
وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان کی آبادی کی 64فیصد پر مشتمل یوتھ کی فلاح وبہبود کے لئے انقلابی قدم اٹھارہے ہیں۔ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہوداحمد خان کاچترال میں یوتھ کنونشن سے خطاب
وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان کی آبادی کی 64فیصد پر مشتمل یوتھ کی فلاح وبہبود کے لئے انقلابی قدم اٹھارہے ہیں۔ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہوداحمد خان کاچترال میں یوتھ کنونشن سے خطاب
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہوداحمد خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان کی آبادی کی 64فیصد پر مشتمل یوتھ کی فلاح وبہبود کے لئے انقلابی قدم اٹھارہے ہیں جن کے نہایت حوصلہ افزاء اور مثبت اثرات سامنے آرہے ہیں اور زبانی جمع خرچ کی بجائے عملی اقدامات جاری ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) لویر چترال کے زیراہتمام دنین ولی آباد کے مقام پر چترال یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے گزشتہ سال اقتدار سنھبالنے کے بعد سے ملک کو ترقی کے شاہراہ پر ڈال دیا ہے جس کے نتیجے میں خوشحالی کا دور شروع دوبارہ شروع ہوگیا ہے جس کا سلسلہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت روک دیاگیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ شہباز شریف حکومت نوجوانوں کو جدید تقاضوں کے مطابق آگے لانے کے جامع منصوبے پر عمل پیرا ہے جس میں آرٹفیشل انٹلیجنس کی بنیاد پر جاب کے مواقع فراہم کئے جارہے ہیں اور سفارش اور اثرورسوخ کے استعمال کا عمل دخل ختم کردیا گیا ہے اور عزت ووقار کے ساتھ نوجوان کو اس کا حق دیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ نواز شریف اور شہباز شریف نے چترال کی ترقی پر خصوصی توجہ دے کر کی اربوں روپے کے منصوبے یہاں پایہ تکمیل کو پہنچادئیے لیکن انتخابی نتیجہ اس حلقے میں مسلم لیگ (ن) کے لئے ہمیشہ مایوس کن رہا ہے۔ اس موقع پر یوتھ پروگرام کے صوبائی کوارڈنیٹر بابر سلیم کے علاوہ پارٹی کے رہنما عبدالولی خان عابد ایڈوکیٹ، سابق ایم پی اے سید احمد خان، محمد کوثر ایڈوکیٹ، عزالہ انجم، نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ ا ور دوسروں نے بھی خطاب کیا۔ اس سے قبل رانا مشہود احمد خان نے یونیورسٹی آف چترال میں طلباء کی ایک تقریب سے خطاب کیا اور وفاقی حکومت کی یوتھ ڈیویلپمنٹ کے بارے میں وژن پر روشنی ڈالی۔