
نئے سیاحتی مقامات کی تلاش، کیمپنگ پاڈز کی تنصیب سے سیاحت میں اضافہ ممکن ہو گا، خیبرپختونخوا میں آئی ٹی زیزمنصوبہ تیار ہیں،جلد ہی تشہیر کرنے جا رہے ہیں، سیکرٹری محکمہ سیاحت
نئے سیاحتی مقامات کی تلاش، کیمپنگ پاڈز کی تنصیب سے سیاحت میں اضافہ ممکن ہو گا، خیبرپختونخوا میں آئی ٹی زیزمنصوبہ تیار ہیں،جلد ہی تشہیر کرنے جا رہے ہیں، سیکرٹری محکمہ سیاحت کی ٹوراز م سیشن میں گفتگو
کراچی (چترال ٹائمزرپورٹ)میزبان سیاحتی منصوبہ خیبرپختونخوا میں پائیدار سیاحت کا فروغ اور روزگار کے مواقع پیدا کریگا جبکہ نئے سیاحتی مقامات کی تلاش سیاحت کی ترقی اور کیمپنگ پاڈز کے نئے مقامات پر تنصیب سے سیاحوں کی تعداد میں مزید اضافہ ممکن ہو گا، ان خیالات کا اظہار سیکرٹری محکمہ سیاحت، ثقافت، آثارقدیمہ و عجائب گھر خیبرپختونخوا ڈاکٹر محمد بختیار خان نے پاکستان ٹریول مارٹ میں منعقدہ پینل ڈسکشن کے موقع پر کیا۔ جس میں تمام صوبوں کے محکمہ سیاحت سے وابستہ شخصیات اور کثیر تعداد میں شرکاء موجود تھے۔ سیشن کا موضوع پائیدار منزلوں کا فورم تھاتاکہ ٹورازم سیکٹر میں دوران سفر پائیدار سیاحت کا فروغ اور اس میں مزید اقدامات اٹھاکر بہتری کی جانب گامزن ہونا تھا۔اس موقع پر ڈائریکٹر خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی عمر ارشد خان، جنرل منیجر ٹورازم سجاد حمیداور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔پاکستان ٹریول مارٹ میں سابق کور کمانڈر اظہر حسن حیات نے بھی خیبرپختونخوا پویلین کا تفصیلی دورہ کیا۔
سیکرٹری محکمہ سیاحت و ثقافت ڈاکٹر محمد بختیار خان نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہاکہ خیبرپختونخوا میں بلین ٹری سونامی پراجیکٹ سرسبز سیاحت، ایکو دوست سیاحت اور صاف ماحول میں سیاحت کے فروغ میں مددگار ثابت ہوگاجبکہ خیبرپختونخوا میں انٹیگریٹڈ ٹورازم زونز کا پراجیکٹ تیار ہیں جنہیں جلد ہی تشہیر کرکے سرمایہ کاری کیلئے پیش کرنے جا رہے ہیں۔خیبرپختونخوا میں موجودہ سیاحتی مقامات پر سیاحوں کا رش کم کرنے کیلئے نئے سیاحتی مقامات کی تالاش اور ان کی آباد کاری کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ اس کیساتھ ساتھ کیمپنگ پاڈز کا پراجیکٹ مزید بڑھا رہے ہیں اور نئے سیاحتی مقامات پر ایکوٹورازم پراجیکٹ کو فروغ دے رہے ہیں۔ خیبرپختونخوا کا میزبان ٹورازم پروگرام نوجوانوں کو سیاحت کے شعبے میں روزگار کی فراہمی کیساتھ ساتھ سیاحوں کو گھر جیسا ماحول فراہم کریگا جہاں وہ مقامی ثقافت کیساتھ گھر کی روایتی خوراک سے بھی لطف اندوز ہو سکیں گے۔
پاکستان ٹریول مارٹ میں خیبرپختونخوا کی سیاحت و ثقافت کو بہترین انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ تین روزہ پاکستان ٹریول مارٹ میں خیبرپختونخوا سیاحت کے مختلف سیاحتی منصوبے، کیمپنگ پاڈز پراجیکٹ، سوات موٹروے،ناران چیئرلفٹ پراجیکٹ، انفارمیشن ڈیسک،ریسٹ ایئریاز کی نمائش کی جا رہی ہے جبکہ اس کیساتھ ساتھ سیاحت سے منسلک مختلف کانفرنسز اور سیشنزجاری ہیں۔خیبرپختونخوا پویلین میں چارسدہ چپل، ڈیرہ اسماعیل خان کا مغل آرٹ، خیبرپختونخوا کی روایتی رباب موسیقی، خٹک ڈانس اور بہت کچھ پیش کیا گیا۔ پاکستان ٹریول مارٹ ایکسپو سنٹر کراچی میں 2 فروری تک جاری رہے گا۔