ملک کے دوسرے حصوں کی طرح اپر اور لوئرچترال میں یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ضلعی انتظامیہ اپر چترال ،محکمہ تعلیم،بازار یونین اور سول سوسائٹی کے اشتراک سے اپر چترال میں کشمیری مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کے سلسلے ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔پروگرام کا آغاز قومی ترانے اور پرچم کشائی سے ہوئی ۔اس تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل معظم خان بنگیش،اسسٹنٹ کمشنر اپر چترال احسان الله افریدی، ایس ڈی پی او مستوج محی الدین،ٹی ایم مستوج ،صدر بازار رحیم خان وغیرہ نے شرکت کی پرچم کشائی کے بعد ہائی سکول بونی میں محکمہ تعلیم اور، ضلعی انتظامیہ کی شراکت سے تقریب منعقد ہوئی۔اس تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر اپر چترال حسیب الرحمٰن خلیل تھے۔پروگرام میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اپر چترال، اسسٹنٹ کمشنر مستوج ، محکمہ تعلیم کے سربراہان ، لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان، محکمہ پولیس کے افسران ، چترال سکاؤٹس کے افسران، چترال لیویز اپر کے جواناں، طلباء و طالبات اور کثیر تعداد میں مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کیں۔ مقررین نے کشمیری مسلمانوں پر ظلم و جبر اور عاصبانہ قبضے کی شدید الفاظ میں مزمت کی اور عالمی دنیا سے مطالبہ کیا کہ کشمیری مسلمانوں کی حق خود ارادیت کو تسلیم کرے اور نہتے مسلمانوں کی ازادی کے لیے بھارتی قابض حکومت پر دباو ڈالا جائے اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی بند کرایا جائے۔ساتھ انسانی حقوق کا احترام کرتے ہوئے کشمیر کے مسلمانوں کو ازادی سے جینے کا حق دی جائے۔ اس موقع پر واک کا اہتمام بھی کیا گیا۔ اسی طرح لوئر چترال میں بی یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ریلی اور پروگرامات کا انعقاد کیا گیاجہاں کشمیری مسلمانوں سے بھرپوریکجہتی کا اظہار کیا گیا





