
میڈیکل اسٹاف کی ہڑتال سے ہسپتال بندرہے،مریض رُل گئے،وکلاء براردی کی بھی عدالتوںکا بائیکاٹ
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) صوبے کے دوسرے حصوںکی طرح چترال کے ہسپتال بھی پیر کے دن سٹاف کی ہڑتال کی وجہ سے سنسان رہے .ڈی ایچ کیوہسپتال کے سٹاف کی ہڑتال اوردھرنا کی وجہ سے مریض بیغیرچیک آپ کے گھروںکوواپس لوٹ گئے. ہڑتالی اسٹاف کا کہناہے کہ جب تک صوبائی حکومت ان کی مطالبات پر من وغن عمل نہیںکرتی تب تک ہڑتال اوراحتجاج کا سلسلہ جاری رکھا جاسکتا ہے . ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال کے اسٹاف باہر لان پر دن بھر دھرنا دیکربیٹھے رہے . اورمریض مسیحاوںکے منہ تکتے رہے . مگرکوئی شنوائی نہیںہوئی. اسی طرح ضلع بھراوراپر ضلع کے ہسپتالوںمیں بھی ہڑتال رہی . جس کی وجہ سے مریضوںکو انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا.
………………………………..
.
سینئرممبر کے ساتھ ڈی ایس پی کی مبینہ زیادتی، وکلاء برادری کی طرف سے صوبے بھرمیں عدالتوںکا بائیکات
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال بار ایسوسی ایشن کے سینئر ممبرسید برہان شاہ ایڈوکیٹ کے ساتھ ایس ڈی پی اومستوج ایٹ بونی کی طرف سے مبینہ زیادتی اورزودوکوب کے خلاف پیر کے دن صوبہ بھر کے وکلاءنے عدالتوں کا بائیکاٹ کئے رکھا. اورمختلف بارایسوسی ایشن کی طرف سے قراردادوں کے زریعے آئی جی کے پی اورڈی پی اوچترال سے مذکورہ ڈی ایس پی کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا گیا اوروارننگ دی گئی کہ ان کی مطالبات پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں ملک بھرمیں عدالتوںکا بائیکاٹ اوربھرپوراحتجاج کیا جائیگا.