ممبئی میں بھارت کے 22 کلومیٹر طویل ترین سمندری پل کا افتتاح
ممبئی میں بھارت کے 22 کلومیٹر طویل ترین سمندری پل کا افتتاح
ممبئی( چترال ٹائمزرپورٹ) ممبئی کے ساحل پر بھارت کا سب سے طویل سمندری پل کھلول دیا گیاہے۔ جاپانی خبررساں اداریاین ایچ کے کے مطابق یہ منصوبہ جاپان کی مالی اور تکنیکی مدد سے مکمل کیا گیا ہے۔22 کلومیٹر طویل ممبئی ٹرانس ہاربر لنک مغربی بھارت کے شہر ممبئی کے وسطی حصے کو خلیج کے پار ایک علاقے سے جوڑتا ہے۔مذکورہ پل کی تعمیر کا آغاز 2018 میں ہوا تھا، 70 فیصد سے زیادہ لاگت جاپان بین الاقوامی تعاون تنظیم، جائیکا، کی جانب سے دیے گئے 242 ارب ین، یا تقریباً 1.7 ارب ڈالر کے قرضوں سے پوری کی گئی ہے۔جاپانی ٹیکنالوجی کی مدد سے اسمبل شدہ گرڈرز اس پل کی تعمیر میں استعمال کیے گئے ہیں۔توقع ہے کہ اس پل سے ٹریفک کے مسائل اور فضائی آلودگی میں کمی آئے گی۔
امریکا: 1900 پروازیں منسوخ، 7600 تاخیر کا شکار
مشی گن(سی ایم لنکس)امریکا کی شمال وسطی ریاستوں میں برف باری اور طوفانی ہواؤں کی صورتِ حال کے باعث 1900 پروازیں منسوخ، جبکہ 7600 تاخیر کا شکار ہو گئیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ریاست مشی گن میں تقریباً ڈیڑھ لاکھ گھروں کی بجلی منقطع ہو گئی ہے۔ریاست اوریگون اور ریاست وسکونسن میں 2 لاکھ سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہیں۔امریکا میں شدید برف باری، طوفانی بارشوں اور سخت سردی کے باعث کئی ریاستوں میں درجہء حرارت نقطہء انجماد سے نیچے گر گیا۔امریکا کی وسطی مغربی ریاستوں کو برفانی طوفان کا سامنا ہے۔امریکا کی شمال مشرقی ریاستوں میں بارشوں سے سیلابی صورتِ حال دیکھنے میں آرہی ہے۔برف باری اور بارشوں کے سبب امریکا کے کئی شہروں میں ٹریفک حادثات پیش آئے ہیں۔نیو یارک، نیو جرسی اور کنیکٹی کٹ کے بعض علاقوں میں 50.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔