
مشکل کی اس گھڑی میں چترالی بہن بھائیوںکی خدمت کیلئے حاضرہوں..ارشادسدھیر
کراچی (چترال ٹائمزرپورٹ ) چترال کے سابق ڈپٹی کمشنر ارشاد سدھیر نے اپنے ٹیلی فونی پیغام کے زریعے کراچی میں موجود تمام چترالی بہن بھائیوں سے کہا ہے کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں کسی بھی قسم کی مدد کیلئے تیارہے.انھوںنے کہا ہے کہ اس وقت کراچی میں موجود جو بھی چترالی بہن بھائی اگر کسی طرح مشکل حالت کا شکار ہیں وہ بلاجھجھک مجھ سے مل سکتا ہے. ہم ان کیساتھ اپنی کسی بھی طرح کی تعاون اور مدد کرنے کوشش کریں گے.
یادرہے کہ ارشاد سدھیرموجودہ وقت میں کراچی ساوتھ میںبحثیت ڈپٹی کمشنرتعینات ہیں. ارشاد سدھیرکی اس ہمدردی پر ممبرنیشنل یوتھ اسمبلی انعام اللہ نے اپرچترال کے نوجوانوںکی طرف سے ان کاشکریہ اداکرتے ہوئے اس امید کا اظہارکیا ہے کہ وہ آئندہ بھی اسی طرح چترالی عوام کی خدمت میں کسی قسم کی کسرنہیںاُٹھائیںگے.