیراعظم معائنہ کمیشن ٹیم کا چترال کا دورہ، این ایچ اے کے زیرانتظام سڑکوں کاجائزہ

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) وزیراعظم معائنہ کمیشن ٹیم نے جمعرات کے روز لوئیر چترال کا دورہ کیا ، جہا ں سب سے پہلے ڈپٹی کمشنر آفس چترال لوئیر میں انھیں بریفنگ دی گئی، جہاں این ایچ اے کے زیر انتظام سڑکوں کی صورت حال، جاری کام اور رکاوٹیں کے حوالے سے تفصیل سے گفتگو ہوئی، اجلاس میں ظاہر شاہ PMIC ہیڈ اف انسپیکشن ٹیم, انجینئر صفدر علی , ڈپٹی ڈائریکٹر PMIC قیصر رحمان , ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محسن اقبال , انتظامی افسران , این ایچ اے ذمہ داران اور لائن ڈییپارٹمنٹس کے سربراہان نے شرکت کی ۔

انسپیکشن ٹیم نے تمام مقامات کا دورہ کر کے حتمی رپورٹ بنا کر وفاقی حکومت کو پیش کر کے چترال شندورروڈ میں کام کو دوبارہ شروع کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ تا کہ علاقے کو درپیش مسائل کا فوری حل ممکن بنایا جا سکے ۔ ٹیم نے افسران کے ہمراہ چترال شندور روڈ کے مختلف پوائٹس کا دورہ کیا ۔ انسپیکشن ٹیم نے تعیمراتی کام میں حائل رکاوٹوں , کام کے معیار , رفتار اور درپیش مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا ۔ جس کے بعد وزیراعظم معائینہ کمیشن ٹیم اپر چترال کی طرف روانہ ہوچکی ہے۔معائینہ ٹیم مختلف مقامات پر سڑکوں کا جائزہ لے رہے ہیں،

وزیراعظم معائینہ کمیشن اہلکاروں کے ہمراہ ڈی سی لوئر چترال،این ایچ اے حکام و مختلف سرکاری ڈیپارٹمنٹ کے اہلکار بھی موجود ہیں۔پاکستان مسلم لیگ ن چترال کے صدر عبدالولی خان ایڈوکیٹ بھی معائینہ کمیشن ٹیم کے ہمراہ ہے۔

 

chitraltimes pm inspection team visit chitral and visit chitral shandur road 2

 

chitraltimes pm inspection team visit chitral and visit chitral shandur road 1

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
99633